Tag: SA

  • رفح میں اسرائیلی زمینی آپریشن رکوانے کے لیے جنوبی افریقہ پھر عالمی عدالت پہنچ گیا

    رفح میں اسرائیلی زمینی آپریشن رکوانے کے لیے جنوبی افریقہ پھر عالمی عدالت پہنچ گیا

    نیویارک: جنوبی غزہ کے شہر رفح میں اسرائیلی زمینی آپریشن رکوانے کے لیے جنوبی افریقہ پھر عالمی عدالت انصاف پہنچ گیا۔

    عرب نیوز کے مطابق جنوبی افریقہ نے رفح میں اسرائیل کا زمینی آپریشن رکوانے کے لیے عالمی عدالت انصاف میں ہنگامی درخواست دائر کر دی ہے، جس میں جنوبی افریقہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ عالمی عدالتِ انصاف رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن کا جائزہ لے۔

    یہ ہنگامی درخواست جنوبی افریقہ نے منگل کے روز دائر کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ عدالت اس بات پر غور کرے کہ اسرائیل رفح میں جو فوجی آپریشن کرنے جا رہا ہے، کیا اس سے فلسطینیوں کے حقوق کی مزید خلاف ورزیاں ہوں گی، اور کیا عدالت کو اس سلسلے میں اپنے اختیارات استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔

    جنوبی افریقہ کا کہنا تھا کہ رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن کے نتیجے میں مزید ہلاکتیں، مزید نقصان اور تباہی ہوگی، اور یہ آپریشن عالمی عدالت کے 26 جنوری کے دیے جانے والے فیصلے کی خلاف ورزی ہوگا۔

    واضح رہے کہ بے گھر فلسطینیوں کی آخری پناہ گاہ رفح حالیہ دنوں میں اسرائیلی فضائی حملوں کی زد میں آ چکا ہے، جہاں روزانہ کے حساب سے 100 فلسیطینی مارے جا رہے ہیں، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے پیر کو متنبہ کیا تھا کہ رفح میں کوئی بھی حملہ ’’خوفناک ہوگا، اور اس میں زیادہ تر عام شہری، اور ان میں بھی زیادہ تر بچے اور خواتین مارے جانے کا امکان ہے۔‘‘

    انھوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کو بین الاقوامی عدالت انصاف کے جاری کردہ احکامات اور بین الاقوامی انسانی قانون کی مکمل تعمیل کرنی چاہیے، اور جو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتا ہے اس کا نوٹس لیا جانا اور احتساب کا عمل ہونا چاہیے۔

  • بہترین کھیل پیش کیا لیکن افسوس کہ ہم میچ نہ جیت سکے: شعیب ملک

    بہترین کھیل پیش کیا لیکن افسوس کہ ہم میچ نہ جیت سکے: شعیب ملک

    جوہانسبرگ: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ بہترین کھیل پیش کیا لیکن افسوس کہ ہم میچ نہ جیت سکے۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز جنوبی افریقا نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں 7 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی۔

    شکست کے بعد میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے شعیب ملک کا کہنا تھا کہ میچ ہمارے ہاتھ میں تھا لیکن آخر میں باؤنڈریز نہ لگنے سے ہار گئے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ میچ کو بیسویں اوور سے پہلے ختم ہونا چاہیے تھا، بابراعظم بہترین کھلاڑی ہیں، بالنگ میں عماد اور شاہین نے اچھی کارکردگی دکھائی۔

    خیالر ہے کہ دوسرے ٹی ٹوینٹی میں قومی ٹیم 189 رنز کے تعاقب میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بناسکی، بابر اعظم نے 90 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی جبکہ حسین طلعت نے 55 رنز اسکور کیے بعد میں آنے والے بلے باز خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔

    دوسرا ٹی ٹوینٹی: جنوبی افریقا نے پاکستان کو 7 رنز سے شکست دیکر سیریز جیت لی

    جنوبی افریقہ نے بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ اپنے نام کرلیا۔

    یاد رہے کہ جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دی تھی، ڈیوڈ ملر کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا تھا۔

  • ورلڈ کپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی

    ورلڈ کپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی

    آسٹریلیا : ورلڈ کپ میں گروپ مرحلے کے بعد چھ ٹیموں کی چھٹی ہوئی اور کوارٹرفائنل میں بھی چار ٹیموں کا سفر ختم ہوگیا۔

    پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز بھی باہر بھی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے اور سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی، نیوزی لینڈ ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور بھارت نے سیمی میں جگہ بنا لی ہے۔

    عالمی کپ کا پہلا سنسنی خیز سیمی فائنل چوبیس مارچ کو آکلینڈ میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

     چھبیس مارچ کو دفاعی چیمپئن بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں سڈنی میں آمنے سامنے ہوں گی۔

    عالمی کپ کا فائنل انتیس مارچ کو میلبورن میں کھیلا جائے گا۔