Tag: saeed ghani

  • سعید غنی کا تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی کے حوالے سے اہم بیان

    سعید غنی کا تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی کے حوالے سے اہم بیان

    حیدرآباد : وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ 28 ستمبر تک مؤخر کردیا ہے، کوئی برا مانےتو راضی کرلیں گے مگر بچوں کی صحت زیادہ اہم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کراچی میں آج مزید 4تعلیمی ادارے سیل کئےگئےہیں، مرحلہ وارتعلیمی ادارےکھولنے کا فیصلہ 28ستمبر تک مؤخر کردیاہے، پہلے مرحلے میں بہت کم تعداد اسکول میں رکھی گئی ہے، کم تعدادمیں بچوں کی آمد کا مقصد ایس اوپیز کا جائزہ لینا تھا۔

    وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں اسکولوں کو 20فیصدبچوں کو بلانےکی اجازت دی، 20فیصدبچوں پر بھی ایس اوپیز پرنہیں ہوگا تو کیسے اگلا مرحلہ شروع ہوگا، مزید ایک ہفتے کے وقت میں ایس اوپیز کے نفاذ کو بہتر کرنے کا جائزہ لیا جائے گا۔

    سعید غنی نے کہا کہ بچوں کی صحت پرائیوٹ اسکولز کے نقصانات اور تعلیم سے زیادہ اہم ہے ، اللہ کا شکر ہے کورونا کی صورتحال اطمینان بخش ضرور ہے ، تعلیمی ادارے کھولنے میں صرف ایک ہفتہ تاخیر کی ہے، جو اتنا بڑا مسئلہ نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ تعلیم کے معاملے پر صوبائی کمیٹی نے مجموعی طورپر فیصلے اتفاق رائے سے کئے ، بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، کراچی کاایک سرکاری اسکول2ٹیچرکاکوروناٹیسٹ مثبت آنےپربند کیا گیا، کوئی برا مانےتو راضی کرلیں گے مگر بچوں کی صحت زیادہ اہم ہے۔

    آل پارٹیز کانفرنس کے حوالے سے وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ فیصلے کرنے کےلئے ہی آل پارٹیز کانفرنس بلائی جارہی ہے، تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین بیٹھ کر فیصلے کریں گے، اے پی سی میں تمام مسائل زیر غور آئیں گے۔

  • تعلیمی ادارے کھلنے کے دوسرے روز بھی سعید غنی کا اسکول و کالجز کا دورہ

    تعلیمی ادارے کھلنے کے دوسرے روز بھی سعید غنی کا اسکول و کالجز کا دورہ

    کراچی: سندھ میں تعلیمی ادارے کھلنے کے دوسرے روز صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے مختلف اسکولز اور کالجز کا دورہ کیا، سعید غنی نے تعلیمی اداروں میں ایس او پیز کے حوالے سے تفصیلات طلب کیں جبکہ طلبا سے بھی سوال و جواب کیے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں تعلیمی ادارے کھلنے کے دوسرے روز بھی صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے مختلف اداروں کا دورہ کیا، سعید غنی پہلے کورنگی کے مختلف اسکولز اچانک پہنچے۔

    سعید غنی نے اسکولز میں ایس او پیز کے حوالے سے تفصیلات طلب کیں۔

    اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نجی اسکولز کی جانب سے اقدامات بہتر ہیں انہیں مستقل رکھا جائے، کوشش کی جائے کہ بغیر ماسک کوئی طالبعلم یا استاد اسکول کے اندر داخل نہ ہو۔

    سعید غنی نے طلبا سے ایس او پیز کے حوالے سے سوال و جواب بھی کیے۔

    بعد ازاں سعید غنی کورنگی ڈھائی نمبر میں گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج پہنچے، صوبائی وزیر نے کالج میں صفائی کی خراب صورتحال پر عملے کی سرزنش کی۔

    انہوں نے سیکریٹری کالجز باقر نقوی کو فوری طور پر کالج کا دورہ کرنے کی ہدایت کی۔

    اس کے بعد سعید غنی نے کورنگی ڈھائی نمبر پر ہی گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کا بھی دورہ کیا، صوبائی وزیر نے کالج میں تدریسی عمل کا جائزہ لیا اور طالبات سے ایس او پیز پر معلومات حاصل کیں۔

  • والدین کیلئے اہم خبر ، مرحلہ وارتعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق تاریخوں کا اعلان

    والدین کیلئے اہم خبر ، مرحلہ وارتعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق تاریخوں کا اعلان

    کراچی : وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے مرحلہ وارتعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق تاریخوں کا اعلان کردیا اور کہا ہر تاریخ سے ایک روز قبل دوبارہ ریویو بھی کیا جائےگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائےتعلیم کے اجلاس کے بعد وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تعلیمی ادارے15، 22 اور30 ستمبرکومرحلہ وارکھولےجائیں گے، ہر تاریخ سے ایک روز قبل دوبارہ ریویو بھی کیا جائےگا۔

    وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ صوبہ ایس اوپیزکی تیاری نہ ہونےپراسکولزکوکچھ دن بندش کی مہلت دےسکتاہے، سرجیکل ماسک لازمی نہیں کپڑے کا ماسک بھی قابل استعمال ہوگا۔

    سعیدغنی نے کہا تعلیمی ادارےکسی بچےکوبخاریاکھانسی ہےتووہ اسےاسکول نہ آنےدیں، صوبےمحکمہ صحت کےساتھ مل کر مانیٹرنگ کمیٹیاں تشکیل دیں ، مانیٹرنگ کمیٹیاں روزانہ کی بنیاد پر اسکولوں کا معائنہ کریں۔

    مزید پڑھیں : 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق اصولی فیصلہ ہوگیا

    یاد رہے وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائےتعلیم کے اجلاس میں 15ستمبر سے نویں، دسویں جماعت ، یونیورسٹی اور کالجوں کو کھولنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ بڑی جماعتوں کی کلاسیں کھولنے کے بعد کورونا کیسز کومانیٹر کیا جائے گا، کوروناصورتحال کےپیش نظر ایک ہفتہ بعد چھٹی سے آٹھویں تک کی سرگرمیوں کا آغازہوگا۔

    تمام صوبائی وزرائےتعلیم نے تعلیمی سرگرمیاں مرحلہ وار شروع کرنے پر متفق ہوتے ہوئے کہا گیا کہ کورونا وائرس کے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد ہوگا جبکہ طلباکو ماسک کےساتھ تعلیمی اداروں میں داخلہ یقینی بنانےکی ہدایت کی جائے گی۔

  • وزیر اعظم کے اعلان کردہ منصوبوں کی تکمیل سے کراچی میں بہتری آئے گی: سعید غنی

    وزیر اعظم کے اعلان کردہ منصوبوں کی تکمیل سے کراچی میں بہتری آئے گی: سعید غنی

    کراچی: صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے اعلان کردہ منصوبے بڑے ہیں، اگلے 3 برس میں تمام منصوبے مکمل ہونے سے بہتری آئے گی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے بنیادی ایشوز پر صوبائی حکومت نے ایک تحقیق کروائی تھی۔

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ عالمی اداروں سے وزیر اعظم کے اعلان کردہ منصوبوں پر بات جاری تھی، اگلے 3 برس میں تمام منصوبے مکمل ہونے سے بہتری آئے گی۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے اعلان کردہ کئی منصوبے بڑے ہیں، ان سے بہتری آئے گی۔ 8 سو ارب کے وہ منصوبے ہیں جن پر سندھ حکومت پہلے سے کام کر رہی تھی۔

    صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ وفاق سے طے ہے کہ شہر کی بہتری کے لیے مل کر کام کریں گے۔

    اس سے قبل ایک موقع پر سعید غنی کا کہنا تھا کہ کسی کو ہم سے اختلاف ہوسکتا ہے مگر کراچی کی ترقی برباد نہ کریں، اگر کراچی تباہ ہوتا ہے تو اس شہر میں رہنے والا ہر شخص تباہ ہوگا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ سندھ حکومت میں کراچی کی ترقی کے لیے ذرا بھی بدنیتی نہیں، کراچی سندھ ریونیو میں 90 فیصد دیتا ہے تو وفاق کو بھی 60 فیصد دیتا ہے، سندھ کو کہا جاتا ہے کہ 90 فیصد لگاؤ تو وفاق بھی 60 فیصد لگائے۔

  • 15 ستمبر سے تعلیمی اداروں کھولنے کے حوالے سے والدین کیلئے بڑی خبر آگئی

    15 ستمبر سے تعلیمی اداروں کھولنے کے حوالے سے والدین کیلئے بڑی خبر آگئی

    کراچی : وزیرتعلیم ومحنت سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ 15 ستمبر کو تعلیمی اداروں کو مختلف اسٹیج میں کھولا جائے، نہم سے اوپر کی کلاسزاور کلاس 6 سے 8 تک21ستمبر جبکہ پری پرائمری سے 5 تک کی کلاسز 28 ستمبر کوکھولی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم ومحنت سندھ سعید غنی کی زیرمحکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں تعلیمی اداروں کو کھولنے اور جاری کردہ ایس اوپیز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیرتعلیم سندھ نے کہا کہ وفاقی وزیرتعلیم کی زیرصدارت صوبائی وزراتعلیم کا اجلاس7 ستمبر کو ہوگا، اجلاس میں تعلیمی اداروں کو کھولنے کے حوالے سے فیصلہ کیاجائےگا۔

    سعیدغنی کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا کی صورتحال الحمدللہ بہت حدتک بہتر ہے، سب کمیٹی نےایس اوپیزکوفائنل کیا اورسفارشات بھی دیں۔

    سفارشات کے مطابق 15 ستمبر کو تعلیمی اداروں کو مختلف اسٹیج میں کھولا جائے، سفارشات کے مطابق نہم سے اوپر کی کلاسز، کلاس6 سے 8 تک21ستمبرتک جبکہ پری پرائمری سے 5 تک کی کلاسز 28 ستمبر کوکھولی جائیں گی۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبے کی جانب سےوفاق کی کمیٹی کوسفارش کریں گے، کوئی اسکول مذکورہ تاریخ سے قبل کھولتاہےتووہ خلاف قانون ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج کی اسٹیئرنگ کمیٹی کےہونےوالےفیصلےفائنل نہیں ہیں، 7 ستمبرکواین سی اوسی کےاجلاس کےبعدکوئی حتمی اعلان کریں گے۔

  • مزدور کارڈ : سندھ حکومت  بڑا اقدام

    مزدور کارڈ : سندھ حکومت بڑا اقدام

    کراچی : وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ نادراکیساتھ جومعاہدہ طے ہوا ، اس کے تحت کم ازکم 6 لاکھ25ہزار مزدوروں  کو کارڈ ایشو ہوگا، یکم جنوری2021کو پہلا کارڈ ایشو کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سوشل سیکیورٹی شہید بینظیر بھٹو کاخواب اور پی پی منشور میں شامل تھا، آج سندھ حکومت نے بینظیر بھٹو کے خواب کو تکمیل دینے کیلئے قدم بڑھایاہے ، یہ قدم نادرا کو منتقل کیا اس کے علاوہ کوئی آپشن نہیں تھا، اب کام کرنے والا ہر مزدور خود کو سوشل سیکیورٹی میں رجسٹر کرانے کا اہل ہوگا۔

    وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ ملک میں تمام پاکستانیوں کا مکمل ڈیٹا صرف نادرا کے پاس ہے، نادرایہ کارڈ بناکر مزدورکو دےگا تو مکمل ڈیٹا مرتب ہوگا، سندھ حکومت کے قدم سے مزدوروں کوحق پہنچانےمیں آسانی ہوگی۔

    سعید غنی نے کہا کہ نادراکیساتھ جومعاہدہ طے ہوا یہ پائلٹ پروجیکٹ ہے، منصوبے سے کم ازکم 6 لاکھ25ہزارمزدوروں کو کارڈ ایشو ہوگا جبکہ ایک وقت آئےگا جب 50لاکھ سے زائدمزدوروں کو کارڈ فراہم ہوں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ انڈسٹریزمیں کام کرنےوالےمزدوروں کی تعدادبھی کہیں زیادہ ہے، کارڈایشوکریں گے توشایدبڑی تعدادمیں فیکٹری مزدور خود کو رجسٹر کرائیں، کارڈ کے ذریعے ہمارے پاس مزدوروں کا مکمل ڈیٹا بھی آجائےگا۔

    صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان میں یہ ڈیٹاموجودنہیں کہ ملک میں کتنے مزدورکام کررہے ہیں، اصل ٹارگٹ جو مزدور بے روزگار ہوا ہے اس کو شامل کرناہے، سندھ حکومت نے امپلائرزکو آن بورڈ لیاہے، اپلائررز کے تعاون کے بغیر پراجیکٹ آگے نہیں بڑھ سکتا۔

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ فیکٹری مالکان سےبھی کہیں گےکہ اپنےمزدوروں کاڈیٹا دیں، مزدوروں کو فیکٹری مالکان کا محتاج نہیں بنائیں گے، ارادہ تھا یکم مئی کو پہلا کارڈ ایشو کرتے مگر کورونا کے باعث تاخیرہوئی، یکم جنوری2021کو مزدور کو پہلا کارڈ ایشو کریں گے۔

  • ’15 ستمبر سے تعلیمی اداروں کھولنے کی تیاریاں کر لی گئیں’

    ’15 ستمبر سے تعلیمی اداروں کھولنے کی تیاریاں کر لی گئیں’

    کراچی : وزیرتعلیم سندھ سعیدغنی کا کہنا ہے کہ 15ستمبر سے تعلیمی اداروں کھولنے کی تیاریاں کر لی ہیں تاہم تعلیمی ادارے کھولنے کا حتمی فیصلہ وفاقی سطح پر این سی او سی کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم سندھ سعیدغنی سے یونیسف سندھ چیپٹرکی چیف کرسٹینا کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں کرسٹینا نے صوبائی حکومت کو کوویڈ 19 سے متعلق اقدامات پر سراہتے ہوئے کہا کوویڈ 19 سے بچاؤ کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔

    وزیرتعلیم سندھ سعیدغنی نے کہا کہ ہم نے ہر وہ اقدام کیے جو کوویڈ 19 سے عوام کو بچا سکتے تھے، تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ مشکل تھا تاہم وقت نے درست ثابت کیا۔

    سعیدغنی کا کہنا تھا کہ 15ستمبر سےتعلیمی اداروں کھولنے کی تیاریاں کر لی ہیں اور تمام نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں کو ایس او پیز جاری کردی ہیں، تاہم تعلیمی ادارے کھولنے کا حتمی فیصلہ وفاقی سطح پر این سی او سی کرے گی۔

    اس سے قبل وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی زیرصدارت محکمہ تعلیم کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سیکرٹری تعلیم سندھ احمد بخش ناریجو، سیکرٹری کالجز باقر نقوی ،ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم ڈاکٹر فوزیہ، آصف میمن اور دیگر شریک ہوئے۔

    اجلاس میں صوبے بھر میں تعلیمی نصاب، کرونا وائرس کے بعد کی صورتحال اور نئے تعلیمی سال سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا ، وزیرتعلیم سندھ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ 7 ستمبر کو وفاقی وزیر تعلیم اور تمام صوبائی وزراء تعلیم کا اجلاس ہو تو ہمارے پاس تمام حوالے سے تیاریاں مکمل ہوں۔

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ تمام تعلیمی اداروں کو مکمل ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، ہماری پوری کوشش ہے کہ طلبہ و طالبات کا کرونا وائرس کے باعث جو تعلیمی عمل تعطل کا شکار ہوا اور اس کے باعث جو خلا ان کی تعلیم میں آیا ہے اس کو پورا کیا جائے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں کو 15 ستمبر کو کھولنے کا حتمی فیصلہ ایس سی او سی کے اجلاس میں ہوگا، ہمیں اپنی مکمل تیاری 15 ستمبر کو تعلیمی ادارے کھولنے پر مرکوز کرنا ہوگی، 15 ستمبر سے قبل تمام تعلیمی اداروں میں اسپرے سمیت تمام اقدامات کو مکمل کرلیا جائے

  • اگر کراچی تباہ ہوتا ہے تو اس شہرمیں رہنے والا ہر شخص تباہ ہوگا، سعید غنی

    اگر کراچی تباہ ہوتا ہے تو اس شہرمیں رہنے والا ہر شخص تباہ ہوگا، سعید غنی

    کراچی : وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ کسی کو ہم سے اختلاف ہوسکتا ہے مگر کراچی کی ترقی برباد نہ کریں، اگرکراچی تباہ ہوتاہےتواس شہرمیں رہنے والا ہر شخص تباہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں اپنی سوچ میں تبدیلی لاناہوگی، کسی کو ہم سے اختلاف ہوسکتا ہے مگرکراچی کی ترقی بربادنہ کریں، اگرکراچی تباہ ہوتاہےتواس شہرمیں رہنےوالاہرشخص تباہ ہوگا۔

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت میں کراچی کی ترقی کے لئےذرابھی بدنیتی نہیں، کراچی سندھ ریونیومیں 90 فیصددیتا ہے تو وفاق کوبھی 60 فیصد دیتا ہے، سندھ کو کہا جاتا ہے کہ 90 فیصد لگاؤ تو وفاق بھی 60 فیصد لگائے۔

    وزیر تعلیم سندھ نے مزید کہا کہ کراچی کیلئے ہم نے بہت کچھ کیا ہے اور کررہے ہیں، یہی بے حسی رہی تو ہمارا نقصان کم اورشہر کا زیادہ ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ کتابوں میں ہونی چاہئے، ہمیں بچوں کو حقائق پڑھانا ہوگی تاکہ انہیں معلوم ہو، بدقسمتی سے حقائق کے منافی بہت سی چیزیں کتابوں میں ہیں۔

  • 15اگست سے اسکول کھولنے کا اعلان،  سعید غنی کا بڑا اہم بیان سامنے آگیا

    15اگست سے اسکول کھولنے کا اعلان، سعید غنی کا بڑا اہم بیان سامنے آگیا

    کراچی : صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا 15 اگست سے اسکولز کھولنے کے نجی اسکولز کی ایسوسی ایشن کے اعلان سے بچوں اور والدین میں شدید بے چینی پائی  جارہی ہے، نجی اسکولز کی ایسوسی ایشنوں سے درخواست ہے کہ وہ وفاقی اور تمام صوبوں کی جانب سے 15 ستمبر کو تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے پر عمل درآمد کریں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر تعلیم اور تمام صوبوں کے وزراء تعلیم نے نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کی مٹینگ میں تمام صوبوں کی مشاورت اور اس کمیٹی میں شامل ایجوکیشنسٹ اور محکمہ صحت کے ڈاکٹروں اور دیگر کی مشاورت کے بعد ملک بھر میں تعلیمی ادارے 15 ستمبر 2020 کو کھولنے کے حوالے سے فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں 7 ستمبر کو اس کمیٹی کا ایک اور اجلاس بھی بلایا گیا ہے، جو اس وقت کی صورتحال کے پیش نظر فیصلہ کرے گی۔

    سعید غنی نے کہا کہ یہ فیصلہ بچوں کی صحت اور کرونا وائرس کے بعد کی صورتحال سے کسی قسم کا بچوں کو نقصان نہ پہنچیں سب کو پیش نظر رکھ کر کیا گیا ہے۔

    وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ 15 اگست سے اسکولز کھولنے کے نجی اسکولز کی ایسوسی ایشن کے اعلان سے بچوں اور والدین میں شدید بے چینی پائی جارہی ہے، نجی اسکولز کی ایسوسی ایشنوں سے درخواست ہے کہ وہ وفاقی اور تمام صوبوں کی جانب سے 15 ستمبر کو تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے پر عمل درآمد کریں۔

    انھوں نے کہا کہ 15 اگست سے تعلیمی ادارے کھولنے کے نجی اسکولز کی ایسوسی ایشن کا اعلان حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے اور ہم نہیں چاہتے کہ کوئی ایسی کارروائی کریں، جس کا ان اسکولز اور یہاں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو اس کا نقصان ہو۔

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ ہم نجی اسکولوں کے مسائل پر پہلے بھی ان کی آواز وفاق تک پہنچا چکے ہیں اور آئندہ بھی ہم ان کے ساتھ ہیں

    صوبائی وزیر نے کہا کہ امید ہے کہ نجی اسکولز کی تمام ایسوسی ایشنز حکومت کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے تعلیمی ادارے 15 ستمبر کو کھولنے کا اعلان کریں گی۔

  • وزیر تعلیم سندھ کا اسکول کھولنے سے متعلق اہم بیان آگیا

    وزیر تعلیم سندھ کا اسکول کھولنے سے متعلق اہم بیان آگیا

    کراچی : وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ کورونا کے حوالے سے صورتحال بہترہے، ہوسکتا ہے 15 ستمبر سے اسکول کھول دیے جائیں تاہم اگر صورتحال مختلف ہوئی تو پھر اسکول کھولنا مشکل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کورونا کے حوالے سے آج کی صورتحال بہتر ہے، ہوسکتا ہے اس صورتحال کے پیش نظر 15 ستمبرسے اسکول کھول دیے جائیں، اگر صورتحال مختلف ہوتی ہے تو پھراسکول کھولنا مشکل ہے۔

    وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ میں پہلے بھی پیشیوں پرآتا رہا لیکن نمبرنہیں آیا، آج بھی نہیں آیا، میئر کراچی کی پرفارمنس شہریوں سے پوچھیں کہ وہ مطمئن ہیں یانہیں، قانون کے مطابق ہم وسائل اور اختیارات دیتے ہیں، جج صاحبان کی آبزرویشن پر کمنٹ نہیں کرنا چاہتا۔

    سعید غنی نے کہا کہ اگر میری ذات سے متعلق پوچھیں گے تو جواب دوں گا، کوئی کہے کہ سندھ حکومت کی کارکردگی 100فیصد ہے توایسا نہیں، جتنے وسائل ہیں جتنا کرسکتے ہیں کررہے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کےعوام پیپلزپارٹی کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، یہی وجہ ہے پیپلزپارٹی کی نشستوں میں اضافہ ہورہا ہے، میئرکراچی سے متعلق جواب وہی دیں گے، مجھ سے متعلق جوسوالات ہوں گے میں ان کا جواب دوں گا۔