Tag: Sadiq Khan

  • میئرلندن صادق خان کی امریکی صدرکےمسلمان مخالف ٹویٹس کی مذمت

    میئرلندن صادق خان کی امریکی صدرکےمسلمان مخالف ٹویٹس کی مذمت

    لندن : میئرلندن صادق خان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نفرت انگیزویڈیوز ری ٹویٹ کرنا قابل مذمت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میئرلندن صادق خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمان مخالف ٹویٹس کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نفرت پھیلانے والی تنظیم کی حوصلہ افزائی کے بجائے مذمت کرنی چاہیے۔


    برطانوی حکومت کی بھی ٹرمپ کے مسلمان مخالف ٹویٹس کی مذمت


    ترجمان برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمان مخالف ٹویٹس شیئر کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے ٹویٹس کرنا غلط ہے۔

    ترجمان تھریسا مے کا مزید کہنا تھا کہ برطانوی عوام انتہا پسند تنظیم کا نفرت آمیز پیغام مسترد کرتے ہیں، نفرت آمیزپیغامات کا مقصد معاشرے کو تقسیم کرنا ہے۔

    دوسری جانب برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو دی گئی دورہ برطانیہ کی دعوت واپس لی جائے، امریکی صدر کوخوش آمدید نہیں کیا جائے گا۔


    تھریسا مےمجھ پر نہیں، برطانیہ میں دہشت گردی پرتوجہ دیں‘ ڈونلڈٹرمپ


    خیال رہے کہ برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹویٹرپرنفرت انگیز ویڈیوز شیئرکرنے پرتنقید کی تھی جس پر امریکی صدر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی توجہ مجھ پر نہ رکھیں بلکہ برطانیہ میں دہشت گردی پر دیں۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • لندن میں قائد اعظم کے مجسمے کی رونمائی

    لندن میں قائد اعظم کے مجسمے کی رونمائی

    لندن: برطانوی دارالحکومت لندن کے میئر صادق خان نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے کانسی کے مجسمے کی رونمائی کی۔

    مجسمے کی تقریب رونمائی لندن کے تاریخی برٹش میوزیم میں انجام پائی۔ قائد اعظم کا یہ مجسمہ اسکاٹش مجسمہ ساز فلپ جیکسن نے تیار کیا ہے۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے میئر لندن صادق خان نے اسے اپنے لیے ایک قابل فخر لمحہ قرار دیا۔

     

    تقریب رونمائی کے بعد مجسمے کو لنکز ان منتقل کردیا گیا جہاں سنہ 1896 میں قائد اعظم نے ایک عشائیے میں شرکت کی تھی۔

    تقریب میں برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے بھی شرکت کی جبکہ اس موقع پر پاکستان کی پہلی اوپرا گلوکارہ ہونے کا منفرد اعزاز رکھنے والی سائرہ پیٹر نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستانی نژاد صادق خان لندن کے پہلے مسلمان میئرمنتخب

    پاکستانی نژاد صادق خان لندن کے پہلے مسلمان میئرمنتخب

    لندن : پاکستانی نژاد صادق خان لندن کے میئربن گئے، ایگزٹ پول سروے کے مطابق برطانیہ میں ہونے والے کونسلز کے انتخابات میں پاکستانی نژاد صادق خان لندن کے پہلے مسلمان میئر منتخب ہوگئے ہیں۔

    صادق خان کے مدِ مقابل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ تھے، صادق خان لیبر پارٹی اور زیک گولڈ اسمتھ کنزرویٹو جماعت کے امیدوار تھے۔

     

    صادق خان نے 44فیصد ووٹ حاصل کئے جبکہ زیک گولڈ اسمتھ 35فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق لندن سمیت برطانیہ بھر میں 124 کونسلز کی 2743 سیٹوں کے لئے پولنگ ہوئی جس میں لیبر پارٹی، کنزرویٹو پارٹی، پی سی، ایل ڈی اور یو کیپ نے حصہ لیا۔

    صادق خان کی جیت کیا یہ ایک تاریخی موقع ہے جب کسی اور ملک میں پیدا ہونے والا کوئی برطانوی شہری دنیا کے اہم ترین شہرکا میئر منتخب ہوا ہے۔

    کامیابی کے بعد ان کا کہنا تھا کہ میں لندن کا میئر صرف اس لئے بننا چاہتا ہوں کہ یہاں کے ہرشہری کو وہی مواقع ملیں جو مجھے ملے۔ ایک مکان جسے وہ افورڈ کرسکیں، ایسا کام جس کی مناسب تنخواہ ملے، شہر کا اچھا ٹرانسپورٹ نظام، محفوظ اور صاف ستھرا ماحول جو سب کو میسر ہو۔

     

    واضح رہے کہ صادق خان 1970 میں لندن میں پیدا ہوئے، ان کے 6 بہن بھائی ہیں جب کہ ان کے والدین کا تعلق پاکستان کے شہر کراچی سے ہے۔

    صادق خان کا کسی امیر کبیر گھرانے سے تعلق نہیں بلکہ وہ ایک بس ڈرائیور کے بیٹے ہیں اور ان کا ایک بھائی مکینک کا کام کرتا رہا۔

     

    صادق خان نے وکالت کی تعلیم برطانیہ میں حاصل کی اور انسانی حقوق کے شعبے کے ایک اہم وکیل رہے۔ صادق خان پندرہ برس کی عمر سے لیبر پارٹی کے رکن ہیں۔

     

    انہوں نے سیاست کا آغاز دو ہزار پانچ سے کیااور رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے۔ وہ برطانوی پارلیمان کے پہلے مسلمان وزیر بھی تھے جنہیں دوہزار آٹھ میں ٹرانسپورٹ کا وزیر بنایا گیا۔

  • لندن : ٹرین مسافروں کیلئے انتظامیہ کی جانب سے مسحور کن پیغام

    لندن : ٹرین مسافروں کیلئے انتظامیہ کی جانب سے مسحور کن پیغام

    لندن : برطانیہ کا شہرلندن ایک ایسی جگہ ہے جہاں مختلف ممالک اور قومیتوں کے لوگ آباد ہیں اس میں زیادہ تر تعداد مسلمانوں کی ہے جن کا تعلق پاکستان، انڈیا، بنگلہ دیش ، صومالیہ اور دیگر مسلم ممالک سے ہے۔

    لندن میں ٹرانسپورٹ سسٹم کے تحت چلنے والی ایک انڈر گراؤنڈ ٹرین کی انتظامیہ کی جانب سے ماہ رمضان المبارک کے حوالے سے ایک دل کو چھو لینے والا نوٹس بورڈ آویزاں کیا گیاہے۔

    جس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ایک حدیث کا حوالہ دیا گیا ہے جس کا مفہوم یہ ہے کہ ’’ جو آپ کے ساتھ برائی کرے اس کے ساتھ نرمی اور معافی کا معاملہ اختیار کرو‘‘

    اس پیغام کو برطانیہ کی پارلیمنٹ کے ممبر صادق خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا ہے،صادق خان آئندہ مئی میں لندن میں ہونے والے میئر کے انتخاب کیلئے مسلمان امیدوار ہیں۔

  • لندن کے مسلمان میئر کا شام و ایران کے انتہا پسندوں کو پیغام

    لندن کے مسلمان میئر کا شام و ایران کے انتہا پسندوں کو پیغام

    لندن : برطانیہ کے دارالخلافہ لندن کے میئر صادق خان نے کہا ہے کہ لندن پرامن اور ضبط رکھنے والوں کا شہر ہے، شر پسند عناصر اپنی تخریبی کارروائیوں سے باز رہیں۔

    تفصیلات کے مطابق میئرصادق خان نے ایران اور شام کے تمام شر پسند عناصر کو پیغام دیا ہے کہ لندن ایک پرامن اور دوسروں کو عزت دینے والا شہر ہے، اس کی بڑی مثال اس شہر سے میرا بحیثیت میئرمنتخب ہونا ہے۔

    یاد رہے کہ صادق خان تعلق برطانیہ کی لیبر پارٹی سے ہے اور وہ پہلے مسلمان ہیں جو لندن سے میئر منتخب ہوئے ہیں، اس کے علاوہ صادق خان کے والد ایک پاکستانی ڈرائیور ہیں، یہ پیغام انہوں نے سات جولائی 2005 کو لندن میں ہونے والے سانحہ کے تناظر میں دیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ شام اور ایران کے انتہا پسندوں کو  یہ بات سمجھ لینی چاہیئے کہ کہ لندن کے لوگ کتنے انصاف پسند ہیں کہ یہاں ایک مسلمان میئر الیکشن میں منتخب ہوسکتا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ آپ لوگ جو بات کہنا چاہتے ہیں وہ پر امن طریقے اور  دھیمے لہجے میں دیں، بجائے اسکے کہ انتہا پسندی کا راستیہ اختیار کیا جائے، کیوں کہ پر امن اندازہی زیادہ پر اثر ہوتا ہے۔

    ،