Tag: sadiq sanjrani

  • میاں صاحب بزرگ ہیں کچھ بھی کہہ سکتے ہیں،چیئرمین سینیٹ

    میاں صاحب بزرگ ہیں کچھ بھی کہہ سکتے ہیں،چیئرمین سینیٹ

    کراچی : چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ میاں صاحب بزرگ ہیں کچھ بھی کہہ سکتے ہیں سیاست میں اتحاد ہوتے رہتے ہیں اس میں حیرانی کی کوئی بات نہیں،کوشش کریں گے بہترسے بہتر کام کرسکیں۔

    تفصیلات کے مطابق نو منتخب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے مزار قائد پر حاضری دی، اس موقع پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں اتحاد ہوتے رہتے ہیں اس میں حیرانی کی کوئی بات نہیں۔ آگے بھی اتحاد ہوتے رہیں گے۔

    صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں تمام صوبوں کی برابر نمائندگی ہے، کوشش کریں گےبہترسے بہترکام کرسکیں ، کوشش کریں گے، رضاربانی نے جو معیار بنایا اسے آگے بڑھائیں، علیحدگی پسندوں کو قومی دھارے میں شامل کرنےکی کوشش کریں گے۔

    چیئرمین کے انتخاب سے متعلق اعتراض پرچیئرمین سینیٹ نے کہا نوازشریف بزرگ ہیں، کچھ بھی کہہ سکتےہیں۔

    بلوچستان کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ بلوچستان میں پہلےکی نسبت حالات بہت بہترہوئےہیں اور بلوچستان اب ترقی کی راہ پرگامزن ہے، ناراض بلوچ بھائیوں کا مسئلہ کافی مسئلہ حل ہوچکا ہے، کوشش کریں گے جو تھوڑے سے بھائی ناراض ہیں وہ مان جائیں۔

    صادق سنجرانی نے اپوزیشن لیڈر سے متعلق کہا کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرکا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا جس کے نمبربہترہوں گے وہی اپوزیشن لیڈر بنے گا، گوادر سے سینیٹربھی ہمارے ساتھ ہیں۔

    انکا کہنا تھا کہ آصف زرداری،بلاول بھٹو، عمران خان کاشکریہ اداکرتے ہیں، ہم تو 6ارکان کے ساتھ آئے تھے۔

    چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ حاصل بزنجوصاحب کیوں آگ بگولہ ہوگئےمعلوم نہیں، حاصل بزنجو بلوچستان سے ہیں، انہیں تو مبارکبا دینی چاہیے تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نئے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی آج عمران خان سے ملاقات کریں گے

    نئے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی آج عمران خان سے ملاقات کریں گے

    اسلام آباد: نئے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے آج ملاقات ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے رابطہ کیا ، جس میں صادق سنجرانی اور عمران خان میں آج دوپہر ملاقات پر اتفاق ہوا۔

    چیئرمین سینیٹ آج دوپہر بنی گالہ تشریف لائیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

    گذشتہ روز منتخب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے عمران خان کو فون کرکے اپنی حمایت پر شکریہ ادار کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان وفاق کی علامت کے طور پر ابھرے ہیں، توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔


    مزید پڑھیں :  عمران خان وفاق کی علامت کے طور پر ابھرے ہیں، صادق سنجرانی


    عمران خان نے صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ آئین کی فتح اور خاندانی سیاست کو شکست ہوئی۔

    یاد رہے کہ پاکستان صادق سنجرانی،راجہ طفرالحق کو ہرا کر سینٹ کےچیئرمین منتخب ہوئے، سنجرانی کو57ووٹ ملے جبکہ ن لیگی راجہ ظفرالحق 46 ووٹ حاصل کرسکے۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وزیر اعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو سے اہم ملاقات کی تھی اور پی ٹی آئی کی 13 سینیٹ نشستیں بلوچستان کو دینے کو اعلان کر کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے  کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عمران خان وفاق کی علامت کے طور پر ابھرے ہیں، صادق سنجرانی

    عمران خان وفاق کی علامت کے طور پر ابھرے ہیں، صادق سنجرانی

    اسلام آباد : نو منتخب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ عمران خان وفاق کی علامت کے طور پر ابھرے ہیں، بلوچستان کے عوام آپ کے تہہ دل سے ممنون ہیں۔

    یہ بات انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ٹیلی فون کرکے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہی، ٹیلیفونک گفتگو میں میر صادق سنجرانی نے سینیٹ انتخاب میں حمایت کرنے پر کہنا تھا کہ بلوچستان کو پارلیمان میں اہم مقام دلوانے پر صوبے کے عوام عمران خان کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان وفاق کی علامت کے طور پرابھرے ہیں، صادق سنجرانی نے عمران خان کو یقین دہانی کرائی کہ آپ نے مجھ سے جو توقعات وابستہ کی ہیں ان پر انشاءاللہ پورا اتروں گا۔

    علاوہ ازیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سینیٹ الیکشن کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تازہ پیغام میں صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے، اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ صادق سنجرانی کے انتخاب سے وفاق مضبوط ہوگا۔


    مزید پڑھیں: میرصادق سنجرانی، شکایات سیل کے سربراہ سے چیئرمین سینیٹ تک


    بلوچ سینیٹر صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ بننے پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، ان کا انتخاب وفاقِ پاکستان کو تقویت بخشے گا۔ آج کے دن ہم بلوچ عوام اور وفاقِ پاکستان کیلئے نہایت خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے  کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر عمران خان اور بلاول بھٹو کی مبارکباد

    صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر عمران خان اور بلاول بھٹو کی مبارکباد

    اسلام آباد: صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے مبارکباد پیش کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کا انتخاب وفاق پاکستان کو تقویت بخشے گا۔

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ آج کے دن ہم بلوچ عوام اور وفاق پاکستان کے لیے نہایت خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ صادق سنجرانی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ضیاء کے اوپننگ بلے باز کو شکست ہوگئی، بلوچستان جیت گیا ہے۔

    واضح رہے سینیٹ کے چیئرمین کے لیے حکمراں جماعت ن لیگ کے راجہ ظفر الحق اور اپوزیشن کے صادق سنجرانی کے درمیان مقابلہ تھا۔

    صادق سنجرانی 57 ووٹ لے کر چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے جبکہ ان کے حریف راجہ ظفر الحق 46 ووٹ لے سکے جبکہ نو منتخب چیئرمین صادق سنجرانی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔

    یہ پڑھیں: سینیٹ الیکشن: اپوزیشن اتحاد کے صادق سنجرانی چیئرمین منتخب، حلف اٹھا لیا


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • میرصادق سنجرانی : شکایات سیل کے سربراہ سے چیئرمین سینیٹ تک

    میرصادق سنجرانی : شکایات سیل کے سربراہ سے چیئرمین سینیٹ تک

    سلام آباد: سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن اتحاد کے امیدوار صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے، انہوں نے57 ووٹ حاصل کئے، ان کے مد مقابل حکومتی اتحاد کے امیدوار راجہ ظفرالحق 46ووٹ حاصل کرسکے۔

    سینیٹ کے چئیرمین کے لئے بلوچستان سے نومنتخب سینیٹر میر صادق سنجرانی کا نام سامنے آیا تھا، میر صادق سنجرانی کا تعلق بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے نوکنڈی سے ہے، ان کے والد خان محمد آصف سنجرانی کا شمار علاقے کے قبائلی رہنما میں ہوتا ہے اور وہ ان دنوں ضلع کونسل چاغی کے رکن ہیں۔

    میرصادق سنجرانی 14اپریل 1978 کوبلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے نوکنڈی میں پیدا ہوئے، انہوں نے ابتدائی تعلیم نوکنڈی میں حاصل کی، بعد ازاں انہوں نے بلوچستان یونیورسٹی سے ایم اے کیا۔

    میرصادق سنجرانی پانچ بھائیوں میں سب سے بڑے ہیں، ان کے ایک بھائی اعجاز سنجرانی ہیں جو نواب ثنا اللہ زہری کے دور حکومت میں محکمہ ریونیو کے مشیر بنے، حکومت کی تبدیلی کے باوجود وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے انہیں اس عہدے پر برقرار رکھا۔

    اس کے علاوہ میر صادق سنجرانی کے ایک بھائی محمد رازق سنجرانی سینڈک پروجیکٹ کے ایم ڈی رہے ہیں، میر صادق سنجرانی 1998 میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے کوآڈینیٹر رہ چکے ہیں۔

    دریں اثناء سال 2008میں جب یوسف رضا گیلانی وزیراعظم پاکستان بنے تو ان کی جانب سے قائم کئے گئے شکایات سیل کا سربراہ میر صادق سنجرانی کو بنایا گیا تھا اور وہ پانچ سال تک اس سیل کے سربراہ رہے۔

    میر صادق سنجرانی کا نام بطور امیدوار چیئرمین سینیٹ وزیراعلٰی بلوچستان نے دیا تھا جس پر پیپلزپارٹی، تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ نے ان کی حمایت کا اعلان کیا۔

    عبدالقدوس بزنجو اور میر صادق سنجرانی بلوچستان سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ کر سینیٹر منتخب ہوئے ہیں، یاد رہے کہ صادق سنجرانی کا عوامی سیاست سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا، ان کی پہچان کاروباری شخصیت کی ہے، ان کا کاروبار بلوچستان کے علاوہ دبئی میں بھی پھیلا ہوا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • پیپلزپارٹی نے چیئرمین سینیٹ کیلئے صادق سنجرانی کی حمایت کردی

    پیپلزپارٹی نے چیئرمین سینیٹ کیلئے صادق سنجرانی کی حمایت کردی

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی نے چیئرمین سینیٹ کے لیے امیدوار کے نام کا اعلان کردیا، صادق سنجرانی چیئرمین جبکہ سلیم مانڈی والا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چیئرمین سینیٹ کیلئے صادق سنجرانی کی حمایت کا اعلان کر تے ہوئے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے لیے ہمیں اکثریت حاصل ہے، آج پہلا قدم ہے، چیئرمین بنا کر مزید اور کام بھی کریں گے۔ وفاق نے 90 فیصد بجٹ پنجاب میں خرچ کیا ہے ہم چاہتے ہیں دوسرے صوبوں کو بھی ان کا حق دیا جائے۔

    اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ اپوزیشن کا متفقہ امیدوار مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کیساتھ مقابلہ کرے گا، سابق سینیٹر رضا ربانی کو پارٹی نے دوہزار اٹھارہ کے الیکشن کا ٹاسک دیا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہماری اولین ترجیح ہے کہ بلوچستان کے مسائل حل ہوں، اور ہم مل کر ہی ان مسائل کو حل کر سکتے ہیں۔ ہمارے اس اقدام سے بلوچستان کے عوام کے احساس محرومی کا مداوا ضرور ہو گا۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بہت بڑی قربانی دے کر بلوچستان کے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔

    آصف علی زرداری نے پہلے بھی بلوچستان کیلئے بہت کام کیا ہے، اٹھارہویں ترمیم ہو یا پھر بلوچستان پیکیج جو کہ پی پی کا ایک بہت بڑا کارنامہ تھا۔