Tag: Sabeen mehmood murder

  • کراچی: ڈیفنس میں سبین محمود کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا

    کراچی: ڈیفنس میں سبین محمود کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا

    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والی این جی او کی ڈائریکٹر سبین محمود کے قتل کا مقدمہ ڈیفینس تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

      مقدمہ2نامعلوم ملزمان کیخلاف والدہ منہاس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمہ نمبر214/15قتل اقدام قتل اور انسدادِ دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔

    اس سے قبل این جی او کی ڈائریکٹر سبین محمود کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی تھی، مقتولہ کو چار گولیاں ماری گئیں، پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق سبین محمود کو سینے میں دو ، گردن اور چہرے پر ایک ایک گولی لگی ۔ سبین محمود کی موت گردن میں گولی لگنے کے باعث ہوئی، گولیاں قریب سے ماری گئیں۔

    پولیس نے جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول برآمد کرلیے، پولیس کا کہنا ہے کہ واردات ٹارگٹ کلنگ ہے، کیس کی مختلف زاویوں سےتحقیقات کی جارہی ہے۔

    کراچی کےعلاقے ڈیفنس فیزٹو میں گزشتہ روز مسلح افراد نےانسانی حقوق کی ممتازکارکن اوراین جی اوکی معروف ڈائریکٹر سبین محمود کو نشانہ بنایا، سبین محمودایک ڈیبیٹ پروگرام منعقد کرنےکے بعد گھرلوٹ رہی تھیں ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ سے سبین محمود کی والدہ بھی زخمی ہوئیں۔

  • این جی او کی معروف ڈائریکٹر سبین محمود کا قتل، ٹوئٹر پر شدید ردِعمل

    این جی او کی معروف ڈائریکٹر سبین محمود کا قتل، ٹوئٹر پر شدید ردِعمل

    کراچی : سبین محمود کے قتل کی خبر جنگل کی آگ کی طرح نہ صرف ملک میں پھیلی بلکہ سوشل میڈیا اور خاص طور پر ٹوئیٹر کے ذریعے دنیا بھر میں ان کے مداحوں کوغمزدہ کرگئی۔

    سبین محمود کے قتل پر جہاں عوام اور ان کے مداحوں نے ٹوئٹر پر اپنے جذبات کا اظہار کیا، وہیں امن وامان کی صورتحال پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

    دیکھتے ہی دیکھتے صرف چند منٹ میں آر آئی پی سبین کا ہیش ٹیگ، ٹرینڈنگ میں سرفہرست آگیا۔

    اپنے ٹویٹ میں زیادہ ترافراد نے سبین کے قتل پر حیرت کا اظہار کیا اور لکھا کہ یہ ناقابل یقین ہے۔

    بیشتر افراد نے حیرت کے ساتھ افسوس کا اظہار بھی کیا اور ان کی بہادری کوسراہا۔

    معروف سماجی رہنماءعبدالستارایدھی سمیت سماجی و سیاسی شخصیات نے اپنے ٹویٹ میں سبین کے قتل کوسفاک قراردیتے ہوئے کہا کہ ملکی اداروں پر بغیر ثبوت الزام لگاناغیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔

    دوسری جانب مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے سبین محمود کے قتل کی پرزور مذمت کی ہے۔

    مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والےافراد سمیت سیاسی شخصیات نے سبین محمود کے قتل کو سفاکانہ اقدام قرار دیا ہے۔ ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین نے کہا سبین محمود کے قتل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔

    تحریک انصاف کے رہنماء ڈاکٹر عارف علوی نے مطالبہ کیا ہے کہ سبین محمود کے قتل کا سراغ لگانے کےلئےتحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جائے۔سبین محمود کا قتل سیکیورٹی اداروں کی نااہلی کا ثبوت ہے۔

    پاکستان عوامی تحریک کےرہنمارحیق عباسی نےکہا کہ مقتولہ نے ظلم کے خلاف آوازاٹھائی۔

    پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلافاروقی نے سبین محمود کے قتل کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے جبکہ دیگر سیاسی وسماجی رہنماؤں نے سبین محمود کے قتل پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ان کی والدہ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔

     

  • کراچی:سبین محمود کو4 گولیاں ماری گئیں، پوسٹمارٹم رپورٹ

    کراچی:سبین محمود کو4 گولیاں ماری گئیں، پوسٹمارٹم رپورٹ

    کراچی:  ڈیفنس میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والی این جی او کی ڈائریکٹر سبین محمود کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی، جس کے مطابق مقتولہ کو چار گولیاں ماری گئیں۔

    کراچی میں پولیس اور رینجرز کے چھاپے، ٹارگٹڈ آپریشن اور جرائم پیشہ افراد سے مقابلوں کے باوجود ٹارگٹ کلر آزاد ہیں، دن ہو یا رات ٹارگٹ کلرز اپنے ہدف کو آسانی سے نشانہ بناکر نکل جاتے ہیں۔

    پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق سبین محمود کو سینے میں دو ، گردن اور چہرے پر ایک ایک گولی لگی، سبین محمود کی موت گردن میں گولی لگنے کے باعث ہوئی، گولیاں قریب سے ماری گئیں۔

    پولیس نے جائے وقوعہ سےگولیوں کے خول برآمد کرلیے، پولیس کا کہنا ہے کہ واردات ٹارگٹ کلنگ ہے، کیس کی مختلف زاویوں سےتحقیقات کی جارہی ہے۔

    کراچی کےعلاقے ڈیفنس فیز ٹو میں گزشتہ روز مسلح افراد نے انسانی حقوق کی ممتاز کارکن اور این جی او کی معروف ڈائریکٹر سبین محمود کو نشانہ بنایا، سبین محمود ایک ڈیبیٹ پروگرام منعقد کرنے کے بعد گھر لوٹ رہی تھیں، ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔