Tag: Russian missile attack

  • روس کا یوکرین پر فضائی حملہ، متعدد ہلاک

    روس کا یوکرین پر فضائی حملہ، متعدد ہلاک

    روس کی جانب سے یوکرین کے شہر زپوریژے پر فضائی حملہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک، 18 زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یوکرینی حکام کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ روس نے 2 گائیڈڈ بموں سے رہائشی علاقے پر فضائی حملہ کیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق روسی فضائی حملے سے اپارٹمنٹ اور گاڑیوں میں آگ لگ گئی، حملے کے مقام پر امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں۔

    دوسری جانب سوئس صدر نے یوکرین بحران کے حل میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔

    روسی خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں سوئزر لینڈ کی صدر کیرن کیلر نے کہا کہ انہوں نے یوکرینی صدر زیلنسکی کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے کے دوران طویل المدتی انسانی اور تعمیر نو کے منصوبوں میں حصہ ڈالنے کی خواہش اور سوئزرلینڈ کی جاری حمایت کا یقین دلایا ہے۔

    واضح رہے کہ روس یوکرین جنگ کو1 ہزار سے زائد دن گزر چکے ہیں، اس دوران روس نے یوکرین کے ڈونیٹسک علاقے کے قصبے کورخوف پرقبضہ کر لیا ہے۔

    روسی وزارت دفاع کے مطابق کورخوف پر کنٹرول سے یوکرینی فوجیوں کی لاجسٹک سپورٹ ختم کر دی جب کہ گزشتہ روزایک روسی جوہری پلانٹ پریوکرینی حملے کو پسپا کر دیا۔

    یوکرین نے بھی روس سے داغے گئے کروز میزائل کو تباہ کرنے کا دعویٰ کر دیا۔ یوکرینی وزارت دفاع کے مطابق روس سے داغے گئے 128 ڈرونز میں سے 79 کو مار گرایا۔

    غزہ، حماس نے 2 اسرائیلی فوجیوں کو جہنم واصل کردیا

    یوکرین کی فوج نے مغربی روس کے کرسک علاقے میں نیا حملہ شروع کر دیا ہے جس پر روس نے دعویٰ کیا ہے کہ کرسک میں 24گھنٹے کے دوران یوکرین کے 340 فوجی مارے گئے۔ کرسک میں یوکرین کے مگ 29 طیارے کو بھی مار گرایا۔

  • یوکرینی صدر اور یونانی وزیر اعظم کے دورے کے دوران روس کا میزائل حملہ

    یوکرینی صدر اور یونانی وزیر اعظم کے دورے کے دوران روس کا میزائل حملہ

    روس نے گزشتہ روز یوکرین پر میزائل حملہ کیا جس میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی اوریونان کے وزیر اعظم بال بال بچ گئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی میزائل حملے سے بحیرہ اسود کے ساحلی شہر اوڈیسا کو نشانہ بنایا گیا تھا، روسی میزائل یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی کے قافلے کے 500 میٹر دور گر کر تباہ ہوا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق جس وقت روس کی جانب سے میزائل حملہ کیا گیا اُس وقت یوکرینی صدر یونان کے وزیر اعظم کیریاکوس میتسوتاکس سے ملاقات میں مصروف تھے۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کو شہر کے دورے پر لے جانے والے قافلے نے میزائل حملے کی شدت و اثرات محسوس کیے تھے اور ان افراد نے دھوئیں کے بادل بھی اُٹھتے ہوئے دیکھے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے کئے گئے میزائل حملے میں 5 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ یوکرینی صدر اور یونان کے وزیر اعظم کو اس میں کوئی نقصان نہیں پہنچا تھا۔ یہ میزائل یوکرینی صدر اور یونان کے وفد سے صرف 152 میٹر کے فاصلے پر گر کر تباہ ہوا۔

    غزہ جنگ ’تہذیب کی توہین ہے‘، چین کا فلسطین کی مکمل رکنیت کی حمایت کا اعلان

    بعدازاں اس حوالے سے یوکرینی صدر نے کہا کہ مجھے ابھی تک تمام تفصیلات معلوم نہیں ہیں لیکن میں جانتا ہوں کہ لوگ ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ میزائل حملے کے بہت قریب تھے اور اسے دیکھا بھی ہے۔

  • یوکرین میں رہائشی عمارت پر روس کے میزائل حملے میں 8 افراد ہلاک

    یوکرین میں رہائشی عمارت پر روس کے میزائل حملے میں 8 افراد ہلاک

    کیف: یوکرین میں رہائشی عمارت پر روس کے میزائل حملے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرقی یوکرین کے علاقے ڈونٹسک کے شہر پوکروسک میں ایک رہائشی عمارت پر روس کے میزائل حملے کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک اور 31 زخمی ہو گئے۔

    یوکرینی حکام کے مطابق 2 روسی میزائلوں نے ڈونٹسک کے رہائشی علاقے میں 5 منزلہ عمارت کو نشانہ بنایا، جس سے کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔

    یوکرینی حکام کی جانب سے پیر کو جاری کی گئی ویڈیوز اور تصاویر میں لوگوں کو ملبہ ہٹاتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جس میں ایک بری طرح سے تباہ شدہ پانچ منزلہ اپارٹمنٹ بھی شامل ہے، جب کہ زخمیوں کو طبی امداد پہنچانے کے لیے ایک ایمبولینس بھی جائے وقوعہ پر موجود تھی۔

    روئٹرز کے مطابق ڈونٹسک کے علاقائی گورنر پاؤلو کیریلینکو نے بتایا کہ حملوں میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے، جن میں 5 شہری، 2 امدادی کارکن اور ایک فوجی اہلکار شامل ہے، جب کہ 31 زخمیوں میں یوکرینی سیکیورٹی سروسز کے 10 ارکان بھی شامل ہیں۔ حملوں سے ایک ہوٹل، رہائشی عمارتوں اور دیگر شہری ڈھانچے کو نقصان پہنچا۔

  • یوکرین میں روس کے 70 میزائل حملے، 13 ہلاک

    یوکرین میں روس کے 70 میزائل حملے، 13 ہلاک

    کیف: یوکرین میں روسی میزائل حملوں میں 13 ہلاک ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق روس کے یوکرین میں میزائل حملوں میں تیرہ افراد ہلاک ہو گئے، دارالحکومت کیف میں پانی اور بجلی کی سپلائی بھی منقطع ہو گئی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کی جانب سے 70 کروز میزائل داغے گئے، جن میں سے، یوکرینی ایئر فورس کے دعوے کے مطابق 50 کو تباہ کر دیا گیا۔

    روسی فورسز نے فضائی حملے میں شہر کی اہم تنصیبات اور دو منزلہ عمارت کو نشانہ بنایا۔

    دوسری جانب امریکا نے یوکرین کے لیے مزید 40 کروڑ ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان کر دیا ہے، یوکرین کو اسلحہ، گولہ بارود اور فضائی دفاعی آلات بھی دیے جائیں گے۔

    امریکی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ فوجی امداد سے یوکرین کو جنگی میدان میں بہترین مدد ملے گی، روس یوکرین کے لوگوں کو اندھیرے میں رکھنے کے لیے انفرا اسٹرکچر تباہ کر رہا ہے۔