Tag: sadiq sanjrani

  • ماسکو میں پارلیمنٹ کے باہر پاکستانی جھنڈا لہرایا گیا، صادق سنجرانی کا روسی ایوان بالا سے خطاب

    ماسکو میں پارلیمنٹ کے باہر پاکستانی جھنڈا لہرایا گیا، صادق سنجرانی کا روسی ایوان بالا سے خطاب

    ماسکو: روسی دارالحکومت ماسکو میں پارلیمنٹ کے باہر پاکستانی جھنڈا لہرا یا گیا، پاکستان کے سینیٹ چیئرمین صادق سنجرانی کی آمد سے قبل ڈوما پارلیمنٹ کے باہر جھنڈا لگایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وفد کے ہمراہ روسی فیڈریشن کونسل کے اسپیکر سے ملاقات کی، چیئرمین سینیٹ نے روس کے ایوان بالا سے خطاب بھی کیا، جس میں انھوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام روس سے تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔

    صادق سنجرانی نے کہا روس کے ایوان بالا سے خطاب میرے لیے باعث اعزاز ہے، سیاسی، اقتصادی، اسلاموفوبیا جیسے معاملات پر سنجیدہ مکالمے کی ضرورت ہے، ہم چاہتے ہیں کہ دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں، روس میں بہترین مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    چیئرمین سینیٹ نے کہا ہمارے باہمی تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں، روسی تاجروں نے پاکستان میں کاروبار کے لیے دل چسپی ظاہر کی ہے، پختہ یقین رکھتا ہوں کہ پارلیمانی روابط کا اہم کردار ہوتا ہے، فیض احمد فیض کو لینن ایوارڈ سے نوازا گیا جو ہم اپنے لیے فخر سمجھتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام روسی صدر پیوٹن کے مؤقف کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، عالمی مسائل کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق عمل درآمد ضروری ہے۔

  • سینیٹ اجلاس بلائے جانے کا امکان، چیئرمین سینیٹ نے دورہ سعودی عرب مختصر کردیا

    سینیٹ اجلاس بلائے جانے کا امکان، چیئرمین سینیٹ نے دورہ سعودی عرب مختصر کردیا

    اسلام آباد: سینیٹ آف پاکستان کا اجلاس رواں ہفتے بدھ کو 2 بجے بلائے جانے کا امکان ہے، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی دورہ سعودی عرب مختصر کر کے وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے سینیٹ اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن اجلاس بلانے کے معاملے پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے دورہ سعودی عرب مختصر کردیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ صادق سنجرانی آج عمرے کی سعادت کے بعد بدھ کی صبح وطن واپس پہنچیں گے۔

    ذرائع کے مطابق سینیٹ کا اجلاس بدھ کو 2 بجے بلائے جانے کا امکان ہے، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سینیٹ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

  • خان صاحب پارلیمنٹ میں آجائیں تو اچھی بات ہے، صادق سنجرانی

    خان صاحب پارلیمنٹ میں آجائیں تو اچھی بات ہے، صادق سنجرانی

    اسلام آباد : چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ خان صاحب پارلیمنٹ میں آجائیں تو اچھی بات ہے، معیشت کی بحالی کیلئے ہم سب کو مل کرکوشش کرنا ہوگی۔

    صادق سنجرانی نے یہ بات اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ میں خود کسٹوڈین آف ہاؤس ہوں جو چاہتا ہوں کہ سب پارلیمنٹ کے اندر آجائیں۔

    انہوں نے کہا کہ خان صاحب اور ان کی پارٹی کو صوبائی اسمبلیاں ختم کرنے سے متعلق فیصلہ کرنا ہے، میرا اس سے کوئی تعلق نہیں لیکن میں تو چاہتا ہوں کہ تمام اراکین پارلیمنٹ میں ہوں۔

    ایک سوال کے جواب میں صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کی حالت ہم سب کے سامنے ہے، اس کی بحالی کیلئے ہم سب کو مل کرکوششیں کرنا ہوگی, اس سلسلے میں میں جو کردار اداکرسکا کروں گا۔

    چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور معیشت کیلئے سب کو مل کرکام کرنا چاہیے، ادارے ہمارے اپنے ہیں، اداروں کو ہمیں متنازعہ نہیں بنانا چاہیئے، اسمبلیاں ٹوٹیں گی یا نہیں مجھے نہیں معلوم۔

  • پیپلز پارٹی، ن لیگ نے صادق سنجرانی کے خلاف عدم اعتماد کی ریکوزیشن تیار کر لی

    پیپلز پارٹی، ن لیگ نے صادق سنجرانی کے خلاف عدم اعتماد کی ریکوزیشن تیار کر لی

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ریکوزیشن تیار کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے حکمران اتحاد کی بڑی جماعتوں پی پی پی اور ن لیگ میں صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر اتفاق ہو گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ریکوزیشن تیار ہے، اور اس پر سینیٹرز سے دستخط کرائے جا رہے ہیں، پی پی اور ن لیگ نے ریکوزیشن پر دستخط کر دیے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد کی ریکوزیشن کے حوالے سے ن لیگ اور پی پی کی جانب سے سینیٹ میں نمائندگی رکھنے والی جماعتوں سے رابطے کیے گئے ہیں۔

    جن پارٹیوں سے رابطے ہو رہے ہیں ان میں ایم کیو ایم پاکستان، بلوچستان عوامی پارٹی، جی ڈی اے، ق لیگ، پی کے میپ، اور اے این پی شامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر چیئرمین سینیٹ کا عہدہ پیپلز پارٹی کو ملے گا، یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ کے عہدے کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔

    یاد رہے کہ صادق سنجرانی دوسری بار تحریک عدم اعتماد کا سامنا کریں گے، ان کے خلاف پہلی تحریک عدم اعتماد یکم اگست 2019 کو لائی گئی تھی، جو ناکام ہو گئی تھی۔

  • چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا واٹس ایپ ہیک کرلیا گیا

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا واٹس ایپ ہیک کرلیا گیا

    اسلام آباد : واٹس ایپ اکاؤنٹس ہیک کرنے والے ہیکرز چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا اکاونٹ ہیک کرلیا،

    واٹس ایپ ہیک ہونے کے فوری بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے واٹس ایپ انتظامیہ سے ای میل پر رابطہ کیا اور اپنی شکایت درج کروائی۔

    واٹس ایپ انتظامیہ نے چیئرمین سینیٹ کو ہیکنگ کی تحقیقات کرنے کی یقین دہانی کرائی اور بتایا کہ آپ کا ڈیٹا مکمل طور پر محفوظ ہے۔

    واٹس ایپ انتظامیہ کا میزد کہنا ہے کہ ہم اکاونٹ پر نظر رکھے ہوئے ہیں، تاہم واٹس ایپ بحال ہونے میں 7روز تک لگ سکتے ہیں۔

  • چیئرمین سینیٹ نے اسحاق ڈار کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

    چیئرمین سینیٹ نے اسحاق ڈار کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

    اسلام آباد : چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اسحاق ڈار کی ورچوئل حلف لینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ورچوئل حلف کوغیر آئینی قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اشتہاری اور مفرور ملزم اسحاق ڈار کو جوابی خط لکھ دیا ، جس میں کہا گیا کہ اسحاق ڈار سے ورچوئل حلف لیناغیر آئینی ہے۔

    جوابی خط میں کہا کہ آپ نے خط میں ورچوئل حلف لینے کی درخواست کی ، آئین کے مطابق ورچوئل حلف ممکن نہیں۔

    چیئرمین سینیٹ نے جوابی خط میں آئین کے آرٹیکل65اور255 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا آئین کے مطابق آپکی ورچوئل حلف کی استدعا مسترد کی جاتی ہے۔

    یاد رہے اشتہاری اور مفرور ملزم اسحاق ڈار نے سینیٹ کی نشست کا حلف اٹھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ سے ورچوئل ویڈیو لنک کے ذریعے حلف لینے کی استدعا کی تھی۔

    اسحاق ڈار نے چیئرمین سینیٹ سے آرٹیکل 255 کی ذیلی شق 2 کے تحت حلف لینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا تھا کہ ورچوئل ممکن نہ ہو تو آرٹیکل 255 کےتحت برطانیہ میں کسی مجازکےذریعےحلف کاانتظام کریں ، برطانیہ میں زیرعلاج ہونے کےسبب ذاتی طور پر آنے سے قاصر ہوں۔

    خط میں کہا گیا تھا کہ 3 مارچ 2018 کوسینیٹ کی نشست پرمیرے انتخاب کےچیلنج سےپیدا تنازعہ حل ہو چکاہے، 21 دسمبر 2021 کو سپریم کورٹ نے سول اپیل مسترد کر دی، جس کے بعد عدالت عظمی کا8 مئی 2018 کا رکنیت معطلی کاحکم نامہ ختم ہوگیا اورسپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے میری معطلی کانوٹی فکیشن واپس لیا۔

    اسحاق ڈار نے خط میں آئین کے آرٹیکل 255 کی ذیلی شق 2 کا حوالہ بھی شامل کیا ، خط کے متن کہا تھا کہ چیئرمین سینٹ کسی شخص کومنتخب رکن سے حلف لینے کےلیے مقرر کر سکتے ہیں ، حالیہ 2021 میں کی گئی قانونی ترمیم 3 مارچ 2018 کو ہوئےالیکشن پر لاگو نہیں۔

  • چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی طبیعت ناساز

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی طبیعت ناساز

    اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو طبیعت ناسازی کے باعث راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لے جایا گیاہے۔

    اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز اے ایف آئی سی میں صادق سنجرانی کا معائنہ کر رہے ہیں، طبی معائنے کے بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے ضروی ٹیسٹ کیے گئے، ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال مئی اور جولائی میں بھی انہیں سینے کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

  • وزیراعظم کا  صادق سنجرانی پراعتماد کا اظہار،  انشااللہ آپ کامیاب ہوں گے

    وزیراعظم کا صادق سنجرانی پراعتماد کا اظہار، انشااللہ آپ کامیاب ہوں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے صادق سنجرانی پراعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا سب اتحادی اورحکومت آپ کےساتھ کھڑی ہے، پرامید ہوں انشااللہ آپ کامیاب ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کےالیکشن پر گفتگو کی گئی۔

    وزیراعظم عمران خان نے صادق سنجرانی پراعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا سب اتحادی اورحکومت آپ کےساتھ کھڑی ہے، پرامید ہوں انشااللہ آپ کامیاب ہوں گے۔

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ڈپٹی چیئرمین کا نام بھی مشاورت سے فائنل کرلیا جائے گا۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان آج نامزدگی پر اتحادیوں کواعتماد میں لیں گے جبکہ وزرا پر مشتمل سینئر پارٹی قیادت نے مشاورت مکمل کرلی ہے۔

    ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے ایم کیو ایم کو اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے، وزیراعظم کی درخواست پر کنوینر خالد مقبول صدیقی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ اتحادی جماعتوں کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے، اور تجاویز دیں گے۔

    گذشتہ روز ڈپٹی چیئرمین کی نامزدگی پر وزیراعظم نے اتحادیوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا تھا۔

  • مسئلہ کشمیر پر امریکی سینیٹرز کی حمایت پر ان کے شکر گزار ہیں، صادق سنجرانی

    مسئلہ کشمیر پر امریکی سینیٹرز کی حمایت پر ان کے شکر گزار ہیں، صادق سنجرانی

    اسلام آباد : چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ کشمیر کے مسئلے پر امریکی سینیٹرز کی حمایت پر ان کے شکر گزار ہیں، افغانستان کا مسئلہ سیاسی ہے اس کا مذاکرات کے ذریعے حل نکالنا ہوگا۔

    یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں امریکی سینیٹرز کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کہی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے امریکی سینیٹرز کے وفد نے ملاقات کی۔

    ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، امریکی وفد میں سینیٹرز کرسٹوفر جے وان ہولین اور مارگریٹ سی حسن شامل تھے۔

    ملاقات میں افغان امن عمل اورحالیہ ڈائیلاگ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور دو طرفہ تعلقات، دوطرفہ روابط، تجارتی معاونت کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا، اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال سے امریکی سینیٹرز کو آگاہ کیا۔

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ امریکی وفد کا دورہ انتہائی اہم ہے، رلیمانی سفارت کاری اور تعاون سے عوامی روابط کو بڑھایا جاسکتا ہے، حقائق کو سامنے رکھ کر امن اور ترقی کو موقع دینا لازمی ہے، پاکستان خطے میں امن کی کاوشوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

    کشمیر کے حوالے سے چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ کشمیر کے مسئلے پر امریکی سینیٹرز کی حمایت پر شکرگزار ہیں، مقبوضہ کشمیر میں63دن سے کرفیو نافذ ہے، کرفیو کے باعث انسانی بحران کی کیفیت پیدا ہوچکی ہے، بھارت نے وادی کو کھلی جیل بنادیا ہے۔

    صادق سنجرانی نے کہا کہ دنیا اسے ایک انسانی مسئلہ سمجھ کر اپنا کردار ادا کرے، مقبوضہ کشمیرکے عوام کو ظلم و جبرکا نشانہ بنایا جارہا ہے، امریکا کشمیر میں بھارتی ظلم وجبر رکوانے کیلئے اپنا کردارادا کرے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے عالمی امن کی خاطر لازوال قربانیاں دی ہیں، دنیا کو چاہیے کہ پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرے، پاکستان افغانستان میں دیرپا امن کا خواہاں ہے، افغانستان کا مسئلہ سیاسی ہے، مذاکرات کے ذریعےحل نکالنا ہوگا۔

  • "سینیٹرز نے آپ پر اعتماد کا اظہارکیا”: وزیراعظم کا چیئرمین سینیٹ کو ٹیلی فون

    "سینیٹرز نے آپ پر اعتماد کا اظہارکیا”: وزیراعظم کا چیئرمین سینیٹ کو ٹیلی فون

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ٹیلی فون کیا اور مبارک باد دی.

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے صادق سنجرانی کو تحریک عدم اعتماد کی ناکامی پر مبارک باد دی ہے.

    اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سینیٹرز نے آپ پراعتماد کا اظہار کیا ہے، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزیر اعظم عمران‌ خان کا شکریہ ادا کیا.

    خیال رہے کہ آج چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف پیش کردہ تحریک عدم اعتماد کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ اجلاس کے آغاز میں قرار داد منظور کی گئی تھی۔

    تحریک کے حق میں ارکانِ سینیٹ کو کھڑے ہونے کی ہدایت کی گئی تھی، جس پر 64 ارکان نے کھڑے ہو کر تحریک کی حمایت کی تھی۔

    مزید پڑھیں: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی ناکام 

    البتہ قرار داد کے حق میں پچاس ووٹ پڑے اور مطلوبہ ایک چوتھائی ووٹ نہ ملنے کے سبب قرار داد مسترد کردی گئی۔

    حکومت کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف پیش کردہ تحریک عدم اعتماد کو بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے.

    سلیم مانڈوی والا کے خلاف قراردادکے حق میں 32 ووٹ آئے، سینیٹ کا اجلاس غیرمعینہ مدت کےلئے ملتوی کر دیا گیا۔