Tag: saddar-cooperative-market

  • صدر کوآپریٹو مارکیٹ میں آگ لگنے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل

    صدر کوآپریٹو مارکیٹ میں آگ لگنے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل

    کراچی : سندھ حکومت نے صدر کوآپریٹو مارکیٹ میں آگ لگنے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی 15 دن میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے کراچی کے علاقے کوآپریٹو مارکیٹ میں آگ لگنے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

    صوبائی وزیراکرام اللہ دھاریجو کی ہدایت پرکمیٹی تشکیل دی گئی ہے، کمیٹی 15 دن میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

    صوبائی وزیراکرام اللہ دھاریجوکا کہنا ہے کہ آگ لگنےکے واقعات کی روک تھام ضروری ہے، گنجان مارکیٹوں میں بجلی کےتاروں کومحفوظ کیا جائے۔

    یاد رہے کراچی کےعلاقے صدر کی کوآپریٹومارکیٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے ،فائربریگیڈ کا عملہ کئی گھنٹوں بعد آگ بجھانےمیں کامیاب ہوا۔

    آگ سےدرجنوں دکانیں متاثر ہوئیں اور لاکھوں کا کپڑا اور دیگر سامان راکھ بن گیا، پاک بحریہ کے فائرٹینڈرزاور عملے نے آگ پرقابو پانے میں فائربریگیڈ کی معاونت کی۔

    دکانداروں کے مطابق دو سو سے زائد دکانیں متاثر ہوئی اور کروڑوں روپےمالیت کا کپڑا اور دیگر قیمتی سامان خاکستر ہوگیا، آتشزدگی کےدوران فائر فائٹر سکندر جھلس کرزخمی ہوا جبکہ دوسرا فائر فائٹر انعام دھویں کی وجہ سے بے ہوش ہوا، جنہیں فوری طور پرسول اسپتال منتقل کیاگیا۔

    مارکیٹ میں اس وقت بھی کولنگ کا عمل جاری ہے اور عبداللہ ہارون روڈ کو ٹریفک کےلئے بند رکھا گیا ہے۔

  • صدر کوآپریٹو مارکیٹ میں  لگی آگ پر قابو پالیا گیا ، کولنگ تاحال جاری

    صدر کوآپریٹو مارکیٹ میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ، کولنگ تاحال جاری

    کراچی: صدر کوآپریٹیو مارکیٹ میں لگی آگ بجھا دی گئی تاہم کولنگ کا عمل تاحال جاری ہے ، آتشزدگی میں کئی دکانوں اورگوداموں میں قیمتی سامان جل کر خاک ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے صدر کوآپریٹو مارکیٹ میں لگی پر آگ پر رات گئے قابو پالیا گیا ، فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ کولنگ جاری ہے، جس میں مزید کچھ گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

    حکام نے بتایا کہ چھٹی کاروز ہونے کے باعث بیشتر دکانیں بند تھی، بنددکانوں کےتالےتوڑکرانہیں بھی چیک کیاجارہاہے، 8فائر ٹینڈر کولنگ کے عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔

    متاثرہ مارکیٹ کے سامنے عبداللہ ہارون روڈٹریفک کےلئےتاحال بند ہے ، جس کے باعث عبداللہ ہارون روڈ اور اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔

    کمشنر کراچی اقبال میمن کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے، مارکیٹ میں 350 کپڑے کی دکانیں ہیں، جس میں سے 35دکانوں کونقصان پہنچا۔

    اقبال میمن نے کہا ہے کہ عمارت میں آگ بجھانے کے آلات تھے یان ہیں تحقیق کریں گے، یہ ہی اطلاعات ہیں پہلےدھماکاہواپھرآگ لگی،تحقیقات میں تصدیق ہوگی۔

    یاد رہے گذشتہ روزکراچی کےعلاقے صدرکی کوآپریٹومارکیٹ میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی تھی ، جسے تیسرے درجے کی آگ قرار دیا گیا تھا۔

    اسنارکل، کے ایم سی، کے پی ٹی اور نیوی فائربریگیڈ کی بیس گاڑیوں نے آگ بھجانے میں مدد کی تاہم واقعے میں کئی دکانوں اور گوداموں میں قیمتی سامان جل کر خاکسترہوگیا۔