Tag: RY NEWS

  • دشمن کےناپاک ارادوں کوشکست دیں گے،وزیر اعظم نواز شریف

    دشمن کےناپاک ارادوں کوشکست دیں گے،وزیر اعظم نواز شریف

    راولپنڈی: آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز میں سیکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں وزیر اعظم نوازشریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف وزیر داخلہ چوہدری نثار اور قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ نے شرکت کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس کے شرکاء کو پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے والی ایجنسیوں اور ان کے سہولت کاروں بارے آگاہ کیا گیا اور دہشتگردوں کے نیٹ ورکس اور ان کے روابط پر بھی بریفنگ دی گئی۔

    اس موقع پر وزیر اعظم نوازشریف کا کہنا تھا ملکی سلامتی کے لئے پاک فوج اور انٹیلی جنس ایجنیسوں کا کردار قابل تعریف ہے۔

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا دہشت گردوں کو باہر سے فنڈنگ اور اندر سے مدد مل رہی ہے،آپریشن ضرب عضب کے ٹھوس اثرات اور پائیدار امن کے لئے ملک بھر میں کاروائیاں جاری رکھنا ہوں گی۔

  • سیاست کو تجارت کی بجائے عبادت بنائیں گے، چودھری محمد سرور

    سیاست کو تجارت کی بجائے عبادت بنائیں گے، چودھری محمد سرور

    لاہور: سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ سیاستدانوں اور بیورو کریٹس کا 2 ارب ڈالر سرمایہ بیرون ملک سے واپس لائیں گے، خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات مئی جون میں کرائے جائیں گے، پنجاب حکومت بھی فی الفور بلدیاتی انتخابات کروائے۔

    تحریک انصاف لاہور کے استقبالیئے سے خطاب کرتے ہوئے سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کے اربوں ڈالر بیرون ملک پڑے ہیں، جنہیں پی ٹی آئی واپس لائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات مئی جون میں کروا دیئے جائیں گے، پنجاب حکومت بھی فی الفور بلدیاتی انتخابات کرائے۔

    انہوں نے دعوٰی کیا کہ پنجاب میں آئندہ بلدیاتی انتخابات تحریک انصاف جیتے گی، جبکہ آئندہ عام انتخابات میں بھی پاکستان بھر میں تحریک انصاف کی حکومت قائم ہو گی۔

    چودھری سرور نے کہا کہ وہ کل شیخوپورہ میں پہلا جلسہ عام کریں گے، 5 مارچ کو میر پور میں عوامی قوت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ سیاست کو تجارت کی بجائے عبادت بنائیں گے۔

  • خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں 26.56فیصد کی کمی

    خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں 26.56فیصد کی کمی

    کراچی: رواں مالی سال 2014-15ء میں (جولائی تا اکتوبر) چار ماہ کے دوران خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں 26.56فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ اس دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں 25.84فیصد کا نمایاں اور درآمدات میں 6.96فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

     ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا اکتوبر 2014-15ء کے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات کا حجم 2ارب 9کروڑ 10لاکھ ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران ایک ارب 66کروڑ 10لاکھ ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔

     دوسری جانب خدمات کے شعبہ کی درآمدات میں معمولی اضافہ ہوا ، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی درآمدات 2ارب 59کروڑ 70لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 2ارب 77کروڑ 80لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

  • کراچی: پولیس مقابلہ، کالعدم تنظیم کے 3ملزمان مارے گئے

    کراچی: پولیس مقابلہ، کالعدم تنظیم کے 3ملزمان مارے گئے

    کراچی: سائٹ ایریا میں پولیس مقابلے میں کالعدم تنظیم سے وابستہ تین ملزمان مارے گئے، دوسری جانب فائرنگ اورپرتشدد واقعات میں پولیس اہلکارسمیت چار افراد جان کی بازی ہارگئے۔

    پولیس کے مطابق سائٹ کےعلاقےمیں مبینہ پولیس مقابلےمیں کلعدم تنظیم سے وابستہ تین ملزمان مارے گئے، ملزمان اے ایس آئی حمید خٹک سمیت پولیس اہلکاروں کےقتل،بھتے اور ڈکیتوں کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

    گلشن اقبال میں بھی ایک ڈاکو مارا گیا، کھارادر میں فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار حاتم موریو جاں بحق ہوا، لانڈھی ، قائد آباد اور اورنگی ٹاون میں فائرنگ سے تین افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ناظم آباد میں ٹرانسپوٹر کے گھر کے باہر کریکر کا دھماکا کیا گیا۔