Tag: SABA QAMAR

  • توقیر ناصر کا صبا قمر کو آڈیشن میں مسترد کرنے کا انکشاف

    توقیر ناصر کا صبا قمر کو آڈیشن میں مسترد کرنے کا انکشاف

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینیئر اداکار توقیر ناصر نے اداکارہ صبا قمر کو آڈیشن میں مسترد کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینیئر اداکار توقیر ناصر نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے کیریئر کی جدوجہد سمیت مختلف امور پر بات کی۔

    توقیر ناصر نے اپنی ساتھی اداکارہ صبا قمر سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ صبا قمر موجودہ دور کی بہترین پاکستانی اداکارہ ہیں لیکن ماضی میں وہ شاندار اداکارہ نہیں تھیں جس کی وجہ سے میں نے اُنہیں آڈیشن میں مسترد بھی کردیا تھا۔

    توقیر ناصر نے کہا کہ میں نے اپنی پروڈکشن میں بننے والے ڈرامے کے لیے کئی اداکاروں کے آڈیشن لیے تھے جن میں صبا قمر بھی شامل تھیں لیکن میں نے انہیں اپنے کام سے مخلص نہیں پایا تھا۔

    اداکار نے کہا کہ جب میں صبا قمر کو چار لائنز کے ڈائیلاگز دیے تھے جو اُنہوں نے فرفر ادا کردیے تھے، اُنہیں اس وقت ڈائیلاگز بولنے میں مہارت نہیں تھی، صبا قمر نے اتنی جلدی میں ڈائیلاگز بولے تھے کہ جیسے اُنہیں بہت جلدی ہو۔

    توقیر ناصر نے کہا کہ اداکارہ صبا قمر نے بعد میں خود بھی اعتراف کرلیا تھا کہ وہ بہت جلدی میں ہیں، اُنہیں کہیں دوسری جگہ جانا ہے، اور مجھے اپنے ڈرامے کے لیے منجھے ہوئے فنکاروں کی تلاش تھی۔

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینیئر اداکار توقیر ناصر نے مزید کہا کہ مجھے صبا قمر منجھی ہوئی اداکارہ نہیں لگی تھیں، وہ میرے معیار پر پورا نہیں اُتر سکیں اور آڈیشن میں مسترد ہوگئی تھیں۔

  • معروف اداکارہ عابدہ پروین اور عاطف اسلم کے کنسرٹ میں پہنچ گئیں

    معروف اداکارہ عابدہ پروین اور عاطف اسلم کے کنسرٹ میں پہنچ گئیں

    موسیقی کے دلدادہ پاکستانی اداکارہ صبا قمر اور مہوش حیات عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ عابدہ خانم اور گلوکار عاطف اسلم کے کانسرٹ میں پہنچ گئیں۔

    گزشتہ روز ابوظہبی میں منعقدہ میوزک کانسرٹ میں گلوکار عاطف اسلم اور مایہ ناز گلوکارہ عابدہ پروین نے اپنی سحر انگیز آواز کا جادو جگایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Rehan Siddiqi (@rehanhumfm)

    اس کنسرٹ میں پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر اور مہوش حیات نے بھی شرکت کی جہاں انہیں لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    دونوں اداکاروں نے اس کنسرٹ کی مختلف تصاویر اپنی انسٹا اسٹوری پر لگائیں، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے تصاویر میں دونوں خوب ادکارؤں کو انجوائے کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    کانسرٹ میں صوفی کلام کی مایہ ناز گلوکارہ عابدہ پروین اور عاطف اسلم نے ڈیوٹ سانگ کے ذریعے اپنی سحر انگیز آواز کا ایسا جادو جگایا کہ وہاں موجود ہر کوئی جھوم اٹھا۔

  • ’آپ کی محبت نے مجھے مکمل کردیا‘ سالگرہ پر صبا قمر کو کس نے سرپرائز دیا؟

    ’آپ کی محبت نے مجھے مکمل کردیا‘ سالگرہ پر صبا قمر کو کس نے سرپرائز دیا؟

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ صبا قمر کو ’مسٹری مین ‘ نے سالگرہ کے موقع پر سرپرائز دیا ہے۔

    پاکستان کی خوبرو اداکاوہ و ماڈل صبا قمر نے 5 اپریل کو اپنی 40ویں سالگرہ منائی، انہوں نے اپنے ایک مشہور ڈرامہ سیریل کی کاسٹ اور ٹیم کے ہمراہ اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by (@sabaqamarzaman)

    انہوں نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی سالگرہ کے جشن کی چند تصاویر پوسٹ کیں، پوسٹ میں اداکارہ کو ان کے قریبی لوگوں نے تحائف دیے۔

    اداکارہ نے اُن تمام مداحوں اور ساتھی اداکاروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اُنہیں سالگرہ کی مبارکباد دی اور اُن کے لیے دُعائیہ پیغامات بھی جاری کیے، کہا کہ میرے دل میں اُن تمام لوگوں کے لیے خاص جگہ ہے جنہوں نے میری سالگرہ پر مجھے اسپیشل محسوس کروایا۔

    دوسری جانب صبا قمر کو ایک مسٹری مین کی جانب سے بھی ایک شاندار سرپرائز ملا، جس کی تصاویر انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کیں۔

    انسٹاگرام کی پہلی اسٹوری میں صبا قمر اُن کی تصویر کھینچنے والے شخص کی طرف دیکھ رہی ہیں، اُنہوں نے کسی کو ٹیگ کیے بغیر اپنی اسٹوری میں ‘آئی لو یو’ لکھا۔

    جبکہ ایک اور اسٹوری میں کسی کو ٹیگ کیے بغیر کہا کہ آپ کی محبت نے مجھے مکمل کردیا ہے، میں اپنی زندگی میں آپ کی موجودگی پر ہمیشہ شکرگزار رہوں گی۔

    اداکارہ کے اس پوسٹ نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا، ان کے مداح یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ آخر صبا قمر کا مسٹری مین کون ہے اور کب سامنے آئے گا۔

  • صبا قمر نے اپنی خوبصورتی کے آگے نامور اداکاراؤں کو بے معنیٰ قرار دے دیا

    صبا قمر نے اپنی خوبصورتی کے آگے نامور اداکاراؤں کو بے معنیٰ قرار دے دیا

    پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے اپنی خوبصورتی کے سامنے نامور پاکستانی اداکاراؤں کو بے معنی قرار دے دیا۔

    اپنی ذات سے محبت کرنے والی اداکارہ صبا قمر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں انہوں نے اپنے آپ کو خوبصوری میں پاکستان کی دیگر اداکاراؤں سے بہترین قرار دیا ہے۔

    صبا قمر نے کہا کہ ’اپنی جلد کیلئے مطمئن رہیں‘ جبکہ ویڈیو میں ان کے ساتھ خاتون صبا قمر سے چند اداکاراؤں کے نام لیکر کسی ایک کی تعریف کرنے کو کہتی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by (@sabaqamarzaman)

    جس پر صبا قمر کا کہنا تھا کہ ’کسی ایک کو منتخب نہیں کرسکتی، لیکن مہوش حیات، سجل علی، یمنیٰ زیدی، اقراء عزیز ان سب کو ملایا جائے تو ایک اچھی صبا قمر بن سکتی ہے۔‘

    خیال رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری میں بات بہترین اداکاری کی ہو یا فیشن سینس کی دونوں ہی شعبوں میں صبا قمر اپنا ایک الگ ہی مقام رکھتی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by (@sabaqamarzaman)

    صبا قمر کی فٹنس کے حوالے سے اکثر وبیشتر سوال کیے جاتے ہیں، اس حوالے سے وہ کہتی ہیں کہ ان کے چہرے کی جِلد بہت زیادہ خشک ہے، اس لیے وہ روزانہ خوب پانی پیتی ہیں اور جلد کواچھا رکھنے کے لئے قدرتی ٹوٹکوں کا استعمال کرتی ہوں۔

    واضح رہے کہ ٹی وی ڈراموں میں شان دار اداکاری کر کے پاکستان اور بیرون ملک اپنا لوہا منوانے والی اداکارہ صبا قمر نے اپنی اور اپنے ملک کی عزت کو ہمیشہ مقدم رکھا۔

  • صبا قمر کو بھی یو اے ای کا گولڈن ویزا مل گیا

    صبا قمر کو بھی یو اے ای کا گولڈن ویزا مل گیا

    پاکستانی اداکارہ صبا قمر کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا مل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی نامور اداکارہ صبا قمر کو یو اے ای کی جانب سے 10 سالہ رہائشی گولڈن ویزا جاری کر دیا گیا ہے۔

    اداکارہ صبا قمر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اس اعزاز کو قبول کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا، صبا قمرنے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دبئی نے ہمیشہ پاکستانی فنکاروں کو خیر سگالی کا پیغام دیا ہے اور انھیں کام کے بہترین مواقع فراہم کیے ہیں۔

    واضح رہے کہ ٹی وی ڈراموں میں شان دار اداکاری کر کے پاکستان اور بیرون ملک اپنا لوہا منوانے والی اداکارہ صبا قمر نے اپنی اور اپنے ملک کی عزت کو ہمیشہ مقدم رکھا، انھوں نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کی پہلی ترجیح ہمیشہ پاکستانی شوبز انڈسٹری رہی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by (@sabaqamarzaman)

    پاکستانی ڈراموں کی سپر اسٹار صبا قمر چھوٹی اسکرین سے بڑے پردے تک بھرپور اداکاری کی صلاحیتیں دکھاتی آئی ہیں، صبا قمر کے مطابق انھیں متعدد بار بولی ووڈ فلموں کی پیشکش ہوئی لیکن انھوں نے اسے ٹھکرا دیا، ان میں سیف علی خان کے ساتھ فلم ’’لو آج کل‘‘ ابھیشیک بچن کے ساتھ فلم ’’دلی 6‘‘ اور ایکتا کپور کی فلم میں عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنے کی پیش کش شامل ہیں۔

  • صبا قمر نے بھارتی فلموں کی متعدد پیشکش کیوں ٹھکرائی؟

    صبا قمر نے بھارتی فلموں کی متعدد پیشکش کیوں ٹھکرائی؟

    پاکستان شوبز کی نامور اداکارہ صبا قمر نے بھارتی فلموں کی متعدد پیشکش ٹھکرا دی تھیں، یہ انکشاف انہوں نے گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں کیا۔

    ٹی وی ڈراموں میں شاندار اداکاری کرکے پاکستان اور بیرون ملک اپنا لوہا منوانے والی اداکارہ صبا قمر نے اپنی اور اپنے ملک کی عزت کو ہمیشہ مقدم رکھا، ان کا کہنا ہے کہ ان کی پہلی ترجیح ہمیشہ پاکستانی شوبز انڈسٹری رہی ہے۔

    پاکستانی ڈراموں کی سپر اسٹار صبا قمر چھوٹی اسکرین سے بڑے پردے تک بھرپور اداکاری کی صلاحیتیں دکھاتی آئی ہیں۔ صبا کی اداکاری میں جذبات اس قدر نمایاں دکھائی دیتے ہیں کہ ناظرین ان کے ہر کردار میں کھو جاتے ہیں۔

    صبا قمر نے بتایا کہ انہیں ایک نہیں بلکہ متعدد بار بولی وڈ فلموں کی پیشکش ہوئی، بھارتی اداکار سیف علی خان کے ساتھ فلم ’’لو آج کل‘‘۔ ابھیشیک بچن کے ساتھ فلم ’’دلی 6‘‘ اور ایکتاکپور کی فلم میں عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش کی گئی تھی ۔ تاہم انہوں نے ان تمام فلموں کو ٹھکرا دیا تھا۔

    صبا کا کہنا تھا کہ ان کی سوچ یہی تھی کہ اگر انہیں بولی وڈ کے سپراسٹارز جیسے کسی ’’خان‘‘ یا ’’کپور‘‘ کے ساتھ کام کی پیشکش کی جاتی تو وہ اسے ضرور قبول کرتیں۔ انہوں نے کہا کہ میں خود کو محب وطن فنکارہ سمجھتی ہوں، ہم سب نے یہ ملک بہت قربانیوں کے بعد حاصل کیا ہے، ملک سے باہر ہمیں خود کو پاکستان کا سفیر سمجھنا چاہیے۔

    واضح رہے کہ2017ء میں صبا نے بھارتی اداکار عرفان خان کے ساتھ فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ میں شاندار اداکاری کی تھی۔ اس فلم میں صبا کی اداکاری کو اس قدر پسند کیا گیا کہ بھارت سے انہیں متعدد فلموں کی پیشکش ہوئی تاہم پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات کو دیکھتے ہوئے صبا نے کسی بولی وڈ فلم ساز کی پیشکش قبول نہیں  کی۔

  • اچھوتا موضوع اور جاندار مکالمے: صبا قمر نے ٹیکسی ڈرائیور بن کر سب کو حیران کردیا

    اچھوتا موضوع اور جاندار مکالمے: صبا قمر نے ٹیکسی ڈرائیور بن کر سب کو حیران کردیا

    اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والے ڈرامے سر راہ کی پہلی قسط نے تہلکہ مچا دیا، قسط کے نشر ہوتے ہی اس کے مختلف کلپس اور سینز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے اور لوگوں نے انہیں بے حد سراہا۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کی نئی پیشکش سر راہ 4 فروری کی شب رات 9 بجے پیش کی گئی جس کے انوکھے موضوع نے ناظرین کو ٹی وی اسکرینز کے سامنے جمے رہنے پر مجبور کردیا۔

    اچھوتے اور منفرد موضوع، بامعنی مکالموں اور صبا قمر کی جاندار اداکاری کے سبب پہلی ہی قسط نے ٹی وی ناظرین کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی۔

    ڈرامے کے مصنف عدیل رزاق ہیں جبکہ اسے احمد بھٹی نے ڈائریکٹ کیا ہے، ڈرامے میں مختلف خواتین کی کہانی دکھائی گئی ہے جو معاشرے میں صنفی تعصب پر مبنی سوچ کے خلاف لڑتے ہوئے نہ صرف اپنا راستہ بنا رہی ہیں بلکہ اپنے اوپر انگلیاں اٹھانے والوں کا گریبان بھی پکڑ رہی ہیں۔

    پہلی قسط میں صبا قمر کو ٹیکسی ڈرائیور کے روپ میں دکھایا گیا ہے جو اپنے والد کی بیماری کے بعد گھر کا خرچہ چلانے کے لیے ان کی ٹیکسی چلا رہی ہیں، ان کا پہلا ہی مسافر انہیں بہت سے سبق دے جاتا ہے۔

    پہلی قسط نشر ہوتے ہی اس کے مختلف کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے جنہیں سن کر لوگ خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئے۔

    ڈرامے میں صبا عمر کے علاوہ حریم فاروق، سنیتا مارشل، صبور علی، منیب بٹ اور میکال ذوالفقار بھی شامل ہیں۔ منیب بٹ کا کردار بھی مختلف نوعیت کا ہے جو رفتہ رفتہ سامنے آئے گا۔

    سوشل میڈیا صارفین بھی ڈرامے کی بے حد پذیرائی کر رہے ہیں، اکثر صارفین کا کہنا ہے کہ بالآخر روایتی ساس بہو، گھریلو جھگڑوں اور مظلوم عورت کی کہانیوں سے ہٹ کر کچھ مختلف دیکھنے کو مل رہا ہے جو تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔

    کوئی اس کے جاندار مکالموں کو سراہ رہا ہے تو کوئی صبا قمر کی بہترین اداکاری پر داد دے رہا ہے۔

    ڈرامہ سر راہ ہر ہفتے کی شب رات 9 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جائے گا۔

  • ’شوہر کو دھوکا دینے میں آپ کا ساتھ نہیں دوں گی‘

    ’شوہر کو دھوکا دینے میں آپ کا ساتھ نہیں دوں گی‘

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’فراڈ‘ کی 31ویں قسط آج رات 8 بجے نشر کی جائے گی۔

    ڈرامہ سیریل فراڈ کی کہانی صبا قمر (مایا)، احسن خان، میکال ذوالفقار (شان) اور نعیمہ بٹ (طوبیٰ) کے گرد گھومتی ہے جبکہ شجی (احسن خان) منفی کردار ادا کررہے ہیں، دیگر کاسٹ میں اسما عباس (شان کی والدہ)، عدنان صمد خان، محمود اسلم (نثار مایا کے والد)، ندا ممتاز، رابعہ کلثوم ودیگر شامل ہیں۔

    ڈرامے کی کہانی زنجابیل عاصم شاہ نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض ثاقب شاہ نے انجام دیے ہیں ڈرامے کو ہر ہفتے کی رات 8 بجے نشر کیا جاتا ہے۔

    گزشتہ اقساط میں دکھایا گیا کہ شجی مایا سے شادی کرکے انہیں دھوکا دیتے ہیں اور شان کی بہن (طوبیٰ) سے شادی کرلیتے ہیں لیکن اب شجی کا بھانڈا پھوٹ چکا ہے کیونکہ مایا ساری سچائی ساس کے سامنے بیان کردی ہے لیکن شان کی والدہ بیٹی کو طلاق دلوانے کے خلاف ہیں۔

    31ویں قسط کے پرومو میں دکھایا گیا کہ بعد شان اہلیہ مایا سے کہتے ہیں کہ ’سوچ رہا ہوں کہ جب شادی کرہی لی ہے تو اسے نبھا ہی لیتے ہیں۔‘  ’مایا کہتی ہیں کہ ’ہم نبھا تو رہے ہیں۔‘

    ادھر مایا اپنی ساس سے کہتی ہیں کہ ’میں اپنے شوہر کو دھوکا دینے میں آپ کا ساتھ نہیں دوں گی۔‘ جب مایا انہیں سمجھاتی ہیں تو وہ انہیں کہتے ہیں کہ ’تمہیں اس معاملے میں بولنے کی ضرورت نہیں۔‘

    شجی مایا سے کہتے ہیں کہ ’تم اپنا راستہ لو میں اپنا راستہ لیتا ہوں۔‘ مایا ان سے کہتی ہیں کہ ’تم جیسا ’فراڈ‘ میرے کیا کسی بھی لڑکی کے لائق نہیں ہے۔‘

    ’فراڈ‘ میں مزید کیا ہونے جارہا ہے؟ کیا طوبیٰ شجی کو چھوڑ دیں گی، کیا سچ جاننے کے باوجود شان کی والدہ شجی کا ساتھ دیں گی؟ یہ جاننے کے لیے 31 ویں قسط آج رات 8 بجے دیکھیں۔

  • عاصم اظہر نے صبا قمر کو ‘استاد جی’  کا لقب  دے دیا

    عاصم اظہر نے صبا قمر کو ‘استاد جی’ کا لقب دے دیا

    پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے گلوکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔

    نامور پاکستانی اداکارہ و ماڈل صبا قمر کے گلوکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کے امکان کے بعد اب ان کی عاصم اظہر کے ساتھ گانا گاتے ہوئے ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق اداکاری کی دنیا میں خوب نام کمانے کے بعد صبا قمر نے گلوکاری کی دنیا میں خود کو منوانے کا فیصلہ کیا تھا، جس کا عندیہ ادکارہ نے گذشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں دیا تھا۔

    تاہم آج ان کی عاصم اظہر کے ساتھ گانا گاتے ہوئے ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔

    مذکورہ ویڈیو فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر صبا قمر نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے شیئر کی، ویڈیو میں ایک جانب صبا کو گانے کی لائنز گنگناتے دیکھا جاسکتا ہے وہیں عاصم بھی صبا قمر کی اس صلاحیت کے معترف نظر آئے اور انہیں "استاد جی” کہ کر پکارا۔

    اداکارہ نے اپنے پیغام میں عاصم اظہار کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ "میں نے سن رکھا ہے کہ ایک بڑا پروجیکٹ آنے کو ہے، کیا آپ ہمارے مداحوں کے ساتھ تھوڑا سا راز شیئر کریں گے؟

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by (@sabaqamarzaman)

     

  • جب عرفان خان نے صبا قمر کو عیدی دی

    جب عرفان خان نے صبا قمر کو عیدی دی

    کراچی: معروف اداکارہ صبا قمر نے بھارتی اداکار عرفان خان کے ساتھ گزارے گئے دنوں کی یادیں شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں عرفان خان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ صبا قمر نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گھبرانا منع ہے میں شرکت کی اور کینسر کے باعث جان کی بازی ہارنے والی بھارتی اداکار عرفان خان کے ساتھ اپنی یادیں شیئر کیں۔

    صبا نے بتایا کہ جب وہ فلم ہندی میڈیم کی شوٹنگ کے لیے نئی دہلی میں تھیں تو اس وقت عید کا موقع تھا، وہ ان کی پہلی عید تھی جو گھر سے دور گزری۔

    صبا نے اس وقت عرفان سے کہا کہ انہیں عیدی چاہیئے، جس پر عرفان نے انہیں عیدی دی، صبا قمر نے ان کا دیا ہوا نوٹ آج تک سنبھال رکھا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ انہیں عرفان خان بچپن سے بہت پسند ہیں اور وہ مختلف انٹرویوز میں کئی بار اس بات کا اظہار کرچکی تھیں کہ اگر انہیں بھارت سے کام کرنے کی آفر ہوئی تو وہ عرفان خان کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی۔

    خوش قسمتی سے انہیں بھارت میں پہلی فلم میں ہی عرفان خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔

    صبا قمر نے بتایا کہ عرفان خان بہت شاندار انسان تھے اور انہوں نے عرفان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔