Tag: Sadia Ghaffar

  • سعدیہ غفار کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش، تصاویر بھی شیئر کردی

    سعدیہ غفار کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش، تصاویر بھی شیئر کردی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سعدیہ غفار کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کی تصاویر بھی شیئر کردی۔

    پاکستانی اداکارہ اور ماڈل سعدیہ غفار اور ان کے شوہر گلوکار حسن حیات خان نے اپنے مداحوں کو خوشی کی خبر شیئر کی ہے، دونوں نے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سعدیہ نے اپنی پہلی بیٹی رایا اور اپنے نوزائیدہ بیٹے کی پیاری تصاویر پوسٹ کی ہے جس میں بہن بھائی کو کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    &

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sadia Hassan Hayat (@sadiaghaffar)

    nbsp;

    اداکارہ نے پوسٹ میں واضح نہیں کیا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش کب ہوئی، تاہم ان کی جانب سے شیئر کردہ تصویر سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کے ہاں بچے کی پیدائش کچھ دن قبل ہوئی تھی۔

    اداکارہ سعدیہ نے بیٹے کا نام ’زدانے حیات خان‘ بتایا اور دوسری بار ماں بننے پر شکر بھی ادا کیا، انہوں نے کیپشن میں لکھا’ ویلکم لیٹل مین‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sadia Hassan Hayat (@sadiaghaffar)

    اداکارہ کی جانب سے بیٹے کی پیدائش کی تصویر شیئر کیے جانے کے بعد شوبز شخصیات سمیت مداحوں کی جانب سے انہیں مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

    واضح رہے کہ سعدیہ غفار نے مارچ 2020 میں کچھ عرصہ تعلقات میں رہنے کے بعد اداکار و گلوکار حسن حیات خان سے شادی کی تھی اداکارہ کے ہاں پہلے بچی کی پیدائش 2021 میں ہوئی تھی۔

  • اداکارہ سعدیہ غفار شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

    اداکارہ سعدیہ غفار شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

    کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ سعدیہ غفار نے اپنے دوست اداکار و گلوکار حسن حیات کے ساتھ نکاح کرکے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ سعدیہ غفار نے اپنے دوست حسن حیات کے ساتھ نکاح کرکے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کردیا، اداکار نے اپنے نکاح کے دوران لی گئی تصاویر شیئر کیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    گلوکار و اداکار حسن حیات نے بھی نکاح کی ایک رومانوی تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

    سعدیہ اپنے نکاح کے دوران نہایت خوبصورت عروسی جوڑے میں نظر آئیں جبکہ انہوں نے بہت سادہ میک اپ کیا ہوا تھا، نکاح کی تقریب میں پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کئی نامور شخصیات نے شرکت کی۔

    View this post on Instagram

    Welcome Mrs. Hassan Hayat Khan ♥️ #nikkah

    A post shared by Hassan Hayat Khan (@hassanhayatkhan) on

    نکاح کی تقریب شرکت کرنے والوں میں سجل علی، صبور علی، اقرا عزیز، یاسر حسین، زارا نور عباس اور اسد صدیقی شامل تھے۔

    سعدیہ غفار کی رخصتی کی ویڈیو بھی مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی اور مداحوں کی جانب سے اداکاروں کو نئے سفر کے آغاز میں مبارکباد دی گئی۔

    واضح رہے کہ نکاح سے قبل سعدیہ اور حسن کے ڈھولکی کی تقریبات منعقد ہوئی تھی جن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

    یاد رہے کہ رواں سال فروری کے آغاز میں ہی دونوں اداکاروں کے درمیان منگنی ہوئی تھی۔

  • سعدیہ اور حسن کی شادی کا آغاز، رسم حنا کی ویڈیو وائرل

    سعدیہ اور حسن کی شادی کا آغاز، رسم حنا کی ویڈیو وائرل

    کراچی : شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف جوڑی سعدیہ غفار اور حسن حیات خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر حسن حیات خان نے اپنی اور سعدیہ غفار کی رسم حنا کی تصویر شیئر کی جس میں دونوں ایک ساتھ بیٹھے ہیں اور سعدیہ غفار، حسن کو ابٹن لگارہی ہے۔

    رسم حنا کے دوران اداکارہ سفید رنگ جبکہ حسن حیات خان پیلے رنگ کے کپڑے زیب تن کیے ہوئے ہیں۔

    حسن حیات نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بس اتنا لکھا ’بہت سو نے بدلے لیے، آپ بھی لے لیں‘، اور انہوں نے ابٹن کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

    یاد رہے کہ رواں ماں کے آغاز پر دونوں کی منگنی ہوئی تھی اور اسی ماہ کے آخر میں دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا تھا۔

    یاد رہے کہ کچھ روز قبل دونوں نے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ ‘بات پکّی’ فروری 2020 کے شروع میں ہماری منگنی اور اختتام پر شادی ہوجائے گی۔

    پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ستاروں نے حسن حیات اور سعدیہ غفار کی رسم حنا میں شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔

    تقریب میں مشہور اداکارہ، سجل علی، صبور علی، کنزہ ہاشمی اور اداکارہ اقراء عزیز نے بھی اپنے خاوند یاسر حسین کے ہمراہ شریک تھیں۔

    خیال رہے کہ حسن حیات نے 2019 میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ‘بھول’ سے اداکاری کے کیرئر کا آغاز تھا جبکہ سعدیہ غفار 2011 میں ‘کسی دن میرا ویا ہوّے گا’ سے اداکار کا آغاز کیا تھا۔