Tag: saeed ghani

  • وفاقی حکومت نہیں بلکہ تحریک انصاف اپنا بلدیاتی نظام لانا چاہتی ہے، سعید غنی

    وفاقی حکومت نہیں بلکہ تحریک انصاف اپنا بلدیاتی نظام لانا چاہتی ہے، سعید غنی

    کراچی : وزیربلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نہیں بلکہ پی ٹی آئی اپنا بلدیاتی نظام لانا چاہتی ہے، حکومت کو ڈیم بنانے کیلئے کوئی بہتر طریقہ ڈھونڈنا چاہیئے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کی نجی یونیورسٹی میں اسٹریٹ چلڈرن مسائل اور انکے حل کے عنوان پر تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ ملک کے دیگرمسائل کی طرح اسٹریٹ چلڈرن کا مسئلہ بھی بہت اہم ہے، غربت اورغیرمعیاری تعلیمی ادارے مسائل بڑھا رہے ہیں۔

    سعید غنی نے کہا کہ بھکاری مافیا بچوں کو جان بوجھ کر معذور کرکے بھیک منگوانے کے لیے استعمال کرتے ہیں، اسٹریٹ چلڈرن اہم مسئلہ ہے جس کی سب سے بڑی وجہ غربت اور ناقص تعلیمی ادارے ہیں۔

    کراچی سے اے آر وائی نیوز کی نمائندہ عمبرین الطاف کے مطابق تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نہیں بلکہ پی ٹی آئی اپنا بلدیاتی نظام لانا چاہتی ہے، ڈیم کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو ڈیم بنانے کیلئے کوئی بہتر طریقہ ڈھونڈنا چاہیئے۔

     سخی حسن پمپنگ اسٹیشن کے ٹینک سے مردہ کتا برآمد ہونے کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ مرا ہوا جانور ملنا باعث تشویش ہے اس پر سخت کارروائی ہوگی، کوشش کررہا ہوں کہ لوگ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

    انہوں نے واضح کیا کہ جن بلدیاتی اداروں کے سربراہ صحیح کام نہیں کرپائے تو انہیں گھر بھیج دوں گا۔ دو روزہ تقریب میں کراچی کی مختلف جامعات کے طالب علموں نے حصہ لیا اور اپنی تقاریر کے ذریعے اسٹریٹ چلڈرن کے مسائل پر پر روشنی ڈالی۔

  • کراچی میں پہلےنتائج چوری ہوتےتھے اور اس مرتبہ ڈاکہ پڑاہے،سعید غنی

    کراچی میں پہلےنتائج چوری ہوتےتھے اور اس مرتبہ ڈاکہ پڑاہے،سعید غنی

    لاڑکانہ :  وزیربلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ کراچی میں پہلے نتائج چوری ہوتے تھے  اور  اس مرتبہ ڈاکہ پڑاہے، سندھ کےشہروں میں 3 سے 4ماہ میں تبدیلی نظر آئے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیربلدیات سندھ سعیدغنی نے لاڑکانہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا لاڑکانہ کےمختلف علاقوں کادورہ کیا ہے،  مسئلے موجود ہیں، کچرے کو ڈمپ کرنے کی جگہ نامناسب ہے۔

    وزیربلدیات سندھ کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ ڈیویلپمنٹ کمیٹی غیر فعال ہے اورتنخواہیں لےرہےہیں، محکمہ بلدیات میں بڑی تبدیلی کی ضرورت ہے، محکمہ کے غیر فعال اداروں کو فعال ہونا چاہیئے۔

    سعیدغنی نے کہا کہ کراچی میں پہلے نتائج چوری ہوتے تھے اور اس مرتبہ ڈاکہ پڑا ہے، لاڑکانہ اورلیاری میں ہارنےکی وجوہات صرف مخالفین نہیں تھے۔

    صدارتی انتخاب کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ صدارتی الیکشن میں دیکھا جائے تو حزب اختلاف پی پی کو کمزور کررہی ہے ، صدارتی الیکشن میں حصہ لینے والا ہمارا امیدوار سب سے تجربہ کار ہے۔

    وزیربلدیات سندھ نے کہا سندھ کےشہروں میں 3 سے 4ماہ میں تبدیلی نظر آئے گی، عمران خان شور زیادہ مچاتے ہیں لیکن سفر بھی ہیلی کاپٹر پر کرتے ہیں۔

    مزید پڑھیں : خاتونِ اول عمران خان کو مزارِقائد بھیجیں، سعید غنی کا مشورہ

    گذشتہ روز وزیربلدیات سندھ سعید غنی نے خاتون اول کو عمران خان کو مزارقائد بھیجنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کا مزار قائد پر نہ آنا اچھی بات نہیں۔

    رہنماپیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ گورنرسندھ کو کچھ دن سیاسی سرگرمیاں کرنے دیں، عمران اسماعیل کو گورنرہاؤس میں نہیں رہنا چاہئے یہ ان کی پارٹی کا فیصلہ تھا۔

    انھوں نے کہا تھا یہ بھی بتا دیا ہے کہ میئرکراچی کے کہنے پر بلدیاتی قوانین تبدیل نہیں ہوں گے، میئرکراچی کے نمائندے اسمبلی میں ہیں ترمیم لےآئیں۔

  • خاتونِ اول عمران خان کو مزارِقائد بھیجیں، سعید غنی کا مشورہ

    خاتونِ اول عمران خان کو مزارِقائد بھیجیں، سعید غنی کا مشورہ

    کراچی : وزیربلدیات سندھ سعید غنی نے خاتون اول کو عمران خان کو مزارقائد بھیجنے کا مشورہ دے دیا اور کہا عمران خان کا مزار قائد پر نہ آنا اچھی بات نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیربلدیات سندھ سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا مزارقائد پر نہ آنا اچھی بات نہیں، اس موقع پر انہوں نے وفاقی وزیرِاطلاعات کی 55 روپے فی کلومیٹر والی بات پر بھی تنقید کی۔

    رہنماپیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ گورنرسندھ کو کچھ دن سیاسی سرگرمیاں کرنے دیں، عمران اسماعیل کو گورنرہاؤس میں نہیں رہنا چاہئے یہ ان کی پارٹی کا فیصلہ تھا۔

    انھوں نے کہا یہ بھی بتا دیا ہے کہ میئرکراچی کے کہنے پر بلدیاتی قوانین تبدیل نہیں ہوں گے، میئرکراچی کے نمائندے اسمبلی میں ہیں ترمیم لےآئیں۔

    سعید غنی سندھ کا کہنا تھا پی ٹی آئی دوستوں سے بات کریں گے کہ پچپن کی جگہ 550روپے فی کلو میٹر لے لیں، سندھ بھر کا دورہ کرنا ہے، گاڑی سے جاؤں گا تو پیٹرول زیادہ خرچ ہوگا۔

    گذشتہ روز وزیربلدیات سندھ سعید غنی نے کراچی میں غیر قانونی تعمیرات سے متعلق تفصیلات طلب کرلی تھی اور کہا تھا غفلت برتنے والے افسران و اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی، چند ماہ کے دوران اداروں میں بہتری نظرآنے لگے گی۔

  • کراچی میں قربانی کا تناسب 33 فیصد رہا

    کراچی میں قربانی کا تناسب 33 فیصد رہا

    کراچی: صوبائی وزیربلدیات سعید غنی کا کہنا ہے کہ کراچی کی لینڈ فل سائٹ پر 10 لاکھ سے زائد آلائشیں لائی گئیں، شہر میں قربانی کا تناسب تینتیس فیصد رہا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیر بلدیات نے میڈیا کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کی آبادی مردم شماری کے مطابق ایک کروڑ ساٹھ لاکھ ہے ، صرف ضلع وسطی میں 4 لاکھ 37 ہزار جانور ذبح کیے گئے ہیں۔

    صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کےلیے مختص کی گئی لینڈ فل سائٹ پر دس لاکھ سے زائد آلائشیں تلف کرنے کے لیے لائی گئیں ہیں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ حالیہ خانہ شماری کے مطابق کراچی میں 30 لاکھ گھر ہیں جبکہ دس لاکھ سے زائد قربانیاں ہوئی ہیں ، جس کے مطابق شہر میں قربانی کا تناسب 33 فیصد رہا ہے۔

    یا درہے کہ گزشتہ روز سعید غنی نے شہر سے نو لاکھ اسی ہزار آلائشیں اٹھانے کا دعویٰ کیا تھا جس پر شدید تنقید ہوئی تھی۔ میئر کراچی ، ایم کیو ایم کے خواجہ اظہار الحسن اور جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ شہر میں تین لاکھ سے پانچ لاکھ جانوروں کی قربانی ہوئی ہے، سعید غنی غلط اعدادو شمار بیان کررہے ہیں۔

    حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ اتنی بڑی تعداد بتانے کا مقصد انہیں اٹھانے کے لیےمختص کی گئی رقم میں خرد برد کرنا ہے،کم از کم شہریوں کے مسائل تو حل کیے جائیں۔

    دوسری جانب ٹینز ایسوسی ایشن کے سربراہ گلزار فیروز کا کہنا تھا کہ رواں سال کراچی سے ایک لاکھ قربانی کی کھالیں جمع کی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ کھالیں جمع کرنے کا کام عید کے تین دن میں انجام دیا جاتا ہے اور اس کے بعد یہ سلسلہ انتہائی سست ہوجاتا ہے۔

  • وزیر بلدیات سندھ کا بیان سمجھنے سے قاصر ہوں، خواجہ اظہار الحسن

    وزیر بلدیات سندھ کا بیان سمجھنے سے قاصر ہوں، خواجہ اظہار الحسن

    کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ بلدیات کی وزارت اندازوں پر چل رہی ہے، شہر قائد میں آلائشیں اٹھانے کا مناسب نظام موجود نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موؤمنٹ پاکستان کے رہنما و سابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کا مربوط نظام موجود نہیں ہے اور  وزیر  بلدیات سندھ کا بیان سمجھنےسے قاصر ہوں۔

    متحدہ قومی موؤمنٹ پاکستان رہنما خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ بلدیات کی وزارت اندازوں پر چل رہی ہے، بلدیاتی نمائندے بغیر کسی مدد کے کام کر رہے تھے۔

    سندھ اسمبلی کے سابق اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کا مربوط نظام موجود نہیں۔

    خیال رہے کہ عید کا تیسرا روز گزرنے کے بعد سندھ حکومت شہر قائد سے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے میں‌ تاحال ناکام رہی ہے.

    کراچی میں انتظامیہ کے مطابق عید کے تینوں دن دس لاکھ سے زائد جانوروں کو قربان کیا گیا۔

    رپورٹس کے مطابق شہر کی سڑکوں، گلیوں سے آلائشیں مکمل طور پر نہ اٹھائی جاسکیں، کچرے کے ڈھیروں میں آلائشیں موجود ہونے سے تعفن پھیلنے لگا جبکہ ضلع وسطی، جنوبی، غربی اور ملیر میں آلائشیں اٹھانے کا عملہ نہیں پہنچ سکا۔

  • بلاول بھٹو کو لیاری میں شکست، سعید غنی عہدے سے مستعفی ہوگئے

    بلاول بھٹو کو لیاری میں شکست، سعید غنی عہدے سے مستعفی ہوگئے

    
    کراچی : پیپلز پارٹی کراچی کے صدر سعید غنی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے، پی پی رہنما لیاری میں بلاول بھٹو کی شکست سے دلبرداشتہ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن 2018میں پی پی کے گڑھ لیاری سے پیپلزپارٹی کے امیدوار چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو تحریک انصاف کے امیدوار عبد الشکور شاد کے مقابلے میں بد ترین شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس پر پیپلز پارٹی کراچی کے صدر سعید غنی دلبرداشتہ ہوگئے، اور انہوں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین بلاول بھٹو کو ارسال کر دیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کےسینیئرعہدیداران نے سعید غنی سے سوال کیا تھا کہ پیپلز پارٹی کراچی سے کیوں ہاری؟ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کی موثر عوامی رابطہ مہم نہ ہونے کے باعث لیاری میں پیپلز پارٹی کو طویل عرصے کے بعد ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت نے سعید غنی کا استعفیٰ منظور نہیں کیا ہے۔

  • بلاول بھٹو کو روکنے والا پولیس افسر پی ٹی آئی امیدوار کا بھائی ہے، سعید غنی

    بلاول بھٹو کو روکنے والا پولیس افسر پی ٹی آئی امیدوار کا بھائی ہے، سعید غنی

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ جس پولیس افسر نے بلاول بھٹو کو اوچ شریف میں روکا وہ پی ٹی آئی امیدوار کا بھائی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کا بھائی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا امیدوار ہے۔

    سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کوڈی جی ایف آئی اے کو ہٹانے کے لیے خط لکھا ہے کہ مخالف جماعتوں کے امیدواروں کے رشتہ داروں کو تعینات کیا جارہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے ڈی جی ایف آئی اے کو نہ ہٹانے کا حکم دیا، سعید غنی نے کہا الیکشن سے پہلے پارٹی رہنماؤں کی کردار کشی کی جارہی ہے، الیکشن سے قبل ہدف بنائے جانے کا مقصد سیاسی لگتا ہے۔

    پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ جعلی اکاؤنٹس کیس کی تین چار سال پہلے انکوائری ہوچکی ہے، حسین لوائی کو تین چار سال پہلے کیوں گرفتار نہیں کیا گیا۔

    پنجاب پولیس نے بلاول کو اوچ شریف میں مخدوم پیر جلال الدین کے مزار پر حاضری سے روک دیا


    سعید غنی نے کہا ’جب انکوائری ہو رہی تھی تو اس وقت کارروائی کیوں نہیں کی گئی، الیکشن سے پہلے ایسی گرفتاریوں کا مقصد سیاسی لگتا ہے۔‘

    واضح رہے کہ دو دن قبل پنجاب پولیس نے بلاول کو اوچ شریف میں مخدوم پیر جلال الدین کے مزار پر حاضری سے روکا تھا، اس واقعے پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سندھ کے عوام گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کو پاپیوں کا گٹھ جوڑ سمجھتے ہیں، پی پی رہنماؤں کا ردِعمل

    سندھ کے عوام گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کو پاپیوں کا گٹھ جوڑ سمجھتے ہیں، پی پی رہنماؤں کا ردِعمل

    کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کے اجلاس کے ردِ عمل میں کہا ہے کہ سندھ کے عوام جی ڈی اے کو پاپیوں کا گٹھ جوڑ سمجھتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق جی ڈی اے کی طرف سے نگراں حکومت پر اظہارِ عدم اعتماد کے اعلان کے بعد پی پی نے بھی الائنس کے خلاف اپنا ردِ عمل جاری کر دیا ہے۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جی ڈی اے پاپی لوگوں کا منبع ہے، الائنس والوں کو اپنی شکست صاف نظر آ چکی ہے۔

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ پیر پگاڑا نے کرپشن کے سوا اور کیا کام کیا ہے؟ پلیجو مرحوم زندہ ہوتے تو ایاز لطیف پلیجو کو ہرگز ووٹ نہ دیتے۔

    پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی پی کے رہنما عاجز دھامرا نے کہا کہ جی ڈی اے والے الزامات لگا کر دل خوش کر رہے ہیں، پی پی کا مقابلہ ان کے بس کی بات نہیں ہے، اس لیے وہ انتخابات سے بھاگنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

    عاجز دھامرا نے کہا کہ جی ڈی اے رہنماؤں نے سیاست ہی الزامات پر کی ہے، پیپلز پارٹی سے مقابلہ کرنا ان کے بس میں نہیں ہے۔

    گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا نگراں حکومت پرعدم اعتماد کا اظہار


    ان کا کہنا تھا کہ جی ڈی اے کو الجھن ہے کہ کس منہ سےعوام سے ووٹ مانگیں، انھوں نے ہمیشہ چٹھیوں پر ووٹ مانگے ہیں لیکن وہ زمانہ اب چلا گیا ہے۔

    پی پی کی رہنما عاجز دھامرا نے کہا کہ جی ڈی اے والے  بجلی اور پانی کے مسئلے پر الزام لگا رہے ہیں، سندھ میں اگر بجلی یا پانی نہیں تو اپنے دو سابق وفاقی وزرا سے پوچھیں۔

    واضح رہے کہ کنگری ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں آج جی ڈی اے نے نگراں حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے کہا ہے کہ سندھ میں نگراں حکومت دراصل پیپلز پارٹی کی حکومت کا تسلسل ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایم کیو ایم کی ووٹ مشین اس بار کام نہیں کرسکے گی، سعید غنی

    ایم کیو ایم کی ووٹ مشین اس بار کام نہیں کرسکے گی، سعید غنی

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ انتخابات میں ایم کیو ایم کو دھاندلی کے ذریعے ووٹ نہیں ملیں گے، ایم کیو ایم کی ووٹ مشین اس بار کام نہیں کرسکے گی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سعید غنی نے کہا کہ انتخابات 2018 اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے، سب مل کر بھی پیپلزپارٹی کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔

    رہنما پیپلزپارٹی کے مطابق کراچی میں پہلی بار عام انتخابات شفاف ہوں گے، ووٹرز کو پولنگ کی سہولت قریب علاقوں میں پولنگ اسٹیشن میں ملنی چاہئے۔

    سعید غنی نے دعویٰ کیا کہ پیپلزپارٹی کراچی سے 50 فیصد سے زائد سیٹیں لے گی، پیپلزپارٹی کراچی کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھرے گی، امید ہے کراچی کے عوام پیپلزپارٹی کو کامیاب کریں گے۔

    واضح رہے کہ سعید غنی کا کہنا تھا کہ کراچی والوں نے دہشت گرد جماعتوں کو چھوڑ دیا ہے، پیپلزپارٹی نے حکومتی پالیسی کے تحت کراچی کے مسائل حل کئے ہیں، پیپلزپارٹی میں لوگوں کی شمولیت عوامی اعتماد کا مظہر ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پہلے ایم کیوایم دیہی اور شہری علاقوں میں فرق کو مٹانے کی باتیں کیا کرتی تھی جبکہ اب یہی ایم کیوایم اب فاصلے بڑھانے کی باتیں کررہی ہے کیونکہ ایم کیوایم کو جب بھی خطرہ محسوس ہوتا ہے وہ لسانی سیاست شروع کردیتی ہے۔

    رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم مذموم مقاصد کیلئے لوگوں میں دوبارہ نفرت پیدا کررہی ہے، اس عمل کی پرزور مذمت کرتے ہیں، مذہبی انتہاء پسندی کے ساتھ لسانی انتہاء پسندی بھی قابل مذمت ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • ذوالفقارمرزا وزیر داخلہ تھے، مگر وزیراعلیٰ کے اختیارات استعمال کیا کرتے تھے: سعید غنی

    ذوالفقارمرزا وزیر داخلہ تھے، مگر وزیراعلیٰ کے اختیارات استعمال کیا کرتے تھے: سعید غنی

    کراچی: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ ایم کیوایم حکومتی کاموں میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے.

    رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ میرے حلقے میں ایم کیوایم اورعرفان اللہ مروت مل کربھی مجھے نہیں ہرا سکتے، انشااللہ موقع ملا تو تمام رکاوٹیں توڑ کر کام کریں گے.

    سعیدغنی نے کہا کہ گلی ڈنڈا اتحاد پہلی بارنہیں بنے، ماضی میں ایسا ہوتا رہا ہے، ان کا مقصد پیپلزپارٹی کو شکست دینا ہے.

    پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ فہمیدہ مرزاکی فیملی نےقرض معاف کرایا، یہ ایک حقیقت ہے، سندھ حکومت نے بدین میں اربوں کا بجٹ ان کے حوالے کیا تھا.

    سعیدغنی نے الزام لگایا کہ ذوالفقارمرزا وزیر داخلہ تھے، مگر وہ وزیراعلیٰ کے اختیارات استعمال کیا کرتے رہے، کافی وزیرذوالفقارمرزا کی سفارش پرلگائے گئے تھے.

    ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقارمرزانے متعدد بار کہا کہ ان کے پاس جو کچھ ہے وہ زرداری کا دیا ہوا ہے، 2013 کے انتخابات میں آصف زرداری نےان کوٹکٹ دیاتھا، فہمیدہ مرزا کوپہلی خاتون اسپیکربننےکااعزازبھی آصٖف زرداری نےدلایا، مگر آج وہ ان کے خلاف ہوگئے ہیں.

    یاد رہے کہ مرزا خاندان نے 15 مئی کے جلسے میں‌ پیپلزپارٹی کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا، بعد ازاں فہمیدہ مرزا نے پیر پگارا اور ذوالفقار کے ہمراہ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا حصہ بننے کا اعلان کیا تھا.


    ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا حصہ بننے کا اعلان


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔