Tag: saeed ahmed

  • نیشنل بینک کےصدرنیب کے سامنے پیش‘ تحقیقات کا آغاز

    نیشنل بینک کےصدرنیب کے سامنے پیش‘ تحقیقات کا آغاز

    لاہور : نیشنل بینک کے صدر سعید احمد نیب لاہور کے سامنے پیش ہوئے ہیں جہاں ان سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب) نے نیشنل بینک کے صدر سعید احمد کو آج طلب کیا تھا جہاں ان سے ایون فیلڈ کیس سے متعلق پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

    نیب لاہور نے نیشنل بینک کے صدر کے علاوہ جاوید کیانی کو بھی سمن جاری کیا تھا جس میں انہیں آج نیب لاہورآفس میں پیش ہونے کا کہا گیا تھا۔

    دوسری جانب وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو بھی نیب کی جانب سے تیسری بار نوٹس جاری کردیا ہے جس میں انہیں کل نیب لاہور آفس میں پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔


    اسحاق ڈار کو نیب میں طلبی کا تیسرا سمن جاری


    وزیرخزانہ اسحاق ڈار پہلے ہی نیب کے 2 سمن نظر انداز کر چکے ہیں۔ تیسرے نوٹس پر بھی پیش نہ ہوئے تو عدالت گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے سکتی ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل نیب نے اسحاق ڈار، ان کی اہلیہ، ان کے بیٹوں، علی، مجتبیٰ اور بہو اسما ڈار کے اکاؤنٹس کی تفصیلات بینکوں سے طلب کی تھیں۔


    پاناما کیس : نوازشریف اوران کے بچے دوسری پیشی پر بھی نہ آئے


    یاد رہے کہ گزشتہ روزسابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے صاحبزادے حسن اور حسین نواز بھی نیب کی جانب سے 2 بار طلب کیے گئے تاہم دونوں بار شریف خاندان کے افراد نے نیب کے سامنے پیش ہونا گوارا نہیں کیا۔


    پاناما کیس: وزیراعظم نوازشریف نا اہل قرار


    واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 28 جولائی کے فیصلے میں نواز شریف کو وزارت عظمیٰ کے لیے نا اہل قرار دیتے ہوئے شریف خاندان اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف 6 ہفتوں میں نیب ریفرنسز دائر کرنے کا حکم دیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔ 

  • صدر نیشنل بینک سعید احمد سرمایہ کی غیر قانونی منتقلی میں ملوث، جے آئی ٹی رپورٹ میں انکشاف

    صدر نیشنل بینک سعید احمد سرمایہ کی غیر قانونی منتقلی میں ملوث، جے آئی ٹی رپورٹ میں انکشاف

    اسلام آباد : پاناما جے آئی ٹی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وزیر خزانہ کے خاص دوست صدر نیشنل بینک سعید احمد سرمایہ کی غیر قانونی منتقلی میں ملوث ہیں ۔

    تفصیلات پاناما کیس کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی رپورٹ میں انکشاف میں کیا گیا ہے کہ ملک کے واحد قومی بینک کے صدر، اسٹیٹ بینک کے نائب گورنر سعید احمد بھی منی لانڈرنگ میں ملوث ہے، وزیر خزانہ کے خاص دوست ہونے کی وجہ سے سرمایہ کی غیر قانونی منتقلی میں وزیر خزانہ کی مدد کرتے رہے۔

    جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق جے آئی ٹی میں بیان دیتے ہوئے سعید احمد نے ایک اکاونٹ کو تسلیم بھی کیا اور کہا ہوسکتا ہے، اس اکاونٹ کو اسحاق ڈارکے کہنے پر استعمال کیا گیا ہو اور اس اکاؤنٹ سے سڑسٹھ لاکھ ڈالر کی نقل وحمل بھی ہوئی ہو۔

    پاناما جے آئی ٹی کے مطابق ان کے ایک بینک اکاؤنٹ کا اوسط بیلنس ستر سے اسی لاکھ ڈالر رہا اور انیس سو ستانوے میں ایک کروڑ سترہ لاکھ ڈالر تک دیکھا گیا، تحقیقات میں سعید احمد کے پانچ اکاؤنٹ سامنے آئے. ان اکاونٹس کے ڈپازٹ کوگروی رکھوا کر ہجویری گروپ کو قرضے فراہم کئے گئے ۔

    جے آئی ٹی کی تحقیقات کےمطابق سعید احمد وزیر خزانہ کے خاص دوست ہیں اور ہجویری گروپ سے بھی منسلک رہے ہیں، ہجویری مضاربہ میں شیئر ہولڈر بھی رہے۔

    دوسری جانب وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جے آئی ٹی کو دیے گئے بیان میں سعید احمد سے متعلق تمام تفصیلات اور رقم کی غیرقانونی منتقلی سے انکار کیا ہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • طلب ورسد میں فرق سے روپے کی قدرمیں کمی ہوئی، سعید احمد

    طلب ورسد میں فرق سے روپے کی قدرمیں کمی ہوئی، سعید احمد

    کراچی : قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک سعید احمد کے مطابق طلب ورسد فرق کے باعث روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    یوم آزادی پراسٹیٹ بینک میں پرچم کشائی کے مواقعے پر قائم مقام گورنراسٹیٹ بینک سعید احمد کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے قرض کی چوتھی قسط کی منظوری کیلئے مذاکرات کامیابی سے جاری ہیں، پاکستان نے آئی ایم ایف کے مقررہ معاشی اہداف سے زیادہ حاصل کرلئے ہیں۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ بینکوں کوڈالرکی فراہمی یقینی بنانےاور سٹے بازوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت جاری کی جاچکی ہیں، قائم مقام گورنر نے مزید کہا کہ مرکزی بینک خود مختار ادارہ ہے اور اس کی پالیسیاں ملکی معاشی و مالی نظام میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔