Tag: russian hackers

  • نجی بینک پر سائبر حملے کی تفتیش میں بڑا انکشاف، صارفین کے82کروڑ روپے غائب

    نجی بینک پر سائبر حملے کی تفتیش میں بڑا انکشاف، صارفین کے82کروڑ روپے غائب

    کراچی : نجی بینک پر سائبر حملے کی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستانی بینک پر روسی ہیکرز نے حملہ کیا تھا، اس دوران   میں82کروڑ روپے غائب کردیئے گئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ ہیکرز نے ایک نجی بینک کا ڈیٹا ہیک کرکے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز کی معلومات حاصل کرلی تھیں جس کے نتیجے میں بینک صارفین کو کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

    اس حوالے سے تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیکرز اتنے ماہر تھے کہ وہ بینک اسلامی کے سسٹم میں پانچ گھنٹے تک موجود رہے، اس دوران انہوں نے صارفین کے82کروڑ روپے اڑالیے، بینک کے1732کارڈز کا ڈیٹا چوری کیا گیا،جس سے3232 کسٹمرز متاثر ہوئے۔

    اے آروائی نیوز کے نمائندے کامل عارف کے مطابق ہیکرز نے اسی فیصد ڈیٹا روس سے حاصل کیا اور 41ممالک کے سسٹم کو آپریٹ کیاگیا، قابل ذکر بات یہ ہے کہ کہ بینک اسلامی کی جانب اپنے سسٹم کو بند کیے جانے کے باوجود ہیکرز بینک کے سسٹم کو باآّسانی آپریٹ کرتے رہے۔

    ذرائع کے مطابق بینک اسلامی کے سسٹم پر بڑا حملہ روس سے کیا گیا، یورپ، مشرق وسطیٰ کے ہیکرز بھی بینک اسلامی کے سسٹم میں داخل ہوئے۔

    مزید پڑھیں: اے ٹی ایم استعمال کرنے والے ہوشیار، انیس ہزار سے زائد افراد کا بینک ڈیٹا چوری

    واضح رہے کہ دس روز قبل ایف آئی اے کی جانب سے انیس ہزار سے زائد پاکستانیوں کا بینک ڈیٹا چوری ہونے کا انکشاف کیا گیا تھا، جس میں کہا گیا کہ ہیک شدہ کارڈز ڈارک ویب پر فروخت کیے جارہے ہیں۔

    مذکورہ کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ ڈارک ویب پر 100 سے 160 ڈالرز میں بیچا گیا، 22 پاکستانی بینکوں کے مجموعی طور پر 19864کارڈز کا ڈیٹا چوری ہوا، پاکستانی اے ٹی ایم استعمال کرنے والے غیر ملکیوں کا ڈیٹا بھی چرایا گیا۔

  • امریکا و برطانیہ نے روس پر ایک بار پھر سائبر حملوں کا الزام لگا دیا

    امریکا و برطانیہ نے روس پر ایک بار پھر سائبر حملوں کا الزام لگا دیا

    واشنگٹن: امریکا اور برطانیہ نے اپنے سب سے بڑے حریف ملک روس پر ایک بار پھر الزام لگایا ہے کہ وہ مختلف ممالک کے اداروں پر سائبر حملے کر رہا ہے۔

    واشنگٹن اور لندن آفیشلز نے خبردار کیا ہے کہ ماسکو بہت سے ممالک کے حکومتی اداروں کے زیر استعمال کمپیوٹر نیٹ ورکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حساس بنیادی ڈھانچوں پر سائبر حملوں میں ملوث ہے۔

    آفیشلز کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹس کے مطابق روس کی جانب سے متعدد ممالک کے سرکاری اداروں کے کمپیوٹر راؤٹرز، فائر والز اور دیگر نیٹ ورکنگ تنصیبات کو مستقل طور پر نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق سائبر حملے کرنے والے ہیکرز کو روسی حکومت کی سرپرستی حاصل ہے جو جدید سطح کی سائبر جاسوسی کرکے دانش ورانہ املاک چوری کرتے ہیں اور خدشہ ہے کہ یہ سرگرمیاں بڑے سائبر حملوں کی شکل اختیار کرسکتی ہیں۔

    روسی ہیکرز نے ٹی وی چینل ہیک کرکے جہادی مواد نشر کردیا

    واضح رہے کہ ماضی میں بھی روس پر الزام لگا تھا کہ اس نے کمپیوٹر وائرس NotPetya کے ذریعے مشرقی یورپی ملک یوکرائن اور عالمی سطح پر بڑے کاروباری اداروں کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچایا ہے۔

    لندن میں روسی سفارت خانے نے اس الزام پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اور برطانیہ کا یہ مشترکہ الزام ثابت کرتا ہے کہ دونوں ممالک روس کے خلاف بے بنیاد الزامات اور اشتعال انگیز پالیسی جاری رکھے ہوئے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • روسی ہیکرز نے ٹی وی چینل ہیک کرکے جہادی مواد نشر کردیا

    روسی ہیکرز نے ٹی وی چینل ہیک کرکے جہادی مواد نشر کردیا

    روس : روسی ہیکرز نے مقامی ٹی وی چینل کو ہیک کرکے اس کی ویب سائٹ پر جہادی مواد نشر کردیا تاکہ اسے جہادی تنظیم آئی ایس آئی کی کاروائی سمجھا جائے۔

    پولیس کے مطابق اس سائبر اٹیک میں ایک گروہ جس کا نام اے پی ٹی  28ہے ملوث ہے، اس گروہ نے ماضی میں وائٹ ہاوس کو بھی ہیک کرنے کی کوشش کی ہے۔

    ذرائع کے مطابق اسی گروہ نے نیٹو ممبران کے کمپیوٹرز ، روسی مخالفین اور یوکرائن میں سرگرم افراد کے کمپیوٹرز کو بھی ہیک کیا تھا۔

    ٹی وی 5 کو ہیک کرکے اس پر پہلے سے ریکارڈ شدہ پروگرام نشر کیے گئے، جو غیر قانونی قرار دیے گئے تھے اور اس کے فیس بک پیج پر فرانسیسی فوجیوں کے لئے پیغامات نشر کئے گئے، جن میں ان کو اسلامی ریاست سے دور رہنے کے لیے کہا گیا اور ان فوجیوں کے لواحقین کے شناختی کارڈ اور دستاویزات بھی شائع کیے گئے۔