Tag: Sadiq Sanjarni

  • اسلام آباد : سینیٹ کا ہنگامہ خیز اجلاس تئیس جولائی منگل کو تین بجے طلب

    اسلام آباد : سینیٹ کا ہنگامہ خیز اجلاس تئیس جولائی منگل کو تین بجے طلب

    اسلام آباد : چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹ کا ہنگامہ خیز اجلاس تئیس جولائی کو تین بجے طلب کرلیا، اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پربحث کی جائےگی۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ کا ہنگامہ خیز اجلاس تئیس جولائی کو تین بجے طلب کرلیا گیا، مذکورہ اجلاس چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اپوزیشن کی ریکوزیشن پر اجلاس طلب کیا۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پر بحث کی جائےگی۔

    مزید پڑھیں: اپوزیشن کا چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہٹانے کا فیصلہ، مشترکہ امیدوار کے نام کا اعلان

    تفصیلات کے مطابق متحدہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔ جس کے مطابق میر حاصل بزنجو کا نام چیئرمین سینٹ کیلیے منظور کیا گیا ہے۔

    اپوزیشن کے گیارہ اراکین پر مشتمل رہبر کمیٹی کے پہلے اجلاس میں اپوزیشن کی نو سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت رہبر کمیٹی کے تمام ممبران نے شرکت کی۔

    مزید پڑھیں: ہم سب صادق سنجرانی کے ووٹرز ہیں: شفقت محمود

    دوسری جانب وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ہم سب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے ووٹرز ہیں، اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صادق سنجرانی کی جماعت ہماری حلیف ہے، ان کی پوری مدد کریں گے۔

  • سعودی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ کر سکتے ہیں، صادق سنجرانی

    سعودی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ کر سکتے ہیں، صادق سنجرانی

    اسلام آباد : چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ سعودی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ کر سکتے ہیں، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کیلئے وسیع گنجائش موجود ہے۔

    وہ بدھ کو سعودی وفد کی پارلیمنٹ ہاو¿س آمد اور سعودی شوری کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم الشیخ سے پارلیمنٹ ہاو¿س میں ملاقات کے دوران اظہار خیال کررہے تھے۔

    ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں قائد ایوان شبلی فراز، راجہ محمد ظفرالحق ، شیری رحمان اور دیگر ارکان موجود تھے۔ چیئرمین سینیٹ نے دفاعی شعبوں میں تعاون کو بھی انتہائی اہم قرار دیا۔

    انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں نے دفاع کے شعبے میں تعاون کیلئے مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط بھی کیے ہوئے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے سعودی عرب کے ولی عہد کے دورہ پاکستان کو بھی دونوں ملکوں کیلئے انتہائی اہم قرار دیا۔

    چیئرمین سینیٹ نے سعودی ولی عہد کی جانب سے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے فیصلے کو ایک مثبت اقدام قرار دیا، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سپریم کوارڈینیشن کونسل کے قیام کو خوش آئند قرار دیا۔

    پاکستانیوں کیلئے حج کوٹہ بڑھانے اور ویز ا فیس میں کمی فیصلے کا بھی خیر مقدم کرتے ہیں سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا شکریہ ادا کیا۔

    چیئرمین سعودی شوری کونسل نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کیلئے انتہائی اہم ملک ہے۔ ہم پاکستان کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا: صادق سنجرانی

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا: صادق سنجرانی

    اسلام آباد: قائم مقام صدر صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، مسئلہ کشمیر یو این کے قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیئے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان سے ملاقات میں کہی، اس دوران انسانی حقوق کے عالمی دن پر مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال پر بات چیت کی گئی۔

    صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، عالمی اداروں نے مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو عیاں کیا۔

    کشمیر میں بھارت کے قید خانوں کی عالمی سطح پر تحقیقات ہونی چاہیئے: صدر آزاد کشمیر

    ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو یو این کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے، پاکستان سفارتی، سیاسی اور اخلاقی سطح پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

    قائم مقام صدر کا مزید کہنا تھا کہ سفارتی، سیاسی اور اخلاقی سطح پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، دوسری جانب صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا کہنا تھا کہ مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم وستم کی انتہا کر رکھی ہے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں صدر آزاد کشمیر سردار مسعود نے کشمیر سے متعلق منعقد ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کرتار پور بارڈر یکطرفہ طور پر کھولا گیا، بھارتی حکومت نے اس فیصلے کا خیر مقدم نہیں کیا، سکھوں اور پاکستان نے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا۔

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ کشمیر کی تقسیم کے حق میں نہیں، اس قسم کے اقدامات سے بھارت فائدہ اٹھائے گا، گلگت کو حقوق دیں لیکن خیال رکھیں مسئلہ کشمیر کو نقصان نہ پہنچے۔