Tag: SAAD RAFIQ

  • ہماری جماعت کو چاہیے جہاں اصلاح کی ضرورت ہے اصلاح کریں: سعد رفیق

    ہماری جماعت کو چاہیے جہاں اصلاح کی ضرورت ہے اصلاح کریں: سعد رفیق

    لاہور: پاکستان مسلم ن کے رہنما سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہماری جماعت ن لیگ کو مرکز میں حکومت نہیں لینا چاہیئے، ہماری جماعت کو چاہیے جہاں اصلاح کی ضرورت ہے اصلاح کریں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم ن کے رہنما اور سابق وفاقی ویزر سعد رفیق نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان کو بیرون ملک سے کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، نفرت اور تلخی کے ماحول میں انتخابات کو سب کیسے تسلیم کریں گے ؟۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا اگر پنجاب میں ن لیگ جیتی تو کیا کے پی کے، سندھ اور بلوچستان میں دھاندلی نہیں ہوئی،  کمشنر راولپنڈی کی سمجھ نہیں آئی وہ کیا کہہ رہے ہیں، کمشنر کا انتخابی عمل میں کوئی عمل دخل نہیں ہوتا۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت ن لیگ کو مرکز میں حکومت نہیں لینا چاہیئے، فیصلے جلد لینا چاہیئے بحران گہرا ہوتا جا رہا ہے، آئی ایم ایف سامنے کھڑی ہے، دہشت گردی کا عفریت سر اٹھا رہی ہے، سیاسی جماعتوں کا امتحان ہے دعا کرتا ہوں سب سرخرو ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات میں ایسی بات بھی کرتا ہوں کہ پارٹی کے لوگوں کو بھی پسند نہیں آتی، ان شااللہ الیکشن ہوتے رہے ہیں اور ہوتے رہیں گے، نظریے کا تعلق ہار اور جیت سے نہیں، لوگ ہار کر بھی جیتے ہیں اور جیت کربھی ہارے ہیں، میرے حلقے کو توڑا گیا اس کیلئے عدالتوں اور الیکشن کمیشن بھی گیا ہوں۔

    سعد رفیق نے کہا کہ ہماری جماعت کو چاہیے جہاں اصلاح کی ضرورت ہے اصلاح کریں، میں دوسرے پر الزام تراشی کے بجائے اپنی اصلاح کرتا ہوں، ہم بانی پی ٹی آئی اور ان کے سہولت کاروں کی زہریلی مہم کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔

    انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی کی کوئی بھی شکل ہو قبول نہیں کرینگے، ہم جیتے یا ہارے مگر ہم اپنے مؤقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے، ہم نفرت کی سیاست نہیں کرینگے، حکومت بنتی ہے یا نہیں مگر آپ سب پی ٹی آئی کے کارکن سے شفقت سے پیش آئیں گے۔

    لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر روز گالیاں نکالی جارہی ہیں، بدقسمتی سے ہر جماعت کے حامی سمجھتے ہیں جو زیادہ گالیاں دے گا وہ درست ہے، مکالمہ نہیں کرینگے محاذ آرائی جاری رہی کو بیرونی دشمن فائدہ اٹھائیں گے اور اٹھارہے ہیں، آج جو ملک میں کھیل کھیلا جارہاہے اس کےتانے بانے بیرونی دنیا سے ملتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ آج کل کہا جارہا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے، جو دھاندلی کے الزامات لگارہے ہیں ان سے چند سوالات پوچھتا ہوں، 2018 میں بانی پی ٹی آئی کو جتوانے اور نوازشریف کا مینڈیٹ چھیننے کے وقت سب کہاں تھے، دھاندلی کا الزام لگانے والے پہلے یہ بتائیں 2018 میں الیکشن دھاندلی زدہ تھا یا نہیں۔

    سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پراجیکٹ کے ذریعے نفرت کی سیاست کو پروان چڑھایا گیا، میں نے  کہا تھا وزیر اعظم اور وزرا کے عہدے لیکر پھریں گے مگر کوئی نہیں لے گا آج وہ وقت آگیا۔

    سعدرفیق نے مزید کہا کہ الیکشن گزر چکا ہے اب جس کی حکومت بنے گی وہ سب کی حکومت بنے گی، مرکز میں بحرانی کیفیت ہے جسے دور کیا جاسکتا ہے، میرا ذاتی مؤقف ہے کہ ہماری جماعت ن لیگ مرکز میں حکومت نہ بنائے، اپنا مؤقف پارٹی کے اندر اور آپ کے سامنے بھی رکھ چکا ہوں مگر فیصلہ پارٹی کا ہوتاہے۔

  • کرپشن کے الزامات، سعد رفیق کو نیب نے طلب کرلیا

    کرپشن کے الزامات، سعد رفیق کو نیب نے طلب کرلیا

    اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے بدعنوانی کے الزامات کے پیش نظر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو طلب کرلیا۔

    نمائندہ اے آر وائی کے مطابق نیب نے خواجہ سعد رفیق کو پیرا گون سٹی (ہاؤسنگ اسکیم) میں ملوث ہونے پر 22 مارچ کو بمعہ دستاویزات جواب دینے کے لیے طلب کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق نیب کی تین رکنی تحقیقاتی ٹیم خواجہ سعد رفیق کا بیان ریکارڈ کرے گی  جبکہ قومی احتساب بیورو نے وفاقی وزیر ریلوے کے بھائی سلمان رفیق کو بھی محکمہ صحت میں بے ضابطگیوں پر طلب کیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ سعد رفیق کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل سے منسلک پیرا گون سٹی اسکیم کے الزام کا جواب دینا ہے جبکہ اُن کے بھائی  سے محکمہ صحت میں ہونے والی کرپشن سے متعلق سوال و جواب کیے جائیں گے۔

    مزید پڑھیں: کرپشن کے الزامات، نیب نے امریکا کے لیے نامزد سفیر علی جہانگیرصدیقی کو طلب کرلیا

    قبل ازیں نیب نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احمد چیمہ کو احتساب عدالت میں پیش کر کے ملزم کا مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ طلب کی جس کی عدالت نے منظوری دے دی۔

    نیب پراسکیوٹر کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ احمد چیمہ سمیت مقدمے میں نامزد 6 ملزمان پر آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل میں کرپشن کے الزامات ہیں، ملزمان نے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔

    احتساب عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ تمام افراد کو 3 اپریل کی سماعت پر دوبارہ پیش کیا جائے۔

    یہ بھی پڑھیں: آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کی انکوائری : نیب نے شہباز شریف کو طلب کرلیا

    واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی کی تحقیقات میں یہ انکشاف ہوا تھا کہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے پیراگون سوسائٹی سے براہ راست روابط ہیں۔

    پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے ذریعے آشیانہ اسکیم لانچ کی گئی تھی، مذکورہ اسکیم سے روابط کے الزام پرپی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی میں خواجہ سعد رفیق کو عہدے سے برطرف کرنے کیلئے قرار داد بھی جمع کرائی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • یومِ تکبیر کی تقریب‘ سعد رفیق مخالفین پربرس پڑے

    یومِ تکبیر کی تقریب‘ سعد رفیق مخالفین پربرس پڑے

    لاہور: وفاقی وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ سب سے بڑےلیڈرکےچہرے پر دھول پھینکنے کی سازش ہورہی ہے‘ تمام تجربے کرلیے اب جمہوریت چلنے دیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے یومِ تکبیر کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مخالفین کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کی سیاست کونومولودسیاسی کھلاڑی نقصان پہنچارہے ہیں‘ میں پھر کہتا ہوں عمران خان آگ سے کھیل رہے ہیں۔

    سعد رفیق کا کہنا تھا کہ برسوں ہم نے گالیاں سنیں لیکن جواب نہیں دیا‘ ہم جانتے ہیں کہ ہمیں ایک سازش کے تحت رسوا کیا جارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے فیصلہ کرلیا ہے کہ پاکستان اب معاشی دھماکا کرے گا۔

    وفاقی وزیرِ ریلوے کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو کام کرنے دیا جاتا تو غربت کے اندھیرے چھٹ گئےہوتے‘ آج گوادر کو دیکھتے ہوئے دنیا پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے آرہی ہے۔

    تحریک انصاف کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ خیبرپختونخواہ نے3سال میں کتنی بجلی پیداکی، ان کےپاس کوئی جواب نہیں ہے لیکن پنجاب نے کتنی بجلی پیدا کی ہمارے پاس جواب ہے۔

    پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی کو کچرے کے ڈھیر میں بدل دیا، سندھ کھنڈر بن گیا ہے۔

    ہمیں زرداری صاحب کی پنجاب میں آمد سےفائدہ پہنچتا ہے‘ زرداری صاحب سندھ کی حالت بہتر کریں‘ آئیں مل کرکام کریں۔ الزامات کی سیاست اور جھوٹ بولنا بند کریں تاکہ ملک آگے بڑھے۔

    وفاقی وزیرِ ریلوے نے یہ بھی کہا کہ آج ادارے یکسو ہیں تو بعض لوگوں کو اچھا نہیں لگتا ‘ ملک کو مضبوط کرنا ہے ایک دوسرے کی تضحیک سے باز آنا پڑےگا۔ ملک میں تمام تجربے کرکے دیکھ لئےگئے اب جمہوریت چلنےدیں۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • مخالفین مقدس گائے نہیں، میڈیا کی خاموشی ناقابل فہم ہے، سعد رفیق

    مخالفین مقدس گائے نہیں، میڈیا کی خاموشی ناقابل فہم ہے، سعد رفیق

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مخالفین مقدس گائے نہیں، آئین کے آرٹیکل آئی 25 کے تحت قانون کی نظر میں سب برابر ہیں تو عمران خان کی نااہلی کیس کے معاملے پر میڈیا ٹاک پابندی ناقابل فہم ہے۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ پاناما کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران شریف خاندان کا روزانہ کی بنیاد پر میڈیا ٹرائل کیا گیا مگر عمران خان نااہلی کیس پر کوئی ٹاک شو نہیں کیا جارہا۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان روزانہ سماعت کے بعد ججوں کے ریمارکس اور فیصلوں کو مسخ کر کے پیش کرتے تھے اور اسی بنیاد پر روزانہ شام ٹاک شوز میں شریف خاندان کا میڈیا ٹرائل کیا جاتا تھا۔

    وفاقی وزیرریلوے نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل آئی 25 کے تحت قانون کی نظر میں سب برابر ہیں اور کوئی مقدس گائے نہیں، دوسروں پر تنقید کرنے والے اب خود تنقید کا نشانہ بنیں گے اس لیے ہم نے فیصلہ کیا کہ عمران خان کو رعایت نہیں دی جائے گی۔

    یاد رہے پاناما کیس کی سماعت کے بعد حکومت اور اپوزیشن کے نمائندے ایک دوسرے پر لفظی گولا باری کرتے اور اپنی فتح کا اعلان کرتے نظر آتے تھے۔

  • بتایا جائے ن لیگ نے کون سا وعدہ پورا نہیں‌ کیا؟ سعد رفیق

    بتایا جائے ن لیگ نے کون سا وعدہ پورا نہیں‌ کیا؟ سعد رفیق

    ہری پور: وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا ہے کہ کون س وعدہ ہے جو ن لیگ پورا نہیں کیا یا اس کے لیے دیانت دارانہ کوشش نہیں کی؟ اول روز سے ہماری راہ میں دھرنوں کے ذریعے رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں۔

    ہر ی پور میں پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہونا یہ چاہیے تھا کہ ہم تعمیر و ترقی مکمل کرنے کے بعد عوامی رابطہ مہم شروع کرتے لیکن ہمیں اپنا مقدمہ وقت سے قبل عوام کے سامنے اور میڈیا کے ذریعے پوری قوم کے سامنے اس لیے لانا پڑا کہ ہم نے محسوس کیا ہے کہ صرف الزامات اور گالیاں، بہتان اور کردار کشی کب تک سنیں؟

    انہوں نے کہاکہ بعض سیاست دانوں اور بعض سیاسی و غیر سیاسی اداکاروں نے اس ملک میں جھوٹ بولنے کا ٹھیکا لے رکھا ہے، کوئی دھندا نہیں کرتے بس سارا دن جھوٹ بول کر قوم کو گمراہ کرنے میں لگے ہیں۔

    سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سال 2013ء میں ن لیگ کو جب عوام کی خدمت کا موقع ملا تو ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں تھا، خزانہ خالی تھا، ملک تاریکیوں میں ڈوبا ہوا تھا، لوڈ شیڈنگ تھی، کراچی میں سیکڑوں لوگ مارے گئے کوئی پرسان حال نہ تھا۔

    ن لیگ رہنما نے کہا کہ ہماری حکومت سے قبل بلوچستان کے ناراض لوگ اسلحہ سمیت پہاڑوں پر چلے گئے تھے، کے پی کے میں دہشت گردوں کا راج تھا، دنیا میں کوئی بھی ملک پاکستان کا ساتھ دینے کے لیے تیار نہیں تھا، ریلوے سمیت قومی ادارے آخری سانس لے رہے تھے اس وقت ہم نے اعلان کیا کہ ووٹ کے ذریعے تبدیلی لانے پر یقین رکھتے ہیں۔

    سعد رفیق کا کہنا تھا کہ میرے لیڈر نے کوئی دعوے نہیں کیے، ہم وہ وعدے نہیں کرتے جو پورا نہ کرسکیں، ہم نے کہا تھا کہ دہشت گردی ختم کریں گے، ملک کا پہیہ چلائیں گے، اداروں کو ان کے پیروں پر کھڑا کریں گے، لیڈر نے وعدہ کیا تھاکہ پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے، ہمیں بتائیں کہ ہم نے کون سا وعدہ پورا نہیں کیا یا اس کے لیے دیانت دارانہ کوشش نہیں کی۔

    انہوں نے کہا کہ پہلے دن سے ہماری راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں؟ کبھی دھرنا ہورہا ہے تو کبھی کفن پوش ڈنڈا بردار افراد شاہراہ دستور پر قبریں کھود رہے ہیں، کچھ سیاسی ورکر نے اسلام آباد کو چند ڈنڈوں سے بلاک کرنے کی کوشش کی جس سے دنیا کو منفی پیغام گیا۔

  • زرداری پی پی کے معاملات اپنے کنٹرول میں‌ رکھیں،سعد رفیق

    زرداری پی پی کے معاملات اپنے کنٹرول میں‌ رکھیں،سعد رفیق

    لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری کی وطن واپسی سے خوشی ہوئی، امید ہے وہ پیپلز پارٹی کے سیاسی معاملات اپنے کنٹرول میں رکھیں گے ۔

    لاہور کے نو منتخب میئر اور ڈپٹی میئرز کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ نواز شریف صادق اور امین ہیں، عمران خان خود کو سیاست میں ضائع نہ کریں۔

    تقریب میں شریک اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ نا اہل قرار دینے والے جج کو بھولا نہیں قیامت کے دن اس کا گریبان پکڑوں گا۔

    تقریب سے نو منتخب لارڈ میئر لاہور کرنل (ر ) مبشر جاوید، صوبائی وزرا زعیم حسین قادری، خواجہ عمران نذیر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

    قبل ازیں وزیراعظم نواز شریف نے بھی سابق صدر آصف علی زرداری کی وطن واپسی کا خیر مقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ ان کی واپسی سے مثبت سیاست کو فروغ ملے گا۔

  • وزیراعظم کی تقریر اور عدالتی بیان میں‌ کوئی تضاد نہیں، سعد رفیق

    وزیراعظم کی تقریر اور عدالتی بیان میں‌ کوئی تضاد نہیں، سعد رفیق

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ایوان میں عمران خان کا ٹولہ گند ڈالنے اور شور کرنے آیا تھا، پاناما لیکس پر بات کرنے کو تیار ہیں، تحریک انصاف کے ارکان آئیں اور ہم سے بحث کرلیں۔

    اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ یہ کہاں کا انصاف ہے آپ خود تو بولتے رہیں لیکن حکومت کو مائیک ملے تو آپ شور کریں، گزارش ہے کہ حکومت کو پاناما پیپرز کے موضوع پر ایوان میں ایک بار پھر اپوزیشن بحث کرنا چاہتی ہے تو ہم تیار ہیں۔

     

    انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی روایات کے برعکس پی ٹی آئی نے بدتمیزی کی، ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑیں، اسپیکر کا گھیراؤ کیا،عمران خان کا ٹولہ گند ڈالنے اور شور کرنے کے لیے ایوان میں آیا تھا۔

    انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان یو ٹرن کے ماہر ہیں، اقتدار کی بھوک نے عمران خان اینڈ کمپنی کو بے حال کیا ہوا ہے، جب انہیں کچھ نہیں سوجتا تو وہ باہر آکر پش اپس لگانا شروع کردیتے ہیں،کارکن سڑکوں پر نکلتے ہیں اور عمران خان بنی گالہ میں چھپ جاتے ہیں۔

    انہوں نے زور دے کر کہا کہ نواز شریف نے جو اسمبلی میں تقریر کی اور عدالت میں جو بیان دیا اس میں کوئی تضاد نہیں ہم پوری ذمہ داری سے یہ بات کہتے ہیں کہتے ہیں کہ وزیراعظم کے قول و فعل میں کوئی تضاد نہیں،سیاسی زبان وہ ہے کہ عمران خان دیتے ہیں، ہم عمران کی طرح گرگٹ کی طرح رنگ بدلنے کی سیاست نہیں کرتے۔


    اسی سے متعلق: قومی اسمبلی کا اجلاس: اسپیکر کا گھیراؤ، پی ٹی آئی نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں


    سعد رفیق کا کہنا تھا کہ جب آپ عدالت جاتے ہیں تو ثبوت دینا پڑتے ہیں، قومی اسمبلی عدالت نہیں بن سکتی اور عدالت قومی اسمبلی نہیں بن سکتی، عدالت کسی کی مرضی کے نہیں اپنے حساب سے فیصلے کرتی ہے،پاناما پیپرز میں نام نہ ہونے کے باوجود وزیراعظم نے خود کو رضا کارانہ طور پر پیش کیا جب کہ اپنے بچوں کو بھی ہدایت دی کہ جواب جمع کرائیں تاکہ کوئی انگلی نہ اٹھائے۔

    انہوں نے الزام عائد کیا کہ پاناما پیپرز پر انٹرنیٹ سے ڈائون لوڈ کی ہوئی باتیں پی ٹی آئی کا ثبوت ہیں، پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی میں نہیں آتے لیکن پیسے برابر وصول کرتے ہیں، کیا یہ درست عمل ہے؟ان کی تحریک استحقاق عدالتی عمل پر اثر انداز ہونے کی ایک کوشش ہے،اسمبلی میں بحث کرنی ہے تو کریں ہم تیار ہیں۔

    انہوں نے پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ عمران خان کو کے پی کے میں حکومت نواز شریف کے تدبر کی وجہ سے ملی ،تحریک انصاف ہماری شکر گزار ہو، یہ لوگ پارلیمنٹ سے استعفیٰ دے گئے تھے لیکن ہم نے انہیں قبول نہ کرکے ان پر احسان کیا، ان کے مینڈیٹ کا تحفظ ہم نے کیا، کے پی کے میں بلین ٹرینز کا منصوبہ پتا نہیں کہاں گیا اور اس کی رقم بھی کہیں غائب ہوگئی۔

    انہوں نے پی پی پر بھی تنقید کی اور کہا کہ پیپلز پارٹی ہمارے خلاف عدالت اس لیے نہیں جاتی کیوں کہ ان کے پاس ثبوت نہیں، پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں میرے والد کو شہید کیا گیا، پی پی بتائے میرے والد کو کیوں شہید کیا گیا؟

    پاناما کیس پر سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کا وکیل وہ ہی شخص ہے جو عدلیہ بحالی کی تحریک میں مشرف کا پیادہ تھا، شریعت میں لوگوں پر انگلیاں اٹھانے کی ممانعت ہے ، عمران خان صاحب کس طرح لوگوں پر انگلیاں اٹھاتے ہیں انہیں کرپشن کے خلاف بات کرتے ہوئے آئینے میں پہلے اپنی شکل دیکھنی چاہیے تھی،انہیں لوگوں کے ٹیکس کی رقم گنتے ہوئے شرم نہیں آتی دراصل سارے پاکستان کے چور عمران خان کے گرد جمع ہیں۔

  • باقی 9 لاکھ 95 ہزار افراد کہاں ہیں؟ سعد رفیق کا ٹوئٹ

    باقی 9 لاکھ 95 ہزار افراد کہاں ہیں؟ سعد رفیق کا ٹوئٹ

    اسلام آباد : مسلم لیگ (ن) کے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں پانچ ہزار کرسیوں پر 10ل اکھ افراد ہیں؟ انہوں نے سوال کیا کہ باقی 9 لاکھ 95 ہزار افراد کہاں ہیں؟

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد جلسے کے دوران پی ٹی آئی اور لیگی رہنماؤں میں نوک جھونک بھی چلتی رہی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں 10 لاکھ افراد لے کر آؤ۔

    خواجہ سعد رفیق نے ٹوئٹ کیا تھا کہ پی ٹی آئی والو، خدا کے لیے پریڈ گراؤنڈ میں لوگ لاؤ، باقی 9 لاکھ 90 ہزارلوگ کہاں ہیں؟

    10 لاکھ لوگ….. 5 ہزار کرسیوں پر سما گئے. یہ صرف عمران خان کے جلسے میں ہو سکتا ہے.

    خواجہ سعد رفیق کے ٹوئٹ کا پی ٹی آئی رہنما مشتاق غنی نے جواب دیا کہ عوام کا جمع غفیر دیکھ کر خواجہ سعد رفیق پر سکتہ طاری ہوگیا ہے۔

    پریڈ گراؤنڈ میں کتنےآدمی ہیں؟ مشتاق غنی نے سعد رفیق سے سوال کیا کہ سعد رفیق دیکھ لیں کہ وہ تمام کارکن یہاں موجود ہیں جن پر پولیس کی جانب سے تشدد کیا گیاتھا۔

    دوسری جانب شیریں مزاری نے بھی ٹوئٹ کیا ہے کہ سعد رفیق جلسے کے شرکاء دیکھ لیں شاید ان کا حساب ٹھیک ہوجائے۔

  • رائل پام کنٹری کلب کیس، توہین عدالت پر سعد رفیق وریلوے حکام سے جواب طلب

    رائل پام کنٹری کلب کیس، توہین عدالت پر سعد رفیق وریلوے حکام سے جواب طلب

    لاہور: ہائی کورٹ نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق،سیکریٹری ریلوے اور آئی جی ریلوے سے جواب طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں دائر رائل پام گلف اینڈ کنٹری کلب کے انتظامی بلاک کی بندش اور ریلوے کی سیکیورٹی واپس نہ لیے جانے کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں کی گئی۔

    دوران سماعت رائل پام انتظامیہ کے وکیل علی ظفر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ریلوے نے غیر قانونی طور پر رائل پام کلب پر قبضہ کیا جسے چھڑانے کے لیے انتظامیہ نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہوا ہے۔

    وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ’’ہائی کورٹ نے اس کیس پر فیصلہ سناتے ہوئے محکمہ ریلوے کو واضح احکامات جاری کیے ہیں کہ کلب کے تمام تر انتظامات رائل پام کی انتظامیہ ہی دیکھے گی ، ریلوے کے وزیر اور اعلی حکام ان معاملات میں کسی بھی قسم کی مداخلت نہ کریں۔

    رائل پام کے وکیل نے دوران سماعت عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود ریلوے حکام کی جانب سے انتظامی بلاک کو ڈی سیل نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے کلب کے تمام تر معاملات بری طرح متاثر ہوئے ہیں جبکہ ریلوے کی سیکیورٹی کو نہیں ہٹایا گیا، رائل پام کی سیکیورٹی نہ ہونے سے کلب کی انتظامیہ کو ہراساں کیا جارہا ہے ۔

    رائل پام کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی توہین عدالت کے زمرے میں آئی ہے لہذا عدالت وفاقی وزیر ریلوے سمیت اعلیٰ حکام کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے، جس پر عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اگلی سماعت پر جواب طلب کرتے ہوئے سماعت کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا۔

  • پاناما لیکس میں شامل ہر پاکستانی کی تحقیقات کی جائیں، سعد رفیق اور سراج الحق کا اتفاق

    پاناما لیکس میں شامل ہر پاکستانی کی تحقیقات کی جائیں، سعد رفیق اور سراج الحق کا اتفاق

    لاہور:ن لیگ کے رہنما اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سے ملاقات میں انکوائری کمیشن ایکٹ میں ترامیم کا مسودہ پیش کیا اور ٹی او آرزپر حکومتی پوزیشن واضح کی۔

    منصورہ لاہور میں ہونے والی ملاقا ت میں سراج الحق کے ساتھ لیاقت بلوچ اور میاں اسلم بھی موجود تھے جبکہ وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کی معاونت انوشہ رحمٰن نے کی۔

    ملاقات میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا حکومت چاہتی ہے کہ پاناما لیکس میں آنے والے ہر پاکستانی کی تحقیقات کی جائیں، صرف وزیر اعظم کو ہدف نہ بنایا جائے۔

    امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ بیرون ملک رقوم منتقل کرنے والے ہر شخص کی تحقیقات کی جانی چاہئیں، وزیر اعظم ہونے کے ناطے میاں نوازشریف پر زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

    ملاقات میں سعد رفیق نے بتایا کہ سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن ایکٹ 1956ء کا ترمیمی مسودہ تیار کرلیا ہے اور اپوزیشن جماعتوں کو دیا جارہا ہے کہ وہ اپنی جماعتوں میں مشاورت کرلیں۔

    انہوں نے مسودہ قانون پر ردعمل وکلا سے مشاورت کے بعد دینے کا وعدہ کیا۔