Tag: Saba faisal

  • ’تمہاری ’بیٹی‘ کسی کی ’بہو‘ بننے کے قابل نہیں‘

    ’تمہاری ’بیٹی‘ کسی کی ’بہو‘ بننے کے قابل نہیں‘

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’حبس‘ میں زویا کی چوری پکڑی گئی جس کے بعد ان کے شوہر نے میکے بھیج دیا۔

    ڈرامہ سیریل ’حبس‘ میں فیروز خان (باسط سلمان)، اشنا شاہ (باسط، کی اہلیہ عائشہ)، عائشہ عمر (روہا)، اسرا غزل (سعدیہ باسط کی والدہ)، جاوید شیخ، عمران اسلم، مصدق ملک (باسط کے دوست)، صبا فیصل (عائشہ کی والدہ قدسیہ)، حنا رضوی (عائشہ)، دانیہ انور(بانو)، زویا (جنیس ٹیسا) ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

    گزشتہ اقساط میں دکھایا گیا تھا کہ ’زویا کا جھوٹ پکڑا گیا جس کے بعد ساس اور شوہر عامر انہیں میکے چھوڑ آئے۔

    وہ کہتے ہیں کہ ’اپنی بیٹی کو سنبھالیں۔‘ پوچھتی ہیں کہ ہوا کیا ہے؟‘اس پر وہ بتاتے ہیں کہ ’پوچھو اپنی بھاوج سے کیا ہوا ہے، کتنی سفاکیت سے جھوٹ بولا ہے۔‘

    وہ مزید کہتی ہیں کہ ’تم نے اپنی بیٹی کا خوب ساتھ دیا اس کو سمجھانے اور اصلاح کرنے کے بجائے تم اس کے ساتھ مل گئیں، یہ کوئی ماں نہیں بننے والی میں ڈاکٹر کے پاس سے آرہی ہوں۔‘

    والدہ کہتی ہیں کہ ’اس کا گھر نہ ٹوٹے اس وجہ سے جھوٹ بولا تھا، آپ بھی بیٹے کی ماں ہیں ماں بن کر سوچیں، وہ مزید کہتی ہیں کہ یہ انتہائی چور، بدزبان اور جھوٹی لڑکی ہے یہ کسی کے گھر کی بہو بن ہی نہیں سکتی۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by JANICE TESSA🥀 (@janice_tessa)

    زویا کے سسرال والوں کے جاتے ہی ان کی والدہ غصے میں کہتی ہیں کہ ’میرے سر پر ایک اور مصیبت آکر بیٹھ گئی ہے۔

    واضح رہے کہ حبس کی ہدایت کاری کے فرائض مصدق ملک نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کے پروڈیوسرز ہمایوں سعید، شہزاد نصیب ہیں اور اس کی کہانی عالیہ مخدوم نے لکھی ہے۔

    ’حبس‘ میں مزید کیا ہونے جارہا ہے؟ یہ جاننے کے لیے 31ویں قسط ہر منگل کی رات 8 بجے دیکھیں۔

  • ’میری اپنی ماں نے مجھے گروی رکھ دیا‘

    ’میری اپنی ماں نے مجھے گروی رکھ دیا‘

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’حبس‘ میں عائشہ شادی سے متعلق والدہ کی سچائی جان کر آبدیدہ ہوگئیں۔

    ڈرامہ سیریل ’حبس‘ میں فیروز خان (باسط سلمان)، اشنا شاہ (باسط، کی اہلیہ عائشہ)، عائشہ عمر (روہا)، اسرا غزل (سعدیہ باسط کی والدہ)، جاوید شیخ، عمران اسلم، صبا فیصل (عائشہ کی والدہ)، حنا رضوی، دانیہ انور(بانو)، زویا (جنیس ٹیسا) ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

    ’باسط عائشہ سے شادی کے وقت ان کی ’لالچی والدہ‘ سے معاہدہ کرتے ہیں جس کے مطابق وہ ان کی عائشہ سے شادی کے لیے 75 لاکھ روپے لیتی ہیں۔

    اب عائشہ کے سامنے سچائی آچکی ہے اور وہ بہن بانو کے آگے اس کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوجاتی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

    گزشتہ قسط میں ’عائشہ کہتی ہیں کہ ’میری اپنی ماں نے مجھے گروی رکھ کر اس آدمی کے حوالے کردیا میری قیمت لگائی، ایک بے جان چیز کی طرح اب میں کس کا بھروسہ کروں۔‘

    وہ کہتی ہیں کہ ’جن لڑکیوں کی ان جیسی مائیں ہوتی ہیں ان کے نصیب میں بس رونا لکھا ہوتا ہے۔‘

    واضح رہے کہ گزشتہ 30ویں قسط میں دکھایا گیا کہ ’عائشہ گھر چھوڑ کر چلی گئی ہیں جبکہ باسط انہیں ڈھونڈ رہے ہیں۔‘

    31ویں قسط کے پرومو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’وہ اہلیہ کی گمشدگی کی درخواست درج کرواتے ہیں، بعدازاں پولیس کی جانب سے انہیں اطلاع دی جاتی ہے کہ ایک لاش برآمد ہوئی ہے آکر شناخت کرلیں۔‘

    کیا وہ ’عائشہ‘ نہیں کسی اور کی ڈیڈ باڈی ہے، کیا باسط سچائی جاننے کے بعد روہا کو معاف کردیں گے؟ یہ جاننے کے لیے ’حبس‘ اگلی قسط ہر منگل کی رات 8 بجے دیکھیں۔

    واضح رہے کہ حبس کی ہدایت کاری کے فرائض مصدق ملک نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کے پروڈیوسرز ہمایوں سعید، شہزاد نصیب ہیں اور اس کی کہانی عالیہ مخدوم نے لکھی ہے۔

  • صبا فیصل کی شادی کیسے ہوئی؟ اداکارہ نے راز کی بات بتا دی

    صبا فیصل کی شادی کیسے ہوئی؟ اداکارہ نے راز کی بات بتا دی

    کراچی : پاکستان شوبز کی نامور اداکارہ صبا فیصل نے کہا ہے کہ ان کے شوہر آج تک ان سے عشق کرتے ہیں، اسی لیے یہ محبتیں آج بھی قائم ہیں۔

    یہ باتیں انہوں نے اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’’زندگی ودھ ساجد حسن‘‘میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔

    اپنی زندگی کے گزرے ہوئے واقعات، ماضی اور شادی کے حوالے سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی شادی ان کے ماموں زاد کزن سے ہوئی۔

    صبا نے بتایا کہ مجھے فیصل سعید نے پرپوز کیا تھا کیونکہ وہ مجھ کو بے حد پسند کرتے تھے بلکہ میرے ساتھ ان کا آج بھی وہی تعلق ہے یہی وجہ ہے کہ محبتیں آج بھی قائم ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ فیصل بہت اصول پسند انسان ہیں کوئی بھی چیز اپنی جگہ پر موجود نہ ہو اور وقت پر نہ ملے تو اس پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ اداکارہ صبا فیصل 31 جنوری 1958ء کو پاکستان کے شہر کراچی میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور ٹی وی میزبان کیا اور بعد ازاں اداکاری سے شعبے سے وابستہ ہوگئیں۔

    پاکستانی ڈراموں میں کبھی ماں تو کبھی ساس کے روپ میں دور حاضر کا ایک مقبول ترین چہرہ صبا فیصل کا ہے جو بیس سال پہلے اپنی پہلے ہی ڈرامے میں ماں کا کردار ملنے پر گھبرائیں تو ضرور لیکن پھر یہی ان کی پہچان بن گیا۔

    انہوں نے فیصل سعید سے شادی کی، وہ تین بچوں کی والدہ ہیں، وہ ڈراموں میں منفی اور مثبت دونوں طرح کے کرداروں میں نظر آتی ہیں کبھی وہ ایک سخت گیر ساس بن جاتی ہیں اور کبھی انتہائی محبت کرنے والی سادہ لوح ماں کے کردار میں نظر آتی ہیں۔

    صبا فیصل پاکستان کی پہلی سینئر اداکارہ ہیں جنہیں انسٹاگرام پر ایک ملین سے زائد صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔

  • مجھے منفی کردار ادا کرنا زیادہ اچھا لگتا ہے، صبا فیصل

    مجھے منفی کردار ادا کرنا زیادہ اچھا لگتا ہے، صبا فیصل

    کراچی : پاکستان ٹی وی اور فلموں کی نامور اداکارہ صبا فیصل کا کہنا ہے کہ لوگ مجھے میرے کردار کی طرح سخت گیر خاتون سمجھتے ہیں، مجھے منفی کردار ادا کرنا زیادہ اچھا لگتا ہے۔

    زیادہ تر ڈراموں میں والدہ اور ساس کا کردار ادا کرنے والی سینئر اداکارہ صبا فیصل کا کہنا ہے کہ عام طور پر اداکار جیسا کردار ادا کرتے ہیں،لوگ انہیں ایسا ہی سمجھنے لگتے ہیں۔

    پاکستانی ڈراموں میں کبھی ماں تو کبھی ساس کے روپ میں دور حاضر کا ایک مقبول ترین چہرہ صبا فیصل کا ہے جو بیس سال پہلے اپنی پہلے ہی ڈرامے میں ماں کا کردار ملنے پر گھبرائیں تو ضرور لیکن پھر یہی ان کی پہچان بن گیا۔

    اداکارہ صبا فیصل نے مجموعی طور پر5 درجن سے زائد ٹی وی ڈراموں اور چند فلموں میں بھی کام کیا ہے، انہیں اداکاری کرتے ہوئے ڈیڑھ دہائی تقریباً 15سال کا عرصہ ہوچکا ہے۔

    عام طور صبا فیصل ڈراموں میں سخت گیر ساس اور والدہ کا کردار ادا کرتی دکھائی دیتی ہیں، ان کے مقبول ڈراموں میں میرا سائیں، پیارے افضل، پرورش، عشق پرست، گذارش، سوتیلی، پکار ، لشکارا، قیامت، اک تمنا لاحاصل سی، در شہوار، ہمسفر، مرات العروس، کتنی گرہنیں باقی ہیں، بن بادل برسات اور پہلی سی محبت اور دیگر شامل ہیں۔

    اگرچہ صبا فیصل نے والدہ اور ساس کے علاوہ مضبوط خاتون کے کردار بھی ادا کیے ہیں تاہم انہیں سخت گیر ساس اور بچوں کے ناز اٹھانے والی والدہ کے کرداروں کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔

    ڈراموں میں سخت گیر ساس اور والدہ کے کردار ادا کرنے کے حوالے سے صبا فیصل نے حال ہی میں بی بی سی اردو کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ عام طور پر لوگ انہیں کرداروں کی طرح سخت گیر سمجھتے ہیں۔

    صبا فیصل کا کہنا تھا کہ اگرچہ اداکاروں کا کرداروں سے کوئی تعلق نہیں ہوتا مگر لوگ انہیں کرداروں جیسا ہی سمجھنے لگتے ہیں اور انہیں انڈسٹری کے لوگ بھی ڈراموں کی سخت گیر ساس اور خاتون کی طرح سمجھتے ہیں۔

    وہ کہتی ہیں ’لوگ مجھے سخت اور کھڑوس سمجھنے لگے ہیں جس کی وجہ سے لوگ مجھ سے بات کرتے ہوئے جھجھکتے ہیں۔ جب میں کسی نئے سیٹ پر جاتی ہوں تو عملے کے لوگ اور ساتھی فنکار مجھ سے بے تکلف ہونے میں کچھ دن لگاتے ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ ہمیں لگا کہ آپ بہت سخت قسم کی خاتون ہوں گی، ہم تو بہت گھبرائے ہوئے تھے لیکن آپ تو بہت نرم مزاج ہیں۔‘

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اعتراف کیا کہ اگرچہ وہ زیادہ اداکاری نہیں کرتیں اور کم ہی ڈراموں میں دکھائی دیتی ہیں مگر جاندار کرداروں کی وجہ سے ان کی باتیں ہوتی رہتی ہیں اور لوگوں کو لگتا ہے کہ وہ زیادہ کام کرتی ہیں۔

    صبا فیصل کے مطابق انہیں اداکاری کے آغاز میں ہی ہمایوں سعید کی والدہ کا کردار ملا اور انہوں نے اس وقت ہی فیصلہ کرلیا تھا کہ انہیں ڈراموں میں کس طرح کی والدہ اور ساس کا کردار ادا کرنا ہے۔

    اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ انہیں منفی کردار اچھے لگتے ہیں، کیوں کہ ایسے کرداروں کے ڈائیلاگ بھی جاندار اور زیادہ ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی زندگی میں والدہ اور ساس ہونے کا انہیں فائدہ ہوا ہے اور انہوں نے حقیقی زندگی کے تجربات کو کرداروں میں ڈھالا۔

    صبا فیصل کے مطابق جس انسان کی حقیقی زندگی میں اولاد اور اس نے مشکلات دیکھی ہوں تو انہیں ڈراموں میں اولاد کے کرداروں کے لیے روتے وقت جھوٹے آنسوں کے لیے گلیسرین کی ضرورت نہیں پڑتی بلکہ وہ حقیقی زندگی کی تلخیاں یاد کرکے کردار ادا کرتے ہیں۔

  • پاکستانی اداکار ’ٹیپو’ نے شادی کرلی

    پاکستانی اداکار ’ٹیپو’ نے شادی کرلی

    لاہور: اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’دل موم کا دیا‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ’ٹیپو‘ عرف سلمان فیصل  اپنی دوست نیہا ملک کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ اور سلمان فیصل کی والدہ صبا فیصل نے بیٹی کی شادی کی تصویر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کے صاحبزادے نے شادی کرلی۔

    سلمان فیصل اور نیہا ملک کے درمیان گہری دوستی تھی جو اب رشتہ ازدواج میں بدل چکی، نکاح کی تقریب میں اداکار کی بہن سعدیہ اور بھائی ارسلان فیصل نے شرکت کی۔

    View this post on Instagram

    😍❤🙏

    A post shared by Saba Faisal (@sabafaisal.official) on

    ٹیپو کو نئے سفر کا آغاز کرنے پر مداحوں نے مبارک باد دیتے ہوئے اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ اداکار کی دیگر تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جن میں وہ اپنے اہل خانہ اور دلہن نہیا ملک کے ساتھ نظر آئے۔

    View this post on Instagram

    Say MASHALLAH…

    A post shared by Saba Faisal (@sabafaisal.official) on

    صبا فیصل کے مطابق بیٹے کی پہلی ڈھولکی کی تقریب اُن کی بہن کے گھر پر ہوئی جس کی اداکارہ نے ویڈیو بھی شیئر کی۔

    View this post on Instagram

    First dholak at my sister’s place.❤🎂

    A post shared by Saba Faisal (@sabafaisal.official) on

    قبل ازیں‌مہندی سے قبل محفل میلاد کا اہتمام بھی کیا گیا۔

    View this post on Instagram

    Jazakallah.

    A post shared by Saba Faisal (@sabafaisal.official) on

    اداکار نے بھی اپنے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کیں۔

    View this post on Instagram

    Love ❤️ mashallah photography by @sunny_d_photographer

    A post shared by Salman Faisal Official (@salmanfaisal666) on

    View this post on Instagram

    Say MASHALLAH ❤️photography by @sunny_d_photographer

    A post shared by Salman Faisal Official (@salmanfaisal666) on

    سعدیہ فیصل بہن نے بھی بھابھی اور بھائی کے ہمراہ تصویر شیئر کی جس میں‌انہوں‌ نے نوبیاہتا جوڑے کو مبارک باد پیش کی۔

    View this post on Instagram

    Congratulations to you both ! Bless you always! #nikah# @salmanfaisal666 @neha666 @sabafaisal.official 🤗😍😘❤️

    A post shared by Sadia Faisal (@sadiafaisalofficial) on