Tag: Saeed Ghani ppp

  • بھائی کیخلاف مقدمہ : سعید غنی کا مؤقف سامنے آگیا

    بھائی کیخلاف مقدمہ : سعید غنی کا مؤقف سامنے آگیا

    کراچی : صوبائی وزیر سعید غنی کا ان کے بھائی فرحان غنی اور ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج ہونے پر رد عمل سامنے آگیا۔

    صوبائی وزیر سعید غنی کے بھائی اور چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی اور ان کے ساتھیوں کے خلاف انسداد دہشت گردی کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں صوبائی وزیر  نے اپنا مؤقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ میرے بھائی کا گزشتہ روز حافظ سہیل نامی شخص سے جھگڑا ہوا تھا اور آج اس نے مقدمہ درج کرادیا جو اس کا قانونی حق تھا۔

    اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ فرحان غنی سمیت تمام لوگ خود گرفتاری پیش کرکے قانون کا سامنا کرتے ہوئے عدالت میں اپنی بے گناہی ثابت کریں گے۔

    مزید پڑھیں : سعید غنی کا بھائی فرحان غنی ساتھیوں سمیت گرفتار، مقدمہ درج

    واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے سندھ کے رہنما اور صوبائی وزیر سعید غنی کے بھائی فرحان غنی کو پولیس نے سرکاری اہلکار پر تشدد کے الزام میں ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    مذکورہ مقدمہ فیروز آباد تھانے میں سرکاری اہلکار پر تشدد کے الزام میں درج کیا گیا جس میں دہشت گردی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

  • حافظ نعیم عمران خان بننے کی کوشش کررہے ہیں، سعید غنی

    حافظ نعیم عمران خان بننے کی کوشش کررہے ہیں، سعید غنی

    کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے رہنما اور صوبائی وزیر افرادی قوت سندھ سعیدغنی نے کہا ہے کہ حافظ نعیم عمران خان بننے کی کوشش کر رہے ہیں، یاد رکھیں کراچی کا میئر جیالا ہی ہوگا۔

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کو نہ تعلیمی اداروں میں امن پسند ہے نہ کراچی کی ترقی ان کو ہضم ہوتی ہے۔

    میئر کراچی کے حوالے سے صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا تھا کہ حافظ نعیم سن لیں کراچی کا میئر جیالا ہی ہوگا، پیپلزپارٹی کا میئر کراچی کے شہریوں کی بے مثال خدمت کرے گا۔

    پی پی رہنما نے کہا کہ کراچی کے عوام نے خدمت کی بنیاد پر پیپلزپارٹی کو مینڈیٹ دیا ہے، جب آمر حکومت میں آتے ہیں تو کراچی جماعت اسلامی کو بخشش میں دے دیا جاتا ہے۔

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کراچی میں منافرت کی سیاست کو فروغ دینے کی کوشش کررہی ہے۔

  • تسلی رکھیں!! میئر ہمارا ہی آئے گا، سعید غنی

    تسلی رکھیں!! میئر ہمارا ہی آئے گا، سعید غنی

    کراچی : پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور صوبائی وزیر محنت سعید غنی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا طرز عمل غیر سیاسی ہے، وہ جہاں الیکشن ہارتی ہے وہاں حملہ آور ہوجاتی ہے، تسلی رکھیں، میئر ہمارا ہی آئے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر انہوں نے جماعت اسلامی کراچی کے امیر کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا۔

    سعید غنی نے جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن ہوتے ہیں تو امیدوار جیتتے بھی ہیں ہارتے بھی ہیں، کراچی میں آپ بھی سیاست کرتے ہیں ہم بھی کرتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر بیٹھیں ۔

    انہوں نے کہا کہ تسلی رکھیں!! میئر ہمارا ہی آئے گا کیونکہ کراچی کے لوگ سمجھتے ہیں کہ پیپلزپارٹی کا میئر ہوگا تو وہ بہتر طریقے سے کام کرسکتا ہے۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نے بلدیاتی الیکشن کے لیے مکمل پلان کے ساتھ کراچی میں محنت کی تھی، جن یوسیز میں ہم جیتے ہیں ان علاقوں میں ہمارے نمائندوں نے سخت محنت کی۔

    سعید غنی نے جماعت اسلامی کی الیکشن مہم کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی نے الخدمت کے فنڈ کو الیکشن مہم میں استعمال کیا ہے،جس شہری کو بھی انہوں نے راشن دیا ان کا شناختی کارڈ لے لیا۔

    انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے اسکولوں میں بچوں کو کہا گیا جماعت اسلامی کو ووٹ دیں، یہ اپنا کیس بنارہے تھے کہ جب ہار جائیں گے تو واویلا مچائیں گے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پولنگ کا وقت 5بجےختم ہوجاتا ہے، پولنگ اسٹیشن میں موجود لوگ ووٹ ڈالتے ہیں، پی ٹی آئی والوں نےتو5بجے ہی پریس کانفرنس کرلی تھی،

    انہوں نے بتایا کہ اب تک کے نتائج کے مطابق 5 یوسیز ہم جیت چکے ہیں، ہمارے15میں سے 7 کونسلرز الیکشن جیت چکے ہیں۔