Tag: Russian missiles

  • یوکرینی بندرگاہ پر روسی میزائل روکنے کی ویڈیو

    یوکرینی بندرگاہ پر روسی میزائل روکنے کی ویڈیو

    کیف: یوکرینی بندرگاہ اوڈیسا پر گزشتہ روز روس نے میزائل داغے تھے، جن میں سے دو میزائل فضا میں روکے جانے کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق روس اور یوکرین جنگ کی کوریج کرنے والے ایک رپورٹر نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جو کسی خاتون نے بنائی تھی، ویڈیو میں میزائلوں کو روکنے کا منظر دکھائی دیتا ہے۔

    ٹویٹ میں کہا گیا کہ ساحل سے خاتون نے جب یوکرین کے میزائل ڈیفنس سسٹم کو اوڈیسا کی بندرگاہ کو نشانہ بنانے والے 2 روسی میزائلوں کو روکتے ہوئے دیکھا تو کہا ‘واہ بہت خوب۔”

    واضح رہے کہ یوکرینی فوج کے آپریشنل کمانڈ ساؤتھ نے ہفتے کے روز ٹیلی گرام پر لکھا تھا کہ دشمن نے اوڈیسا سمندری تجارتی بندرگاہ پر کلیبر کروز میزائلوں سے حملہ کیا، 2 میزائلوں کو فضائی دفاعی فورسز نے مار گرایا جب کہ 2 نے بندرگاہ کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا۔

    یوکرینی فوج کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان بحیرۂ اسود کی بندرگاہوں کو دوبارہ کھولنے کے معاہدے پر دستخط کرنے کے ایک دن بعد روسی میزائلوں نے یوکرین کی بندرگاہ اوڈیسا میں انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنایا۔

    بندرگاہ اوڈیسا پر گرنے والے میزائل کی ویڈیو

    یوکرین کی مقامی میڈیا کے مطابق جو میزائل بندرگاہ پر انفرا اسٹرکچر تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے ان سے بھی کوئی خاص نقصان نہیں ہوا۔

    یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے اس حملے کو ’بربریت‘ قرار دیا، یاد رہے کہ ترک صدر کی ثالثی سے 2 روز پہلے یوکرین اور روس کے درمیان اناج کی برآمدات کے لیے معاہدہ ہوا تھا۔

  • برطانیہ کی تباہی کیلئے صرف ایک روسی میزائل : ٹی وی رہورٹ نے تہلکہ مچا دیا

    برطانیہ کی تباہی کیلئے صرف ایک روسی میزائل : ٹی وی رہورٹ نے تہلکہ مچا دیا

    ماسکو : روسی ٹیلیویژن کی ایک رپورٹ نے برطانوی ایوانوں میں ہلچل نٓمچا دی ہے جس میں ٓکہا گیا ہے کہ صرف ایک روسی میزائل برطانیہ کو صفحہ ہستی سے مٹا سکتا ہے۔

    اس حوالے سے روس کے ایک صحافی کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ روس کا ایک "سرمت میزائل” ہی برطانیہ کو غرق کرنے کے لئے کافی ہے۔

    حالیہ برطانوی دھمکیوں کے جواب میں ایک روسی صحافی نے ٹیلیویژن پر کہا کہ برطانیہ ایک چھوٹا سا جزیرہ ہے جسے ایک روسی سرمت میزائل ہمیشہ کے لیے غرق کرنے کے لیے کافی ہوگا۔

    رپورٹ کے مطابق روسی صحافی دیمتری کیسیلوف نے ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں روس کے خلاف برطانیہ کی حالیہ دھمکیوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ روس برطانیہ کو گہرے سمندر میں غرق کرسکتا ہے۔

    انہوں نے روس کے چینل-1 پر ایک پروگرام کے دوران کہا کہ روس نے حال ہی میں جس پوسیڈن تارپیڈو کی نقاب کشائی کی ہے وہ برطانیہ کو سمندر کی گہرائیوں میں غرق کرسکتا ہے۔

    کیسیلوف نے روس کے خلاف حالیہ برطانوی دھمکیوں کے جواب میں کہا کہ وہ گریٹر اور عظیم روس کو اپنے جوہری ہتھیاروں سے کیوں دھمکیاں دے رہے ہیں جب کہ وہ صرف ایک چھوٹا جزیرہ ہے اور برطانیہ کو روسی جوہری ہتھیاروں سے تباہ کیا جاسکتا ہے۔

    روسی صحافی نے کہا کہ برطانیہ ایک بہت چھوٹا جزیرہ ہے جسے ایک سرمت میزائل ہمیشہ کے لیے غرق کرنے کے لیے کافی ہے۔

    برطانوی مسلح افواج کے سیکرٹری جیمز ہپی نے چند روز قبل کہا تھا کہ اگر یوکرین برطانوی ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے روسی سرزمین پر اہداف پر حملہ کرتا ہے تو وہ اسے منصفانہ سمجھیں گے۔

    روس کا سرمت میزائل 10 یا اس سے زیادہ جوہری وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ہزاروں میل دور امریکہ یا یورپ کے اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔