Tag: SABA QAMAR

  • "فلسطین کو سانس لینے دو”

    "فلسطین کو سانس لینے دو”

    معروف پاکستانی اداکارہ صبا قمر بھی غزہ پر اسرائیلی بمباری سے معصوم بچوں سمیت متعدد فلسطینیوں کی شہادت پر افسردہ ہیں اور انہوں نے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ صبا قمر نے تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے والے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم پر غصہ اور افسوس کا اظہار کیا اور خصوصی اسٹوری شیئر کی۔

    صباقمر نےا پنی انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ایک معصوم فلسطینی بچہ ہاتھ میں مسجدالاقصٰی کی تصویر اور فلسطین کا جھنڈا تھامے اداس کھڑا نظر آرہا ہے، اداکارہ نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’خدا کے لیے فلسطین کو سانس لینے دو۔

    واضح رہے کہ گزشتہ رات غزہ پراسرائیلی فوج نے وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں معصوم بچوں سمیت 20 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، اس کے علاوہ اسرائیلی فورسز کے حملے میں حماس کے کمانڈر بھی شہید ہوئے ہیں، جمعے سے جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک سات سو سے زائد فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔

     

  • صبا قمر کا شادی سے انکار، بلاگر عظیم خان کا بھی ردعمل آگیا

    صبا قمر کا شادی سے انکار، بلاگر عظیم خان کا بھی ردعمل آگیا

    لاہور : پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری شادی سے انکار سے متعلق پوسٹ پر بلاگر عظیم خان نے بھی اپنا ردعمل دے دیا۔

    بین الاقوامی شہرت رکھنے والی پاکستان کی معروف ادکارہ صباء قمر نے بلاگر عظیم خان کے ساتھ شادی سے انکار کا اعلان سوشل میڈیا پر جاری ایک پوسٹ میں کیا جس کے جواب میں عظیم خان نے بھی اپنا مؤقف جاری کر دیا ہے۔

    بلاگر عظیم خان نے صبا قمر کی جانب سے شادی سے انکار پر مبنی پیغام کے اسکرین شاٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ صبا قمر نے میری طرف سے کچھ نہیں لکھا اور ہاں یہ میری غلطی ہے۔“

    اداکارہ صبا قمر نے سوشل میڈیا بلاگر عظیم خان کے ساتھ شادی سے انکار کا اعلان کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین اور اپنے مداحوں کو ایک نئی بحث میں ڈال دیا ہے۔

    اس سے کچھ دیر قبل ہی معروف اداکارہ صبا قمر نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج وہ ایک اہم اعلان کرنے جارہی ہیں، وہ یہ ہے کہ بہت سارے ذاتی معاملات کی بنا پر انہوں نے عظیم خان سے شادی کے فیصلے کو منسوخ کردیا ہے، اب ہم شادی نہیں کررہے ہیں۔

    ادکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ انہیں امید ہے کہ میرے اس فیصلے پر مداح میری حوصلہ افزائی کریں گے، جیسے آپ لوگ میرے فیصلوں پر مجھے اب تک سپورٹ کرتے آئے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ “مجھے کڑوا سچ جاننے میں کوئی تاخیر نہیں ہوئی ہے۔”

    مزید پڑھیں : معروف اداکارہ صبا قمر کا عظیم خان سے شادی نہ کرنے کا اعلان 

    فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے کہا کہ یہاں ایک اور اہم بات واضح کردوں کہ وہ آج تک کبھی عظیم خان سے نہیں ملی، میرے اور عظیم خان کے درمیان رابطہ صرف فون پر تھا۔

    سوشل میڈیا بلاگر عظیم خان سے شادی کے فیصلے کو منسوخ کرنے سے متعلق اداکارہ صبا قمر نے اعتراف کیا کہ وہ اس وقت بہت کڑے وقت سے گزر رہی ہے، مگر ہم سب جانتے ہیں کہ “انشااللہ یہ وقت بھی گزرجائے گا”

  • صبا قمر نے عروسی لباس پہن لیا

    صبا قمر نے عروسی لباس پہن لیا

    معروف پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے عروسی لباس میں اپنی تصویر شیئر کردی، صبا قمر نے چند روز قبل ہی شادی کے بندھن میں بندھنے کا اعلان کیا ہے۔

    صبا قمر اپنے جیون ساتھی کے انتخاب اور جلد شادی کے اعلان کے بعد سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

    حال ہی انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ عروسی لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by (@sabaqamarzaman)

    اپنی تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا، میں نے امن کا انتخاب کیا ہے۔

    صبا قمر کی تصویر پر معروف اداکار میکال ذوالفقار نے کمنٹ کیا، ذرا چہرہ تو دکھاؤ، جبکہ صبا قمر کے ہونے والے جیون ساتھی عظیم خان نے کمنٹ کیا، میں نے آپ کا انتخاب کیا۔

    خیال رہے کہ اداکارہ صبا قمر نے چند روز قبل اپنے جیون ساتھی کے انتخاب کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔

  • صبا قمر کی لائسنس سینٹر آمد، شہری خوشی سے نہال

    صبا قمر کی لائسنس سینٹر آمد، شہری خوشی سے نہال

    لاہور: معروف پاکستانی اداکارہ صبا قمر اپنے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کروانے کے لیے لائسنس سینٹر جا پہنچیں جہاں شہری انہیں دیکھ کر خوشی سے نہال ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی ادکارہ صبا قمر ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کے لیے لاہور کے علاقے اچھرہ کے لائسنس سینٹر پہنچیں جہاں انہوں نے ٹریفک پولیس سروس کی تعریف کی۔

    اداکارہ صبا قمر نے اچھرہ لائسنس سینٹر میں اپنے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کرائی۔

    اس موقع پر انہوں نے سٹی ٹریفک پولیس کے ساتھ اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ لائسنس سینٹر میں کسی سفارش کی ضرورت نہیں، سٹی ٹریفک پولیس شہریوں کو بہترین سروسز فراہم کر رہی ہے۔

    انہوں نے شہریوں سے بھی درخواست کی کہ شہری بغیر لائسنس گاڑی چلانے سے اجتناب کریں۔ اس موقع پر وہاں موجود لوگوں نے صبا کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

  • اداکارہ صبا قمر اورگلوگار بلال سعید  کی عبوری درخواستِ ضمانت منظور

    اداکارہ صبا قمر اورگلوگار بلال سعید کی عبوری درخواستِ ضمانت منظور

    لاہور : سیشن کورٹ نے مسجد وزیر خان میں شوٹنگ کے کیس میں اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کی عبوری درخواست ضمانت منظور کرلی اور کہا جزا اور سزا کا فیصلہ ٹرائل میں ہو گا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن کورٹ میں مسجد وزیر خان شوٹنگ کیس میں اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، صبا قمر برقعہ میں عدالت میں پیش ہوئیں، ایڈیشنل سیشن جج چوہدری قاسم علی نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

    عدالت نے تفتیشی افسر کی رپورٹ کی بناء داکارہ صبا قمر اور بلال سعید کی عبوری درخواست ضمانتیں منظور کرلیں اور ریمارکس دیئے کہ جزا اور سزا کا فیصلہ ٹرائل میں ہو گا۔

    یاد رہے صباء قمر اور بلال سعید کے خلاف مسجد وزیر خان میں شوٹنگ پر تھانہ اکبری گیٹ پولیس نے مقدمہ درج کیا گیا تھا، بعد ازاں صبا قمر اور بلال سعید نے ضمانت کے لیے لاہور کی عدالت سے رجوع کیا تھا۔

    واضح رہے کہ پاکستانی گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر نے اپنے آنے والے گانے ‘قبول ہے’ کی شوٹنگ کے دوران چند تصاویر اور ویڈیو شیئر کیں تھی جو کہ مسجد وزیر خان کے اندر شوٹ کیا گیا تھا، جس کے بعد مسجد کا تقدس پامال کرنے پر طوفان برپا ہے، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایاگیا تھا۔

  • اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید گرفتاری سے بچ گئے

    اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید گرفتاری سے بچ گئے

    لاہور : سیشن کورٹ نے اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو صبا قمر اور بلال سعید کی گرفتاری سے روک دیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسجد وزیر خان کا تقدس پامال کرنے کے معاملے پر ایڈیشنل سیشن جج نے اداکارہ صبا قمراور گلوکار بلال سعید کی عبوری درخواست ضمانت پرسماعت کی۔

    عدالت نے صبا قمراور بلال سعید کی25اگست تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے دونوں کو 50،50ہزارکےمچلکے جمع کرانے کاحکم دیا۔

    عدالت نے پولیس کو صبا قمر اور بلال سعید کی گرفتاری روک دیا اور ملزمان کو تفتیش میں شامل ہونے کا حکم دیتے ہوئے 25اگست کو تھانہ اکبری گیٹ پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔

    یاد رہے مسجد وزیرخان میں گانے کی عکس بندی کے معاملے پر گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر کے خلاف تھانہ اکبری گیٹ میں وکیل فرخ منظور کی مدعیت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    بعد ازاں صبا قمر اور بلال سعید نے ضمانت کے لیے لاہور کی عدالت سے رجوع کیا تھا۔

    یاد رہے سردار منظور چانڈیو ایڈووکیٹ کی جانب سے اندراج مقدمہ کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ مسجد وزیر خان میں بلال سعید اور صبا قمر پر گانے کی عکسبندی کی گئی، جس سے مسجد کا تقدس پامال ہوا، دونوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

    خیال رہے کہ پاکستانی گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر نے اپنے آنے والے گانے ‘قبول ہے’ کی شوٹنگ کے دوران چند تصاویر اور ویڈیو شیئر کیں تھی جو کہ مسجد وزیر خان کے اندر شوٹ کیا گیا تھا، جس کے بعد مسجد کا تقدس پامال کرنے پر طوفان برپا ہے، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

  • گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر بڑی مشکل میں پھنس گئے

    گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر بڑی مشکل میں پھنس گئے

    لاہور : مسجد وزیر خان کا تقدس پامال کرنے کے معاملے پر گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دائر کردی گئی، جس میں کہا گیا کہ مسجد میں گانے کی عکسبندی کی گئی، جس سے مسجد کا تقدس پامال ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق مسجد وزیر خان کا تقدس پامال کرنے کے معاملے پر گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر کے خلاف سیشن کورٹ میں اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کر دی گئی۔

    سردار منظور چانڈیو ایڈووکیٹ کی جانب سے اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی گئی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ مسجد وزیر خان میں بلال سعید اور صبا قمر پر گانے کی عکسبندی کی گئی، جس سے مسجد کا تقدس پامال ہوا۔

    درخواست میں کہا گیا مسجد کے تقدس کو پامال کرنے کی پوسٹیں سوشل میڈیا پر بھی شئیر کی گئی ہیں، مسجد کے اندر ڈانس اور گانا عکسبند کر کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں : مسجد میں‌ گانے کی شوٹنگ کا معاملہ، مینیجر اوقاف معطل

    دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

    گذشتہ روز مسجد وزیر خان میں گانے کی شوٹنگ کے معاملے پر صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور سید سعید الحسن شاہ کی ہدایت پر مینیجر اوقاف کو معطل کردیا گیا تھا۔

    مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری شجاعت حسین نے مسجد میں گانے کی شوٹنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور کی مسجد وزیر خان کا تقدس پامال کرنے والے ابھی تک آزاد کیوں ہیں؟ افسوس ہے کہ اس کی اجازت دینے والوں بھی پکڑ کر جیل میں نہیں ڈالا گیا، ذمہ داروں کو گرفتار کریں تاکہ آئندہ کوئی مسجد کا تقدس پامال کرنے کی جسارت نہ کرے۔

    خیال رہے کہ پاکستانی گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر نے اپنے آنے والے گانے ‘قبول ہے’ کی شوٹنگ کے دوران چند تصاویر اور ویڈیو شیئر کیں تھی جو کہ مسجد وزیر خان کے اندر شوٹ کیا گیا تھا، جس کے بعد مسجد کا تقدس پامال کرنے پر طوفان برپا ہے، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

  • کیا صبا قمر نے گلوکار بلال سعید سے شادی کرلی؟

    کیا صبا قمر نے گلوکار بلال سعید سے شادی کرلی؟

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی جس پر مداح حیران رہ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں، صبا قمر خوبصورت فوٹو شوٹ اور کام سے متعلق تصویریں مداحوں سے شیئر کرتی رہتی ہیں۔

    صبا قمر کی جانب سے شیئر کی گئی ان تصاویر کو مداحوں کی جانب سے بھی خوب سراہا جاتا ہے۔

    اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی جس میں وہ گلوکار بلال سعید کے ہمراہ مسجد کے سامنے کھڑی ہیں، کیپشن میں صبا نے لکھا کہ ’قبول ہے۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    Qubool hai @bilalsaeed_music

    A post shared by (@sabaqamarzaman) on

    گلوکار بلال سعید نے بھی یہی تصویر اسی کیپشن کے ساتھ شیئر کی جس میں لکھا تھا ’قبول ہے۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    Qubool hai @sabaqamarzaman

    A post shared by Bilal Saeed (@bilalsaeed_music) on

    صبا قمر کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور مداحوں نے انہیں شادی کی مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع کردیا، ماڈل نادیہ حسین نے بھی صبا کو مبارک باد دی اور لکھا کہ ’امید کرتی ہوں میں غلط نہیں ہوں۔‘

    بعدازاں صبا قمر نے پوسٹ کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ’وہ بلال سعید کے ساتھ بطور ہدایت کام کریں گی اور یہ تصویر ان کے آنے والے میوزک ویڈیو کی ہے۔‘ آپ لوگوں کے لیے چھوٹا سا سرپرائز جلد آنے والا ہے۔‘

    واضح رہے کہ بلال سعید کی شادی جیا بلال سے ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا احد بلال ہے۔

  • ذہنی امراض کو اجاگر کرنے کے لیے صبا قمر کا منفرد انداز

    ذہنی امراض کو اجاگر کرنے کے لیے صبا قمر کا منفرد انداز

    کراچی: معروف اداکارہ صبا قمر نے اپنی نئی ویڈیو میں ذہنی امراض اور اس کے بارے میں معاشرے کے رویے کو منفرد انداز سے اجاگر کیا ہے جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

    صبا قمر نے حال ہی میں اپنا یوٹیوب چینل شروع کیا ہے جس میں انہوں نے چند ہی ویڈیوز پوسٹ کی ہیں تاہم ان ویڈیوز کے منفرد موضوعات کی وجہ سے انہیں بہت پسند کیا جارہا ہے۔

    اب وہ اپنی نئی ویڈیو میں نہایت تخلیقی انداز میں ڈپریشن اور سماجی رویوں کو اجاگر کرتی نظر آئیں۔

    اپنی ویڈیو میں صبا نے لوگوں کی شکل و صورت اور جسمانی ساخت کو موضوع گفتگو یا مذاق بنا لینے پر بات کی۔ انہوں نے ڈپریشن کے ہاتھوں زندگی ہار جانے والے افراد انعم تنولی، روشان فرخ اور بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کا بھی ذکر کیا۔

    انہوں نے بار بار سوال اٹھایا کہ ہم کب تک لوگوں کے ظاہر کو مذاق کا نشانہ بنا کر انہیں تکلیف میں مبتلا کرتے رہیں گے، یہ جانے بغیر کہ ہمارے لفظ اس شخص کو کتنی تکلیف میں مبتلا کردیتے ہیں۔

    انہوں نے اس بات پر بھی تنقید کی کہ کیوں کسی کی زندگی میں دخل اندازی کی جاتی ہے اور لوگوں کو اپنی جاگیر سمجھا جاتا ہے، ہم لوگوں کو سائیکو، ملنگ، پاگل جیسے الفاظ سے پکارتے ہیں لیکن ان کی مدد نہیں کرتے۔

    صبا نے کہا کہ ہم بچپن سے ہی پڑھتے آئے ہیں کہ کسی کو حقیر مت جانو، کسی کو نفرت سے نہ دیکھو لیکن ہم نے اس پر کبھی عمل نہیں کیا، کیونکہ یہ نفرت ہماری تربیت میں شامل ہے، ہمیں اپنے گھر سے ہی نفرت کرنے کی تربیت دی جاتی ہے۔

    صبا قمر کی نئی ویڈیو کو ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

  • اداکارہ صبا قمر آبدیدہ ہوگئیں

    اداکارہ صبا قمر آبدیدہ ہوگئیں

    کراچی: ڈرامے یا فلموں میں تو آپ نے اداکاراؤں کو روتے ہوئے اکثر دیکھا ہوگا لیکن حقیقت میں کوئی اداکارہ روئی ہو ایسا بعض اوقات ہی دیکھنے میں آتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر کے آبدیدہ ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    معروف یو ٹیوبر شاہ ویر نے صبا قمر اور ساتھ موجود لڑکیوں سے سوال کیا کہ کوئی مجھے ابھی اسی وقت رو کر دکھا سکتا ہے؟ پہلے تو شاہ ویر نے خود رونے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے اس کے بعد صبا قمر نے حقیقت میں رونا شروع کردیا اور پھر بعد میں مسکرا بھی دیں۔

    ویڈیو میں موجود ایک لڑکی کا کہنا تھا کہ ’صبا مجھے آپ کو دیکھ کر رونا آرہا ہے، واضح رہے کہ شاویر نے اداکاراؤں سے آنسوؤں کے ساتھ رونے کا کہا تھا۔

    صبا چیلنج میں کامیاب ہوئیں تو انہوں نے کہا کہ میں ایک اداکارہ ہوں، صبا قمر کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس پر مداحوں کی جانب سے ان کی اداکاری کی تعریف کی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ صبا قمر نے کچھ عرصہ قبل ہی اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامے ’چیخ‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا جس میں بلال عباس، اشنا شاہ اور دیگر نمایاں تھے۔

    ڈرامے میں صبا قمر بلال عباس کی بھابھی بنی تھی اور بلال عباس نے اشنا شاہ کو عمارت سے دھکا دے کر مار ڈالا تھا، صبا اشنا کی دوست تھیں اور وہ ان کی فیملی کو انصاف دلانے کے لیے کافی مصیبت سے گزرتی ہیں اور بالآخر بلال عباس کو سزا دلوانے میں کامیاب ہوجاتی ہیں۔