Tag: Saddique al farooq

  • متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی گرفتار

    متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی گرفتار

    لاہور : متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ بورڈ کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی کو انٹرپول نے اپنی حراست میں لے لیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ میں بے ضابطگیوں کا ریکارڈ نیب کے حوالے کیا جارہا ہے، یہ بات انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتائی۔

    صدیق الفاروق کا کہنا تھا کہ آصف ہاشمی نے بورڈ میں بے جا اورغیرقانونی بھرتیاں کیں۔ مگر کسی کو بھی اس وقت تک نوکری سے نہیں نکالا جائے گا جب تک نیب اپنی تحقیقات نہیں کرلیتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اور سندھ میں اربوں روپے مالیت کی اراضی واگزار کرالی گئی ہے، مگر بورڈ کی بیشتر زمینوں پر قبضہ ختم نہ ہونے کی وجہ عدالتیں ہیں جو ہر کسی کو اسٹے آرڈر جاری کردیتی ہیں۔

    صدیق الفاروق نے کہا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے قوانین میں جلد ترامیم کی جائیں گی جس میں شہر ی علاقوں میں موجود زرعی اراضی کو شہری اراضی میں تبدیل کیا جائےگا تاکہ زیادہ ریونیو حاصل کیا جاسکے۔

     

  • ننکانہ صاحب کے ہاسٹل میں تمام اہم شخصیات کے کمروں کے کوٹے منسوخ

    ننکانہ صاحب کے ہاسٹل میں تمام اہم شخصیات کے کمروں کے کوٹے منسوخ

    لاہور : چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ پاکستان سکھ گورودوارہ پربندھک کمیٹی نے ننکانہ صاحب میں یاتریوں کے ہاسٹل میں ارکان اسمبلی سمیت اہم شخصیات کے کمروں کے کوٹے منسوخ کر دیئے ہیں۔

    لاہور میں سکھ گورودوارہ پربندھک کمیٹی کے پربندھ سردار شام سنگھ اور دیگر حکام کے ہمراہ کیمپ آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق کا کہنا تھا کہ ننکانہ صاحب کے یاتری ہاسٹل میں رہائشی کمرے آئندہ صرف بیرون ملک سے آنے والے یاتریوں کو ترجیحی بنیادوں پر دیئے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ بابا گرونانک دیو جی ماڈل ہائی اسکول کا انتظامی کنٹرول بھی پربندھک کمیٹی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    پربندھک کمیٹی نے گروگرنتھ صاحب کے ضائع شدہ صفحے کرتار پور میں انگھیٹا کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ گورودوارہ پربندھک کمیٹی میں گرو گرنتھ صاحب کی پرنٹنگ کیلئے ننکانہ صاحب میں پرنٹنگ پریس لگانے کیلئے بھی مشاورت کی گئی ہے۔

  • ہندوؤں کے مذہبی مقامات کی حفاظت کیلئے اقدامات کریں گے،  صدیق الفاروق

    ہندوؤں کے مذہبی مقامات کی حفاظت کیلئے اقدامات کریں گے، صدیق الفاروق

    لاہور : بھارت سے آئے ہندو یاتری اپنے مذہبی مقامات کی یاترا کے بعد پاکستان سے محبت کی یادیں لیکر بھارت واپس روانہ ہوگئے ہیں۔

    124ہندو یاتریوں کو چھ روزہ دورے کے بعد واہگہ بارڈر پر خوشگوار یادوں کے ساتھ رخصت کیا گیا ۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیرمین صدیق الفاروق نے کہا کہ ہندو یاتریوں کی آمد کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بھی بہتر ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ ان میں دوستی پیدا ہوگی۔

    انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ ہندوؤں کے مذہبی مقامات کی حفاظت کے لئے مزید اقدامات کئے جائیں گے۔ ہندو گروپ لیڈر بجاج کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں سے ملنے والی محبت کا پورے بھارت میں پرچار کرینگے ۔دونوں ممالک کے درمیان تلخیوں کو محبتوں میں بدلنا چاہئیے۔

    پاکستان میں ہندوؤں کے مذہبی مقامات کی دیکھ بھال پر وہ حکومت کے شکر گزار ہیں۔ جتھے میں شریک ہندو یاتریوں کی مذہبی مقامات کی یاترا کے بعد خوشی دیدنی تھی۔

    ان میں سے تو کچھ پاکستان کی سرزمین پر پیدا ہوئے اور اب دوریوں کو تعلقات میں بدلنا چاہتے ہیں۔انہوں نے زور دیا کہ دونوں ممالک کے پاس عوام کی ترقی کے لیے امن کے سوا کوئی راستہ نہیں ۔

  • بابا گورونانک کے 547 ویں جنم دن کی تقریبات دوسرے روز بھی جاری

    بابا گورونانک کے 547 ویں جنم دن کی تقریبات دوسرے روز بھی جاری

    لاہور: سکھ مذہب کے بانی بابا گورونانک دیو جی کے 547 ویں جنم دن کی تقریبات دوسرے روز بھی ننکانہ صاحب کے گوردوارہ جنم استھان میں جاری ہیں، شہر کے ساتوں گورودوارے برقی قمقموں سے جگمگا رہے ہیں۔

    بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات کے دوسرے روز سکھ یاتریوں نے بابا گورونانک کے پر کاش استھان پر متھا ٹیکی ،ارداس ،شبد کیرتن اور اشنان سمیت دیگر مذہبی رسومات ادا کیں۔ بھارتی سکھ یاتری اپنے مقدس مذہبی مقام کی یاترا اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے خصوصی بسوں کے ذریعے گوردوارہ سچا سودا فاروق آباد بھی گئے۔

    یاتری کل ان تقریبات کے مرکزی پروگرام نگر کیرتن کے جلوس میں شرکت کریں گے، کل ہونے والی مرکزی تقریب میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف ،چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق سمیت اراکین قومی و صوبائی اسمبلی چیئرمین پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی سردار شام سنگھ اور ہزاروں سکھ یاتری شریک ہوں گے۔

    سکھ یاتریوں نے قیام و طعام اور سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کرنے پر حکومت پاکستان اور متروکہ وقف املاک بورڈ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

  • باباگورونانک کے547ویں جنم دن کی تقریبات،30ہزاریاتری شرکت کرینگے

    باباگورونانک کے547ویں جنم دن کی تقریبات،30ہزاریاتری شرکت کرینگے

    لاہور : سکھ مت کےبانی باباگرونانک کاپانچ سوسنتالیسواں جنم دن منانےکی تیاریاں مکمل کرلی گئیں،چئیرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ بابا جی کےجنم دن کی تقریبات میں اندرون اوربیرون ملک سےتیس ہزاریاتری شرکت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بابا گرو نانک کے 547 ویں جنم دن کی تیاریوں کے سلسلے میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے ہیڈکواٹرز میں ہونے والے اجلاس میں وفاقی اور صوبائی محکموں کے نمائندگان شریک ہوئے۔

    چئیرمین صدیق الفاروق کا کہنا تھا کہ بیس نومبر سے یاتریوں کے قافلے پہنچنا شروع ہو جائیں گے۔ صدیق الفاروق نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے سلوک کے برعکس پاکستان میں ان کی عبادت گاہوں سمیت انہیں زندگی گزارنے کے بھرپور مواقع مہیا کئے جارہے ہیں۔

    صدیق الفاروق کا کہنا تھا کہ اب تک بھارت سے سات سو پچاس سکھ یاتریوں نے بابا گرو نانک کے جنم دن پر پاکستان آنے کیلئے ویزے حاصل کرلئے ہیں جبکہ یاتریوں کو ننکانہ صاحب ، لاہور اور حسن ابدال میں بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

  • سزائے موت پرعمل درآمد کا فیصلہ احسن اقدام ہے،صدیق الفاروق

    سزائے موت پرعمل درآمد کا فیصلہ احسن اقدام ہے،صدیق الفاروق

    لاہور: متروکہ وقف املاک بورڈ کے دفتر میں سانحہ پشاور کے شہداء کیلئے دعائیہ تقریب منعقد کی گئی، جس میں مسلمان، مسیحی، سکھ اور ہندو رہنماؤں نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قوم سے اتحاد کی اپیل کی ہے۔

    لاہور میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق کی میزبانی میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس سے مسیحی رہنماء پادری شاہد معراج ، ڈاکٹر مجیدایبل، ہندو رہنما ڈاکٹر منوہر چاند، سکھ رہنما سردار شام سنگھ،علامہ مظہر حسین مشہدی ،سہیل رضا اور دیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو دہشت گردی کیخلاف متحد ہونا ہو گا۔

    دہشت گردوں کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں، یہ انسانیت کے دشمن ہیں۔صدیق الفاروق کا کہنا تھا کہ اسلام میں جنگ کے دوران سبز درخت کو بھی کاٹنے کی اجازت نہیں۔ وزیراعظم کی جانب سے کل جماعتی کانفرنس میں آپریشن ضرب عضب کی حمایت اور دہشت گردوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کے فیصلے احسن اقدام ہیں۔

    طالبان کی حامی سیاسی جماعتیں بھی اب فوج اور حکومت کے ساتھ ہیں،میڈیا حکومت اور مسلح افواج میں تفریق کے بجائے قوم کو اتحاد کا پیغام دے۔ تقریب میں سانحہ پشاور کے شہداء کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کے بعد دعائے مغفرت بھی کی گئی۔