Tag: sabir shah

  • ن لیگی سینیٹر صابر شاہ عالمی فورم پر پاکستان کے لیے شرمندگی کا باعث بن گئے

    ن لیگی سینیٹر صابر شاہ عالمی فورم پر پاکستان کے لیے شرمندگی کا باعث بن گئے

    نیویارک: پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر صابر شاہ عالمی فورم پر پاکستان کے لیے شرمندگی کا باعث بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر صابرشاہ نیویارک میں اقوام متحدہ کے تحت منعقدہ مائیگریشن فورم میں شریک تھے، جہاں انھیں تقریر کرنی تھی، تاہم ان کے لیے انگریزی میں لکھی تقریر پڑھنا مشکل ہو گیا۔

    سینیٹر صابر شاہ کبھی جملے دہراتے، کبھی گلا صاف کرتے نظر آئے، اور آخر میں کئی پیراگراف بھی چھوڑ گئے، ن لیگی سینیٹر نے دگنا وقت لیا لیکن پھر بھی اپنی تقریر مکمل نہ کر سکے۔

    زائد وقت لینے اور بے ربط خطاب پر سیشن کی منتظم نے لیگی سینیٹر کو ٹوک دیا، انھوں نے کہا مقررہ وقت میں اپنا خطاب مکمل کریں، اور بھی لوگ آئے ہیں۔

    واضح رہے کہ انٹرنیشنل مائیگریشن فورم میں شرکت کے لیے پاکستان سے 5 سینیٹرز نیویارک میں موجود ہیں، جن میں فاروق نائیک، قرۃ العین مری، برہمند تنگی اور مشتاق خان شامل ہیں۔

  • سپریم کورٹ نے پھانسی کے مجرم کی سزا پر عملدرآمد روک دیا

    سپریم کورٹ نے پھانسی کے مجرم کی سزا پر عملدرآمد روک دیا

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے فوجی عدالت سے پھانسی کی سزا پانے والے صابر شاہ کو متعلقہ اپیلٹ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے اپیل کے فیصلے تک سزا پر عمل درآمد روکنے کا حکم جاری کر دیا.

    تفصیلات کے مطابق جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے فوجی عدالت سے سزا پانے والے صابر شاہ کی اپیل کی سماعت کی.

    مجرم کے وکیل خالد رانجھا نے عدالت کو بتایا کہ فوجی عدالت نے صابر شاہ کو سزائے موت سنائی ہے.

    صابر شاہ کی عمر سترہ سال ہے،عدالت نے صابر شا ہ کو متعلقہ اپیلٹ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت جاری کر دی اور کہا کہ اپیلٹ فورم کے فیصلے کے بعد ہائی کورٹ سے رجوع کیا جا سکتا ہے.

    عدالت نے اپیلٹ فورم کی اپیل تک سزائے موت پر عمل درآمد روکنے کا حکم بھی جاری کر دیاہے، صابر شاہ پر لاہور میں ایک وکیل کے قتل کا الزام ہے۔