Tag: Saba faisal

  • جو مرد ماں یا بہن کو چھوڑ سکتا ہے وہ کل آپ کو بھی چھوڑ دے گا: صبا فیصل

    جو مرد ماں یا بہن کو چھوڑ سکتا ہے وہ کل آپ کو بھی چھوڑ دے گا: صبا فیصل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا فیصل نے لڑکیوں کو حقیقت پر مبنی مشورے دیے ہیں۔

    صبا فیصل پاکستانی سلیبریٹی ہیں جو اپنی شاندار اداکاری کی مہارت اور اسکرین پر متاثر کن موجودگی کی وجہ سے پسند کی جاتی ہیں، وہ پاکستانی ڈراموں میں منفی یا چیلنجنگ کردار ادا کرنے کے لیے مشہور ہیں۔

    حال ہی میں صبا فیصل نے اے آر وائی کے مارننگ شو ‘گڈ مارننگ پاکستان’ میں شرکت کی جہاں انہوں نے نوجوان دلہنوں کے لیے نہایت اہم اور حقیقت پر مبنی مشورے دیے۔

    شو میں مستقبل کی دلہن نے سوال کیا کہ میں جلد ہی شادی کرنے والی ہوں لیکن مجھے لگتا ہے کہ میرے سسرال والے مجھے بہت طعنے دیتے ہیں، میں مستقبل میں اس صورتحال سے کیسے نمٹوں گی؟۔

    جس کے جواب میں اداکارہ صبا فیصل نے کہا کہ فی الحال آپ کے منگیتر آپ سے خوش ہیں، لیکن میں نے بہت کم مردوں کو شادی کے بعد بدلتے دیکھا ہے، مگر اکثر بیٹے والدہ کو ہی ترجیح دیتے ہیں، بطور منگیتر اِس وقت وہ ایک رومانوی کیفیت میں ہیں، لیکن ایک وقت ایسا آتا ہے کہ مرد وہ کرتا ہے جو اسے بہتر لگتا ہے۔

    صبا فیصل نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ‘پاکستان جیسے معاشرے میں شادی صرف دو افراد کا بندھن نہیں ہوتی بلکہ یہ دو خاندانوں کے درمیان ایک رشتہ ہوتا ہے، اور یہی وجہ ہے کہ یہاں شادیوں کا دار و مدار اکثر خاندانوں کے درمیان ہم آہنگی پر ہوتا ہے، جب خاندانوں میں اتفاق ہوتا ہے تو شادیاں چلتی ہیں، ورنہ اختلافات لڑکی اور لڑکے دونوں کی زندگیوں کو متاثر کرتے ہیں۔

    صبا فیصل نے مزید کہا کہ اگر ساس کا رویہ منفی ہے تو وہ ایک الگ مسئلہ ہے، مگر میں سمجھتی ہوں کہ آپ کو آگے جا کر مشکلات پیش آسکتی ہیں، ہو سکتا ہے آپ کا شوہر آپ کے لیے اپنا خاندان چھوڑ دے، جو آپ کو اس وقت اچھا لگے گا، لیکن یاد رکھیں کہ جو مرد آپ کے لیے اپنی ماں یا بہن کو چھوڑ سکتا ہے، وہ کل کو آپ کو بھی چھوڑ سکتا ہے۔

    اداکارہ نے مزید کہا کہ لڑکے کی فیملی سے الگ ہونے کے بعد آپ کو وہ زندگی مل جائے جو آپ ہمیشہ سے چاہتی تھیں اور ہو سکتا ہے آپ کا شوہر آپ کی خواہشیں بھی پوری کرے لیکن میرا ماننا ہے کہ مرد پر بہت بڑی ذمہ داری ہوتی ہے اور جب وہ دو طرفہ کشمکش میں پھنس جاتا ہے، تو وہ اکثر ہار جاتا ہے۔

  • صبا فیصل اور بہو نیہا کی سوشل میڈیا پر ذومعنی پوسٹیں وائرل

    صبا فیصل اور بہو نیہا کی سوشل میڈیا پر ذومعنی پوسٹیں وائرل

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل اور ان کی بہو نیہا کی سوشل میڈیا پر ذومعنی پوسٹیں توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

    سینئر اداکارہ صبا فیصل اور نیہا ملک کے درمیان 2022 میں بڑے پیمانے پر لفظی جنگ ہوئی تھی، بات یہاں تک پہنچ گئی تھی کہ سینئر اداکارہ نے اپنے بیٹے سلمان فیصل اور بہو نیہا سے لا تعلقی کا اعلان کر دیا تھا۔

    مگر 2023 میں اچانک وقت بدل گیا، حالات بدل گئے، انسٹاگرام پر محبت بھرے پیغامات، سالگرہ کی تصاویر اور خوشگوار تبصروں سے یہ ظاہر ہورہا تھا کہ یہ خاندانی تنازع ختم ہو چکا ہے۔ مگر اب ایک بار پھر خاندان میں گرما گرمی کے اشارے مل رہے ہیں۔

    رواں برس رمضان اور عید کے فیملی ایونٹس میں سینئر اداکارہ کی بہو کی غیر حاضری نے ایک بار پھر افواہوں کو جنم دے دیا ہے، صبا نے انسٹاگرام پر عید کی تقریب کی تصاویر شیئر کیں اور لکھا، ”عید کی خوشیاں اپنوں کے ساتھ”۔

    اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں ان کا بیٹا ارسلان فیصل تو موجود تھا، لیکن نیہا موجود نہیں تھیں۔ اسکے علاوہ کچھ متنازعہ پوسٹ بھی اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئیں۔

    سینئر اداکارہ کی بہو نیہا کی جانب سے بھی انسٹاگرام پر اپنی الگ عید مناتے ہوئے تصاویر اپلوڈ کیں، جس میں ان کے اپنے خاندان کے افراد موجود تھے، مگر سسرال کا کوئی فرد شامل نہیں تھا۔

    سب سے زیادہ توجہ نیہا کے اس کیپشن نے حاصل کی جس میں انہوں نے لکھا تھا، ”عید مبارک میری انسٹاگرام فیملی کو، پوسٹ بہت دیر سے شیئر کر رہی ہوں، مومز لائف! شکر الحمدللہ تمام نعمتوں کے لیے اور ان سچے رشتوں کے لیے جو مجھے ملے”۔

    یہ کیپشن دیکھتے ہی دیکھتے کوڈ میسج بن گیا، جس سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹس کئے کہ یہ دراصل صبا فیصل کے اپنوں کے ساتھ خوشیوں والے جملے کا ردعمل تھا۔

  • میری ایک ویڈیو نے مجھے خون کے آنسو رلا دیا: صبا فیصل

    میری ایک ویڈیو نے مجھے خون کے آنسو رلا دیا: صبا فیصل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ صبا فیصل نے کہا ہے کہ بڑی بہو نیہا کے ساتھ ہونے والے تنازع کے بعد میری جاری کردہ ویڈیو نے مجھے خون کے آنسو رلایا۔

    شوبز کی کی سینیئر اداکارہ صبا فیصل نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ahmad Ali Butt (@ahmedalibutt)

    صبا فیصل نے بہو نیہا کے ساتھ اپنے تنازع کے بارے میں بات کی، انہوں نے کہا کہ میں جذباتی ہوگئیں تھی جس کے بعد میں نے اپنی بہو کے خلاف ویڈیو بنائی، اس ویڈیو نے مجھے خون کے آنسو رلادیا جس کا مجھے بڑا افسوس ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ وہ ویڈیو میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی جس سے میں نے بہت کچھ سیکھا، یہ بہت تکلیف دہ وقت تھا، میں نے اس کے بعد سیکھا کہ سوشل میڈیا پر کوئی ذاتی چیز شیئر کرنا بہت غلط ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ میں نے اس واقعے سے سیکھا کہ چیزوں کو اگلے کے نظریہ سے بھی سوچنا چاہیے میں نے اس کے بعد خود کو، اپنے خیالات اور اصولوں کو بدلا ہے کیوں کہ اگر آپ اپنی فیملی سے محبت کرتے ہیں تو آپ کو وہاں لچک دکھانا پڑتا ہے۔

     سینئر اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ گھروں میں جو فساد ہوتے ہیں ان کی سب سے بڑی وجہ گھر میں کام کرنے والی ملازمہ ہوتی ہے، ان سے بڑا فساد ہماری گھریلو زندگی میں کوئی نہیں ہے۔

    صبا فیصل نے اپنی بات کی وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کام والیاں یہ کرتی ہیں کہ کسی کی بات دوسرے کو کہہ دیتی ہیں اور دوسرا شخص یقین بھی کرلیتا ہے، یعنی ادھر کی بات ادھر کرتی ہیں جس کی وجہ سے لڑائیاں ہوتی ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سالوں میں صبا فیصل کے اپنی بہو اور بیٹے سے اختلافات کی خبریں سامنے آئی تھیں جس کی تصدیق ان کی بہو سمیت انہوں نے خود بھی کی تھی تاہم بعدازاں دونوں میں صلح ہوگئی تھی۔

  • مجھے ’آنٹی‘ کبھی مت کہنا، اداکارہ صبا فیصل

    مجھے ’آنٹی‘ کبھی مت کہنا، اداکارہ صبا فیصل

    کراچی : پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ صبا فیصل کا کہنا ہے کہ میں اپنے جونیئرز سے کہتی ہوں کہ مجھے کبھی آنٹی مت کہنا۔

    اکثر خواتین اپنی عمر کے حوالے سے بہت حساس ہوتی ہیں اس لیے انہیں آنٹی کہہ کر مخاطب کرنا انتہائی ناگوار گزرتا ہے، اگر کوئی ان کو آنٹی کہہ دے تو وہ بہت برا مان جاتی ہیں۔

    کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ اس کی وجہ کیا ہے؟ کیونکہ اپنے سے بڑوں کو عموماً عزت سے مخاطب کیا جاتا ہے مگر خواتین کو آنٹی کہہ کر مخاطب کرنا کیوں پسند نہیں آتا؟

    اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں پاکستان شوبز کی نامور اداکارہ صبا فیصل نے بتایا کہ انہیں بھی آنٹی کہلوانا پسند نہیں ہے جس کی انہوں نے معقول وجہ بھی بیان کی۔

    صبا فیصل نے کہا کہ ہمارے شوبز کی وہ خواتین جو تقریباً میری ہم عمر ہیں انہیں آپا کہلوانا بھی پسند نہیں ہے لیکن مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں کیونکہ یہ جونیئرز ہمارے بچوں کی طرح ہیں ہم سب ایک فیملی کا حصہ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میرا مشورہ ہے کہ اپنے سے بڑی عمر کی خواتین کو آپ میم کہہ دیں یا نام کے آگے جی وغیرہ لگادیں تو اس سے کسی کو اعتراض بھی نہیں ہوگا لیکن آنٹی کہنا مناسب نہیں۔

    اس موقع پر سماجی کارکن شمائلہ شہباز کا کہنا تھا کہ ایسا زیادہ تر پاکستان میں ہوتا ہے، انہوں نے بتایا کہ میں نے زندگی کا بڑا حصہ ملک سے باہر گزارا ہے اور ملازمت کے دوران جو میرے کولیگز تھے وہ زیادہ تر میرے بچوں کی عمر کے تھے لیکن مجھے وہ مس شمائلہ یا میڈم کہہ کر مخاطب کیا کرتے تھے۔

  • اداکارہ صبا فیصل کے ہاں پوتے کی پیدائش

    اداکارہ صبا فیصل کے ہاں پوتے کی پیدائش

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا فیصل کے گھر خوشی کی خبر آگئی، ان کے ہاں پوتے کی پیدائش ہوئی ہے۔

    اداکارہ صبا فیصل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں سے پوتے کی پیدائش کی خبر شیئر کی ہے، اداکارہ نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے، ویڈیو انکی بہو نیشا طلعت کی گود بھرائی کی ہے۔

    ویڈیو میں صبا فیصل کے پوتے کی 2 تصاویر کو ایڈٹ کیا گیا ہے، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اداکارہ کے یہاں پوتے کی پیدائش ہوئی ہے، اداکارہ نے اپنے پوتے کا نام محمد حذیفہ ارسلان رکھا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Saba Faisal (@sabafaisal.official)

    اداکارہ صبا فیصل نے کیپشن میں لکھا کہ ’ آج ماشااللہ میں اور فیصل اپنے تیسرے پوتے کے دادا دادی بن گئے، ارسلان نشا اور محمد حذیفہ ارسلان کو اپنی دعا میں یاد رکھیں ‘۔

    سوشل میڈیا پر پوتے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہی ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد اور نیک تمناؤں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

    واضح رہے کہ اداکارہ صبا فیصل کے بیٹے اداکار ارسلان فیصل اور نشاط طلعت اسی سال جنوری میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے جس کی ویڈیو اور تصاویر کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

    To Read Movie Reviews in Urdu- Click Here

  • بہوئیں مجھے میرے بیٹوں کے توسط سے ملی ہیں تو۔۔۔ صبا فیصل نے کیا کہا؟

    بہوئیں مجھے میرے بیٹوں کے توسط سے ملی ہیں تو۔۔۔ صبا فیصل نے کیا کہا؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف و سینئر اداکارہ صبا فیصل نے اپنی دونوں بہوؤں کو بیٹی نہ کہنے کی اصل وجہ  بتادی۔

    پاکستانی اداکارہ صبا فیصل نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے ہمیشہ کی طرح بہو، بیٹی اور سسرال کے موضوع پر بات کی۔

    صبا فیصل نے حال ہی میں حافظ احمد کی پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں وہ اپنے لاتعداد انٹرویوز اور پوڈ کاسٹ کی طرح بہو، بیٹی اور سسرال کے موضوع پر بات کرتی دکھیں۔

    اداکارہ نے اپنے اور بہوؤں کے درمیان تعلقات سے متعلق گفتگو میں کہا کہ میں نے یہ کہنا چھوڑ دیا ہے کہ میری بہوئیں میری بیٹی جیسی ہیں کیوں کہ ایسا نہیں ہے، میں یہ پہلے کہتی تھی پر اب نہیں۔

    صبا فیصل نے اپنے موقف کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ کیونکہ بہو اور بیٹی دو مختلف رشتے ہیں، تو آپ بہو کو بہو کی طرح پیار کیوں نہیں کرسکتے؟ میں بہوؤں کو بہو کی طرح ہی پیار کرتی ہوں اور کرتی رہوں گی۔

    اداکارہ نے کہا کہ بہو مجھے میرے بیٹوں کے توسط سے ملی ہیں تو مجھے میرے بیٹے تو جان سے زیادہ پیارے ہیں اسی لیے دونوں بہوئیں بھی مجھے اتنی ہی پیاری ہیں، میں اب یہی کہتی ہوں کہ میں اپنی بہوؤں کو بہو جیسا پیار کرتی ہوں۔

    واضح رہے جہ صبا فیصل گزشتہ سال اپنی بڑی بہو نیہا سے ہونے والی سوشل میڈیا لڑائی کے سبب گھر گھر موضوعِ بحث بنیں رہیں لیکن اب انہوں نے نیہا سے تعلقات استوار کر لیے ہیں۔

  • ’آج کل نیکی کرکے دوسروں کو بتانا ضروری ہے کیوں کہ۔۔۔‘ صبا فیصل نے کیا کہا؟

    ’آج کل نیکی کرکے دوسروں کو بتانا ضروری ہے کیوں کہ۔۔۔‘ صبا فیصل نے کیا کہا؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل اپنی بیٹی سعدیہ فیصلہ کی حمایت میں سامنے آگئیں۔

    کچھ روز قبل پاکستان انڈسٹری کی اداکارہ سعدیہ فیصل نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے گرمی بڑھ جانے کی وجہ سے اپنے ملازم کے لیے کچن میں ایئر کولر رکھوایا تھا۔

    اس طرح کی ویڈیو شیئر کرنے پر سعدیہ فیصل کو جہاں کئی سوشل میڈیا صارفین نے سراہا وہی کچھ صارفین کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

    سوشل میڈیا صارفین نے انہیں کہا کہ نیکی کا عمل کرنے کے بعد اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کی کیا ضرورت تھی، سعدیہ فیصل کے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا شکار ہونے کے بعد صبا فیصل اپنی بیٹی کی حمایت میں سامنے آگئیں۔

    اداکارہ صبا فیصل نے انسٹا اسٹوری پر اپنی بیٹی کے حق میں پوسٹ کیا، انہوں نے لکھا کہ آج کل نیکی کرکے بتانا اس لیے ضروری ہے تاکہ دوسروں کے دل میں بھی احساس جگایا جاسکے۔

  • بہو نے مجھے جو الفاظ کہے وہ بُھول نہیں سکتی، صبا فیصل

    بہو نے مجھے جو الفاظ کہے وہ بُھول نہیں سکتی، صبا فیصل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے بتایا ہے کہ میری بہو نے مجھے جو دعا دی وہ مجھے ہمیشہ یاد رہے گی۔

    اداکارہ صبا فیصل کا شمار پاکستان کی سینئر اور نامور اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے لیکن صبا فیصل شروع دن سے  اداکارہ نہیں تھیں بلکہ وہ ماضی کی ایک معروف نیوز اینکر کے فرائض بھی سرانجام دے چکی ہیں۔

    ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنی ذاتی زندگی اور گھریلو معاملات پر کھل کر اظہار خیال کیا اور اپنے بچوں کی شادی کے حوالے سے ناظرین کو آگاہ کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ جب میری بیٹی کا رشتہ آیا تو بحیثیت اداکارہ میں بہت ڈر رہی تھی کیونکہ اس دور میں عام طور پر شوبز سے منسلک لوگوں سے ملنا ملانا پسند نہیں کیا جاتا تھا لیکن جب وہ لوگ آئے تو انہوں نے مجھے بہت عزت دی۔

    صبا فیصل نے نواسے کی پیدائش پر کتنے نوکر رکھوائے؟

    انہوں نے بتایا کہ جب میری بیٹی کے ہاں پہلی اولاد ہوئی تو میں نے اس کی خدمت کرنے کیلئے 7 ملازمائیں رکھی تھیں، نواسے کی پیدائش کے بعد میری بیٹی نے ایک گروپ فوٹو بھیجا اور کہا کہ اس تصویر میں 7 وہ خواتین بھی ہیں جنہیں آپ نے میرے لیے بھیجا لیکن اس میں آپ کی کمی شدت سے محسوس ہورہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پہلے لوگوں کے پاس ایک دوسرے کیلیے وقت ہوتا تھا لیکن اب وہ زمانہ نہیں وقت کا پتہ ہی نہیں چلتا کہ کب گزر جاتا ہے اپنی بہو کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ایک بار میری بہو نے کسی بات پر مجھ سے کہا کہ امی پریشان نہ ہو یہ آپ کا یہ کام بھی ہوجائے گا ’’اللہ آپ کے وقت میں برکت دے‘‘ مجھے اس یہ دعا بہت پسند آئی یہ الفاظ مجھے ہمیشہ یاد رہیں گے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی زندگی میں یہ سیکھا ہے کہ سب سےضروری کام خود سے محبت کرنا ہے کیونکہ جب آپ خود پر توجہ دیں گے تو بھرپور زندگی گزاریں گے۔

  • لڑکی کو سسرال میں 10 سال دینے چاہیے: اداکارہ صبا فیصل

    لڑکی کو سسرال میں 10 سال دینے چاہیے: اداکارہ صبا فیصل

    پاکستان کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے کہا ہے کہ شادی کے بعد لڑکی کو سسرال میں 10 سال دینے چاہیے۔

    پاکستان کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے نجی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے ہوئے اپنی بہو کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔

    اداکارہ صبا فیصل کا کہنا تھا کہ بیٹوں کی زندگی میں ماؤں کی ضرورت ہمیشہ رہتی ہے، میری بیٹی بھی اپنے سسرال میں 8 سال تک رہی ہے، اس دوران میں نے اسے کافی چیزیں سمجھائیں۔

    انہوں نے کہا کہ ’ میں نے اپنی  بیٹی کو مشورہ دیا کہ جو مسائل  اسے سسرال میں ہے وہ سسرال والوں سے الگ ہونے کے بعد آپ کے سامنے ہوں گے، اسے فیس کرنے کے لیے وقت لگتا ہے‘۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب وہ الگ ہوگئے تو سب کو لے کر چل رہے ہیں، اس لیے کہتی ہوں سسرال میں ٹائم دینا پڑتا ہے، انہیں تقریباً 10 سال سسرال کو دینے پڑتے ہیں یہ ایک لمبا عرصہ ہوتا ہے لیکن اس کے بعد زندگی آسان ہوجاتی ہے۔

    سینیئر اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ ڈراموں میں انتہائی سخت ساس بنتی ہیں لیکن حقیقی زندگی میں کیسی ہیں؟ تو انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہ تو کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے، حقیقی زندگی میں ساس بننا ڈراموں میں ساس بننا زیادہ مشکل ہے۔

  • ’بُرے دن تجربہ دیتے ہیں‘

    ’بُرے دن تجربہ دیتے ہیں‘

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے بیٹے سلمان فیصل اور بہو نیہا سے لاتعلقی کے اعلان کے بعد معنی خیز پوسٹ شیئر کردی۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تقدیر‘ میں سمیع خان (اسد) کی والدہ کا کردار نبھانے والی اداکارہ صبا فیصل نے انسٹاگرام پر معنی خیز پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اپنی زندگی کے کسی دن پر کبھی افسوس نہ کریں۔‘

    انہوں نے لکھا کہ ’اچھے دن خوشیاں دیتے ہیں تو برے دن تجربہ دے جاتے ہیں۔‘

    صبا فیصل نے مزید لکھا کہ ’برے دن سبق دیتے ہیں اور بہترین دن یادیں دیتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Saba Faisal (@sabafaisal.official)

    سینئر اداکارہ کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے اور ان کے لیے تعریفی کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔

    ایک صارف نے لکھا کہ ’صحیح کہا برے دن اس بات کی وضاحت کریں گے کہ اس وقت کون آپ کے ساتھ کھڑا ہے۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’ہم چاہتے ہیں کہ وہ ہمیں اکیلا چھوڑ دیں لیکن وہ ایسا نہیں کرتے۔‘

    یہ پڑھیں: صبا فیصل کا بیٹے اور بہو سے تعلقات ختم کرنے کا اعلان

    تیسرے صارف نے لکھا کہ ’سچ کہا لیکن بعض اوقات وہ لوگ جو ہمیشہ نیچا دکھاتے ہیں وہ واقعی پریشانی کا باعث بنتے ہیں۔‘

    یاد رہے کہ سینئر اداکارہ صبا فیصل نے گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بیٹے سلمان فیصل اور بہو نیہا سے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔