Tag: saeed uz zaman siddiqui

  • سعید الزماں صدیقی نے حلف نہ لینے پرحقائق سے پردہ اٹھا دیا تھا

    سعید الزماں صدیقی نے حلف نہ لینے پرحقائق سے پردہ اٹھا دیا تھا

    کراچی : سندھ کے سابق گورنر جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی مرحوم اور سابق صدر ریٹائرڈ پرویز مشرف کے درمیان پی سی او کے تحت حلف لینے کے حوالے سے جو مکالمہ ہوا تھا، جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی نے اُس وقت اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے ملکی تاریخ کے اہم ترین رازوں سے پردہ اٹھایا تھا۔

    سعید الزماں صدیقی اے آر وائی نیوز کو بتایا تھا کہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف سے میری پہلی ملاقات چودہ اکتوبر سال انیس سو نناوے کو ہوئی تھی، میں نے ان سے پوچھا تھا کہ آپ نے جن حالات مین بھی اقتدار سنبھالا ہے، کیا آپ دستور کی پابندی کریں گے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ ہاں جہاں تک ممکن ہوا میں دستور کی پابندی کروں گا۔

    پچیس جنوری کو میں وزیراعظم ہاؤس گیا تو جنرل صاحب نے کہا کہ ہم پی سی او کے تحت ججز کے حلف لینا چاہتے ہیں، جس پر میں نے ان کو یاد دلایا کہ آپ نے تو یہ وعدہ کیا تھا کہ عدالتیں اسی طرح دستور کے مطابق کام کرتی رہیں گی، تو پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ کیونکہ ہمیں یہ مشورہ دیا گیا ہے کہ ججز سے پی سی او کے تحت حلف لینا ضروری ہے۔

    جس پر میں ان کو صاف منع کردیا کہ میں پی سی او کے تحت حلف نہیں لوں گا، اسی روز رات نو بجے کے بعد تین جنرلز میری رہائش گاہ پرمجھ سے ملنے آئے،انہوں کہا کہ آپ کا حلف لینے سے انکار کرنا مناسب نہیں ہے کیونکہ یہ ملک و قوم کے مفاد میں کیا جارہا ہے۔

    کچھ ماہ بعد ایک اور جنرل میرے پاس آئے اور کہا کہ آپ نے کیا فیصلہ کیا، میں نے کہا کہ میں اپنے فیصلے پر آج بھی قائم ہوں جو ججز حلف لینا چاہتے ہیں آپ ان سے بے شک لے لیں، جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جی ایچ کیو کا یہ پیغام ہے کہ آپ آج گیارہ بجے تک گھر سے باہر نہ نکلیں۔

  • گورنرسندھ کی اچانک طبیعت خراب، آئی سی یو میں داخل

    گورنرسندھ کی اچانک طبیعت خراب، آئی سی یو میں داخل

    کراچی : سندھ کے گورنر جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی ان کو نجی اسپتال متقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے نئے گورنر جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کے باعث انہیں فوری طور پر کلفٹن کراچی کے نجی اسپتال میں پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹر ز نے ان کا معائنہ کرنے کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرلیا۔

      ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کو سانس میں دشواری کی وجہ سے اسپتال منتقل کیا گیا ۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ان کو انہائی نگہداشت کے وارڈ(آ ئی سی یو) میں منتقل کردیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے ترجمان گورنر ہاؤس نے کہا ہے کہ گورنرسندھ جسٹس (ر) سعیدالزماں صدیقی کی طبیعت اب بہتر ہے ان کے سینے میں انفیکشن کی وجہ سے انہیں صرف ایک روز کیلیے اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : سعید الزماں صدیقی نے گورنرسندھ کا حلف اٹھا لیا

    قبل ازیں گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی نے جمعہ کے روز اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا تاہم اس وقت بھی ان کی طبیعت کی ناسازی کے حوالے سے خبریں زیر گردش تھیں۔

  • جسٹس(ر) سعید الزماں‌ صدیقی گورنر سندھ تعینات

    جسٹس(ر) سعید الزماں‌ صدیقی گورنر سندھ تعینات

    کراچی:جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں‌ صدیقی کوڈاکٹر عشرت العباد کی جگہ گورنر سندھ تعینات کردیا گیا، ایوان صدر نے ان کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق 14 برس سے گورنر سندھ کے عہدے پرتعینات ڈاکٹر عشرت العباد کو وفاقی حکومت نے برطرف کرتے ہوئے جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کو گورنر سندھ تعینات کردیا۔

    یہ پڑھیں:جسٹس (ر)سعید الزماں صدیقی گورنر سندھ نامزد

    ایوان صدر نے سعید الزماں کو گورنر بنائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، اب صوبے کے گورنر ڈاکٹر عشرت العباد نہیں بلکہ جسٹس(ر) سعید الزماں صدیقی ہیں۔

    گورنر سندھ کی تبدیلی کا فیصلہ آج صبح اسلام آباد میں صدرِ مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف کی ملاقات میں کیا گیا۔اطلاعات ہیں کہ صدر مملکت ممنون حسین نے یہ تعیناتی وزیراعظم نواز شریف کی سفارش پر کی۔

    ذرائع کے مطابق ملاقات میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ سندھ اور بالخصوص کراچی کے معاملات بہتر بنانے کے لیے گورنرسندھ کو تبدیل کردیا جائے جس پر عمل درآمد کردیا گیا۔

    جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس بھی رہے ہیں جبکہ سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:طویل ترین گورنر شپ کا خاتمہ؟

    واضح رہے کہ سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو پاکستان کے طویل ترین گورنر بننے کا اعزاز حاصل ہے،تقریباً 14 برس تک گورنر سندھ کے عہدے پر فائز رہنے والے عشرت العباد ایشیا کے دوسرے اور دنیا بھر میں تیسرے طویل المدتی گورنر ہیں۔

    وفاق جو بھی فیصلہ کرے گا قبول ہے، ڈاکٹر عشرت العباد

    اے آر وائی نیوز سے گفت گو کرتے ہوئے ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ وفاق جو بھی فیصلہ کرے گا قبول ہوگا، گورنر وفاقی عہدہ ہے اور اس میں تبدیلی وفاق کا استحقاق ہے، فی الوقت گورنر ہائوس میں ہی موجود ہوں۔

    ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا، پیپلز پارٹی

    دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ گورنر کی تبدیلی کے حوالے سے ہمیں‌ اعتماد میں نہیں‌ لیا گیا