Tag: Saddar karachi

  • کراچی : صدر میں شاپنگ پلازہ میں خوفناک آتشزدگی

    کراچی : صدر میں شاپنگ پلازہ میں خوفناک آتشزدگی

    کراچی : صدر عبداللہ ہارون روڈ پر شاپنگ پلازہ میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں اور 2 اسنارکلز  نے آگ پر ڈھائی گھنٹے بعد قابو پالیا۔

    کراچی کے علاقے صدر عبداللہ ہارون روڈ پر زینب مارکیٹ کے قریب کمرشل عمارت میں لگی آگ پر ڈھائی گھنٹے بعد قابو پالیا گیا تاہم کولنگ کا عمل جاری ہے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق آگ شاپنگ پلازہ کے مختلف حصوں میں پھیل گئی تھی، عمارت کے بالائی حصے پر شہری موجود تھے تاہم آگ لگنے کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    فائر آفیسر ہمایوں خان نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ فائر بریگیڈ کو رات 11 بج کر55منٹ پر آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔

    اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر روانہ کی گئیں، فائر بریگیڈکی 6 گاڑیوں اور 2 اسنارکل کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔

    کراچی، صدر گل پلازہ میں آگ بھڑک اٹھی، 15 دکانیں خاکستر

    فائرآفیسر ہمایوں خان نے بتایا کہ شاپنگ پلازہ کی عمارت میں مختلف دکانیں اورگودام واقع ہیں، مجموعی طور پر کتنی دکانوں کو آگ لگی یا کتنا مالی نقصان ہوا یہ کہنا قبل از وقت ہوگا، انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجوہات کا علم کولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ہی ہوسکے گا۔

  • کراچی : عمارت میں آگ بھڑک اٹھی، اسلحہ کا گودام جل کر خاکستر

    کراچی : عمارت میں آگ بھڑک اٹھی، اسلحہ کا گودام جل کر خاکستر

    کراچی : عبداللہ ہارون روڈ صدر میں عمارت کی پہلی منزل پر اسلحہ ڈیلر کے گودام میں آگ لگ گئی، عمارت کی اوپری منزل میں لوگ رہائشی پذیر تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی رہائشی عمارت میں آتشزدگی نے غیر قانونی دھندے کا پول کھول دیا، میزانائن فلور پر ڈمی اسلحہ کے دو گودام لپیٹ میں آگئے۔

    صدر کے علاقے عبداللہ ہارون روڈ پر قائم عمارت میں شارٹ سرکٹ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، عمارت کی اوپری منزل میں لوگ رہائشی پذیر تھے۔

    اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کی دو گاڑیاں آگ بجھانے پہنچیں اور کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا تاہم خوش قسمتی سے کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے سلمان لودھی کے مطابق دکانیں کھلیں تو لوگ ہکا بکا رہ گئے,کولنگ کے عمل کے بعد جب عمارت کی تلاشی لی گئی تو وہاں دو اسلحہ کے گودام تھے، ان گوداموں میں کئی ایئر گنز بھی موجود تھیں جو جل کر خاکستر ہوگئیں۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ گوادم مالک کو اسلحہ کے تمام ریکارڈ کے ساتھ طلب کرلیا ہے، اس کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی، گودام مالک کے مطابق کچھ کھلونا اسلحہ بھی گودام میں موجود تھا۔

    واضح رہے کہ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے ڈمی اورکھلونا اسلحے کی خرید و فروخت پر پہلے ہی پابندی لگا رکھی ہے۔ اس کے باوجود گودام کیسے بن گیا؟ پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی کیوں نہیں کی گئی؟ کتنے عرصے سے یہ غیر قانونی کام چل رہا تھا؟

  • صدر کراچی میں سلینڈر دھماکہ، سات افراد زخمی ہوگئے

    صدر کراچی میں سلینڈر دھماکہ، سات افراد زخمی ہوگئے

    کراچی : صدر میں سلنڈر پھٹنے سے سات افراد زخمی ہوگئے،دو افراد کو تشویشناک حالت میں اسپتال داخل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق  صدر میں واقع مارکیٹ کے اندر سلنڈر پھٹنے سے ہونے والےدھماکہ میں سات افراد زخمی ہوگئے، واقعہ کے حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ صدر زیب النساء اسٹریٹ کے قریب واقع کلاتھ مارکیٹ میں سلنڈر پھٹنے سے سات افراد زخمی ہوگئے ۔ جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

    دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا ، تاہم پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور امدادی ٹیموں کو طلب کیا گیا۔

    جو زخمی افراد کو اسپتال لے گئے جہاں زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ، پولیس نے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

  • کراچی: صدر میں پتھارے ہٹانے کیلئے آپریشن ، کئی افراد گرفتار

    کراچی: صدر میں پتھارے ہٹانے کیلئے آپریشن ، کئی افراد گرفتار

    کراچی : ایمپریس مارکیٹ صدر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران پولیس پتھاریداروں پر ٹوٹ پڑی اور کئی افراد کو حراست میں لے لیا ۔

    کراچی ایمپریس مارکیٹ میں تجاوزات کیخلاف پولیس کا آپریشن ہوا، تجاوزات کے خاتمے کیلئےپولیس کی بھاری نفری نے کارروائی کی اور پتھارے داروں کی لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے تواضع بھی کی ۔

     پولیس نے کارروائی کے دوران مزاحمت کرنے والے پتھارے داروں کی خوب درگت بنائی، اس دوران ایمپریس مارکیٹ کے باہر درجنوں پتھاروں اور ٹھیلوں کا خاتمہ کردیاگیا،پولیس نے کئی پتھارے داروں کو حراست میں لے کر ان کا سارا سامان بھی تحویل میں کرلیا، آپریشن کے دوران ہوائی فائرنگ سے علاقہ گونج اٹھا۔