Tag: Russian Bank

  • قبضے کے بعد یوکرینی شہر میں روسی بینک کے قیام کا اعلان

    قبضے کے بعد یوکرینی شہر میں روسی بینک کے قیام کا اعلان

    ماسکو: قبضے کے بعد یوکرینی ریجن خیرسن میں روسی بینک کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یوکرین کے خیرسن ریجن کی علاقائی انتظامیہ کے سربراہ ولادیمیر سالڈو نے کہا ہے کہ جلد ہی علاقے میں انٹرنیشنل سیٹلمنٹ بینک کام شروع کر دے گا۔

    انھوں نے خیرسن اور زپورئیژا 24 ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کے روسی کنٹرول میں آنے والے ریجن میں اب روسی کرنسی کا استعمال ہوگا۔

    ولادیمیر سالڈو نے اس سے قبل کہا تھا کہ خیرسن پر یوکرینی فوجیوں کے حملوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ کیف حکومت نے شہر کے باشندوں کو اکیلا چھوڑ دیا ہے، کیوں کہ کیف کی جانب سے اس ریجن میں رہنے والے تمام یوکرینی باشندوں کی تنخواہیں اور پنشنیں بھی روک لی گئیں تھیں۔

    یوکرین کے ویرخونا راڈا کے ایک سابق نائب اولیکسی زوراوکو کا بھی کہنا ہے کہ خیرسن کے علاقے میں پنشنرز اور سرکاری ملازمین کو یوکرینی حکومت کی جانب سے ادائیگیاں بند کر دی گئی ہیں۔

    خیرسن اوبلاست ریسکیو کمیٹی کے سربراہ کیرل اسٹریموسوف نے ایک دن پہلے کہا تھا کہ 1 مئی سے خیرسن ریجن میں ایک روبل زون متعارف کرانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

    حکام کے مطابق پنشنرز، سماجی طور پر کمزور طبقوں اور آبادی کے کمزور طبقوں کی مالی مدد کے لیے روبل کی مکمل منتقلی چار سے پانچ ماہ کے اندر کی جائے گی۔

  • سعودی عرب میں روسی بینک کے قیام کیلئے اہم پیشرفت

    سعودی عرب میں روسی بینک کے قیام کیلئے اہم پیشرفت

    ریاض : سعودی عرب اور روس کے درمیان تجارتی تعلقات میں بہتری کیلئے روسی بینک کے قیام کا عندیہ دیا گیا ہے، اس اقدام سے دونوں ممالک کے تاجروں اور عوام کو بہترین سہولت بھی میسر ہوگی۔

    اطلاعات کے مطابق روس کی جانب سے سعودی عرب میں روسی بینک کھولنے میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے، اطلاعات کے مطابق سعودی روسی بزنس کونسل نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں روسی بینک کھولنے کی تجویز پیش کی ہے۔

    اس تجویز کا مقصد سعودی عرب اور روس کے درمیان تجارتی اور اقتصادی سرگرمیوں میں آسانی پیدا کرنا ہے، نیز اس سے دونوں ممالک کے کاروباری افراد بھی مستفید ہو سکیں گے۔

    سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں تعینات روس کے سفیرسرگئی کوزلوف، سعودی، روسی بزنس کونسل کے چیئرمین طارق القحطانی، سعودی سرمایہ کاروں اور سعودی ایوان ہائے صنعت و تجارت کونسل کے سربراہ عجلان العجلان کی موجودگی میں تجویز پیش کی گئی۔

    رپورٹ کے مطابق اس موقع پر روسی سفیر نے کہا کہ روس سعودی تجارتی تیزی سے فروغ پا رہے ہیں اور مذکورہ تجویز اس وقت کی ضرورت ہے جیسا کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب میں روسی بینک کے قیام سے دونوں ممالک کے درمیان شراکت اور دوستی مضبوط ہوگی۔

    روسی سفیر نے کہا کہ ریاض میں روس نے اپنے سفارتخانے میں کمرشل اتاشی تعینات کردیا ہے۔ اس سے سعودی سرمایہ کاروں کو درپیش اقتصادی رکاوٹیں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

    انہوں نے کہا کہ ریاض میں روسی بینک قائم کرنے کی تجویز پر کام کیا جائے گا، روسی سفیر نے مزید کہا کہ روس اور سعودی عرب کے تعلقات میں وقت گزارنے کے ساتھ ساتھ بہتری آ رہی ہے۔