Tag: Saad Rafique

  • نیب نے اسحاق ڈار، سعد رفیق، انوشہ رحمان اور ثنا اللہ زہری کے خلاف تفتیش کی منظوری دے دی

    نیب نے اسحاق ڈار، سعد رفیق، انوشہ رحمان اور ثنا اللہ زہری کے خلاف تفتیش کی منظوری دے دی

    اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں سابق وزرا اور اعلیٰ افسران کے خلاف تحقیقات کی منظور دی گئی.

    تفصیلات کے مطابق آج چیئرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس میں سابق وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق اور ریلوے افسران واہل کاروں کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی.

    اجلاس میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری کے خلاف تفتیش کی منظوری بھی دی گئی.

    اس اہم اجلاس میں سرکاری محکموں میں جاری تفتیشی کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا اور ڈپٹی اے جی غلام میمن، منظوروٹو، منظوروسان، سابق ایم این اےافتخارگیلانی کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی.

    چیئرمین نیب نے ہدایت کی ہے کہ احتساب کمیشن کے پی کے افسران واہل کاروں کے خلاف بھی الزامات کا جائزہ لیا جائے.

    مزید پڑھیں: امریکا میں تعینات پاکستانی سفیرعلی جہانگیر صدیقی 19 اکتوبر کو نیب میں‌ طلب

    اس اہم اجلاس میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار، سابق آئی ٹی منسٹر انوشہ رحمان، سابق چیئرمین پی ٹی اےاسماعیل کے خلاف تحقیقات کی مظوری دی گئی.

    یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف اس وقت کرپشن الزامات میں نیب کی حراست میں ہیں اور ان سے صاف پانی اور آشیانہ اسکینڈل میں تفتیش جاری ہے.

  • خواجہ سعد رفیق نے ممکنہ گرفتاری سے بچنے کے لیے درخواست دائر

    خواجہ سعد رفیق نے ممکنہ گرفتاری سے بچنے کے لیے درخواست دائر

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے ممکنہ گرفتاری سے بچنے کے لیے درخواست دائر کردی، جس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ نیب میں پیشی پرگرفتاری کے وارنٹ جاری نہ کیے جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام ہائی کورٹ میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے ممکنہ گرفتاری سے بچنے کے لیےدرخواست دائرکردی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئندہ نیب میں پیشی پرگرفتاری کے وارنٹ جاری نہ کیے جائیں، نیب جواب داخل کرانے کے لیے دو ہفتے کا وقت دے۔

    دائر درخواست میں نیب اور ڈی جی نیب فریق بنائے گئے ہیں۔

    خواجہ سعد رفیق کی درخواست رجسٹرار آفس نے وصول کر لی ہے۔

    یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو نے سابق وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق اور اُن کے بھائی کو 16 اکتوبر کو طلب کیا ہے اور ہدایت کی کہ تمام دستاویزات اور منی ٹریل لے کر آئیں۔

    ذرائع کے مطابق اگر 16 اکتوبر کو سعد رفیق مطلوبہ دستاویزات فراہم نہ کرسکے تو اُن کی بھی گرفتاری کا امکان ہے۔

    مزید پڑھیں : ہاؤسنگ اسکینڈل، سعد رفیق اور بھائی طلب، گرفتاری متوقع

    خیال رہے آشیانہ سوسائٹی کی تحقیقات میں یہ انشاف ہوا ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے پیراگون سوسائٹی سے براہ راست روابط ہیں، پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے ذریعے آشیانہ اسکیم لانچ کی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر کو نیب نے آشیانہ اسکینڈل میں گرفتار کیا تھا، وہ صاف پانی کیس میں نیب میں پیش ہوئے تھے اور نیب لاہورنے آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں گرفتار کیا، آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں یہ سب سے بڑی گرفتاری ہے۔

    قومی احتساب بیورو کا قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی گرفتاری کی بنیادی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہبازشریف نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب اپنے اختیارا ت کا غلط استعمال کیا۔

    جس کے بعد اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ، جہاں عدالت نے دلائل کے بعد شہباز شریف کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا تھا۔

  • عدالت نے سعد رفیق کو ایک ماہ جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی

    عدالت نے سعد رفیق کو ایک ماہ جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی

    لاہور : ریلوے خسارہ از خود نوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس اور  خواجہ سعد رفیق کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تاہم عدالت نے سابق وزیر ریلوےکو ایک ماہ میں جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ریلوے خسارے سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت ہوئی جس دوران سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق عدالت کی جانب سے طلب کیے جانے پر پیش ہوگئے۔

    ریلوے خسارے سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس اور سابق وفاقی وزیر برائے ریلوے کے درمیان تند و تیز جملوں کا تبادلہ ہوا۔

    چیف جسٹس نے سماعت کے دوران خواجہ سعد رفیق سے استفسار کیا کہ آپ نے آڈٹ رپورٹ دیکھی؟ جس پر خواجہ سعد رفیق نے جواب دیا کہ ہم نے ریلوے کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا، میں یہاں بے عزتی کرانے نہیں آیا۔

    جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ خواجہ صاحب کوئی آپ کی بے عزتی نہیں کررہا، ججز کا کوڈ آف کنڈکٹ ہوتا ہے وہ کسی کی بے عزتی نہیں کرسکتے۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ آج تو آپ گھر سے غصّے میں آئے ہیں۔

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ایک ہزار صفحات کی آڈٹ رپورٹ پر کیسے جواب جمع کروائیں، وہ کوئی اکاؤنٹس افسر نہیں، مجھے بتائیں کہ کیا میرے متعلق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میں نے بدعنوانی کی یا کرپشن کی۔

    سابق وزیر سعد رفیق نے کہا کہ ان کا الیکشن ہے انہیں جواب جمع کروانے کے لیے ایک ماہ کی مہلت دی جائے۔

    خواجہ سعد رفیق نے جواب دیا کہ میں غصّے میں نہیں آیا، جواباً چیف جسٹس نے کہا کہ خواجہ صاحب آپ سے جو پوچھا جارہا ہے، آپ وہ بتائیں۔

    خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ انصاف نہیں ہو رہا، میں شاباش لینے آتا ہوں، جس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ جواب جمع کروائیں، پھر دیکھتے ہیں۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ آپ وکیل کریں اور کسی کنسلٹنٹ سے مشورہ کر کے جواب دیں۔  بعد ازاں عدالت نے خواجہ سعد رفیق کو ایک ماہ میں جواب جمع کروانے کی مہلت دیتی ہے۔

  • اگر تھیلے کھل جاتے توعمران خان کی حیثیت کھل جاتی ہے، سعدرفیق

    اگر تھیلے کھل جاتے توعمران خان کی حیثیت کھل جاتی ہے، سعدرفیق

    لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق نے کہا کہ نئے پاکستان کی بنیاد جھوٹ اور ہارس ٹریڈنگ پر ہوگی تو لیڈر کا کیا حال ہوگا، اگر  تھیلے کھل جاتے توعمران خان کی حیثیت کھل جاتی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما سعدرفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں مرکز جیسی ہارس ٹریڈنگ کی کوشش کی جارہی ہے، پی ٹی آئی کو پنجاب میں مرکزکی طرح سادہ اکثریت نہیں ملی۔

    سعد رفیق کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان کی بنیاد جھوٹ اور ہارس ٹریڈنگ پر ہوگی تو لیڈر کا کیا حال ہوگا، انہوں نے کہا کہ اگر این اے 131 میں تھیلے کھل جاتے تو عمران خان کی حیثیت کھل جاتی ، جس طرح بندوبست کیا ہے وہ غیر فطری ہے۔

    ن لیگی رہنما نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو اگر اپوزیشن میں بیھٹنا پڑا تو بیٹھے گی، اگر ہم اپوزیشن میں بیٹھے تو عمران خان کو دن میں تارے نظرآئیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن وزیراعلیٰ پنجاب اور اسپیکر کا الیکشن لڑے گی۔

    علاوہ ازیں سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نئے پاکستان کے نام پر بہروپیوں فراڈیوں عادی جھوٹوں اور نسلی لٹیروں کی حکمرانی کے لئے اسٹیج تیار ہے۔

    خیال رہے لاہور کے حلقے این اے 131 سے عمران خان نے مسلم لیگ ن کے سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو شکست دی تھی۔

    پاکستان مسلم لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے عمران خان سے شکست کے بعد ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے ریٹرننگ افسر محمد اختر بھنگو کو درخواست جمع کروائی تھی۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ پریزائڈنگ افسر نے سینکڑوں ووٹ مسترد کیے، اس لیے ووٹوں کی گنتی دوبارہ کی جائے اور مسترد کیے گئے ووٹوں اور گنتی کا عمل مکمل ہونے تک رزلٹ جاری نہ کیا جائے۔


    مزید پڑھیں :  عمران خان کے حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم معطل


    تاہم مسترد شدہ ووٹوں کی گنتی کے بعد بھی عمران خان فاتح قرار پائے، مگر سعد رفیق نے ہار ماننے سے انکار کر دیا اور ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا۔

    یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے حلقہ این اے 131 لاہور میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم معطل کردیا

  • سعدرفیق کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور، عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا گیا

    سعدرفیق کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور، عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا گیا

    لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے این اے131 میں سعدرفیق کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کر لی ہے.

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے سعد رفیق کی درخواست منظور کرتے ہوئے این اے 131 پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔

    عدالت نےاین اے131سےعمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا ہے.

    یاد رہے کہ لیگی رہنما نے قومی اسمبلی کی سیٹ پر شکست تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے مسترد شدہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست کی تھی.

    مسترد شدہ ووٹوں کی گنتی کے بعد بھی عمران خان فاتح قرار پائے، مگر سعد رفیق نے ہار ماننے سے انکار کر دیا اور ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لئےعدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا۔


    شکست عمران خان کی اصلاح کے لیے بہت ضروری ہے: سعد رفیق


    فیصلے سے قبل سابق وزیرریلوے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ تھیلےکھلے توعمران خان سیٹ سے محروم ہوجائیں گے.

    اب لاہور ہائیکورٹ نے این اے131 میں سعد رفیق کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کر لی ہے.

    چیئرمین پی ٹی آئی کا ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

    فیصلے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بابراعوان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں این اے131سے متعلق فیصلےپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    بابراعوان نے عمران خان کو لاہور ہائی کورٹ کےفیصلے پر  بریفنگ دی۔ عمران خان نے ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنےکے لئےبابراعوان کو ہدایت کر دی۔

  • سعدرفیق دوبارہ گنتی کے بعد بھی جیت نہ سکے، کپتان کی کامیابی برقرار

    سعدرفیق دوبارہ گنتی کے بعد بھی جیت نہ سکے، کپتان کی کامیابی برقرار

    لاہور: این اے 131 میں‌ دوبارہ گنتی بھی مسلم لیگ ن کے کام نہ آئی، پاکستان تحریک انصاف کی لیڈ برقرار رہی.

    تفصیلات کے مطابق لاہورکے اہم ترین حلقے این اے131 پر دوبارہ گنتی کے باوجود سابق وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کامیابی حاصل نہیں کرسکے.

    اس حلقے میں سعدرفیق کو پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے ہاتھوں سخت مقابلے کے بعد شکست ہوئی تھی.

    سعد رفیق کی جانب سے اس شکست پر تحفظات کا اظہار کیا گیا اور دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا گیا تھا.

    مطالبے کے نتیجے میں‌ آج اس حلقے میں دوبارہ گنتی ہوئی.البتہ مسترد شدہ ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہونے کے بعد بھی پی ٹی آئی کی لیڈ برقرار رہی.

    اس عمل کے بعد خواجہ سعدرفیق کو صرف 60 ووٹوں کا فائدہ ہوسکا. یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق نے حلقہ این اے131 میں عمران خان کی کامیابی کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پریذائڈنگ افسر نے سیکڑوں ووٹ مسترد کیے، اس لیے ووٹوں کی گنتی دوبارہ کی جائے اور مسترد کیے گئے ووٹوں اور گنتی کا عمل مکمل ہونے تک رزلٹ جاری نہ کیا جائے۔

    انتخابی نتائج کے مطابق این اے 131 میں عمران خان نے 84 ہزار 313 ووٹ حاصل کئے جبکہ سعد رفیق 83 ہزار 633 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔


    سعد رفیق کی درخواست،این اے 131 میں دوبارہ گنتی کا حکم ، عمران خان کل طلب


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • این اے131 میں عمران خان کی  فتح، سعدرفیق کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے درخواست

    این اے131 میں عمران خان کی فتح، سعدرفیق کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے درخواست

    لاہور:مسلم لیگ ن کے ربنما سعدرفیق نے این اے131 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے آر او کو درخواست دے دی، اس حلقے میں عمران خان نے خواجہ سعد رفیق کو شکست دی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق نے حلقہ ااین اے131 میں عمران خان کی کامیابی کیخلاف درخواست دائر کی، سعد رفیق نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے ریٹرننگ افسر محمد اختر بھنگو کو درخواست جمع کروائی۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پریذائڈنگ افسر نے سینکڑوں ووٹ مسترد کئے، اس لیے ووٹوں کی گنتی دوبارہ کی جائے اور مسترد کیے گئے ووٹوں اور گنتی کا عمل مکمل ہونے تک رزلٹ جاری نہ کیا جائے۔

    یاد رہے انتخابات 2018 میں لاہور کے حلقے این اے131 میں پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے سخت مقابلے کے بعد مسلم لیگ ن کے خواجہ سعدرفیق کو شکست دی۔

    انتخابی نتائج کے مطابق این اے 131 میں عمران خان نے 84 ہزار 313 ووٹ حاصل کئے جبکہ سعد رفیق 83 ہزار 633 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی 251 نشتوں کے نتائج جاری کردیے ہیں، جس کے مطابق تحریک انصاف قومی اسمبلی میں 110 نشتوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شکست عمران خان کی اصلاح کے لیے بہت ضروری ہے: سعد رفیق

    شکست عمران خان کی اصلاح کے لیے بہت ضروری ہے: سعد رفیق

    لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ شکست عمران خان کی اصلاح کے لیے بہت ضروری ہے۔ انہیں پتہ ہونا چاہیئے جھوٹ، گالیوں، الزام تراشی سے فائدہ نہیں ہوتا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ تمام سازشیں اور پروپیگنڈے ناکام ہوگئے۔ پنجاب میں ن لیگ کا ووٹ بینک کم نہ کیا جاسکا۔

    انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کو عوام ن لیگ کے حق میں فیصلہ سنادیں گے۔ ن لیگ کے خاتمے کا سوچنے والے خاموش ہوجائیں گے۔ نواز شریف اور مریم کے ساتھ سلوک نے عام سپورٹر کو لیگی کارکن بنا دیا۔

    سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عوام نے گالی کی سیاست پر کارکردگی کی سیاست کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔ شکست عمران خان کی اصلاح کے لیے بہت ضروری ہے۔ انہیں پتہ ہونا چاہیئے جھوٹ، گالیوں، الزام تراشی سے فائدہ نہیں ہوتا۔

    انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف قیادت ہوش کے ناخن لے۔ لیڈر کی جانب سے لوگوں کو اشتعال دینا ٹھیک نہیں۔ انتخابی مہم میں ذہن میں رکھنا چاہیئے، الیکشن لڑ رہے ہیں جنگ نہیں۔

    سعد رفیق نے مزید کہا کہ سیاست میں مکے کا جواب مکے سے نہیں دیا جاتا، چاہتے ہیں پولنگ ڈے پرامن رہے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کے جلسوں کی رونق ڈوب گئی ہے، جلسوں میں لوگ کیوں نہیں آرہے انصافی قیادت کو سوچنا چاہیئے۔ عمران خان روز یوٹرن لیتے ہیں، جھوٹ بولتے ہیں۔ وہ اپنے نظریاتی کارکنان کے سامنے بے نقاب ہوگئے۔

    سعد رفیق نے کہا کہ تحریک انصاف انتخابی مہم میں بہت پیسہ خرچ کر رہی ہے۔ ان کے پاس پیسہ کہاں سے آرہا ہے، کوئی پوچھنے والا ہے؟ عوام نظریاتی بنیادوں پر ووٹ ڈالنے کے لیے تیار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ لاہور سے قومی اسمبلی کی 14 اور صوبائی 30 نشستیں ن لیگ جیتے گی۔ سیاسی کارکنان صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں، الیکشن ہیں جنگ نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ موبائل فون پولنگ بوتھ میں لے جانے پر پابندی پر عمل کروایا جائے، گنتی مکمل ہونے پر پریزائیڈنگ افسر نتائج بوتھ کے باہر چسپاں کریں۔ کمپاؤنڈ لیس عمارتوں کے باہر بیریئر لگا کر کمپاؤنڈ بنایا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں الیکشن میں ووٹر ٹرن آؤٹ زیادہ ہو۔ ووٹر ٹائم پر آتے ہیں، کمپاؤنڈ نہ ہونے پر محروم رہ جاتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • این اے 125 دھاندلی کیس : سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قراردے دیا

    این اے 125 دھاندلی کیس : سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قراردے دیا

    لاہور : سپریم کورٹ آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125 میں مبینہ دھاندلی سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کی اپیل منظور کرلی اور الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے د یا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے خواجہ سعد رفیق کی اپیل منظور کرتے ہوئے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

    خواجہ سعد رفیق 2013ء کے عام انتخابات میں این اے 125 سے کامیاب ہوئے تھے، مسلم لیگ ن کے رہنما کی الیکشن میں کامیابی کو پاکستان تحریک انصاف کے حامد خان نے الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیا تھا۔

    الیکشن ٹربیونل نے خواجہ سعد رفیق کونااہل قراردے دیا

    الیکشن ٹربیونل نے مئی 2015ء میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125 کے انتخابی نتائج کالعدم قرار دے کر ضمی الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا۔

    بعدازاں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے الیکشن ٹربیونل کے جج کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

    سپریم کورٹ آف پاکستان نے رواں سال مارچ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125 میں انتخابی دھاندلی سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

    یاد رہے کہ مئی 2013 میں منعقد ہونے والے الیکشن میں مسلم لیگ ن کے خواجہ سعد رفیق این اے 125 سے 123416 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جبکہ پی ٹی آئی کے حامدزمان 84495 ووٹ لے کر ددوسرے نمبر پر رہے تھے۔

    واضح رہے کہ سابق وزیرریلوے اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق 2018 کے انتخابات میں ن لیگ کی جانب سے لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 131 سے امیدوار ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • جھوٹے الزامات لگنے سے سیاسی پارٹیوں کو فرق نہیں پڑتا، سعد رفیق

    جھوٹے الزامات لگنے سے سیاسی پارٹیوں کو فرق نہیں پڑتا، سعد رفیق

    لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مخالفین نے الزامات کا سلسلہ مزید تیز کردیا ہے لیکن الزامات لگتے رہتے ہیں اور قافلے چلتے رہتے ہیں، جھوٹے الزامات لگنے سے سیاسی پارٹیوں کو فرق نہیں پڑتا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے رائے ونڈ ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اسد درانی کی کتاب نہیں پڑھی لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ لوگ کتاب پڑھے بغیر ہی انہیں غدار قرار دے رہے ہیں۔

    وزیر ریلوے نے کہا کہ ملک میں انتخابات کی آمد آمد ہے اور سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں، انتخابات 2018 کی تاریخ 25 جولائی دے دی گئی ہے، جتنی چاہے پیشیاں کروائیں فیصلہ اللہ تعالیٰ کی ذات اور عوام نے کرنا ہے، کوئی جتنا چاہے پروپیگنڈا کرے 2018 کے الیکشن میں عوام کارکردگی کی بنیاد پر (ن) لیگ کو کومیاب کرائیں گے۔

    [bs-quote quote=”ملک میں کوئی غدار نہیں سب محب وطن ہیں اور ہر کسی کو حدود میں رہتے ہوئے بات کرنے کی آزادی ہونی چاہئے” style=”style-2″ align=”left” author_name=”سعد رفیق” author_job=”وفاقی وزیر ریلوے”][/bs-quote]

    ایک سوال کے جواب میں سعد رفیق کا کہنا تھا کہ میں نے اسد درانی کی کتاب نہیں پڑھی اس لئے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ لوگ اسد درانی کی کتاب پڑھے بغیر ہی غداری کا تبصرہ کررہے ہیں، ملک میں کوئی غدار نہیں سب محب وطن ہیں اور ہر کسی کو حدود میں رہتے ہوئے بات کرنے کی آزادی ہونی چاہئے۔

    انہوں نے کہا کہ رائے ونڈ ریلوے اسٹیشن کا 80 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے، یہ تبلیغی اجتماع کے لیے ناگزیر تھا، اسٹیشن پر کل تخمینہ 150 ملین روپے سے زائد ہے اور یہ منصوبہ 15 ماہ میں مکمل کیا گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔