Tag: russias

  • یوکرین خوفناک اقدام کرسکتا ہے، روس کا انتباہ

    یوکرین خوفناک اقدام کرسکتا ہے، روس کا انتباہ

    روس نے کہا ہے کہ یوکرین، امریکہ کی حمایت سے ایک اور اشتعال انگیز کیمیائی حملے کی تیاری کر رہا ہے اور یوکرینی فوج فرضی کیمیائی حملہ کرسکتی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس نے کہا ہے کہ ٹھوس اطلاعات ہیں کہ یوکرین، امریکا کی حمایت سے ایک اور اشتعال انگیز کیمیائی حملے کی تیاری کر رہا ہے۔

    ویانا میں سیکورٹی اور اسلحہ کنٹرول مذاکرات میں شریک روسی نمائندے گاوری لوف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے پاس ایسی ٹھوس اطلاعات موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ یوکرین بیرونی حمایت سے ایک اور کیمیائی حملے کی تیاری کر رہا ہے۔

    اس سے پہلے روسی وزرات دفاع نے کہا تھا کہ یوکرین خارکوف کے علاقے میں کیمیائی حملہ کرنا چاہتا ہے تاکہ اس کا الزام روس پر عائد کیا جائے۔

    روسی وزارت دفاع نے بھی کلورین جیسے زہریلے مواد کی علاقے میں موجود گی کی تصدیق کی ہے۔ روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کناشنکوف نے کہا ہے کہ یوکرینی فورس نے خیمبروم کمپلکس کے انبار سے 120 ٹن کلورین حاصل کیا ہے۔

    اس سے قبل چیچن صدر رمضان قدیروف بھی یوکرینی فوج پر رہائشی علاقوں کے قریب سفید فارسفورس کے حامل بموں کے استعمال کا الزام عائد کرچکے ہیں۔

  • تیل سے متعلق روس کی بڑی دھمکی

    تیل سے متعلق روس کی بڑی دھمکی

    روس نے متنبہ کیا ہے کہ اگر اس کے خلاف پابندیاں برقرار رہیں تو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 500 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کرجائینگی۔

    روس کے نائب وزیر اعظم اور سابق وزیر توانائی الیگزینڈر نوواک نے کہا کہ اگر مغرب روسی تیل کو ترک کر دیتا ہے تو تیل کی قیمتیں 300 ڈالر فی بیرل تک پہنچ جائیں گی جبکہ کچھ لوگ اسے ممکنہ طور پر 500 ڈالر فی بیرل تک پہنچتے دیکھ رہے ہیں۔

    یہ انتباہ اس وقت سامنے آیا ہے جب یورپی یونین اپنی پابندیوں کے پانچویں سیٹ کے حصے کے طور پر روسی خام تیل پر پابندی لگانے پر بات چیت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس کا مقصد یوکرین میں روسی فوجی کارروائی کو روکنے کے لیے ماسکو پر مزید دباؤ ڈالنا ہے۔

    نوواک نے مزید کہا کہ اگر مغربی صارفین روسی خام تیل خریدنا بند کر دیتے ہیں، تو ملک اپنی سپلائی کو متنوع بنائے گا اور خریدار کہیں اور تلاش کرے گا۔ پیر کو تیل کی قیمتوں میں تقریباً 4 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا ہے، عالمی بینچ مارک برینٹ GMT دوپہر تک 112 ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے، اس توقع پر کہ یورپی یونین روسی خام تیل کی درآمدات پر پابندی لگانے میں امریکا کا ساتھ دے سکتی ہے۔

    دوسری جانب ہالینڈ کے وزیراعظم مارک روٹے نے اس طرح کی پابندی کو “غیر حقیقت پسندانہ” قرار دیا ہے اور اس حقیقت کا اعتراف کیا ہے کہ یورپی یونین کے ممالک اب بھی روسی تیل اور گیس پر بہت زیادہ انحصار کرتے ہیں اور مختصر نوٹس پر خود کو ختم نہیں کر سکتے۔

    غیر ملکی میڈیا نے مارک روٹے کے حوالے سے بتایا کہ برسلز میں یورپی یونین کے خارجہ اور دفاع کے وزرا کی متوقع بحث سے پہلے یورپ کے مشرقی اور مغربی حصوں میں بہت ساری ریفائنریز اب بھی مکمل طور پر روسی تیل پر منحصر ہیں اور گیس کے ساتھ یہ اور بھی بدتر ہے۔

  • روسی سرحد کے قریب امریکی جاسوس طیارے کی پرواز

    روسی سرحد کے قریب امریکی جاسوس طیارے کی پرواز

    ماسکو: امریکا کے جاسوس طیارے نے روسی سرحد کے قریب پرواز کی ہے، امریکی جاسوس طیارے لاکہیڈ ای پی تھری ای اورین نے یونانی جزیرہ کرٹ سے اڑان بھری تھی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کے جاسوس طیارے روسی وزارت دفاع کے انتباہ کے باوجود روس کی سرحد کے قریب جاسوسی میں مشغول ہیں، امریکا کے جاسوس طیارے لاکہیڈ ای پی تھری ای اورین نے کریمیا میں روسی سرحد کے قریب پرواز کی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ امریکی جاسوس طیارے نے یونانی جزیرہ کرٹ سے اڑان بھری تھی۔

    واضح رہے کہ ان دنوں امریکہ اور روس کے مابین کشیدگی بڑھ گئی ہے اور امریکا نے سرد جنگ کے زمانے میں روس سے کیے گئے ہتھیاروں کی بندش کے معاہدے سے دست برداری کا اعلان کر دیا جس کے بعد خطے میں جدید اور خطرناک اسلحے کی نئی دوڑ کے آغاز کے امکانات قوی ہوگئے۔

    امریکا کی جانب سے روس کے ساتھ 1987میں کیے گئے معاہدے انٹرمیڈیٹ نیوکلئیر فورسز ٹریٹی(آئی این ایف)سے دست برداری کا باضابطہ طور پر اعلان کردیا گیا ہے، چھ ماہ قبل امریکا نے اس معاہدے کو معطل کرکے معاہدے سے مکمل طور پر انخلا ءکے لیے اقدامات کا آغاز کر دیا تھا۔

  • ترکی ایک وقت میں دو مزے نہیں لے سکتا، مجوزہ امریکی وزیر دفاع

    ترکی ایک وقت میں دو مزے نہیں لے سکتا، مجوزہ امریکی وزیر دفاع

    واشنگٹن : ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ وزیردفاع مارک اسپر نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ترکی ایک وقت میں ایف 35 اور ایس 400 دفاعی نظام حاصل نہیں کر سکتا، ترکی کے مذکورہ فیصلے سے امریکا مایوس ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا نے ترکی پرایک بار شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کا فضائی دفاعی نظام’ایس 400’حاصل کرنے کے بعد انقرہ امریکا سے ایف 35 جنگی طیارے حاصل نہیں کرسکتا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ وزیردفاع مارک اسپر نے ایک بیان میں کہا کہ ترکی کا ایس 400 دفاعی نظام خرید کرنا مایوس کن ہے۔

    ایک بیان میں سینٹ کی مسلح افواج کمیٹی میں ایک بیان دیتے ہوئے اسپر نے کہا کہ ترکی نیٹو میں ہمارا طویل عرصے تک اتحادی رہا ہے مگر اس نے روس سے ایس 400 دفاعی نظام خرید کرنے کا غلط فیصلہ کیا جس کے نتیجے میں ہم ترکی سے سخت مایوس ہیں۔

    اسپر کا مزید کہنا تھا کہ ترکی ایک وقت میں ‘ایس 400’ اور راڈار سے غائب ہونے کی صلاحیت رکھنے والے ‘ایف 35’ جنگی طیارے حاصل نہیں کرسکتا۔

    انہوں نے کہا کہ اگر مجھے وزیردفاع تعینات کیا گیا تو میں ترکی کو ‘ایف 35’ طیارے فروخت کرنے سے منع کروں گا کیونکہ ترکی ‘ایس 400’ دفاعی نظام خریدنے کے بعد امریکا کے جنگی طیارے خرید کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

    امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ایس 400 دفاعی نظام امریکا کے ایف 35 جنگی طیاروں کی فضائی آپریشنل صلاحیت کو متاثر کرے گا۔

    خیال رہے کہ ترکی نے امریکا کی سخت تنقید اور دباؤ کے باوجود روس سے اس کا فضائی دفاعی نظام ایس 400 خرید لیا ہے۔

    ترکی کے اس اقدام کے بعد امریکا نے انقرہ پر دباؤ مزید بڑھا دیا ہے اور ترکی پر پابندیوں کے نفاذ کی بھی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔