Tag: Saad Rafique

  • پاکستان کا اچھا وقت آگیا، والدین بچوں کو تعلیم دلوائیں، سعد رفیق

    پاکستان کا اچھا وقت آگیا، والدین بچوں کو تعلیم دلوائیں، سعد رفیق

    لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ملک میں خوشحاتی باتیں کرنے یا گالیاں دینے سے نہیں آتی، ایک شخص گالیاں دے کر عدالت اور اداروں کو دباؤ میں لانا چاہتا ہے، پاکستان کا اچھا وقت آگیا ہے۔

    لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ خوشحالی اور ترقی میں وقت لگتا ہے اگر یہ فوری آجائے تو اس کے پیچھے گڑ بڑ ضرور ہوتی ہے، ملکی خوشحالی باتیں کرنے یا گالیاں دینے سے نہیں آتی۔

    انہوں نے کہا کہ سی پیک عظیم منصوبہ ہم لے کر آئے ہیں، مسلم لیگ ن عوام کی خدمت کے لیے منصوبوں کی تکمیل میں مصروف ہے،غربت اور مظلومی میں کئی سال گزارے اب پاکستان کا اچھا وقت آرہا ہے۔

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت پر بھرپور توجہ دیں، بچوں کو اچھی تعلیم و تربیت دے کر ہی معاشرے کو محفوظ اور ملک کو ترقی دی جاسکتی ہے۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ملکی تبدیلی الزامات لگانے سے نہیں آئے گی، گالیاں دینے والوں کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہورہی ایسے لوگ اداروں اور عدالتوں پر دباؤ ڈال کر اپنی مرضی کے فیصلے کروانا چاہتے ہیں جو بہت افسوس کی بات ہے۔

  • کرپشن معاشرے میں سرایت کرچکی ہے، سعد رفیق

    کرپشن معاشرے میں سرایت کرچکی ہے، سعد رفیق

    راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مارشل لاء کے اثرات ہماری نسلیں آج تک بھگت رہی ہیں، یہ سچ ہے اقربا پروری اور کرپشن معاشرے میں سرایت کرچکی ہے۔

    راولپنڈی میں تاجروں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ کرپشن کا تعلق حکومت میں ہونے یا نہ ہونے سے نہیں جس آدمی کو بھی موقع ملتا ہے وہ کرپشن کرتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج کرپشن معاشرے میں سرایت کرچکی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مارشل لاء کے اثرات آج تک کی نسلیں بھگت رہی ہیں، ہمارے 2 وزرائے اعظم کو لیاقت باغ میں شہید کیا گیا اور ایک کو جلا وطن بھی ہونا پڑا، سیاسی جماعتوں کو سمجھ لینا چاہیے کہ وزارت پھولوں کی نہیں بلکہ کانٹوں کی سیج ہے۔

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جب ہم اپوزیشن میں تھے تو کھل کر تقاریر کر لیتے تھے مگر اب بہت سوچ کر بولنا پڑتا ہے،  پاکستان کے سیاستدان سزاؤں کا سامنا کرتے ہوئے ملک چلاتے ہیں اور تنقید بھی سنتے ہیں، جیل کاٹنا آسان مگر اقتدار سنبھالنا بہت مشکل ہے۔

    وزیرریلوے سعد رفیق نے مذید کہا کہ تبدیلی ووٹ سے ہی ممکن ہے یہی وجہ ہے کہ اب ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگیا اور ادارے اچھے طریقے سے کام کررہے ہیں، منتخب حکومت کی کوششوں سے کراچی میں امن لوٹ آیا اور پنجاب میں بھی دیگر صوبوں کی مناسبت ترقی زیادہ تیزی سے ہورہی ہے۔

  • فوجی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ سیاسی ہے ، سعد رفیق

    فوجی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ سیاسی ہے ، سعد رفیق

    لاہور: وفاقی وزیرِریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ کسی ڈکٹیٹرکا نہیں بلکہ تمام سیاسی جماعتوں کا متفقہ ہے دہشت گردخارجی ہیں جنھیں معاف نہیں کیا جائے گا۔

    لاہور میں ہزارہ ایکسپریس کے نئے روٹس کے افتتاح کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ڈکٹیٹروں نے مخالفین سے انتقام لینے کے لیے ماضی میں فوجی عدالتیں بنائیں مگر اس بار یہ فیصلہ کسی ڈکٹیٹر نے نہیں بلکہ تمام سیاسی جماعتوں نے کیا ہے جسے اسپیڈی ٹرائل ،اسپیشل کورٹ یا فوجی عدالتوں میں سے جو نام دینا چاہیں دے دیں۔

    انہوں نے کہا کہ قوم اس وقت حالت جنگ میں ہے اور قومیں ایسے مواقع پر سخت فیصلہ کرتی ہیں دہشت گرد خارجی ہیں جن کے خاتمے کے لیے حکومت سے جو کچھ بن پائے گا وہ کریں گے۔

    خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کی جانب سے مارشل لاء کی بات کرنا انتہائی غیر مناسب ہےدہشت گردی کے خلاف حکومت اپوزیشن اور فوج اکٹھی ہے تو کچھ لوگوں کے پیٹ میں درد ہورہا ہے

  • عمران خان انتشار پھیلانے کے بجائے مسائل حل کریں، سعد رفیق

    عمران خان انتشار پھیلانے کے بجائے مسائل حل کریں، سعد رفیق

    لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلٰی اورعمران خان مفرورہیں، انہیں انتشار پھیلانے کے بجائے اپنے صوبے کے مسائل حل کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔

    بادامی باغ ریلوے اسٹیشن پر کارگو ایکسپریس کے افتتاح کے موقع پر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان کو پاکستان کا تماشہ بنانے کا موقع فراہم نہیں کیا جاسکتا ہے، وہ کے پی کے حالات صحیح کریں پھر ہم سے بات کریں۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اگر لکھ کر دے کہ پرامن جلسہ کیا جائے گا تو انہیں کوئی نہیں روکے گا۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ریلوے کے نظام میں مزید بہتری لائیں گے۔

  • ہار جیت اپنی جگہ لیکن جمہوریت کی جنگ جیت لی، جاوید ہاشمی

    ہار جیت اپنی جگہ لیکن جمہوریت کی جنگ جیت لی، جاوید ہاشمی

    لاہور: سینیئر سیاستدان جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ ہار جیت اپنی جگہ لڑائی ہار گیا لیکن جمہوریت کی جنگ جیت لی ہے۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ سوعمران خان بھی مل جائیں توایک جاوید ہاشمی نہیں بنتا، ملتان میں نوٹ جیت گئے ووٹ ہار گئے۔

    لاہور میں وفاقی وزیرِریلوے خواجہ سعد رفیق نے جاوید ہاشمی کی رہاش گاہ پر اُن سے ملاقات کی، ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ ملتان میں الیکشن ہار گیا لیکن جمہوریت کی جنگ جیت گیا۔

      خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی انتخابی معرکہ اورعمران خان اصول کی جنگ ہار گیا، انتخاب کی جنگ جیتنےاور ہارنے سے سیاست ختم نہیں ہوتی، ملتان میں ن لیگ کامقابلہ جمہوریت مخالف قوتوں سے تھا۔

      خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہماری مقامی تنظیم نے بلاشک آخری عشرے میں جاوید ہاشمی کے لیے کام کیا ، ہاشمی صاحب کے گورنر بنائے جانے کی بات کرنا اس وقت مناسب نہیں۔