Tag: Russian corona vaccine

  • دنیا بھر میں روسی ویکسین کے کیا اثرات ہیں؟ اہم انکشاف

    دنیا بھر میں روسی ویکسین کے کیا اثرات ہیں؟ اہم انکشاف

    ماسکو : روسی کورونا ویکسین اسپونتک وی دنیا بھر میں اب تک جہاں بھی استعمال ہوئی ہے اس کے مثبت اثرات کی رپورٹ ملی ہے کیونکہ یہ ایک مؤثر اور محفوظ ویکسین ہے۔

    یہ بات روس کے براہ راست سرمایہ کاری فنڈ (آر ڈی آئی ایف) کے سی ای او کریل دمتریف نے روسی ٹی وی چینل کو دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں بتائی۔

    انہوں نے کہا ہے کہ روسی کوویڈ19 ویکسین سپوتنک وی کی اعلیٰ کارکردگی اور حفاظت کے بہترین معیار کی وجہ سے پوری دنیا میں بہت زیادہ مانگ ہے۔

    کریل دمتریف نے کہا کہ ہمیں یقینی طور پر پوری دنیا میں روسی ویکسین کے لئے ضرورت سے زیادہ طلب نظر آرہی ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ کارکردگی اور حفاظت کے لحاظ سے یہ بہترین نتائج دیتی ہے۔

    روسی براہ راست سرمایہ کاری فنڈ کے سی ای او نے بتایا کہ اسپتنک وی ویکسین کی بہترین کارکردگی کی تصدیق نہ صرف روس نے کی ہے بلکہ یہ میکسیکو ارجنٹائن ، ہنگری اور بہت سے دوسرے ممالک نے بھی اسے مؤثر اور محفوظ قرار دیا ہے جو روسی ویکسین استعمال کرتے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ روسی سپوتنک وی کورونا ویکسین اب تک اتنے ممالک میں رجسٹرڈ ہوچکی ہے جہاں 3 ارب سے زیادہ افراد شامل ہیں۔

  • حکومتِ پاکستان   کا کورونا ویکسین کی قیمت کے تعین کا فیصلہ

    حکومتِ پاکستان کا کورونا ویکسین کی قیمت کے تعین کا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومت نے کورونا ویکسین کی قیمت کے تعین کا فیصلہ کرلیا ، ڈریپ روسی کوروناویکسین کی زیادہ سےزیادہ قیمت مقررکرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ڈریپ کے پرائسنگ وکاسٹنگ بورڈ کا اجلاس آج ہوگا ، جس میں کوروناویکسین کی قیمت کاتعین کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈریپ نجی شعبے کی درآمد کردہ روسی کوروناویکسین کی زیادہ سےزیادہ قیمت مقررکرےگا اور کوروناویکسین کی قیمت سےمتعلق سفارشات کابینہ بھجوائے گا اور وفاقی کابینہ ڈریپ کی ارسال کردہ سفارشات کی حتمی منظوری دےگی۔

    خیال رہے کراچی کی فارماکمپنی نےروسی ساختہ کوروناویکسین درآمدکی ہے ، فارماکمپنی نےسپٹنک فائیوکی 50 ہزارڈوزدرآمد کی ہیں

    حکام کا کہنا تھا کہ روسی ویکسین ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کی اجازت کے بعد ہی فروخت کی جائے گی کیونکہ ابھی تک ویکسین کی قیمت فروخت کا تعین نہیں کیا۔

    یاد رہے فروری میں حکومت پاکستان نے روسی کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دی تھی ، ڈریپ ذرائع کا کہنا تھا کہ کراچی کی فارما کمپنی سپٹنک فائیو کورونا ویکسین درآمدکرے گی، فارماکمپنی کوسپٹنک فائیو کے ہنگامی استعمال کی اجازت 3ماہ کیلئے دی گئی، سپٹنک فائیو کے ہنگامی استعمال کااجازت نامہ یکم اپریل تک موثر رہے گا۔

    ذرائع نے کہا تھا کہ سپٹنک فائیو ویکسین 18 سال سے زائد عمر کے افراد کو دی جاسکے گی، اس ویکسین کو منفی 18درجہ حرارت پرذخیرہ کرنا ہوگا۔

  • حکومتِ پاکستان کا بڑا فیصلہ: روسی کورونا ویکسین کی  ہنگامی طور پر استعمال کی اجازت

    حکومتِ پاکستان کا بڑا فیصلہ: روسی کورونا ویکسین کی ہنگامی طور پر استعمال کی اجازت

    اسلام آباد: حکومت پاکستان نے روسی کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی ، جس کے بعد سپٹنک فائیو ویکسین پاکستان میں استعمال ہوسکے گی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے روسی کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دیدی، سپٹنک فائیو کے ہنگامی استعمال کی اجازت ڈریپ رجسٹریشن بورڈ نے دی، سپٹنک فائیو کوڈرگ ایکٹ 1976سیکشن 7 کے تحت اجازت دی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈریپ منظوری پرسپٹنک فائیو ویکسین پاکستان میں استعمال ہوسکے گی، پاکستانی کمپنی نے سپٹنک فائیو کے ہنگامی استعمال کی اجازت مانگی تھی۔

    ڈریپ ذرائع کے مطابق کراچی کی فارما کمپنی سپٹنک فائیو کورونا ویکسین درآمدکرے گی، فارماکمپنی کوسپٹنک فائیو کے ہنگامی استعمال کی اجازت 3ماہ کیلئے دی گئی، سپٹنک فائیو کے ہنگامی استعمال کااجازت نامہ یکم اپریل تک موثر رہے گا۔

    ذرائع نے کہا کہ سپٹنک فائیو ویکسین 18 سال سے زائد عمر کے افراد کو دی جاسکے گی، اس ویکسین کو منفی 18درجہ حرارت پرذخیرہ کرنا ہوگا، فارما کمپنی ویکسینیٹڈ افراد کا ڈیٹا ڈریپ کوجمع کرانےکی پابندہوگی اور ویکسین کی تقسیم کاریکارڈمرتب کرےگی۔

    ڈریپ ذرائع کا کہنا تھا کہ سپٹنک فائیوکوروناویکسین کی کامیابی کاتناسب91.6فیصدہے اور روسی حکومت کےتعاون سے مقامی سطح پرتیار کردہ ہے، سپٹنک فائیونیشنل ریسرچ سینٹرایپیڈیمالوجی مائیکروبیالوجی نے تیار کی ہے۔

    ذرائع کے مطابق روس پاکستان کو حکومتی سطح پر ویکسین فروخت کی 2 بار پیشکش کر چکا ہے۔

  • روسی کورونا ویکسین کے اثرات : ماہر صحت کا بڑا انکشاف

    روسی کورونا ویکسین کے اثرات : ماہر صحت کا بڑا انکشاف

    ماسکو : روس کے طبی ماہرین نے اس بات کی تردید کی ہے کہ کورونا ویکسین سپوتنک وی کے کسی قسم کے مضر اثرات ہیں ان کا کہنا ہے کہ بیماری اور انفیکشن الگ الگ ہیں۔

    کورونا وائرس کی خلاف مدافعت پیدا کرنے والی روسی ماہرین کی تیار کردہ ویکسین کے ابتدائی نتائج انتہائی حوصلہ افزا بتائے گئے ہیں، ویکسین کے ابتدائی نتائج نہ صرف محفوظ ہیں بلکہ وہ وائرس کے خلاف جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط بھی بنارہی ہے۔

    اس حوالے سے گامالیہ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اینڈ مائیکرو بیالوجی کے سربراہ پروفیسر گنسبرگ نے میڈیا کی رپورٹس کی سختی سے تردید کردی ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہا کہ روسی ساختہ کورونا وائرس ویکسین سپونتک وی کے دونوں حصوں کی خوراک لینے والے2000 رضاکاروں میں سے کسی کو بھی کسی قسم کے ری ایکشن کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

    ایک سوال کے جواب میں پروفیسر گنسبرگ کا کہنا تھا کہ بیمار پڑنا اور انفیکشن ہونا دو الگ الگ چیزیں ہیں، واضح رہے کہ ٹیلی وژن چینلز میں یہ دعوے کیے جارہے تھے کہ کورونا وائرس کے مریض ویکسین لینے کے باوجود لوگوں سے رابطوں کے بعد دوبارہ انفیکشن میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

    یاد رہے کہ گامالیہ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اینڈ مائیکرو بیالوجی کی جانب سے تیار کردہ اس سپونتک وی نامی ویکسین کو گزشتہ ماہ اگست میں وزارت صحت نے رجسٹرڈ کیا تھا، جس کے بعد یہ دنیا میں کوویڈ19 کی پہلی رجسٹرڈ ویکسین بن گئی ہے۔

    روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ماہ اگست میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے خلاف مدافعت پیدا کرنے والی ویکسین کی دریافت کا اعلان کیا تھا۔

    یہ مدافعتی ویکسین روسی ماہرینِ حیاتیات و متعدی امراض کی زیرِ نگرنی تیار کی گئی ہے، اب اس ویکسین کے مزید نتائج حاصل کرنے کے لیے اسے مختلف مگر محدود انسانی گروپوں پر باضابطہ اسے استعمال کیا جا رہا ہے۔