Tag: saeed ghani

  • کراچی والوں نے دہشت گرد جماعتوں کو چھوڑ دیا ہے، سعید غنی

    کراچی والوں نے دہشت گرد جماعتوں کو چھوڑ دیا ہے، سعید غنی

    کراچی : پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی والوں نے دہشت گرد جماعتوں کو چھوڑ دیا ہے، فریال تالپور کا کہنا ہے کہ شہر قائد کے عوام پیپلز پارٹی کو کامیاب کرائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار کراچی میں افطارپارٹی سے پی پی کراچی کے صدر سعید غنی، پی پی خواتین ونگ کی صدر فریال تالپور نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    سعید غنی نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی پہلے سے زیادہ ووٹ حاصل کرے گی، ہم سندھ کے شہری علاقوں میں اکثریتی نشستیں حاصل کریں گے۔

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ کراچی والوں نے دہشت گرد جماعتوں کو چھوڑ دیا ہے، پیپلز پارٹی نے حکومتی پالیسی کے تحت کراچی کے مسائل حل کئے، پیپلز پارٹی میں لوگوں کی شمولیت عوامی اعتماد کامظہر ہے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فریال تالپور نے متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کراچی کا نعرہ لگانے والوں کا مستقبل تاریک نظر آرہا ہے۔

    مزید پڑھیں: ایم کیو ایم کی ڈوبتی کشتی چھوڑیں، پیپلزپارٹی میں شامل ہوجائیں، سعید غنی کی پیشکش

    کراچی کے شہری دہشت گرد تنظیم کے مقابلے میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کو کامیاب کریں گے، فریال تالپور کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے مسائل پیپلز پارٹی حل کرے گی، پورے ملک سے پیپلزپارٹی کے امیدوار الیکشن لڑیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم مل بھی جائیں، تب بھی پی پی کے جلسے کا مقابلہ نہیں‌ کرسکتیں: سعید غنی

    پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم مل بھی جائیں، تب بھی پی پی کے جلسے کا مقابلہ نہیں‌ کرسکتیں: سعید غنی

    کراچی: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی 12مئی 2007 کے روز ایک تانگہ پارٹی تھی.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے کراچی میں‌ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ 12مئی والے روز پی ٹی آئی کا کوئی کردار نہیں‌ تھا، اس سانحے کے ذکر سے سب سےزیادہ تکلیف ایم کیوایم کوہوتی ہے.

    [bs-quote quote=”مخالفین اوچھے ہتھکنڈے استعمال کریں گے، تو ہم بھی پیچھےنہیں ہٹیں گے، پی ٹی آئی اب ہمت کرکے اس گراؤنڈ میں جلسہ کرے” style=”style-2″ align=”left” author_name=”سعید غنی”][/bs-quote]

    سعیدغنی نے کہا کہ 12مئی کو پیپلزپارٹی کےتقریبات کوسبوتاژکرنےکی کوشش کی گئی، ہمیں نقصان ہوا، کل بھی یہ تاثر دیا گیا، جیسے پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کیمپ پرحملہ کیا، حالاں کہ پیپلزپارٹی کے 25 کارکنان زخمی ہوئے ہیں.

    ان کا کہنا تھا کہ مخالفین اوچھے ہتھکنڈے استعمال کریں گے، تو ہم بھی پیچھےنہیں ہٹیں گے، پی ٹی آئی اب ہمت کرکے اس گراؤنڈ میں جلسہ کرے۔

    پی پی رہنما نے دعویٰ کیا کہ اب پیپلزپارٹی جناح گراؤنڈ میں تین گنا بڑا جلسہ کرکے دکھائے گی، چیلنج ہے پی ٹی آئی، ایم کیوایم مل کر بھی جلسہ کریں، تو بھی پیچھے رہ جائیں‌ گے.

    سعیدغنی نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی نے زخمیوں کی جوتصاویرشیئرکیں، وہ پی پی کارکنان ہیں، علی زیدی کے پولیس گارڈز نےمتعدد فائر کئے، کل کے واقعےکی پوری طرح تحقیقات کرائی جائیں، پتا لگنا چاہیے کہ کون لوگ کراچی کےامن کوتباہ کرنا چاہتے ہیں.


    بلاول بھٹو نے 12 مئی کے جلسے کا مقام تبدیل کردیا، پی ٹی آئی بھی موقف سے پیچھے ہٹ گئی


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پی پی کارکنان نے بدترین مثال قائم کی: علی زیدی، پی ٹی آئی واقعے کی ذمہ دار ہے: سعید غنی

    پی پی کارکنان نے بدترین مثال قائم کی: علی زیدی، پی ٹی آئی واقعے کی ذمہ دار ہے: سعید غنی

    کراچی: گلشن اقبال حکیم سعید گراؤنڈ میں پی ٹی آئی اور پی پی کارکنان کے درمیان خونریز تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، جس کے بعد دنوں جماعتوں کے مرکزی رہنماؤں نے واقعے کا ذمہ دار ایک دوسرے کو ٹھہرایا ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کراچی کے رہنما علی زیدی نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی پی کارکنان نے آج کراچی میں بدترین مثال قائم کی، سعید غنی جھوٹ بول رہے ہیں، پتھراؤ پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی جانب سے کیا گیا، ان کی جانب سے فائرنگ بھی کی گئی، علاوہ ازیں انہوں نے ہمارا کیمپ بھی اکھاڑ دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی نعرے بازی پر ہمارے کارکن پیچھے ہٹ گئے تھے، سعید غنی کو ایم کیو ایم فوبیا ہوگیا ہے، سعید غنی نے پولیس کی نگرانی میں کھڑے ہوکر حملہ کروایا، عزیز بھٹی تھانے میں مقدمہ درج کرانے آیا ہوں، پولیس کی موجودگی میں ہم پر تشدد اور پتھراؤ کیا گیا۔

    کراچی، پی ٹی آئی اور پی پی کارکنان میں تصادم، تین گاڑیاں نذرآتش، پتھراؤ

    رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ ہماری موٹر سائیکلیں، گاڑیاں جلائی گئیں، پولیس کی موجودگی میں ہم پر تشدد اور پتھراؤ کیا گیا، سعید غنی گینگ وار کے لوگوں کو ساتھ لے کر کھڑے تھے اور لوگوں کو اشتعال دلانے کی کوشش کر رہے تھے، پیپلز پارٹی رہنماؤں پر دہشتگردی اور اقدام قتل کا مقدمہ ہونا چاہیے۔

    پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سعید غنی نے واقعے کے ردعمل میں کہا کہ تحریک انصاف اس واقعے کی ذمہ دار ہے، پی ٹی آئی کے کچھ کارکنوں نے ہمارے کیمپ پر پتھراؤ کیا، تحریک انصاف کے کچھ لوگ اشتعال انگیزی پھیلانا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پی پی کارکنوں کو مشتعل کیا گیا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں نے زبردستی کیمپ لگا رکھا تھا، یہ جماعت کراچی میں ایم کیوایم کے ایجنڈے پر کام کررہی ہے، تحریک انصاف والوں نے دادا گیری جیسا انداز اپنا رکھا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پیپلزپارٹی کو جلسے کی اجازت مل گئی، تصادم سے گریز کرنا چاہیے، سعید غنی

    پیپلزپارٹی کو جلسے کی اجازت مل گئی، تصادم سے گریز کرنا چاہیے، سعید غنی

    کراچی: پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سعید غنی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت مل گئی ہے، ہم تصادم کی طرف نہیں جانا چاہتے۔

    تفصیلات کے مطابق پی پی کے رہنما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جلسے کے لیے 4 مئی کو درخواست جمع کرائی تھی جب کہ 3 مئی کو ڈپٹی کمشنر کو فون کر کے جلسے کے حوالے سے معلومات لی تھیں اور 5 مئی کو جلسہ گاہ کا دورہ کیا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے 12 مئی کو جلسہ مزار قائد پرکرنے کا اعلان کیا تھا، انھیں اعلان شدہ جگہ پر جلسہ کرنا چاہیے۔ پیپلز پارٹی کا جلسہ خراب کرنے کے لیے تصادم کی جانب جایا جا رہا ہے۔

    سعید غنی نے کہا کہ تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ ہم نے پولیس کو بتایا تھا، انھیں پتا ہونا چاہیے اجازت پولیس نہیں ڈپٹی کمشنر دیتا ہے۔ ضابطے کے مطابق ڈپٹی کمشنر پولیس سے رپورٹ طلب کرتا ہے۔ ہمیں ڈپٹی کمشنر نے بتایا تھا کہ کسی جماعت نے کسی بھی جلسے کے لیے درخواست نہیں دی۔

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ آج صبح تحریک انصاف کے رہنماؤں سے بھی رابطہ کیا تھا انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے جلسے کی جگہ تبدیل کرلے لیکن ہم 12 مئی کی مناسبت سے جلسے کی تاریخ اور جگہ تبدیل نہیں کرسکتے۔

    پی ٹی آئی نے کراچی میں فسادات کا خدشہ ظاہر کردیا، رینجرز سے مدد مانگ لی

    انھوں نے کہا کہ اجازت سے پہلے بینر پر تاریخ چھپوانا تحریک انصاف کی غلطی ہے، تحریک انصاف میں کچھ لوگ ایسے ہیں جو ہنگامہ چاہتے ہیں، کوئی غنڈہ گردی کر کے جلسہ کرنا چاہے تو ان کو روکنا میرا کام نہیں، ہم سیاسی کارکن ہیں تصادم کی جانب نہیں جانا چاہتے۔

    خیال رہے کہ پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی نے 12 مئی کو ایک ہی مقام (حکیم سعید گراؤنڈ) پر جلسے کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے باعث دونوں جماعتوں کے قائدین اور کارکنوں میں تناؤ میں نظر آرہا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ایم کیوایم کو جب بھی خطرہ ہوتا ہے لسانی سیاست شروع کردیتی ہے، سعید غنی

    ایم کیوایم کو جب بھی خطرہ ہوتا ہے لسانی سیاست شروع کردیتی ہے، سعید غنی

    کراچی : پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سعید غنی نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کو جب بھی خطرہ لگتا ہے لسانی سیاست شروع کردیتی ہے، اس بار متحدہ کو ماضی جتنی نشستیں نہیں ملیں گی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سعید غنی نے کہا کہ پہلے ایم کیوایم دیہی اور شہری علاقوں میں فرق کو مٹانے کی باتیں کیا کرتی تھی جبکہ اب یہی ایم کیوایم اب فاصلے بڑھانے کی باتیں کررہی ہے کیونکہ ایم کیوایم کو جب بھی خطرہ محسوس ہوتا ہے وہ لسانی سیاست شروع کردیتی ہے۔

    رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ ایم کیوایم مذموم مقاصد کیلئے لوگوں میں دوبارہ نفرت پیدا کررہی ہے، اس عمل کی پرزور مذمت کرتے ہیں، مذہبی انتہاء پسندی کے ساتھ لسانی انتہاء پسندی بھی قابل مذمت ہے۔

    سعید غنی نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کراچی کے لوگوں سے ووٹ مانگنے جارہی ہے چھیننے نہیں، خبریں ملی ہیں کہ ہمارے جلسے میں آنیوالوں کو ایم کیوایم کی جانب سے دھمکایا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ایم کیوایم کی سیاست کی وجہ سے ہزاروں لوگ مارے گئے، لوگوں کے ذہنوں میں دوبارہ یہ زہر گھولا گیا تو شہر میں خونریزی ایک بار پھر لوٹ آئے گی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چاہیے کہ وہ شہروں میں نفرت انگیز سیاست کا نوٹس لیں۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے سو فیصد یقین ہے کہ آئندہ الیکشن میں ایم کیوایم کو ماضی جتنی نشستیں نہیں ملیں گی اور نہ ہی ایم کیوایم کو ماضی والی سہولتیں میسرنہیں آئیں گی، وہ دن گئے جب اسکولوں پر قبضےکرکے ووٹ چھین لئے جاتے تھے۔

    ایک سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ راؤانوار نے اگر کوئی غلط کام کیا ہے تو کیا اس کی سزا پورے شہر کو ملےگی؟ عدالت میں اگر کوئی جرم ثابت ہوتا ہے توراؤ انوار کو لازمی اس کی سزا ملنی چاہیے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

  • ایم کیو ایم کے پاس آج وہ طاقت نہیں کہ کراچی کو یرغمال بناسکے، سعید غنی

    ایم کیو ایم کے پاس آج وہ طاقت نہیں کہ کراچی کو یرغمال بناسکے، سعید غنی

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کراچی میں ایم کیو ایم کے ایک اور علاقے میں بڑا جلسہ کرے گی، ایم کیو ایم کے پاس آج وہ طاقت نہیں کہ کراچی کو یرغمال بناسکے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی کے پروگرام ’’الیونتھ آور‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، سعید غنی نے کہا کہ ماضی میں ایم کیو ایم نے کراچی کے تاجروں کو دھمکی دی تھی، ایم کیو ایم نے کہا تھا پیپلزپارٹی نے حکومت میں شامل نہ کیا تو کاروبار نہیں کرنے دیں گے، پیپلزپارٹی نے دہشت کہہ دیں یا امن کی خاطر ایم کیو ایم کو حکومت میں شامل کیا۔

    رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ کراچی میں اچھے افسران کی شہادت پر پولیس کارروائی سے انکاری تھی، کراچی کا امن خراب تھا پولیس کارروائی نہیں کرتی تھی کیونکہ اوپر مشرف بیٹھے تھے، ایم کیو ایم اس وقت خود بحرانی کیفیت سے گزر رہی ہے۔

    سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے عروج پر لیاقت آباد کے لوگ کبھی کھل کر سامنے نہیں آئے تھے، ٹنگی گراؤنڈ جلسے کے بعد پیپلزپارٹی کراچی میں ایم کیو ایم کے ایک اور علاقے میں جلسہ کرے گی۔

    انہوں نے کہا کہ نچلی سطح تک تنظیم نہ ہونے کی وجہ سے پی ٹی آئی اوپر نہیں آتی، جلسہ جماعت اسلامی یا دیگر جماعتیں بھی بہت بڑا کر لیتی ہیں، عملی طور پر پی ٹی آئی انتخابی نتائج کے بعد سامنے نہیں آتی۔

    سعید غنی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ اسٹیبلشمنٹ اور اداروں کا رویہ سب کے سامنے ہیں، ان رویوں کے باوجود بھی پیپلزپارٹی کھڑی رہی، پیپلزپارٹی کو بھی کھلا میدان ملے تو ان سے اچھا نتیجہ سامنے آئے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سیاسی فیصلے عدالت کو نہیں، سیاست دانوں کو کرنے چاہئیں: سعید غنی

    سیاسی فیصلے عدالت کو نہیں، سیاست دانوں کو کرنے چاہئیں: سعید غنی

    کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ سیاسی فیصلے عدالت میں نہیں، سیاست دانوں کو کرنے چاہئیں۔

    تفصیلات کے مطابق سعید غنی نے عدالتی فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت کا فیصلہ ہے، پسند ہو یا نہ ہو، تسلیم کرنا ہی ہے تاہم عدالتوں کو بھی سیاسی نمائندوں کے مینڈیٹ کا احساس کرنا چاہیے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے این اے 250 سے ایم کیوایم کے سابق عہدیداران کی پی پی میں شمولیت کے موقع پر کیا۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ کراچی کے عوام نے ایم کیو ایم پر کئی بار اعتماد کیا لیکن بدلے میں کراچی کو بدنامی کے سوا کچھ نہیں ملا کیوں کہ ایم کیو ایم نے کبھی کراچی شہر کے بارے میں نہیں سوچا۔

    سعید غنی نے کہا کہ دیکھنا ہے کہ اب عمران خان جہانگیرترین سے متعلق کیا مؤقف اپنائیں گے، کیا انھیں پارٹی سے نکال دیا جائے گا؟

    واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کو آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہل قرار دیا ہے۔

    عابد شیرسرپربال اگوانےکے بجائے دماغ کا علاج کراتے، سعید غنی

    انھوں نے کہا کہ کل سندھ آمد پر ہم شہبازشریف کو ویلکم کریں گے، لیکن اگر انھوں نے سندھ آکر کچھ کہا تو ہم بھی جواب دینے کا حق رکھتے ہیں۔

    کراچی میں لوڈ شیڈنگ کو سازش قرار دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس کی ذمہ داری سوئی گیس کمپنی پر آتی ہے، گیس کی کمی ہے لیکن کمپنی کو کراچی کے عام کا خیال کرنا چاہیے۔

    سعید غنی نے کہا کہ کے الیکٹرک اور سوئی گیس کمپنی کی لڑائی میں کراچی کے عوام پس رہے ہیں، خیال رہے کہ کراچی میں گرمیاں شروع ہوتے ہی کے الیکٹرک کی طرف سے بارہ سے سولہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جانے لگی ہے جس سے عوام کا جینا دوبھرہوچکا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عابد شیرسرپربال اگوانےکے بجائے دماغ کا علاج کراتے، سعید غنی

    عابد شیرسرپربال اگوانےکے بجائے دماغ کا علاج کراتے، سعید غنی

    اسلام آباد: پیپلز پارٹی رہنما سعیدغنی نے عابد شیر علی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عابد شیر سر پر بال اگوانے کے بجائے دماغ کا علاج کراتے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی رہنما سعیدغنی نے عابد شیر علی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لیگی وزرا کا دماغی توازن بگڑنا فطری بات ہے، عابد شیرسرپربال اگوانےکےبجائےدماغ کا علاج کراتے۔

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ جاتی امرا مافیا میں دراڑیں پڑ چکی ہیں۔

    اس سے قبل انکا کہنا تھا کہ ماردھاڑ اورظلم کرنےوالوں کو کراچی والوں نے مسترد کردیا ہے، فاروق ستار کے متعلق کبھی دہشتگردی کی بات نہیں سنی، کامران ٹیسوری جہاں جاتے ہیں تباہی مچاتے ہیں۔


    مزید پڑھیں : شرجیل میمن ،ایان علی،عزیربلوچ کیخلاف کارروائی نہیں ہوتی؟عابد شیرعلی


    یاد رہے کہ وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے کیس 2ماہ میں نمٹانے کی باتیں ہوتی ہیں، شرجیل میمن ،ایان علی، عزیر بلوچ کیخلاف کارروائی نہیں ہوتی، حصول انصاف کی بات ہےتوڈاکوؤں کا بھی احتساب ہونا چاہئے۔

    انکا کہنا تھا کہ آصف زرداری کے کرپشن کے کیسز کیوں نہیں کھلتے، عزیربلوچ کی جے آئی ٹی کےمطابق ہزاروں لوگوں کوماراگیا، اس ملک میں صرف ایک ہی خاندان سے پوچھ گچھ ہورہی ہے۔

    عابد باکسر کے حوالے سے وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ عابد باکسرپرویزمشرف اورآصف زرداری کےدورمیں تھا، عابد باکسر جیسی باتوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کامران ٹیسوری ایسی مخلوق ہیں جہاں جاتے ہیں تباہی مچاتے ہیں، سعید غنی

    کامران ٹیسوری ایسی مخلوق ہیں جہاں جاتے ہیں تباہی مچاتے ہیں، سعید غنی

    کراچی : پیپلز پارٹی کے رہنما سعیدغنی کا کہنا ہے کہ فاروق ستارپیپلزپارٹی میں دلچسپی رکھتے ہیں تو یہ اچھی بات ہے، کامران ٹیسوری ایسی مخلوق ہیں جہاں جاتےہیں تباہی مچاتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ پاکستان میں تقسیم در تقسیم کا عمل جاری ہے، پی پی کے رہنما سعیدغنی نے ایم کیو ایم میں اندورونی اختلاف سے متعلق کہا کہ میں فاروق ستارسے متعلق کبھی دہشت گردی والی بات سنی نہیں، فاروق ستارپیپلزپارٹی میں دلچسپی رکھتے ہیں تویہ اچھی بات ہے۔

    کامران ٹیسوری کے حوالے سے سعیدغنی کا کہنا تھا کہ کامران ٹیسوری ایسی مخلوق ہیں جہاں جاتےہیں تباہی مچاتےہیں، کامران ٹیسوری ایم کیو ایم میں جتنا رہیں گے اتنی تباہی مچائیں گے، وہ ایم کیوایم میں آگے کیاکرتےہیں دیکھ لیں گے۔

    پی پی رہنما نے مزید کہا کہ ایم کیوایم کی بدقسمتی ہےکامران ٹیسوری کواہم عہدے دیئے۔

    گذشتہ روز بھی پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا تھا عوام کوپتہ چل رہا ہے کہ ایم کیوایم والےایک سیٹ پرکس طرح لڑتے ہیں، ان کا کوئی اصول اور نظریہ نہیں، ایم کیوایم کو اس جھگڑے کی قیمت دوہزاراٹھارہ کے الیکشن میں چکانا پڑے گی۔

    خیال رہے کہ کامران ٹیسوری کو سینٹ کی سیٹ دیئے جانے پر ایم کیو ایم اور رابطہ کمیٹی میں اختلاف مزید شدت اختیار کر گئے ہیں ، رابطہ کمیٹی نے فاروق ستارکو آؤٹ کرکے خالد مقبول کو کنوینر بنادیا۔


    مزید پڑھیں :  فاروق ستارنے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی تحلیل کردی، انتخابات کا اعلان


    جس کے بعد  ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کے اختیارات اور اس کو تحلیل کرتے ہوئے نئے انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا اعلان کردیا، انہوں نے کہا ہے کہ بہادرآباد والوں کے تمام اقدامات غیر آئینی ہیں۔

    انہوں نےتمام کارکنان اور اراکین اسمبلی کو سترہ فروری انٹراپارٹی انتخابات میں شرکت کی دعوت دی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ایم کیو ایم کی ڈوبتی کشتی چھوڑیں، پیپلزپارٹی میں شامل ہوجائیں، سعید غنی کی پیشکش

    ایم کیو ایم کی ڈوبتی کشتی چھوڑیں، پیپلزپارٹی میں شامل ہوجائیں، سعید غنی کی پیشکش

    کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے جو لوگ لڑ رہے ہیں وہ بانی کے جرائم میں شامل ہیں۔ ایم کیو ایم کی ڈوبتی کشتی چھوڑیں، پیپلزپارٹی میں شامل ہوجائیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ فاروق ستار خود کہہ رہے ہیں کہ اصل مسئلہ کچھ اور ہے، فاروق ستار کو چاہئے کہ وہ بتائیں اصل مسئلہ کیا ہے۔

    سعید غنی نے کہا کہ سندھ میں وزیر اعلیٰ بننے کا خواب ہر کوئی دیکھ سکتا ہے، کراچی کو ایم کیو ایم نے قومی سیاست سے الگ کرکے رکھا، وقت آگیا کہ کراچی وفاق کی سیاست سے جڑے، چاہتے ہیں کراچی کا ماضی آئندہ آگے نہ بڑھے۔

    انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے لوگوں نے تماشا رچایا ہوا ہے، کراچی کے لوگ اس تماشے سے جان چھڑانا چاہتے ہیں، ایم کیو ایم میں تذبذب سے ووٹر کو پریشانی کا سامنا ہے، کراچی کے ووٹرز کی بہتر چوائس پیپلزپارٹی ہوسکتی ہے۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ ایم کیو ایم نے غنڈہ گردی سے کراچی کو تباہ کیا، کراچی کی سیاست کا اثر پورے پاکستان پر ہوتا ہے، ماضی میں خوف کے باعث لوگ ایم کیو ایم چھوڑ نہیں سکتے تھے، بانی ایم کیو ایم کا خوف تھا، لوگ پارٹی چھوڑ نہیں سکتے تھے۔

    یہ پڑھیں: فارم علیحدہ علیحدہ جمع ہوئے، فیصلہ مل کر کریں گے، فاروق ستار

    سعید غنی نے کہا کہ کراچی میں لوگوں کو آزادی سے فیصلے کرنے کا موقع ملا ہے، کراچی پر توجہ دینا پی پی کی ذمہ داری بنتی ہے، ایم کیو ایم کو جس سے خوف ہے اس ہی پر الزام تراشی کرے گی۔

    رہنما پیپلزپارٹی نے نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف ہمیشہ اپنے علاوہ کسی کی نہیں سوچتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔