Tag: s.h.o killed

  • کراچی فائرنگ،  ایس ایچ او پریڈی اعجاز خواجہ  جاں بحق

    کراچی فائرنگ، ایس ایچ او پریڈی اعجاز خواجہ جاں بحق

    کراچی: شہرِ قائد کے علاقے کلفٹن میں ایس ایچ او پریڈی اعجاز خواجہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق ایس ایچ او پریڈی پر حملہ کلفٹن کے اختر روڈ پر ہوا، جہاں سے ان کی گاڑی گزر رہی تھی، فائرنگ کے نتیجے میں اعجاز خواجہ شدید زخمی ہوگئے۔

    انہیں فوری طور پر جناح اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔

    ڈاکٹرز کے مطابق اعجاز خواجہ کو سر اور سینے میں گولیاں لگی ہیں، جس کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکے۔

    فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پہنچ گئی۔

    ذرائع کے مطابق اس سے پہلے پریڈی تھانے کے ایس ایچ او غضنفر کاظمی کو بھی گھر جاتے ہوئے انکل سریا اسپتال کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • کوئٹہ میں ایس ایچ او کی موت، خود کشی یا قتل

    کوئٹہ میں ایس ایچ او کی موت، خود کشی یا قتل

    کوئٹہ:کوئٹہ میں ایس ایچ او سیٹلائٹ ٹائون نے تھانے میں خود کشی کرلی،لواحقین کاکہنا ہے کہ یہ خودکشی نہیں قتل ہے۔

    ساجد حبیب نے چند روز قبل ہی ایس ایچ او سیٹلائٹ کا چارج سنبھال لیا تھا جب ایس ایچ او دین محمد بڑیچ کو جعلی اداویات کے کیس میں گرفتار کر لیا گیاتھا ساجد حبیب سی سی پی اوآفس میں پولیو سے متعلق اجلاس کے بعد تھانے پہنچا اور چند ہی منٹ بعد ہیڈ محرار کے کمرے سے گولی چلنے کی آواز آئی اور ایس ایچ او نے ہیڈ محرار کے کمرے میں دم توڑ دیا۔

    پولیس ذرائع ایس ایچ کے قتل کو خود کشی قرار دے رہے ہیں جبکہ ورثاء سراپا احتجاج ہیں کہ ساجد حبیب نے خود کشی نہیں کی انہیں قتل کیا گیا ہے۔

    پولیس آفیسر کی موت خود کشی یا قتل یہ معمہ تفتیش کے بعد ہی حل ہو پائے گا۔