Tag: sadia imam

  • سعدیہ امام نے شوبز سے دوری اختیار کرنے کی وجہ بتادی

    سعدیہ امام نے شوبز سے دوری اختیار کرنے کی وجہ بتادی

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ومیزبان سعدیہ امام نے شادی کے 12 سال بعد شوبز سے دوری اختیار کرنے کی وجہ بتادی۔

    اداکارہ نے 2012 میں پاکستانی نژاد جرمن صنعت کار عدنان حیدر سے شادی کی تھی، انہیں ایک جواں سالہ بیٹی بھی ہے۔ تاہم اب انہوں نے پہلی بار اعتراف کیا ہے کہ شادی کے بعد شوہر نے انہیں کام سے روک دیا تھا۔

    سعدیہ امام حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے شادی سے قبل اور بعد کے خواتین کے مسائل پر کھل کر بات کی۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ ماضی میں مائیں اپنی بیٹیوں کی اچھی تربیت کرتی تھیں لیکن اب ایسا نہیں ہوتا۔

    اداکارہ نے بتایا کہ والدین نے رشتے داروں کی تقریبات میں لازمی جانے کی عادت ڈالی جو کہ آج بھی ان میں موجود ہے اور اب تک وہ اپنے رشتے داروں کی تقریبات میں ضرور شریک ہوتی ہیں، جس سے ان کے تعلقات مضبوط ہونے سمیت ان کی تربیت کا معلوم ہوتا ہے۔

    اداکارہ کا کہنا تھا ایسی تربیت آج کل کی نسل میں اب بہت کم باقی رہ گئی ہے، انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کی تربیت شادی سے قبل ہی ہوجاتی تھی، تاہم اب ایسا نہیں ہوتا۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہمارے سماج میں ایک خاص ذہنیت ہے، جسے بدلنے کی ضرورت ہے اور ایسی ذہنیت ٹی وی پروگراموں سمیت دوسرے ذرائع سے تبدیل ہوسکتی ہے۔

    سینئر اداکارہ نے کہا کہ میرے شوہر نے مجھے بطور اداکارہ پسند کیا تھا تاہم شادی کے بعد انہوں نے شوبز انڈسٹری میں کام کرنے سے روک دیا تھا۔

    سنجے دت نے دوبارہ شادی کرلی، پھیرے لینے کی ویڈیو وائرل

    اداکارہ نے کہا کہ ان میں ٹیلنٹ تھا اور وہ شوبز میں کام کرنا چاہتی تھیں لیکن انہیں شوہر نے کام جاری رکھنے سے روکا، جس کے باعث مجھے یہ قدم اُٹھانا پڑا۔

  • بیٹی کی وجہ سے پنج وقتہ نمازی بنی، سعدیہ امام

    بیٹی کی وجہ سے پنج وقتہ نمازی بنی، سعدیہ امام

    پاکستان انڈسٹری کی ماضی کی معروف اداکارہ سعدیہ امام نے کہا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کی اچھی تربیت کرنے کے لیے باقاعدگی سے پانچ وقت کی نماز پڑھتی ہیں۔

    سعدیہ امام نے حال ہی میں اپنی بیٹی کے ہمراہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی بیٹی کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے بات چیت کی۔

    اداکارہ سعدیہ امام نے کہا کہ میرے شوہر کام کی وجہ سے ملک سے باہر رہنا پڑتا ہے، اسی لیے میں ماں اور باپ دونوں بن کر اپنی بیٹی کی پرورش کررہی ہوں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    ان کا کہنا تھا کہ بچوں کی تربیت تعلیم سے نہیں بلکہ والدین کی روز مرہ کی روٹین سے ہوتی ہے، میں نے اپنی والدہ سے زندگی کے طور طریقے سیکھے تھے اور اب میری بیٹی میرب مجھے دیکھ کر سیکھ رہی ہے۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب بچے چھوٹے ہوتے ہیں تو وہ ہر اچھے اور بُرے کام اپنے والدین سے ہی سیکھتے ہیں لہٰذا والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کے سامنے نیک اور اچھے کام کریں۔

    سعدیہ امام نے کہا کہ اگر کبھی ایسا ہوتا ہے کہ میں گھر میں موجود نہیں ہوں اور پیچھے سے مہمان آگئے تو میری بیٹی بہت اچھی مہمان نوازی کرتی ہے، وہ میرے آنے کا انتظار نہیں کرتی اور مہمانوں کے ساتھ اچھے سے پیش آتی ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ میں اپنی بیٹی کی وجہ سے ہی پانچ وقت کی نماز پڑھتی ہوں تاکہ وہ مجھے دیکھ کر سیکھے، اب مجھے اپنی بیٹی کو نماز کے لیے کہنا نہیں پڑتا کیونکہ وہ مجھے دیکھ کر سیکھ چکی ہے اور اب خود ہی باقاعدگی سے نماز پڑھتی ہے۔

    واضح رہے کہ  سعدیہ امام نے 2012 میں پاکستانی نژاد جرمنی کے صنعت کار عدنان حیدر کے ساتھ نکاح کیا تھا جبکہ اُن کی رخصتی 2013 میں ہوئی تھی، اس جوڑے کی ایک بیٹی ہے جس کا نام میرب ہے۔

  • سعدیہ امام نے اپنی بیٹی کی خوبصورت ویڈیو شیئر کردی

    سعدیہ امام نے اپنی بیٹی کی خوبصورت ویڈیو شیئر کردی

      ماضی کی معروف اداکارہ و ماڈل سعدیہ امام نے اپنی بیٹی کی خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماضی کی معروف اداکارہ و ماڈل سعدیہ امام نے اپنی بیٹی کی ایک نعت محفل کی ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انہیں ایک خوبصورت کلام پڑھتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

    ماضی کی معروف اداکارہ سعدیہ امام کی بیٹی نے اس محفل میں نارنجی رنگ کا فراک زیب تن کی جس میں وہ خوبصورت لگ رہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sadia Imam (@sadiaimamofficial)

    سعدیہ امام نے چند روز قبل یہ ویڈیو شیئر کیں جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

    اداکارہ سعدیہ امام سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی بیٹی کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sadia Imam (@sadiaimamofficial)

    واضح رہے کہ  سعدیہ امام نے 2012 میں پاکستانی نژاد جرمنی کے صنعت کار عدنان حیدر کے ساتھ نکاح کیا تھا جبکہ اُن کی رخصتی 2013 میں ہوئی تھی، اس جوڑے کی ایک بیٹی ہے۔

    شادی کے بعد سے سعدیہ امام اسکرین پر کم نظر آتی ہیں لیکن وہ اکثر مارننگ شوز میں بطورِ مہمان شرکت کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

  • سعدیہ امام نے فیملی کے ہمراہ تصاویر شیئر کردیں

    سعدیہ امام نے فیملی کے ہمراہ تصاویر شیئر کردیں

    پاکستان کی سینئر اداکارہ و میزبان سعدیہ امام نے پہلی بار سوشل میڈیا پر اپنی فیملی کے ہمراہ تصاویر شیئر کی ہیں۔

    سعدیہ امام کا پاکستانی شوبز انڈسٹری میں بھرپور کردار رہا ہے، انہوں نے انڈسٹری کو متعدد مشہور ڈرامے دیئے، سعدیہ امام شوبز انڈسٹری کو زیادہ وقت نہیں دے پا رہیں۔

    اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر معروف اداکارہ سعدیہ امام نے گزشتہ روز شوہر اور بیٹی کے ہمراہ عید کی مناسبت سے تصویریں شیئر کیں، جنہیں اُن کے چاہنے والوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sadia Imam (@sadiaimamofficial)

    سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سعدیہ امام اپنے شوہر کے ہمراہ ہلکے کریم رنگ کا جوڑا زیب تک کئے ہوئے کھڑی ہیں، اداکارہ کی معصوم بیٹی نے گلابی رنگ کی فراک پہنی ہوئی ہے۔

    سعدیہ امام کی خوبصورتی کا کیا راز ہے؟ اداکارہ نے بتادیا

    سعدیہ امام نے اپنی اس پوسٹ کو ’فیملی‘ کے کیپشن کے ساتھ شیئر کیا ہے جسے ہزاروں صارفین کی جانب سے لائیک کیا جاچکا ہے۔

  • سعدیہ امام کی خوبصورتی کا کیا راز ہے؟ اداکارہ نے بتادیا

    سعدیہ امام کی خوبصورتی کا کیا راز ہے؟ اداکارہ نے بتادیا

    پاکستان ٹیلی وژن کی مقبول و معروف اداکارہ اور میزبان سعدیہ امام کا کہنا ہے کہ میری خوبصورتی میں میری امی کا بہت اہم کردار ہے اور میں بھی اپنی صحت کا پورا خیال رکھتی ہوں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنے چہرے کی دلکشی اور بہت سے رازوں سے پردہ اٹھایا۔ اس موقع پر میزبان ندا یاسر کا کہنا تھا کہ سعدیہ کو بغیر میک بھی دیکھیں تو ایسی ہی لگتی ہیں ان کو فاؤنڈیشن کی بھی ضرورت نہیں پڑتی۔

    سعدیہ امام نے بتایا کہ میری جلد شروع سے ہی اچھی ہے اس کی اہم وجہ یہ تھی کہ امی نے میرا بہت دھیان رکھا، انہوں نے مجھے بہت زیادہ کھلایا پلایا لیکن میں کھاتی کم تھی اور پیتی زیادہ تھی۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری والدہ شوگر کی مریضہ تھیں تو کسی بھی سبزی، پھل یا کڑوی چیز کا جوس بنایا جاتا تو امی سے پہلے میرا پینا بہت ضروری تھا کیونکہ امی بہت ضد کرتی تھیں کہ تم پیو پھر میں پیوں گی۔

    اس کے علاوہ ہمارے گھر میں پھل اور سبزیاں بہت زیادہ کھائے جاتے ہیں حتیٰ کہ میں جب کوئی پھل کھاتی ہوں تو اس کا چھلکا بھی اپنے چہرے رگڑ کر پھینکتی ہوں۔

  • سعدیہ امام کو کیا بات بہت بری لگتی تھی؟

    سعدیہ امام کو کیا بات بہت بری لگتی تھی؟

    کراچی : پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ سعدیہ امام نے خود پر کیے جانے والے لوگوں کے کمنٹس سے متعلق بتایا کہ ایک طعنہ مجھے بہت برا لگتا تھا۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں میزبان ندا یاسر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنی زندگی کے بارے میں کچھ باتیں شیئر کیں۔

    سعدیہ امام نے کہا کہ میں اور میری بڑی بہن عالیہ امام ایک ساتھ پلے بڑھے ایک ہی اسکول میں تعلیم حاصل کی، عالیہ سے بہت کچھ سیکھا اور لوگ کہتے تھے کہ تم تو عالیہ کی نقل کرتی ہو یہ طعنہ مجھے برا لگتا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ ظاہر ہے عالیہ میری بہن ہے اور میں ایک مقرر تھی مجھے تقریر لکھ کر وہی دیتی تھی اور اس کی ٹریننگ بھی مجھے عالیہ نے ہی دی تو اس کا اثر تو آنا ہی تھا لیکن جب لوگ یہ بات کہتے تھے تو بہت معیوب لگتا تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ وقت گزرتا گیا اور سمجھ آتی گئی کہ ان باتوں سے کچھ نہیں ہوتا بچپن میں چیزیں بہت غصہ دلاتی تھیں لیکن اب اس طرح سوچنا چھوڑ دیا ہے۔

  • والدہ نے سلیقہ مندی کیسے سکھائی؟ سعدیہ امام نے بتادیا

    والدہ نے سلیقہ مندی کیسے سکھائی؟ سعدیہ امام نے بتادیا

    کراچی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سعدیہ امام نے کہا ہے کہ ہماری امی نے ہمیں بات کرنے سے لے کر اٹھنے بیٹھنے اور رکھ رکھاؤ تک کا سلیقہ سکھایا اور یہ کہ کس سے کس طرح کیا بات کرنی چاہیے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں میزبان ندا یاسر کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال میں کہ آپ کے گھر میں سلیقے کی کیا تعریف ہے؟

    اس کے جواب میں اداکارہ سعدیہ امام نے بہت تفصیلی اور مدلل جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ہم بہنوں کی اچھی تعلیم و تربیت میں ہماری والدہ کا بہت اہم کردار ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ہماری امی کہتی تھیں کہ بڑوں سامنے ٹانگ پہ ٹانگ رکھ کر نہ بیٹھو، اگر میاں بیوی بھی ہیں تو بڑوں کے سامنے ساتھ جڑ کر نہیں بیٹھیں گے، کسی کو دعوت پر بلانا ہو تو گھر کے سربراہ کو دعوت دیں۔ یہ تمام باتیں رکھ رکھاؤ اور سلیقے میں ہی شمار کی جاتی ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ ہماری امی گھر میں ہفتہ وار صفائی کرواتی تھیں اور گھر کا ہر فرد اس میں شامل ہوتا تھا وہ کہتی تھیں کہ جب تک تم خود صفائی نہیں کروگی تو تم کو کیسے معلوم ہوگا کہ کون سی چیز کہاں رکھی ہے؟

  • موٹاپے سے کیسے جان چھڑائی، سعدیہ امام نے راز کی بات بتادی

    موٹاپے سے کیسے جان چھڑائی، سعدیہ امام نے راز کی بات بتادی

    کراچی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سعدیہ امام نے اپنے مداحوں کو دوبارہ سے اسمارٹ ہونے کا راز بتا دیا۔

    سعدیہ امام جو اپنی شادی اور بیٹی کی پیدائش کے بعد جسمانی طور پر بہت فربہ ہوگئیں تھیں لیکن انہوں نے مخصوص غذا، انتھک محنت اور مستقل مزاجی سے اس موٹاپے کو ختم کردیا۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں میزبان ندا یاسر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنی حالیہ زندگی کے بارے میں اپنے مداحوں کو مکمل تفصیلات سے آگاہ کیا۔

    سعدیہ امام نے کہا کہ جب میری بیٹی پیدا ہوئی تو میں ملک سے باہر تھی اور میرے ساتھ گھر کی کوئی بزرگ یا تجربہ کار خاتون بھی نہیں تھیں جو مجھے ان حالات میں مفید مشورے یا گائیڈ کرتیں۔

    انہوں نے بتایا کہ اس لیے مجھے بہت ساری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا جس کے نتیجے میں میرا جسم پھیلنا شروع ہوگیا اور اس موٹاپے کی وجہ سے میں ڈپریشن میں جانے والی تھی۔

    سعدیہ امام کا کہنا تھا کہ بالآخر میں نے ایک ڈاکٹر سے مشورہ کیا جنہوں نے مجھے یہ ڈائٹ پلان دیا اور کچھ ورزشیں بتائیں جن پر عمل کرکے آج میں نے موٹاپے پر کافی حد تک قابو پالیا ہے۔

  • کیا سعدیہ امام شوبز کو خیرباد کہہ رہی ہیں؟ اداکارہ نے حقیقت بتا دی

    کیا سعدیہ امام شوبز کو خیرباد کہہ رہی ہیں؟ اداکارہ نے حقیقت بتا دی

    کراچی : معروف اداکارہ سعدیہ امام نے اداکاری سے کنارہ کشی کی خبروں کو افواہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ صرف کچھ وقت کیلئے وقفہ لیا تھا تاکہ اہلخانہ کو وقت دے سکوں۔

    تفصیلات کے مطابق خوبصورت و نامور اداکارہ سعدیہ امام نے اداکاری سے کنارہ کشی کے معاملے پر خاموشی توڑ دی اور کہا ہے کہ میں نے شوبز چھوڑنے کا کبھی اعلان نہیں کیا میرے شوہر چاہتے ہیں میں شوبز میں کام کروں۔

    سعدیہ امام کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ میں نے کبھی اعلان نہیں کیا کہ میں شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر رہی ہوں، اس طرح کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں یہ محض افواہیں ہیں کیوں کہ میرے شوہر نے کبھی بھی شوبز میں کام کے حوالے سے اعتراضات نہیں کیے بلکہ وہ تو میرے سب سے بڑے حمایتی ہیں۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرا نیا ڈرامہ آنے والا ہے جس کی شوٹنگ جاری ہے تاہم شوٹنگ کی وجہ سے میرے شوہر اپنے کام سے وقفہ لے کر بیٹی کے لیے پاکستان آئے ہیں تاکہ میری بیٹی اکیلا پن محسوس نہ کرے اور والدین کے بعد شوہر ہی میرے سب سے بڑے حمایتی ہیں۔

    سعدیہ امام کا مزید کہنا تھا کہ شادی کے بعد میں نے کچھ عرصے کے لیے شوبز سے وقفہ لیا تھا تاکہ اپنی فیملی کو پورا وقت دے سکوں لیکن فی الحال میرا شوبز سے ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہی۔

    واضح رہے کہ کچھ روز قبل سعدیہ امام سے منسوب افواہیں پھیلی ہوئی تھیں کہ انہوں نے اپنے شوہر کی خواہش پر اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

  • جرمنی: سعدیہ امام کی تصاویر وائرل

    جرمنی: سعدیہ امام کی تصاویر وائرل

    برلن: پاکستانی اداکارہ اور ماڈل سعدیہ امام اپنے شوہر عدنان حیدر اور بچے کے ہمراہ جرمنی میں چھٹیاں منانے کے لیے موجود ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں 27 اکتوبر 1979 کو پیدا ہونے والی سعدیہ امام نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’میں اور تم‘ سمیت متعدد ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

    اپنی جاندار اداکاری سے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں جگہ بنانے والی سعدیہ امام نے پاکستانی نژاد جرمن شہری عدنان حیدر  سے 2012 میں شادی کی جس کے بعد اُن کے گھر بیٹی کی ولادت ہوئی۔

    ماڈلنگ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی پاکستانی اداکارہ نے بہترین اداکار کا قومی ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔

    یہ بھی دیکھیں: عروہ اور ماورا کی تصاویر سوشل پر مقبول

    سعدیہ امام اپنے شوہر  اور بیٹی کے ہمراہ جرمنی میں سیروتفریح کررہی ہیں، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر نے ایک بار پھر اداکارہ کو مداحوں سے قریب کردیا۔

    مزید تصاویر کے لیے اسکرول کریں


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔