Tag: SAAD RAFIQ

  • حکومت نے بزنس ٹرین کو اپنی تحویل میں لے لیا

    حکومت نے بزنس ٹرین کو اپنی تحویل میں لے لیا

    لاہور: نجی شعبے کے ذریعے کراچی سے درمیان چلنے والی بزنس ٹرین کو کثیر رقم واجب الادا ہونے پربالاخر حکومت نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بزنس ٹرین کو آپریٹ کرنے والی کمپنی نے منافع کمانے کے باوجود اپنے ذمہ واجب الادا کثیر رقم حکومت کو ادا نہیں کی۔

    بڑی رقم واجب الادا ہونےپرریلوے حکام نےکئی مرتبہ نوٹس بھیجے لیکن نجی کمپنی کے مالی معاملات قابومیں نہ آئے جس پرریلوے انتظامیہ نے بزنس ٹرین کے خسارے کو ’’آوٹ آف کنٹرول‘‘ ہونے سے بچانے کے لئے تحویل میں لینے کا فیصلہ کرلیا۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا بزنس ٹرین کے معاملے حکومتی موقف کی تائید پروہ عدالت کے شکرگزارہیں۔

    واضح رہے کہ وائی فائی اورٹی وی سمیت جدید سہولتوں سے آراستہ ٹرین پیپلزپارٹی دورمیں لاہورکی معروف کاروباری شخصیت کے ساتھ پارٹنر شپ میں شروع کی گئی تھی۔

  • سعد رفیق کا عید الفطر پر ریلوے کرایوں میں 50 فیصد کمی کا اعلان

    سعد رفیق کا عید الفطر پر ریلوے کرایوں میں 50 فیصد کمی کا اعلان

    لاہور:وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد عزیز نے اعلان کیا ہے کہ عید الفطر پر مسافروں کو فائدہ پہنچانے کے لئے خصوصی ٹرینوں کے کرایوں میں 50 فیصد کی خصوصی رعایت دی گئی ہے۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ خصوصی رعایت اس ماہ کی 14، 15 اور 16 تاریخ کے لئے کی گئی ہے۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان ریلوے کے منافعی کی شرح میں زبردست اضافہ ہوا ہے جبکہ حکومتی اقدامات کے سبب خسارے میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سالوں کی نسبت ریلوے نے انتہائی بڑا عید آُریشن شروع کیا ہے۔

    انہوں نے سانحہ وزیر آباد سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی جے آٗئی ٹی رپورٹ جلد پیش کردی جائے گی۔

  • خواجہ سعد رفیق کا الیکشن کمیشن کےفیصلے کو تسلیم کرنے سے انکار

    خواجہ سعد رفیق کا الیکشن کمیشن کےفیصلے کو تسلیم کرنے سے انکار

    لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ ان کے نہیں الیکشن کمیشن کے عملے کے خلاف ہے۔

    خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 25 اپریل کو این اے 125 کے ووٹرنے کنٹونمنٹ انتخابات میں مسلم لیگ ن کو بھاری مینڈیٹ دیا ہے۔

     الیکشن ٹربیونل نے آج این اے 125 میں پی ٹی آئی کے حامد زمان کی جانب سے داخل کردہ درخواست کا فیصلہ سناتے ہوئے حلقے میں دوبارہ انتخابات کا حکم دیا ہے۔


    الیکشن ٹربیونل نے خواجہ سعد رفیق کونااہل قراردےدیا


    انہوں نے کہا کہ آج کا فیصلہ ریٹرننگ افسراورالیکشن عملے کی نا اہلی کے خلاف فیصلہ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جج نے اپنے فیصلے میں واضح کہا ہے کہ پی ٹی آئی دھاندلی ثابت کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ انصاف پر مبنی نہیں ہے لہذا ہمارے پاس سپریم کورٹ میں جانے کا آپشن موجود ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت فیصلہ کرے گی کہ سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے یا الیکشن میں جایا جائے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹربیونل نے آر او اور پریزائڈنگ افسروں کی غلطی کی سزا انہیں اور ان کے سوا لاکھ ووٹروں کو سزادی گئی ہے۔

    سعد رفیق کا کہنا تھا کہ میں اس لئے اس فیصلے کو تسلیم نہیں کرتا کہ عدالت کے مطابق غلطی الیکشن کمیشن کے عملے کی ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ وہ ذاتی طورپرجوڈیشل کمیشن کے قیام کو بلا ضرورت سمجھتے ہیں لیکن پارٹی کی اکثریت کا فیصلہ تھا اس لئے احترام کرتا ہوں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریلوے کا محمکہ اتنا مستحکم ہوچکا ہے کہ اب اگر میں نا بھی رہوں تو ریلوے پٹری پر چلتی رہے گی۔