Tag: russian forces

  • رواں برس روسی فوج کو یوکرین سے نکالنا مشکل ہے، امریکی اعتراف

    واشنگٹن: امریکا نے اعتراف کیا ہے کہ رواں برس روسی فوج کو یوکرین سے نکالنا ’بہت مشکل‘ ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی فوج کے سربراہ جنرل مارک ملی نے جرمن رامسٹین ایئربیس پر ایک اجلاس کے بعد کہا کہ اس سال روسی فوج کو یوکرین سے نکالنا مشکل ہے۔

    جنرل مارک ملی کا کہنا تھا کہ جنگ صرف مذاکرات کی میز پر ہی ختم ہوگی، انھوں نے کہا کہ فوجی نقطہ نظر سے یہ ایک بہت مشکل لڑائی ہے۔

    دوسری جانب یورپ کے بعد امریکا نے بھی یوکرین کو مزید بھاری اسلحہ دینے کا اعلان کر دیا ہے، امریکی محکمہ دفاع کے مطابق یوکرین کو مزید ڈھائی ارب ڈالر کی فوجی امداد دی جائے گی۔

    یوکرین روس تنازع کا واحد حل سفارت کاری ہے: وزیر خارجہ پاکستان

    امریکی امداد میں سیکڑوں بکتر بند گاڑیاں، راکٹ، بارود اور دفاعی سسٹم شامل ہوں گے۔ بائیڈن انتظامیہ نے یوکرین سے کہا ہے کہ نئے اسلحے کی فراہمی تک وہ روس پر جوابی حملے نہ کرے۔

    ادھر روس نے پھر دھمکی دی ہے کہ یوکرین جنگ میں اگر اس نے شکست کھائی تو ایٹمی جنگ ہو سکتی ہے۔

    روسی سیکیورٹی کونسل کے نائب چیئرمین دمتری میدودیف کا کہنا ہے کہ ایٹمی طاقتوں نے کبھی برے تنازعات نہیں ہارے، مغربی اتحادیوں کو یوکرین جنگ کے نتائج پر غور کرنا چاہیے۔

  • روسی افواج نے امریکی بمبار طیارہ مار بھگایا

    روسی افواج نے امریکی بمبار طیارہ مار بھگایا

    ماسکو : روسی فوجی پائلٹ نے اپنے ملک کی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے امریکی طیارے کو مار بھگایا۔

    اس حوالے سے روسی میڈیا پر جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روس کے نیشنل ڈیفنس مینجمنٹ سینٹر نے اطلاع دی ہے کہ روسی فضائیہ نے اپنے “مگ 31” لڑاکا طیارے کے ذریعے امریکی بی ون بی بمبار فوجی طیارے کو واپس بھاگنے پر مجبور کردیا۔

    میڈیا ذرائع کے مطابق مذکورہ امریکی بمبار طیارہ جاپان کے سمندر کے اوپر پرواز کررہا تھا اور اس کا رخ روس کی سرحد کی جانب تھا۔ اطلاعات کے مطابق امریکا کا یہ بمبار طیارہ روسی سرحد کی طرف بڑھ رہا تھا جس کے خلاف فوری طور پر ایکشن لیا گیا اور واپس بھیج دیا۔

    یہ واقعہ اسی علاقے میں امریکی جنگی بحری جہاز کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے چند روز بعد سامنے آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی بمبار طیارے نے علاقے میں روسی سرحد کی خلاف ورزی نہیں کی تھی۔

  • روسی افواج کی کریمیا کے علاقے میں بڑے پیمانے پرجنگی مشقیں

    روسی افواج کی کریمیا کے علاقے میں بڑے پیمانے پرجنگی مشقیں

    کریمیا : روس کی افواج نے کریمیا کے علاقے میں جنگی مشقیں کیں۔ بڑے پیمانے پر ہونے والی ان مشقوں میں زمینی فضائی اور سمندری افواج شریک ہوئیں۔

    ان جنگی مشقوں میں ساڑھے آٹھ ہزار فوجیوں، نو سو ملٹری گاڑیوں اور دو سو جنگی جہازوں نے شرکت کی۔ ساحلوں پر گولہ باری کی مشق کی گئی۔

    جس کے بعد جنگی بحری جہازوں نے سمندورں پر حکمرانی کے جوہر دکھائے۔ جدید ملٹری ہیلی کاپٹروں نے بھی مشقوں میں شرکت کی۔

    جوانوں نے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے دشمن کے علاقے میں اترنے کی مشق کی۔ جدید جیٹ طیاروں کے ذریعے پائلٹس نے اپنی مہارت کے جوہر دکھائے۔

    جنگی مشقیں روس کی جانب سے فوج کو ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری کا حصہ ہیں۔