Tag: Saad Rafique

  • کھینچا تانی کی سیاست نہیں چلے گی، سیاسی جماعتیں‌ کبھی ختم نہیں‌ ہوسکتیں: خواجہ سعد رفیق

    کھینچا تانی کی سیاست نہیں چلے گی، سیاسی جماعتیں‌ کبھی ختم نہیں‌ ہوسکتیں: خواجہ سعد رفیق

    لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ دھکم پیل اور کھینچا تانی کی سیاست نہیں چلے گی، سیاسی جماعتیں‌ کبھی ختم نہیں‌ ہوسکتیں.

    ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے سروسز اسپتال میں‌ احسن اقبال کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

    ان کا کہنا تھا کہ احسن اقبال قوم اور مسلم لیگ ن کا اثاثہ ہیں، اگر اس ملک میں‌ عوامی نمائندوں پر حملے شروع ہو گئے، تو کون ذمے دار ہوگا. انھوں نے حملے کی مذمت کرنے پر سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا.

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہمارے کلچر میں ڈنڈے اور لاٹھیوں کی جگہ نہیں، سازشیں کرنے والوں نےغلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی.

    انھوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں اور ریاستی اداروں کو اب سوچنا ہو گا، نواز شریف کا بیانیہ دن بدن مقبول ہو رہا ہے، ہم نے کسی سے بدلہ اور انتقام نہیں لینا، یہ ہماری پالیسی نہیں.

    وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ اللہ تعالی ہمیں آئندہ عام انتخابات میں کامیابی دے، تمام سیاسی اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کریں گے، ملک کو آگے لے کر جائیں گے.


    جب بات گالی سے شروع ہو، تو گولی تک جاتی ہے: خواجہ سعد رفیق


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں 

  • جب بات گالی سے شروع ہو، تو گولی تک جاتی ہے: خواجہ سعد رفیق

    جب بات گالی سے شروع ہو، تو گولی تک جاتی ہے: خواجہ سعد رفیق

    اسلام آ باد: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعید رفیق نے کہا ہے کہ جب بات گالی سے شروع ہو، تو گولی تک جاتی ہے.

    ان خیالات کا اطہار انھوں نے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کیا. خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ گالی کی سیاست کرنے والوں کو اب سمجھ لینا چاہیے کہ ایسے معاملات گولی تک جاتے ہیں.

    سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پہلے ہی پاکستان بہت مشکلات سے گزررہا ہے، مشکل سے طالبان سے متعلق معاملات کو سنبھالا ہے.

    انھوں نے کہا کہ ابھی طالبان کا معاملہ مکمل طور پر حل نہیں ہوا تھا، ایک اور محاذ کھول دیا گیا ہے، یہ گمبھیر صورت حال ہے، اب دین کے سرٹیفکیٹ پھر بانٹے جا رہے ہیں،.

    سعد رفیق نے حلف نامے میں‌ ختم نبوت سے متعلق شق میں‌ متنازع ترمیم سے متعلق کہا کہ ایک غلطی ہوئی، جسے پارلیمنٹ نے جلد ہی درست کرلیا، مگر پارلیمنٹ سے باہر کچھ لوگوں نے سیاست کی کوشش کی.

    یاد رہے کہ گذشتہ دونوں‌ نارروال میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا، پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، جس میں‌ اعترافی بیان میں کہا تھا کہ ختم نبوت کے معاملے پر احسن اقبال پر گولی چلائی.


    نارووال: وزیر داخلہ احسن اقبال قاتلانہ حملے میں زخمی ، اسپتال منتقل، ملزم گرفتار


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں 

  • چوہدری نثار عمران خان جیسے دغا باز کے جھانسے میں نہیں آئیں گے:سعد رفیق

    چوہدری نثار عمران خان جیسے دغا باز کے جھانسے میں نہیں آئیں گے:سعد رفیق

    اسلام آباد: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ چوہدری نثار عمران خان جیسے دغا باز کے جھانے میں نہیں آئیں گے، ان کی پی ٹی آئی میں شمولیت ممکن نہیں، بے ضمیر، بے وفا اور ابن الوقت لوگوں کےگٹھ جوڑ کا دوسرا نام تحریک انصاف ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کیا، سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ جلسوں کے باعث نواز شریف کے خلاف کیس سننا پڑا، یہ توہین عدالت ہے، انہوں نے اپنے خطاب میں کھلی توہین عدالت کی، کیا کوئی اپنے لاڈلے سے جواب طلبی کرے گا؟

    چوہدری نثار کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دیں گے: عمران خان

    انہون نے کہا کہ مخالفین کا کام صرف الزامات لگانا ہے، عام انتخابات میں واضح ہوجائے گا کہ کس نے کتنا کام کیا، عوام اپنا فیصلہ الیکشن میں سنائیں گے جبکہ عمران خان اور آصف زرداری خاموش پارٹنرز بن چکے ہیں۔

    وزیر ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے کے لئے صدق دل اور نیک نیتی سے کام کیا، جھوٹے الزامات تراشنے والے اللہ کے قہر سے ڈریں، لیکن افسوس کا مقام یہ ہے کہ ملک کے لئے کام کرنے کا صلہ الزامات اور سزائیں ہی ٹھہرا ہے۔

    خیال رہے کہ آج تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی دعوت دیں گے، امید ہے قبول کرلیں گے، ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ انہوں نے مریم نواز کے خالف اسٹینڈ لیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔

  • چیئرمین نیب کا آغا سراج درانی کے خلاف تحقیقات کا حکم

    چیئرمین نیب کا آغا سراج درانی کے خلاف تحقیقات کا حکم

    کراچی: چیئرمین نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا ہے، آغا سراج درانی کے خلاف غیر قانونی تقرریوں کی شکایت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج کے خلاف تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ آغا سراج درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی چھان بین ہوگی۔

    نیب اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سیکریٹری سندھ اسمبلی غلام عمر فاروق کے خلاف بھی تحقیقات ہوں گی، سابق سیکریٹری لینڈ یوٹیلائزیشن سندھ شاہ زر شعمون کے خلاف ریفرنس دائر کردیا گیا ہے۔

    سابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظور قادر کے خلاف ریفرنس دائر کردیا گیا ہے جبکہ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے خلاف شکایات کی جانچ پڑتال کا حکم دیا گیا ہے، سعد رفیق پر مشینوں کی خریداری میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈی جی نیب پنجاب نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ خواجہ سعد رفیق کی پراپرٹی کے لین دین میں شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل خواجہ سعد رفیق کو چیف جسٹس ثاقب نثار نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری طلب کیا تھا اور ریلوے میں 60 ارب روپے کی کرپشن کے حوالے سے پوچھ گچھ کی تھی، چیف جسٹس نے پاکستان ریلوے کا مکمل آڈٹ کرانے کا حکم دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پہلے لوگ جھوٹ بولتے ہوئے ڈرتے تھے لیکن اب شرمناک جھوٹ بولا جارہا ہے: سعد رفیق

    پہلے لوگ جھوٹ بولتے ہوئے ڈرتے تھے لیکن اب شرمناک جھوٹ بولا جارہا ہے: سعد رفیق

    اسلام آباد: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ایک سال سے ریلوے کو سونگھا جارہا ہے، قوم کی خدمت کرو اور پھر یہ سب بھی برداشت کرو، پہلے لوگ جھوٹ بولتے ہوئے ڈرتے تھے لیکن اب شرمناک جھوٹ بولا جارہا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، نیب لاہور میں خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں زمین کی خریداری سے متعلق تحقیقات پر سعد رفیق کا کہنا تھا کہ 2011 میں وائٹ پیسے سے 44 کینال زمین خریدی۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے گوشواروں میں زمین کو ظاہر کیا جبکہ میرے بھائی خواجہ سلمان رفیق نے 2014 میں جگہ خریدی، اور 2016 میں 50 کینال زمین کا پیراگون سے تبادلہ کیا۔

    چیف جسٹس کا پاکستان ریلوے کا مکمل آڈٹ کروانے کا حکم

    وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ماضی میں 50 کینال زمین خریدی جس کی مالیت میں اضافی 3 کروڑ روپے ادا کیے، ساری ٹرانزیکشن بینک چینل کے ذریعے ہوئیں، کون ساغلط کام کیا ہے کہ 6،7 سال سے ہمارے خلاف کیس چلایا جارہا ہے، خیال رہے کہ پیراگون میں 50 کینال کی زمین ہے جس کے ڈپلویلپمنٹ چارجز بھی دیے گئے ہیں۔

    بال ٹمپرنگ کے عادی عمران جعلسازی کے بغیرنہیں رہ سکتے،سعد رفیق

    خیال رہے کہ نیب لاہور میں خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں زمین کی خریداری سے متعلق تحقیقات جاری ہیں اور نیب کی تین رکنی ٹیم ان سے تحقیقات کررہی ہے جبکہ سعد رفیق تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوکر اپنا بیان بھی ریکارڈ کراچکے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • اب حکومت کے کاموں میں مداخلت بڑھ گئی ہے، سعد رفیق

    اب حکومت کے کاموں میں مداخلت بڑھ گئی ہے، سعد رفیق

    لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اب حکومت کے کاموں میں مداخلت بڑھ گئی ہے، اس کا ایک ہی حل ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں، الیکشن شفاف اور وقت پر کرانا حکومت، اداروں کی ذمہ داری ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سعد رفیق نے کہا کہ ایک دوسرے پر جھوٹے الزامات لگانے کے بجائے بھی سیاست ہوسکتی ہے، کھینچا تانی، جوڑ توڑ کا ماحول ہوتا ہے تو خطرناک صورتحال ہوتی ہے، چیزیں بڑی مشکل سے جڑی ہیں ہمیں مل کر آگے جانا ہے۔

    وزیر ریلوے نے کہا کہ مقابلہ کارکردگی کی بنیاد پر کریں گالیوں، الزامات کی بنیاد پر نہیں کریں، جھوٹے الزامات اور گالیوں سے دراڑیں پڑ جاتی ہیں، پاکستان کا ووٹر ٹی وی دیکھ کر نہیں بلکہ کام کی کارکردگی پر ووٹ دیتا ہے، لوگ آنکھوں سے دیکھتے، کانوں سے سنتے اور اپنے دل سے فیصلہ کرتے ہیں۔

    سعد رفیق نے کہا کہ ہماری حکومت نے لوڈ شیڈنگ کے بحران پر قابو پانے کی کامیاب کوشش کی، 10 ہزار سے زائد میگاواٹ بجلی پیدا نہ ہوتی تو صرف دو گھنٹے بجلی آتی، نیت ٹھیک ہو اور ارادے مضبوط ہوں تو ہر ادارہ ٹھیک ہوسکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ الیکشن کی دھاندلی سے لے کر ہمارے عقیدے اور ایمان پر حملے ہوئے، ن لیگ کی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی گئی، لڑائی کسی اور جھگڑا کسی اور کے درمیان ہورہا ہے، ہم جھگڑا نہیں چاہتے مگر اس کا نتیجہ کچھ نہیں نکلنا، ہم نے کسی کو گالی نہیں دینی اور نہ ہی ڈنڈا اٹھانا ہے۔

    سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کو نواز شریف کو نکالنے کا نقصان ہوا ہے، ملک میں ووٹ کے فیصلے کی حرمت کو ماننا پڑے گا، کوئی اچھا کام کرے تو تعریف اور غلط کام پر محاسبہ ہونا چاہئے، آگے نکلنے کے لیے پاکستان کو سب کے تعاون کی ضرورت ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں.

  • چوہدری نثار پرانے سیاستدان ہیں، پی ٹی آئی میں شامل نہیں ہوں گے، سعد رفیق

    چوہدری نثار پرانے سیاستدان ہیں، پی ٹی آئی میں شامل نہیں ہوں گے، سعد رفیق

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کوئی ذی شعور انسان عمران خان کی پارٹی میں نہیں جائے گا، چوہدری نثار پرانے سیاستدان ہیں وہ ایسا نہیں کریں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سعد رفیق نے کہا کہ نواز شریف کو جی ٹی روڈ سے لاہور جانے کا مشورہ سب سے پہلے میں نے دیا تھا، پارٹی کے نوجوان رہنماؤں نے میرے موقف کی تائید کی تھی، موٹروے سے جانے کا مشورہ دینا بدنیتی نہیں تھی۔

    یہ پڑھیں: نواز شریف کا موٹروے سے جانے کا فیصلہ ن لیگ اجلاس میں ہوا، ترجمان چوہدری نثار

    لودھراں کے انتخابات میں کامیابی کے حوالے سے سعد رفیق نے کہا کہ سچی بات ہے ہم نے لودھراں کے ضمنی انتخاب پر توجہ نہیں دی تھی۔ لودھراں کے الیکشن میں بڑی کامیابی خلاف توقع تھی، لودھراں کے عوام نے ن لیگ کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی۔

    انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخاب کی کامیابی میں ن لیگ اور پنجاب حکومت کا کردار نہیں تھا، مجھے بھی لودھراں میں کامیابی کی توقع نہیں تھی، ہم نے ایک مڈل کلاس سے تعلق رکھنے والے شخص کو ٹکٹ دیا۔

    وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ لندن جانے کے لیے نواز شریف کو استثنیٰ نہ ملنا ناانصافی ہے، نواز شریف کو جب بھی بلایا گیا وہ عدالت میں پیش ہوگئے، اس جے آئی ٹی میں بھی پیش ہوئے جس پر شدید تحفظات تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • کے پی کے جل رہاہےاورعمران جھوٹ کی بانسری بجا رہاہے،سعد رفیق

    کے پی کے جل رہاہےاورعمران جھوٹ کی بانسری بجا رہاہے،سعد رفیق

    لاہور : وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا ہے کہ کے پی کے جل رہاہےاورعمران جھوٹ کی بانسری بجا رہاہے، دوسروں پربہتان پی ٹی آئی نےکبھی کوتاہی یانااہلی تسلیم نہیں کی، ہمہ وقت عدالتی ریمارکس کے طعنے دینے والے اپنی نااہلی کا اعتراف کریں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کے پی سےعمران کارشتہ محض سرکاری وسائل کے استعمال تک محیط ہے، کے پی کے جل رہاہےاورعمران جھوٹ کی بانسری بجا رہاہے، دوسروں پربہتان پی ٹی آئی نےکبھی کوتاہی یا نااہلی تسلیم نہیں کی۔

    سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ مشال، اسما ،عاصمہ کے قاتلوں کو پکڑنے میں ناکامی بیڈ گورننس ہے۔


    مزید پڑھیں : عمران خان سیاست میں نئے ہیں انہیں اخلاقیات کا علم نہیں، سعد رفیق


    انھوں نے مزید کہا کہ کے پی پولیس کی نااہلی پرعدالتی ریمارکس پرپی ٹی آئی گونگی کیوں ہوگئی؟ ہمہ وقت عدالتی ریمارکس کےطعنےدینےوالےاپنی نااہلی کااعتراف کریں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عمران خان سیاست میں نئے ہیں انہیں اخلاقیات کا علم نہیں، سعد رفیق

    عمران خان سیاست میں نئے ہیں انہیں اخلاقیات کا علم نہیں، سعد رفیق

    کوہاٹ: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سیاست دشمنی کا نہیں اختلاف رائے کا نام ہے، جو سیاست میں دشمنی پالتا ہے وہ سیاسی کارکن نہیں ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوہاٹ سے راولپنڈی تک ٹرین سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سیاست میں نئے آئے ہیں انہیں اخلاقیات کا نہیں معلوم، اگر وہ سیاست میں رہے تو انہیں پتہ لگ جائے گا۔

    سعد رفیق نے کہا کہ جو وعدے کئے وہ پورے کرنے کی کوشش کی، پہلے 16، 16 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی اب بہتر ہے۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں حکومت بناسکتے تھے لیکن پی ٹی آئی کو موقع دیا، وقت آگیا ہے کہ دھرنوں اور جلسوں کی سیاست سے آگے جائیں۔

    انہوں نے کہا کہ گالی کا جواب گالی سے دینا بہادری نہیں، شیخ رشید اور عمران خان جو باتیں کرتے ہیں وہ ہم نے نہیں کرنی، ن لیگ کے جیالے ہیں ہم کسی کو گالی نہیں دیتے۔

    سعد رفیق نے خیبرپختونخوا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کہتے ہیں ایک ارب درخت لگائے، وہ درخت کہاں ہیں؟

    انہوں نے کہا کہ 70 سال بعد بھی بنیادی مسائل کو حل نہیں کرسکے، لوگ ووٹ اس لئے دیتے ہیں کہ مشکلات کا ازالہ کیا جائے، چین ہمارے دو سال بعد آزاد ہوا اور آسمانوں پر جاپہنچا، غربت ہمارا مقدر نہیں ہمیں بھی آگے بڑھنا ہے۔

    یہ پڑھیں: سیاسی جماعتوں کو مصنوعی موت نہیں مارا جاسکتا، سعد رفیق


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • سیاسی جماعتوں کو مصنوعی موت نہیں مارا جاسکتا، سعد رفیق

    سیاسی جماعتوں کو مصنوعی موت نہیں مارا جاسکتا، سعد رفیق

    اوکاڑہ: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو مصنوعی موت نہیں مارا جاسکتا، عام انتخابات میں چند ماہ رہ گئے ہیں، مخالفین صبر کریں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سعد رفیق نے کہا کہ استعفیٰ مانگنے والے اسعتفی دیکر چلے گئے، لکھ لیں شیخ رشید 31 جنوری سے پہلے استعفیٰ نہیں دیں گے، شیخ رشید کو پتہ ہے کہ اگر 31 جنوری سے پہلے استعفیٰ دیا تو ضمنی انتخاب ہوجائے گا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ جو گالی دیتے ہیں ان کا احتساب عوام خود کرلیں گے، لعنتی کہنا یا گالی دینا ن لیگ کا شیوہ نہیں، ملک نازک دور سے گزر رہا ہے تمام سیاسی جماعتیں متحد ہوں۔

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نواز شریف کو مصنوعی طریقے سے سیاست کو دور نہیں کیا جاسکتا، نااہلی کے فیصلے نے سن لیگ کے جلسے کی رونق اور بڑھادی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھٹو کو پھانسی ہوئی لیکن پیپلزپارٹی ختم نہیں ہوئی، بھٹو قبر سے بھی سیاسی میدان جیتتا رہا، بھلا ہو زرداری کا جنہوں نے پیپلزپارٹی کو ختم کردیا۔

    یہ پڑھیں: اداروں اور سیاسی جماعتوں‌ میں‌ موجود سازشی لوگ مہم جوئی سے باز رہیں، سعد رفیق

    وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ استعفےٰ مانگنے اور دینے کا رواج ختم ہوجانا چاہئے، سب لوگ صحت مند سیاسی مقابلے کیلئے تیار ہوجائیں۔

    سعد رفیق نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ بدحواسی میں پاگلوں کی طرح پاکستان کے خلاف بیان دے رہا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔