Tag: Russian scientists

  • کورونا کو انسانی جسم سے ختم کیا جاسکتا ہے، روسی سائنسدانوں کا دعویٰ

    کورونا کو انسانی جسم سے ختم کیا جاسکتا ہے، روسی سائنسدانوں کا دعویٰ

    ماسکو : روس اور ازبکستان کے سائنس دانوں نے کورونا وائرس کو انسانی جسم سے ختم کرنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا، ان کا دعویٰ ہے کہ مریض کو کسی نقصان کے بغیر اس وائرس سے نجات مل سکتی ہے۔

    روس اور ازبکستان کے سائنس دانوں نے تحقیق کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ تابکاری کی کمزور مقداریں انسانوں کو نقصان پہنچائے بغیر کورونا وائرس کی تبدیل شدہ قسم سمیت انسانی جسم سے ختم کرسکتی ہیں۔

    یورال فیڈرل یونیورسٹی (یو آر ایف یو) کی پریس ریلیز کے مطابق کوویڈ19 پر تابکاری کے اثر کا مطالعہ یوال فیڈرل یونیورسٹی اور جمہوریہ ازبکستان کی اکیڈمی آف سائنسز کے ماہرین نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔

    مشترکہ تحقیق کے دوران انفیکشن پر نرم ایکسرے اور الٹرا وایلیٹ تابکاری کے اثر کی خصوصیات کا پتہ چلا جس سے یہ ثابت ہوا ہے کہ الٹرا وایلیٹ تابکاری سے انسانی جسم کو نقصان پہنچائے بغیر کورونا وائرس کو ختم کیا جاسکتا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس وقت سائنس دانوں کی ایک ٹیم اس طرز کےعلاج معالجہ کا طریقہ کار تیار کررہی ہے۔

    روسی ماہرین کا کہنا ہے کہ تابکاری سے نہ صرف کوویڈ19 بلکہ اس کورونا وائرس کی تبدیل شدہ قسم سمیت دیگر وائرسوں کے لئے بھی تیار کی گئی ہے۔

  • کورونا کی نئی قسم : روسی سائنسدانوں نے بڑا دعویٰ کردیا

    کورونا کی نئی قسم : روسی سائنسدانوں نے بڑا دعویٰ کردیا

    ماسکو : برطانیہ اور ساؤتھ افریقہ میں پیدا ہونے والی کورونا وائرس کی تبدیل شدہ صورتحال نے سائنسدانوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے تاہم روسی سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے پاس اس کا حل موجود ہے۔

    روس کورونا وائرس کی کسی بھی تبدیل شدہ قسم کیخلاف ویکسین بنا سکتا ہے اس بات کا انکشاف روسی اکیڈمی آف سائنسز میں امیون اور حیاتیاتی مصنوعات کی ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ برائے چوما کوف فیڈرل سائنسی سینٹر کے ڈائریکٹر ایدار اشمو خمیتوف نے کیا۔

    روسی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے ادارے کے پاس کسی بھی قسم کے تبدیل شدہ کورونا وائرس سارس کوویڈ ٹو کے خلاف ویکسین تیار کرنے کے لیے کافی تجربہ اور ٹیکینالوجیز ہیں۔

    ایدار اشمو خمیتوف کا کہنا تھا کہ ہمارا تجربہ ہمیں بتاتا ہے کہ جس کورونا وائرس کی کھوج کا پتہ چلتا ہے وہ ڈرامائی انداز میں اپنی حالت تبدیل نہیں کرتا جس کا مطلب ہے کہ اس کی تبدیلی کی رفتار تیز نہیں ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ لیکن ہمیں یہ معلوم ہوجائے کہ اس وائرس میں شدت سے تبدیلی رونما ہوئی ہے تو ہمارے پاس اس تبدیل شدہ وائرس کو کمزور کرنے کیلئے ٹیکنالوجی موجود ہے۔

  • روسی سائنسدانوں نے نئے مشن پر کام شروع کردیا

    روسی سائنسدانوں نے نئے مشن پر کام شروع کردیا

    ماسکو : روس کی راکٹ اور خلائی کارپوریشن انرجیہ نے ایک نئے کثیر المقاصد خلائی اسٹیشن کی تیاری پر کام شروع کردیا ہے جو بغیر پائلٹ کے تین سے سات ماڈیولز پر مشتمل ہوگا۔

    اس حوالے سے روس کی ریاستی خلائی کارپوریشن روسکوسموس نے کہا ہے کہ وہ اگلے برس کے اوائل میں ناسا کے ساتھ آئی ایس ایس کی آپریشنل عمر کے بارے میں تبادلہ خیال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

    انرجیہ کے پہلے نائب جنرل ڈیزائنر ولادی میر سولووف کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ خلائی اسٹیشن میں بغیر پائلٹ کے تین سے سات ماڈیولز پر مشتمل ہوگا یا دو سے چار افراد کے عملے کے ساتھ شامل ہوگا۔

    خلائی معاملات پر روسی اکیڈمی آف سائنسز کی ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سولووف نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) کی عدم کارکردگی کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا۔

    سولووف جو آئی ایس ایس روس کے فلائٹ ڈائریکٹر بھی ہیں نے کہا کہ اس اسٹیشن میں 2025 تک کام ہوسکتا ہے اور اس کی دیکھ بھال پر10-15 بلین روبل (132۔198 ملین ڈالر) خرچ ہوسکتے ہیں۔

    کارپوریشن فی الحال ایک نیا قومی خلائی اسٹیشن بنانے کے بارے میں انرجیہ سے تجاویز کا انتظار کر رہی ہے، جس پر پہلے روسکوسموس سائنسی اور تکنیکی کونسل میں غور کیا جائے گا اور پھر حکومت کو رپورٹ دی جائے گی۔