لاہور: عدالت نے جی ایس ٹی کے نفاذ کا حکم معطل کردیا، تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ راول پنڈی بینچ کے جسٹس محمود مقبول باجوہ نے سی این جی اسٹیشنز مالکان کی درخواست کی سماعت کی۔
درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیاتھا کہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے سی این جی پر جنرل سیلز ٹیکس کا نفاذ غیر قانونی ہے اور حکومت کے اس اقدام کے باعث سی این جی اسٹیشنز مالکان مالی مشکلات کا شکار ہیں۔
عدالت سے استدعا ہے کہ مذکورہ صدارتی آرڈیننس کو کالعدم قرار دیا جائے،عدالت نے جی ایس ٹی کے نفاذ کا حکم معطل کردیا اور وفاق اور اوگرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔