Tag: Russian President Putin

  • بشارالاسد کے بغیر شام کے مسئلے کا حل ممکن نہیں، روسی صدر پیوٹن

    بشارالاسد کے بغیر شام کے مسئلے کا حل ممکن نہیں، روسی صدر پیوٹن

    نیویارک : روسی صدرپیوٹن نے جنرل اسمبلی میں دنیا کو واضح پیغام دیا ہے کہ بشارالاسد کے بغیر شام کے مسئلے کا حل ممکن نہیں، جبکہ براک اوباما کا کہنا ہے کہ روس اور ایران سمیت مسئلے کےحل کیلئے کسی کیساتھ بھی کام کرنے کو تیار ہیں.

    شام میں جاری امریکی اور روسی اتحاد کی خطے کو کنٹرول رکھنے کی کوشش نے شامیوں کو اپنا ملک چھوڑنے پر مجبور کر دیا ہے، شامی شہریوں کی ہجرت سے دنیا کی توجہ شام کی جانب ہو گئی ہے، لگتا ہے دنیا اب ان دو بڑی طاقتوں کے تنازعے کو مزید وقت دینا نہیں چاہتی ۔

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں روسی صدر نے بشار الاسد کی حمایت کرتے ہوئے دنیا پر واضح کردیا کہ اسد کے بغیر شامی تنازعے کا حل ممکن نہیں، پیوٹن کے مطابق شامی فوج اور کرد ملیشیا ہی داعش کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، انہوں نے شام اور عراق میں فوجی تعاون کا اعتراف کیا۔

    پیوٹن نے خبردار کیا کہ شامی حکومت کیساتھ تعاون نہ کرنا غلطی ہوگی۔

    امریکی صدر براک اوباما کا ردعمل تھا کہ روس اور ایران سمیت سب کے ساتھ تنازعات حل کرنا چاہتے ہیں۔اوباما کے مطابق داعش کے خاتمے کے لئے حالات سے سمجھوتا کرنا پڑے گا لیکن شام سے بشارالاسد کا خاتمہ بھی ایک مسئلہ ہے ۔

  • ماسکو کی سب سے بڑی جامع مسجد کا افتتاح کردیا گیا

    ماسکو کی سب سے بڑی جامع مسجد کا افتتاح کردیا گیا

    ماسکو : روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ماسکو کی سب سے بڑی جامع مسجد کا افتتاح کردیا، اس موقع پر صدر پیوٹن نے کہا کہ اسلامی ممالک کےسربراہ شدت پسندی کےخلاف اٹھ کھڑےہوں۔

    افتتاحی تقریب میں صدر مملکت ولادی میرپیوٹن، ترک صدررجب طیب اردگان، فلسطین کے سربراہ محمودعباس سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔

    اس مسجد کا رقبہ بیس ہزار مربع میٹر ہے اور اس میں بیک وقت دس ہزار افراد کے نماز ادا کرنے کی گنجائش ہے، مسجد کی تعمیر پر سترہ کروڑ ڈالرز لاگت آئی ہے اور اس کی تکمیل میں ایک عشرہ لگ گیا ہے، مسجد میں ایک بڑا کانفرنس ہال، سات تیز رفتار لفٹ، ہوا کو صاف بنانے والا جدید ترین نظام اور اے سی سسٹم ہے۔


    صدرروس ولادی میرپیوٹن نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ داعش اسلام کو بدنام کررہے ہیں، سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے نفرت پھیلائی جارہی ہے۔

    صدر پیوٹن نے اسلامی سربراہوں پر زور دیا کہ شدت پسندی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں،ترک صدر طیب اردگان نے بھی تارکین وطن کے بحران اورشدت پسندی کےخلاف اقدامات پر زور دیا۔

    فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ اسلامی مقامات کی حرمت یقینی بنائی جائے ۔

  • فٹ بال ورلڈکپ2018 کی میزبانی کے لیے پرامید ہیں، پیوٹن

    فٹ بال ورلڈکپ2018 کی میزبانی کے لیے پرامید ہیں، پیوٹن

    روس : روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امید ظاہر کی ہے کہ روس دو ہزار اٹھارہ کے فٹ بال ورلڈ کی میزبانی کا حق حاصل کرنے میں کامیاب ہوگا۔

    صدر پیوٹن نے سلیگار جھیل پر نوجوانوں کےسالانہ کیمپ سے خطاب میں کہا کہ مغربی ممالک کی جانب سے یوکرائن میں مداخلت کے تنازعے اور عالمی پابندی کے باوجود پرامید ہیں کہ روس فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کے حقوق حاصل کرلے گا۔

    یوکرائن میں مداخلت کے الزامات کے باعث مغربی ممالک روس کو دو ہزار اٹھارہ کے فٹ ورلڈ کپ کی میزبانی سے محروم کرنے کے لیے سرگرم ہیں، تاہم فیفا کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ عالمی کھیل کے معاملات سیاست سے ماورا ہیں۔

  • یوکرائن اور روس کے مذاکرات ناکام ہوگئے

    یوکرائن اور روس کے مذاکرات ناکام ہوگئے

    منسک : مشرقی یوکرائن کی صورتحال پر روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور ان کے یوکرائنی ہم منصب پیٹر پوروشنکو کے درمیان ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں مشرقی یوکرین میں جاری بحران کے حل کے لئے صدارتی سطح پر ہونے والے مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔

    مذاکرات کے بعد یوکرین کے صدر پیٹر پوروشنکو کا کہنا تھا کہ بحران کے خاتمے کے لیے جلد ہی حکمت عملی ترتیب دی جائے گی اور کشیدگی کو بڑھنے سے روکنے کے لئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

    روسی صدر ولادی میر پوٹن نے کہا کہ روس یوکرائن اور علیحدگی پسندوں میں مذاکرات کی کامیابی کے لیے اپنا کردار ادا کریگا۔