Tag: russian currency

  • پابندی کے باوجود روسی کرنسی نے ڈالر اور یورو کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

    پابندی کے باوجود روسی کرنسی نے ڈالر اور یورو کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

    ماسکو : روس اور یوکرئٓینب جنگ کے باوجود روسی کرنسی روبل امریکی ڈالر اور یورو دونوں کے مقابلے دو سال سے زیادہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    بھاری سرمائے کے کنٹرول کی حمایت کو برقرار رکھتے ہوئے یوکرین میں ہونے والے واقعات پر یورٓپی یونین نے روس کے خلاف پابندیوں کے ایک نئے پیکیج کی تجویز پیش کی۔

    یورو اور ڈالر کے مقابلے میں روسی کرنسی کی قدر میں حیران کن اضافہ ہوا ہے اور روبل دو سال کی بلندترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ ملکی کرنسی کی قدر میں اضافے کے لیے روسی صدر "انتہائی سمجھداری” سے کھیل رہے ہیں۔

    روبل کی قدر میں اضافہ گزشتہ چند ہفتوں سے جاری ہے اور ایسا اس وجہ سے ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے مخصوص مغربی غیرملکی کمپنیوں کو اس بات کا پابند بنا دیا ہے کہ وہ روسی گیس اور تیل کی ادائیگی صرف روبل میں کریں گی۔

    یوکرین جنگ کے بعد روس پر مالی پابندیاں عائد کی گئی تھیں جس کے نتیجے میں روبل کی قدر انتہائی کم ہو گئی تھی۔ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے روسی صدر نے اعلان کیا تھا کہ مغربی ممالک کو گیس اور تیل صرف روبل ادا کرنے پر ہی فروخت کیے جائیں گے۔

    اب غیر ملکی کمپنیاں ادائیگی کے لیے اوپن مارکیٹ سے روبل خرید رہی ہیں اور اسی وجہ سے روبل کی مانگ میں اضافہ ہو چکا ہے۔ ڈالر اور یورو کے مقابلے میں عالمی مارکیٹ میں روبل کی تعداد کم ہے۔

    دوسری جانب روس کے ساتھ کم ہوتی ہوئی درآمدات اور برآمدات کی وجہ سے بھی کمپنیوں کے لیے یورو اور ڈالر کی مانگ میں کمی ہوئی ہے۔

    اقتصادی ماہرین کے مطابق توقعات کے برعکس روبل کی قدر میں بہتری حیران کن طور پر تیزی سے ہوئی ہے اور عمومی طور پر مارکیٹ میں ایسا نہیں ہوتا تاہم اقتصادی مارکیٹ میں یہ سوال بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ روبل کی قدر میں یہ اضافہ پائیدار ہے یا پھر چند دنوں کے لیے ہے۔

    لاکو انویسٹ کمپنی کے سربراہ دیمتری پولوائے کہتے ہیں کہ اگر مزید سخت پابندیاں عائد نہ کی گئیں تو روسی اقتصادی مارکیٹ میں استحکام آ سکتا ہے، روسی برآمد کنندگان بھی فعال طور پر غیر ملکی کرنسی فروخت کر رہے ہیں، انہیں تشویش لاحق ہو گئی ہے کہ روبل کی مزید مضبوطی ان کی ہولڈنگز کو کھا جائے گی۔

  • یوکرین میں روسی کرنسی استعمال ہونے لگی، پرچم بھی آویزاں

    یوکرین میں روسی کرنسی استعمال ہونے لگی، پرچم بھی آویزاں

    ماسکو : یوکرین کے ریجن ورخوونا رضا کے سابق نائب الیکسی زوراو کو نے آر آئی اے نووستی کو بتایا ہے کہ خیرسن کے علاقے میں پنشنرز اور سرکاری ملازمین کو یوکرینی حکومت کی جانب سے ان کی واجب الادا ادائیگیاں ملنا بند ہوگئی ہیں۔

    یوکرین نے خیرسن ریجن کے باشندوں کے لیے اپنی مالی ذمہ داریوں کو پورا کرنا چھوڑ دیا ہے۔سرکاری ملازمین کو پنشن اور تنخواہیں اب یوکرین کی طرف سے جاری نہیں کی جارہیں۔

    زوراوکو نے کہا کہ درحقیقت، کیف حکومت نے مقامی آبادی کی نسل کشی کا منصوبہ بنایا تھا انہوں نے مزید کہا کہ کیف اس ریجن کی اقتصادی سرگرمیوں کو مفلوج کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

    انہوں نے یہ بھی بتایا کہ روسی کرنسی روبل اب اس ریجن میں داخل ہو رہا ہے اور کریمیا کے ساتھ قریبی اقتصادی تعلقات قائم ہونے لگے ہیں۔

    خیرسن اوبلاست ریسکیو کمیٹی کے سربراہ کیرل اسٹریموسوف نے ایک دن پہلے کہا تھا کہ یکم مئی سے اس ریجن میں روبل زون متعارف کرانے کا منصوبہ ہے۔

    بنیادی طور پر پنشنرزآبادی کے سماجی طور پر کمزور طبقے اور لوگوں کی مدد کے لیے روبل کی مکمل منتقلی چار سے پانچ ماہ کے اندر کی جائے گی جس کے بعد اس ریجن میں صرف روسی کرنسی استعمال ہوگی۔

    ان کے مطابق یوکرین کے مالیاتی ڈھانچے اور رقم کی فراہمی میں کمی کی وجہ سے روبل میں منتقلی ضروری ہے۔ اس سے قبل یہ اطلاع ملی تھی کہ روسی فوج نے جنوبی یوکرین کے پورے خیرسن ریجن اور زاپوروزئے علاقے کے ازوف حصے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

    روس کے زیر کنٹرول علاقوں میں سول ملٹری انتظامیہ قائم ہوچکی ہے اور روسی ٹیلی ویژن اور ریڈیو چینلز نے نشریات شروع کردی ہیں۔ ازویسٹیا کے نمائندے ایوان لیتومن نے 9 اپریل کو اطلاع دی کہ خیرسن ریجن میں انتظامیہ کی سرکاری عمارت پر روسی پرچم لہرایا گیا۔

  • نیٹو کا توسیعی منصوبہ نئی دیواربرلن ہے، پیوٹن

    نیٹو کا توسیعی منصوبہ نئی دیواربرلن ہے، پیوٹن

    ماسکو: روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا ہے کہ مشرق میں نیٹو کا توسیعی منصوبہ نئی دیواربرلن تعمیرکرنے کے مترادف ہے۔

    ماسکومیں پریس کانفرس سے خطاب میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ یوکرین میں داخلی آپریشن جاری ہے جس سے روس کا تعلق نہیں ہے۔

    سی آئی اے کے قیدیوں پرتشدد کے حوالے سے پیوٹن نے کہا کہ قانون کا احترام کرنا چاہئیے قانون پرعمل نہ ہونے سے افراتفری پھیلتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ روسی کرنسی کی قدر میں استحکام کے لئے زرمبادلہ موجود ہے دوسال میں روس کی معیشت سنبھل جائے گی۔