Tag: Saaf Pani Company case

  • صاف پانی کمپنی ریفرنس : شہباز شریف کی بیٹی اور داماد  اشتہاری برقرار

    صاف پانی کمپنی ریفرنس : شہباز شریف کی بیٹی اور داماد اشتہاری برقرار

    لاہور : احتساب عدالت نے صاف پانی کمپنی ریفرنس میں شہبازشریف کی بیٹی اورداماد کو اشتہاری برقرار رکھا جبکہ قمراسلام راجہ،وسیم اجمل، خالد ندیم، ظہور سمیت 16 ملزمان کو بری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے صاف پانی کمپنی ریفرنس میں لیگی رہنماراجہ قمر السلام سمیت16ملزمان کی بریت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ، جج محمدساجدعلی نے 23صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

    فیصلے میں عدالت نے شہبازشریف کی بیٹی اوردامادسمیت دیگردوملزمان کواشتہاری برقراررکھا جبکہ قمراسلام راجہ،وسیم اجمل، خالد ندیم، ظہور سمیت 16 ملزمان کو بری کردیا۔

    تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ پراسکیوشن صاف پانی پروجیکٹ میں کوئی خلاف ورزی یالاقانونیت ثابت نہیں کرسکی ، پروجیکٹ مکمل ہونےتک تمام متعلقہ رولزاورقوانین پرمکمل عملدرآمدکیاگیا،فیصلہ

    عدالت کا کہنا تھا کہ پراجیکٹ میں جوبھی تبدیلی کی گئی متعلقہ کمیٹیوں کی سفارشات اورمنظوری سےکی گئی، پروجیکٹ میں تبدیلی کا مقصد منصوبے کو مزید بہتر بنانا اور عوام کو فائدہ پہنچاناتھا۔

    فیصلے میں کہا گیا کہ نیب نے صاف پانی کمپنی کاضمنی ریفرنس بھی دائرکیا، علی عمران ،رابعہ عمران کی ملکیتی پلازے کا ایک فلور کرایے پر صاف پانی کمپنی کودیا گیا، علی ٹریڈسینٹرکاتیسرافلوراوپن بڈنگ کےذریعےصاف پانی کمپنی کودیاگیا، پراسکیوشن کاالزام ہےکہ فلورکاکبھی قبضہ نہیں لیاگیااورایڈونس کرایہ دیاگیا۔

    تحریری فیصلے کے مطابق صاف پانی کمپنی نےقبضہ لیا ، نئی انتظامیہ نے کچھ تبدیلوں کےساتھ معاہدہ برقراررکھا، سابق سی ای اووسیم اجمل نےاختیارات کانا جائز استعمال نہیں کیا، کیس نیب قوانین کےزمرےمیں نہیں آتا۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ نامزد ملزمان نےبریت کی درخواستیں نیب ترمیمی آرڈیننس کی روشنی میں دائرکی، نیب پراسکیوٹرکےمطابق نیب ترمیمی آرڈیننس زیر سماعت مقدمات پراثرانداز نہیں ہوسکتا، دوسرے نیب ترمیمی آرڈیننس کی سیکشن چار کے تحت زیرالتوا کیسز دائرہ اختیار میں آتے ہیں، عدالت ملزمان کی بریت کی درخواستوں کومنظورکرتی ہے۔

  • صاف پانی کمپنی ریفرنس: نون لیگی رہنما سمیت 16 ملزمان بری

    صاف پانی کمپنی ریفرنس: نون لیگی رہنما سمیت 16 ملزمان بری

    لاہور :‌ احتساب عدالت نے صاف پانی کمپنی ریفرنس میں نون لیگی رہنما انجینر راجہ قمر السلام اور وسیم اجمل سمیت 16 ملزمان کو بری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج ساجد علی اعوان نے صاف پانی ریفرنس میں محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا ، فیصلے میں عدالت نے ملزمان کی بریت کی درخواستوں کو منظور کر لیا۔

    عدالت نے نون لیگی رہنماؤن سمیت 16 ملزمان کو بری کردیا، جن میں ن لیگی رہنما انجینر راجہ قمر السلام ، وسیم اجمل ، کرنل ریٹائرڈ طاہر مقبول ، میجر ریٹائرڈ محمد خالد خان اور مسرور احمد، مینجر ریٹائرڈ عدنان آفتاب ، محی الدین، محمد یوسف اور مسعود الحسن کاظمی شامل ہیں۔ نے بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی تتھی۔

    صاف پانی کیس میں عدالت شہباز شریف کی بیٹی رابعہ اور داماد علی عمران کو اشتہاری قرار دے کر جاٸیداد قرقی کے احکامات جاری کر چکی ہے۔

    دوسری جانب فیصلہ آنے پر نون لیگ کی نائب صدرمریم نواز نے راجہ قمر السلام کو مبارکباد دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ ایک ایک کر کے تمام جھوٹے مقدمات انجام کو پہنچیں گے۔

    خیال رہے کہ پنجاب میں صاف پانی کی فراہمی کے لیے شروع کی جانے والی کمپنی میں بڑے پیمانے پر خرد برد کی گئی۔ ایک سماعت کے دوران سپریم کورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ 4 سال میں 116 فلٹریشن پلانٹ لگائے گئے، جن پر 400 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔

    نیب کے مطابق صاف پانی کمپنی میں ہونے والی خرد برد میں سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف، ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز اور داماد علی عمران ملوث ہیں جو نیب کے زیر تفتیش ہیں۔