Tag: saeed bharam

  • دبئی سےگرفتار مبینہ دہشت گرد سعید بھرم کراچی منتقل

    دبئی سےگرفتار مبینہ دہشت گرد سعید بھرم کراچی منتقل

    کراچی : دبئی سے گرفتار مبینہ دہشت گرد سعید بھرم کوکراچی منتقل کردیاگیا۔ حساس اداروں نے تحویل میں لے لیا۔ ملزم کی سفری دستاویزات کی کاپی اے آروائی نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی سے گرفتار ہونے والے ایک سیاسی جماعت کے مبینہ دہشت گرد سعید بھرم کو غیرملکی ایئرلائن کے ذریعے کراچی منتقل کیاگیا۔

    اے آر وائی نیوز کوملنے والی سفری دستاویزات میں ملزم کا نام سعید احمد لکھاہواہے۔ کراچی پہنچتے ہی سعید بھرم کو حساس اداروں نے تحویل میں لے کرنامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

    سعید بھرم پردبئی اور جنوبی افریقہ سے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی ٹیمیں چلانے کا الزام ہے، بعض گرفتار ملزمان نےتفتیش کےدوران سعید بھرم کے بارے میں سیکیورٹی اداروں کو تفصیلات فراہم کی تھیں۔

    یاد رہے کہ مبینہ دہشت گردسعید بھرم کو انٹرپول کے ذریعے دبئی میں گزشتہ ہفتےگرفتارکیاگیاتھا۔

     

  • چائنا کٹنگ کنگ سعید بھرم کابھائی عارفین بھی گرفتار

    چائنا کٹنگ کنگ سعید بھرم کابھائی عارفین بھی گرفتار

    کراچی : سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کے کمانڈرسعید عرف بھرم کے بھائی عارفین کو دبئی سے حراست میں لے لیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق عارفین کراچی میں چائنہ کٹنگ اور زمینوں پر قبضے میں ملوث ہے، سعید بھرم کو انٹر پول کے ذریعے دبئی سے گزشتہ دنوں حراست میں لیا گیا تھا.

    زیر حراست ملزمان کی نشاندہی پر کراچی کے بھی مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں کی گئی ہیں، ذرائع کے مطابق ٹارگٹڈ کارروائیوں میں سیاسی جماعت کے مزید سات کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے.

    واضح رہے کہ سعید بھرم کراچی میں چائنہ کٹنگ کا اہم ملزم ہے جس پر بم دھماکوں، ٹارگٹ کلنگ ، اغوا برائے تاوان، قتل ، اقدام قتل سمیت سنگین جرائم میں ملوث ہونے کا بھی الزام ہے .

    ملزم کراچی آپریشن شروع ہونے کے بعد ملک سے فرار ہوگیا تھا.