Tag: saddar

  • کراچی میں تیزاب گردی، ٹریفک اہلکار مدد کو پہنچ گیا

    کراچی میں تیزاب گردی، ٹریفک اہلکار مدد کو پہنچ گیا

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں نامعلوم شخص ایک راہگیر پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا، متاثرہ شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں نامعلوم ملزم ایک شہری پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا، تیزاب گردی کا واقعہ صدر رینبو سینٹر کے قریب پیش آیا۔

    تیزاب گردی سے شہری کی حالت تشویش ناک ہے جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس اہلکار اپنی موٹر سائیکل پر متاثرہ شہری کو اسپتال لے
    گیا۔

    پولیس کے مطابق اسکول کے 2 بچے اور ان کا والد بھی تیزاب کی زد میں آئے، تیزاب نے بچوں اور والد کو نقصان نہیں پہنچایا، صرف چھینٹے گرنے سے کپڑوں کو نقصان پہنچا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ شہری کے مطابق وہ تیزاب پھینکنے والے شخص کو نہیں جانتا۔

  • کراچی: صدر میں واقع پیٹرول پمپ میں آگ لگ گئی

    کراچی: صدر میں واقع پیٹرول پمپ میں آگ لگ گئی

    کراچی: شہر قائد میں ایک روز میں آتشزدگی کا دوسرا واقعہ رونما ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے تجارتی علاقے صدر میں واقع پارکنگ پلازہ کےقریب پٹرول پمپ پر آگ لگ گئی، واقعے کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی آگ بجھانے کے لئے پہنچی، آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مزید 5 فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا۔

    اطاعات کے مطابق آگ پیٹرول پمپ پر فلنگ کیلئےپہنچنےوالے آئل ٹینکر میں لگی، آگ لگنے سے پیٹرول پمپ کےدیگرحصے محفوظ ہیں۔

    آتشزدگی کے واقعے کے پیش نظر رینجرز کے جوان بھی جائے حادثے پر پہنچے اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق صدر پارکنگ پلا زہ پر پٹر ول پمپ کےقریب کھڑے ٹینکر میں آگ لگی جس پر سندھ رینجرز کےجوان واقعے کی جگہ پر پہنچے ، رینجرز کےجوان ریسکیوٹیموں کےساتھ مل کرآگ بجھانےمیں مصروف ہیں۔

    یہ اطلاعات ہیں کہ صدرپارکنگ پلازہ کےقریب پٹرول پمپ پرٹینکرمیں لگی آگ پھیلنےلگی ہے۔

  • کراچی سے تجاوزات کا خاتمہ، کل رات بارہ بجے سے گرینڈ آپریشن شروع کیا جائے گا

    کراچی سے تجاوزات کا خاتمہ، کل رات بارہ بجے سے گرینڈ آپریشن شروع کیا جائے گا

    کراچی : شہر قائد میں تجاوزات کے خاتمے کا مشن پورا کرنے کیلئے محکمہ انسداد تجاوزات سیل نے تیاریاں مکمل کرلیں، آپریشن پیر کی رات سے شروع کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے کراچی میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے دی گئی ڈیڈ لائن کی تین روزہ مہلت ختم ہوگئی۔

    انسداد تجاوزات سیل پیر کی رات کو صدر اور اس کے اطراف گرینڈ آپریشن کرے گا، کے ایم سی محکمہ انسداد تجاوزات سیل نے تشہیری مہم شروع کردی ہے جس کے تحت پورے علاقے میں انتباہی بینرز بھی لگادیئے گئے ہیں اور اعلانات کرکے بھی لوگوں کو آگاہ کیا جارہا ہے۔

    مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کا پورے کراچی سے تجاوزات15 دن میں ختم کرنے کا حکم

    اس حوالے سے میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایات پر صدر کے علاقے کو مڈل کے طور پر کلیئر کرانا ہے تمام تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا، ماضی طرح دکانداروں کو نوٹسز دے دیئے گئے ہیں اب کوئی اسٹے آرڈر کام نہیں آئے گا۔

  • کراچی: دوفوجی اہلکاروں کا قتل، کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی

    کراچی: دوفوجی اہلکاروں کا قتل، کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی

    کراچی : صدر کے علاقے پارکنگ پلازہ کے قریب فوجی اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں پولیس نے مزید فوٹیج حاصل کرلی ہیں جس سے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر پارکنگ پلازہ میں فوجی اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کیس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔

    کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ اس حوالے سے پولیس نے حملہ آوروں کی مزید سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی۔

    پولیس حکام کے مطابق حملہ آورلائنز ایریا سے ہوتے ہوئے پیپلز چورنگی کی جانب گئے، پھر وہاں سے نیو ایم اے جناح روڈ سے ہوتے ہوئے جیل چورنگی اور وہاں سے حسن اسکوائر کی جانب جاتے ہوئے نظر آئے۔

    مزید پڑھیں: کراچی: صدر پارکنگ پلازہ میں حساس ادارے کی گاڑی پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فوٹیج کی کوالٹی بہتر نہ ہونے کے باعث حملہ آوروں کے چہرے واضح نہیں ہوسکے، اطلاعات کے مطابق فوجی اہلکاروں کے قتل کیس میں اب تک کوئی باقاعدہ گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

     

  • فوجیوں کی شہادت کے بعد رینجرز کی کارروائیاں 10 افراد گرفتار

    فوجیوں کی شہادت کے بعد رینجرز کی کارروائیاں 10 افراد گرفتار

    کراچی : صدر پارکنگ پلازہ کے قریب دو فوجیوں کی شہادت کے بعد رینجرز کی جانب سے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن 10 افراد زیر حراست تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق دو فوجیوں کی شہادت کے بعد رینجرز کی جانب سے ٹارگٹڈ آپریشن کا سلسلہ تیز کردیا گیا۔ رات گیے رینجرز کی بھاری نفری نے لائنزایریا کے علاقے جیکب لائن اور دھوبی گھاٹ کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 10 افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، گرفتار کیے گیے افراد میں ایک سیاسی جماعت کا سابق عہدیدار بھی شامل ہے۔

    دوسری جانب بریگیڈ تھانے کی حدود میں لائنزایریا کے علاقے جٹ لائن دھوبی گھاٹ میں رات گئے نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

    پڑھیں :  کراچی: دہشتگردی کے واقعے میں شہید فوجی جوانوں کی نماز جنازہ ادا

    زخمیوں کی شناخت فیصل اور گووند کے ناموں سے ہوئی اور دونوں کا تعلق سیاسی جماعت سے بتایا گیا ہے جبکہ گلستان جوہر میں فائرنگ سے شہزاد اور میاں آصف نامی شخص زخمی ہوئے۔

    قبل ازیں رینجرز نے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر شاہ فیصل اور برنس روڈ سے بھاری اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیاہے، رینجرز حکام نے مزید کہا ہے کہ زمین میں مودفون اسلحہ شہر میں بد امنی کے لیے چھپایا گیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں : سندھ میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا فیصلہ

    یاد رہے گزشتہ روز صدر میں آرمی ملٹری کی وین کو پارکنگ پلازہ کے قریب نشانہ بنایا گیا تھا جس میں دو فوجی جوانوں شہید ہوئے تھے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق کارروائی کے وقت جائے وقوعہ کے خفیہ کیمرے بند تھے اور حادثے کے مقام سے خول برآمد نہیں ہوسکے، شبہ ہے کہ ملزمان کارروائی کے بعد خول جمع کرکے اپنے ہمراہ لے جانے میں کامیاب ہوگیے۔

  • شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا، ملزم گرفتار

    شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا، ملزم گرفتار

    کراچی : شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا ،بچہ زخمی ہونے سے محفوظ رہا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی علاقے صدر کے قریب لکی اسٹار پر ایک مسلح شخص نے رکشے میں سوارایک خاتون اور بچی پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مذکورہ خاتون نے اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ دیا۔

    واردات کے بعد ملزم نے فرار ہونے کی کوششش کی جسے جائے وقوعہ پر موجود ٹریفک پولیس اہلکاروں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

    ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ ملزم مقتولہ کا شوہر ہے جس کا اپنی بیوی سے بچے کی حوالگی کا تنازعہ چل رہا تھا، جس پر مشتعل ہو کر اس نے خاتون کو قتل کر ڈالا۔

  • کراچی:صدرموبائل مارکیٹ میں سیل گئی 12دکانوں کو کھول دیاگیا

    کراچی:صدرموبائل مارکیٹ میں سیل گئی 12دکانوں کو کھول دیاگیا

    کراچی : صدر کے علاقے میں کسٹم حکام نے کارروائی کرکےچند روز قبل سیل کی گئی بارہ دکانوں کو کھول دیا۔

    صدر موبائل مارکیٹ میں چند روز قبل کسٹم کی جانب سے کارروائی گئی۔ اس دوران بارہ دکانوں کو سیل کیا گیا تھا۔ تاہم رات گئےدکانوں میں موجود سامان کے دستاویزات پیش کرنے کے بعد کسٹم حکام نے تمام دکانوں سے سیل ہٹا دی۔

    تاجر رہنماؤں کا کہنا تھاکہ دکان سے کوئی غیر قانونی چیز نہیں ملی ہے۔ کسٹم حکام کے ساتھ مذاکرات ہوئے ہیں جس کے بعد سیل ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تاجر رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ کالی بھیٹروں کے خلاف کارروائی کیلئے ہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہیں۔

    اس موقع پر مارکیٹ کی ایسوسی ایشن کے صدر ادریس میمن کا کہنا تھا کہ نظام کو بہتر بنایاجائے تاکہ چھوٹے تاجر آسانی سے ٹیکس ادا کرسکیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب صدر موبائل مارکیٹ میں رینجرز اور کسٹم کے پریونشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اسمگل شدہ موبائل فون کی موجودگی کی اطلاع پر ٹارگیٹڈ کارروائی کی گئی تھی۔

    کارروائی کے دوران عمارت کا محاصرہ کیا گیا اور نویں منزل پر دکانوں کی تلاشی لی گئی۔ آپریشن کے دوران مقامی تاجروں نے عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی جس کو رینجرز اہلکاروں کے لاٹھی چارج کرکے نے ناکام بنادیا تھا۔

    تاہم 5 گھنٹے تک کارروائی جاری رہنے کے بعد آپریشن ختم کردیا گیا۔

  • صدرپارکنگ پلازہ سے فری شٹل سروس کا آغاز

    صدرپارکنگ پلازہ سے فری شٹل سروس کا آغاز

    کراچی: ٹریفک پولیس کراچی نے صدر کے علاقے میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے اورسٹی گورنمنٹ کے تعمیر کردہ پارکنگ پلازہ کو مستعمل بنانے کے لئے شٹل سروس چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    شٹل سروس پارکنگ پلازہ سے صدرکے مختلف علاقوں کے لئے چلائی جائے گی اور پارکنگ پلازہ استعمال کرنے والے افراد اس سروس سے بلامعاوضہ مستفید ہوسکتے ہیں۔

    اس سلسلے میں آگاہی کے لئے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محمکہ ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن کی جانب سے صدرمیں بینرز آویزاں کئے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ شہرقائد کے مرکزی علاقے صدر میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لئے بلدیہ عظمیٰ اور ٹریفک پولیس کی جانب سے مسلسل اقدامات کئے جارہے ہیں۔

    اس سے قبل صدرکی مختلف شاہراؤں پر ناجائز تجاوزات کے خلاف بھی آپریشن کیا گیا تھا اورسڑک کنارے سے ریڑھیاں اورپھتارے ہٹائے گئے ہیں۔

    ایمپریس مارکیٹ سے ملحقہ کوریڈورتھری پر11 فلورزپر مشتمل پارکنگ پلازہ 650 ملین روپے کی لاگت سے 2009میں تیار کیا گیا تھا۔

    پارکنگ پلازہ میں 700 گاڑیوں اور500 موٹرسائیکلوں کو پارک کرنے کی گنجائش ہے اور حفاظت کے لئے کیمرہ سرویلینس کا مکمل انتظام کیا گیا ہے۔

  • کراچی: صدر میں پتھارے ہٹانے کیلئے آپریشن ، کئی افراد گرفتار

    کراچی: صدر میں پتھارے ہٹانے کیلئے آپریشن ، کئی افراد گرفتار

    کراچی : ایمپریس مارکیٹ صدر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران پولیس پتھاریداروں پر ٹوٹ پڑی اور کئی افراد کو حراست میں لے لیا ۔

    کراچی ایمپریس مارکیٹ میں تجاوزات کیخلاف پولیس کا آپریشن ہوا، تجاوزات کے خاتمے کیلئےپولیس کی بھاری نفری نے کارروائی کی اور پتھارے داروں کی لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے تواضع بھی کی ۔

     پولیس نے کارروائی کے دوران مزاحمت کرنے والے پتھارے داروں کی خوب درگت بنائی، اس دوران ایمپریس مارکیٹ کے باہر درجنوں پتھاروں اور ٹھیلوں کا خاتمہ کردیاگیا،پولیس نے کئی پتھارے داروں کو حراست میں لے کر ان کا سارا سامان بھی تحویل میں کرلیا، آپریشن کے دوران ہوائی فائرنگ سے علاقہ گونج اٹھا۔

  • کراچی:تاجرکے قتل کیخلاف پریڈی اسٹریٹ صدر میدان جنگ بن گیا

    کراچی:تاجرکے قتل کیخلاف پریڈی اسٹریٹ صدر میدان جنگ بن گیا

    کراچی میں تاجر کی ٹارگٹ کلنگ کے بعدپریڈی اسٹریٹ پر دکانداروں نے بھرپور احتجاج کیا۔شاہراہ قائدین میں پولیس ایکشن کے دوران تین مبینہ تارگٹ کلرز پکڑے گئے کراچی میں ایک بار پھر تاجر برادری سراپا احتجاج۔صدر پریڈی اسٹریٹ کے قریب فائرنگ سےایک شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔دکانداروں نے دکانیں بند کرکے واقعے کے خلاف بھرپور احتجاج کیااور دونونں اطراف کی سڑکوں کو مکمل طورپر بند کردیا۔

    گلستان جوہر میں گزشتہ روزدو افراد کی ہلاکت کےبعد علاقے کی فضا تاحال کشیدہ ہے۔دوسری جانب کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سیکیورٹی ادارے کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں سر چ آپرشن کیا ایس آئی یو نے شاہراہ قائدین پر کارروائی کرکے تین مبینہ ٹارگٹ کلرزکو گرفتارکرلیا۔

    پولیس کے مطابق ملزمان نےگزشتہ سال اسسٹنٹ ڈائریکٹرای اوبی آئی کو بھی قتل کیاتھا۔ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔منگھوپیر پولیس ایکشن میں بھی دو ملزمان پکڑے گئے۔پولیس نے اطلاع ملنے پر علاقے میں کارروائی کی۔ملزمان کےقبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی ملی ہے۔آرام باغ میں بھی پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران دو ملزمان کو حراست میں لے لیا۔