Tag: safai muhim

  • کراچی کا کچرا صاف کرنے میں وقت لگے گا،مراد علی شاہ

    کراچی کا کچرا صاف کرنے میں وقت لگے گا،مراد علی شاہ

    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر چوہدری نثار کے مشن کا علم نہیں میاں صاحب کے وزیر کا ان ہی سے پوچھا جائے مجھ سےاچھی اچھی باتیں کریں۔

    یہ بات انہوں نے آرٹس کونسل کراچی میں تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی کے کچرے سے ہاتھ نہیں اٹھایا شہر کو صاف کرنے میں وقت لگے گا۔

    شہر میں برسوں‌ کی گندگی اتنی جلدی صاف نہیں کی جاسکتی،صفائی کا کام چیئرمینوں اور بلدیاتی نمائندوں سے مل کر کیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس جتنا بھی وقت ہے اس میں سب کچھ بدل نہ سکا تو سمت ضرور درست کردوں گا میں اکیلا کچھ نہیں کر سکتا، مجھے ہر طبقے کی ضرورت ہے۔

    سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی کی عوام کا شکریہ جنہوں نے مجھے اون کیا، عوام کی خدمت دن رات کرتا رہوں گا، انشا اللہ مجھے میری ٹیم مایوس نہیں کرے گی۔

    وزیر اعلیٰ سندھ  نے وزیروں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ جو کام نہیں کرے گا اس کی کابینہ سے چھٹی ہو جائے گی۔

  • جنید جمشید کا صفائی نہ ہونے پر وزیراعلیٰ ہاؤس مارچ کا اعلان

    جنید جمشید کا صفائی نہ ہونے پر وزیراعلیٰ ہاؤس مارچ کا اعلان

    کراچی: معروف نعت خواں اور میزبان جنید جمشید آج بھی کراچی میں صفائی مہم چلائیں گے،جنید جمشید کا کہنا ہے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ سے ملنے سی ایم ہاؤس تک جائیں گے۔

    معروف نعت خوان جنید جمشید نے کراچی کو گندگی سے صاف کرنے کا بیڑا اٹھالیا، شہر کی سڑکوں پر صفائی مہم چلاتے جنید جمشید کا کہنا ہے کہ آج وہ ایم جناح روڈ اور لائنزایریا میں صفائی کریں گے ۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی غلاظت کا ڈھیر بن رہا ہے، کراچی کی نسبت باقی شہروں میں صفائی کی صورتحال بہتر ہے، جنید جمشید نے صفائی نہ ہونے صورت میں وزیراعلیٰ ہائوس تک مارچ کا اعلان بھی کیا ۔

    ان کا کہنا تھا امید ہے وزیر اعلیٰ سندھ ان کی بات سنیں گے، اگر حکومت سندھ کراچی کو صاف کرنے میں ناکام رہی تو کچرے سے بھرے ڈمپر سیم ہاؤس لے جائیں گے۔

    جنید جمشید کا کہنا ہے کراچی کے مقابلے میں دوسرے شہروں میں صفائی ہے، جنید جمشید گزشتہ کئی دنوں سے شہر میں صفائی مہم چلاتے نظر آرہے ہیں۔

  • جنید جمشید کی زیرقیادت صفائی مہم، ڈاکٹرفاروق ستاربھی حصہ بن گئے

    جنید جمشید کی زیرقیادت صفائی مہم، ڈاکٹرفاروق ستاربھی حصہ بن گئے

    معروف مذہبی اسکالر جنید جمشید کی قیادت میں کراچی میں صفائی مہم زور وشور سے جاری ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستاراورمعروف اداکار ایاز خان بھی مہم کا حصہ بن گئے۔

    Farooq-01

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت اور بلدیاتی اداروں کی ناکامی کے بعد اب شہر قائد کو کچرے سے صاف کرنے کے لیے مذہبی اسکالر، فنکار، سول سوسائٹی ، فلاحی تنظیمیں اور سیاسی قیادت بھی میدان میں آگئی ہے۔

    Farooq-02

    جنید جمشید کی زیر قیادت شہر میں صفائی کی مہم کے دوران نیپا چورنگی اور گلشن سے کچرا صاف کیا گیا۔ مہم میں غیر سرکاری فلاحی تنظیم اور فنکاروں کے ساتھ ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے بھی کچرا اٹھانے میں اپنا حصہ ڈالا۔

    Farooq-03

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنید جمشید نے کہا کہ حکومت ساتھ دے یا نہ دے ہمیں اپنے حصے کا کچرا خود صاف کرنا ہوگا۔


    Junaid Jamshed along with Farooq Sattar… by arynews

    انہوں نے کہا کہ شہر کراچی خوبصورت اور روشنیوں کا شہر تھا،ہم اسے پھرخوبصورت بنائیں گے، جنید جمشید نے کہا کہ شہرصاف نہ کیا تو اتنی بیماریاں پھیلیں گی کہ اسپتال بھرجائیں گے۔

    Farooq-04

    ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے وسائل پر قبضہ کرکے کراچی کو کھنڈر بنایا جا رہا ہے۔

    دوسری جانب غیر سرکاری فلاحی تنظیم کے رضا کاروں اور سول سوسائٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کراچی کو صاف کرنے کے لیے آگے بڑھیں، ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نہ جاگی تو جلد کراچی کا پورا کچرا وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے ڈال دیں گے۔

     

  • جنید جمشید ودیگر فنکاروں نے جھاڑو لگا کر صفائی مہم میں حصہ لیا

    جنید جمشید ودیگر فنکاروں نے جھاڑو لگا کر صفائی مہم میں حصہ لیا

    کراچی : جنید جمشید کی قیادت میں فنکاروں نے کراچی کی صفائی کا بیڑا اٹھالیا۔ حکومت ٹھنڈے کمرے میں بیٹھی سوچتی رہ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف نعت خواں اورمیزبان جنید جمشید کراچی کو صاف کرنے کا عزم لیے میدان میں آگئے ۔ بیلچہ اٹھایا اور کچرا اٹھانا شروع کردیا۔

    karachi-post-1

    لانڈھی کے حسینی چوک کو کچرے سے پاک کرتے ہوئے جنید جمشید کا کہنا تھا کہ کراچی ہمارا ہے اور ہم ہی اس کو صاف رکھیں گے، اس کو صاف ستھرا رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

    صفائی مہم میں معروف اداکار فیصل قریشی اور عدنان صدیقی بھی ان کے ساتھ تھے ۔ فیصل قریشی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چودہ گست سے پہلے شہرکو صاف ستھرا کردیں گے۔

    karachi-post-2

    عدنان صدیقی نے کہا کہ اپنا شہر صاف کرنے کیلئے عوام کو خود آگے آنا ہوگا۔

    واضح رہے کہ جنید جمشید نے گزشتہ روز کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن میں جھاڑو لگا کر کچرا اٹھا کر صفائی مہم کا آغاز کیا تھا ۔ جس کا اہتمام انصار برنی ٹرسٹ اور جے ڈی سی نے کیا تھا۔ پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ اور کارکنان بھی اس مہم میں ان کے ساتھ رہے۔

    karachi-post-3

     

  • جنید جمشید شہرکراچی کو صاف کرنے کیلئے میدان عمل میں آگئے

    جنید جمشید شہرکراچی کو صاف کرنے کیلئے میدان عمل میں آگئے

    کراچی : شہر قائد کو کچرے سے پاک کرنے کے لیے معروف مذہبی اسکالر جنید جمشید بھی میدان عمل میں آگئے۔

    Cleanliness drive under Ansar Burni Trust, JDC by arynews

    تفصیلات کے مطابق جے ڈی سی اورانصار برنی ٹرسٹ کے زیراہتمام کراچی میں صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ اس موقع پر رضا کاروں نے رنچھوڑلائن میں جھاڑو لگائی اورسڑکوں پر پڑا کچرا اٹھا یا۔

    JJ-post-1

    جے ڈی سی اور انصار برنی ٹرسٹ کی صفائی مہم میں معروف مذہبی اسکالر جنید جمشید اور پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ بھی شامل ہوگئے۔

    JJ-post-2

    جنید جمشید نے خود جھاڑو لگا کر علاقے کا کچرا صاف کیا اور مہم میں بھرپور حصہ لیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنید جمشید کا کہنا تھا کہ شہر کراچی کو صاف کرنے کی ذمہ داری ہم سب کی ہے۔

    JJ-post-3

    انہوں نے کہا کہ نئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے اچھی امیدیں وابستہ ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ شہر قائد کی ترقی کیلئے اقدامات کریں ہم ان کے ساتھ ہیں، اس موقع پر نوجوانوں نے جنید جمشید کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

    JJ-post-4

    پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے سندھ حکومت کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی توجہ نہ ہونے سے شہر کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ہے۔

     

  • متحدہ قومی موومنٹ نے احتجاجاً صفائی مہم روک دی

    متحدہ قومی موومنٹ نے احتجاجاً صفائی مہم روک دی

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ نے اپنے رہنماؤں، کارکنوں اور منتخب نمائندوں کی گرفتاریوں کے پیش نظر کراچی میں جاری صفائی مہم روک دی۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم رہنماء اور نامزد میئرکراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ جو لوگ ہماری پارٹی کی صفائی کررہے ہیں انہیں کراچی صاف کرنے کی مہم پسند نہیں آئی.

    گزشتہ شب صفائی مہم ملتوی کرنے کا فیصلہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس میں کیا گیا تھا.

    ندیم نصرت کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذریعے ایم کیو ایم کو صفائی مہم سے روکا چلانے سے روکا جا رہا ہے۔ اندھا دھند گرفتاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

  • متحدہ قومی موومنٹ کی صفائی مہم پانچویں روز بھی جاری

    متحدہ قومی موومنٹ کی صفائی مہم پانچویں روز بھی جاری

    کراچی : ایم کیوایم کی صفائی مہم پانچویں روز بھی جاری رہی۔ اس موقع پر ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے باغیوں کو پیغام دیا کہ عامر خان کو بھی سترہ سال بعد واپس ہی آنا پڑا۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ چھ اضلاع سے روزانہ کی بنیاد پر چار ہزار ٹن کچرا اٹھایا جا رہا ہے۔ فاروق ستار نے کہا کہ متحدہ کسی اور کا غصہ نہیں نکال رہی ہم خفا ہیں لیکن جب غصے میں آئے تو کچرا کراچی شہر سے باہر نہیں وزیر اعلیٰ آفس میں جمع کرا دیں گے۔

    نامزد مئیر وسیم اختر نے وزیر اعلی اور وزیر بلدیات پر خوب نشتر چلائے، ان کا کہنا تھا کہ جو کراچی کے نہیں وہ کراچی کا خیال کیسے رکھیں گے؟

    ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کراچی کو صاف کرنے کی مہم میں تعاون کرنے کی بجائے اس میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کچرا اٹھانا ہمارا نہیں وزیر بلدیات کا کام ہے،ایم کیوایم پر پہلے بھی الزامات لگتے رہے ہیں، مخالفین کو اس بار بھی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔

    متحدہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی جناح پور کا الزام لگایا گیا جو صرف الزام ہی نکلا۔

  • ایم کیو ایم کی صفائی مہم چوتھے روز بھی جاری

    ایم کیو ایم کی صفائی مہم چوتھے روز بھی جاری

    کراچی : ایم کیو ایم کے زیر اہتمام کراچی سے کچرا اٹھانے اور گلیوں کو صاف کرنے کی مہم چوتھے روز بھی جاری رہی۔

    اس موقع پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک دریا ہے کسی کے نکلنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔رضا ہارون کی بغاوت پر ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ سب کو ہدایت دے ۔

    ایم کیو ایم رہنما،کارکنان اورعوام آج چوتھے روز پھرسڑکوں پر نکلے، سڑکوں اور شاہراہوں پر سے کچرا اٹھا کرآئی اون کراچی کا ثبوت دیا۔

    ڈاکٹر فاروق ستار بھی ہر قسم کے کچرے کو صاف کرنے کے لئے پرعزم نظر آئے، نامزد مئیر وسیم اختر نے کہا کہ کچھ لوگ ہماری صفائی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن ہم شہر کو صاف کریں گے۔

    متحدہ رہنماؤں نے کراچی میں پانی کی کمی سے فسادات پھوٹنے کا خدشہ بھی ظاہر کر دیا۔

     

  • ایم کیوایم کی صفائی مہم دوسرے روزبھی جاری، حکومت سندھ سے شکوہ

    ایم کیوایم کی صفائی مہم دوسرے روزبھی جاری، حکومت سندھ سے شکوہ

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کی صفائی مہم کراچی میں دوسرے روز بھی جاری رہی، متحدہ رہنماؤں نے حکومت سندھ کو پیغام دیا کہ روڑے نہ اٹکائیں بلکہ ہمارے ساتھ مل کر کراچی کے گند کو صاف کریں۔

    پائنچے اور آستین چڑھا کر متحدہ رہنما اور کارکنان آج پھر میدان میں اترے ، کسی نے جھاڑو لگائی تو کسی نے بیلچے اور کرین چلا کر کچرے سے بھری گلیوں کا صفایا کیا۔

    کارکنان نے بھی شہریوں میں پمفلٹ تقسیم کرکے صفائی ستھرائی سے متعلق آگاہی فراہم کی، اس موقع پرنامزد مئیر اور ڈپٹی مئیر کا کہنا تھا کہ سیاست کرنے نہیں آئے، پیپلز پارٹی نے کراچی کو کچرے کا ڈھیر بنایا۔

    فاروق ستار بھی صفائی کرنے میں پیچھے نہ رہے، انہوں ساتھ ساتھ شکوہ بھی کرڈالا کہ حکومت سندھ ان کی صفائی مہم میں روڑے نہ ڈالے۔

    شہر کی گلیوں کو صاف کرنے والے منتخب نمائندوں اور رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مقصد میں ضرور کامیاب ہوں گے۔

  • ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی میں صفائی مہم کا آغاز

    ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی میں صفائی مہم کا آغاز

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے کراچی میں صفائی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے جھاڑو لگاکرمہم شروع کی، ایم کیوایم کے نو منتخب بلدیاتی نمائندے،اراکین رابطہ کمیٹی اوراراکین پارلیمنٹ صفائی مہم میں شریک ہیں۔

    کراچی کے نامزد مئیروسیم اختر نےلائنز ایریا میں ٹریکٹر چلایا،اور جھاڑو بھی دی، ڈاکٹر فاروق ستار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صفائی مہم میں اسکول اور کالج کے طالب علم بھی ساتھ دے رہےہیں۔

    صفائی مہم روزانہ کی بنیاد پر آٹھ گھنٹے جاری رہے گی۔ جب کہ سندھ حکومت کی جانب سے کوئی تعاون نہیں کیا جارہا.

    ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ناکام ہوگئی ہے۔ دوسری جانب وسیم اخترنے سندھ حکومت کو کراچی کی صفائی میں روڑے اٹکانے کا مجرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نہیں چاہتی کہ کراچی ترقی کرے اورشہری سکھ کا سانس لیں۔

    نامزد میئرکراچی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نےنوے لوڈرزکوبلاول ہاؤس کے سامنے کھڑاکرنےکی ہدایت کر کے بلدیاتی مشینری کو اپنی جاگیر سمجھ رکھا ہے، ہم شہر کی صفائی کرنا چاہتے ہیں۔

    ہم کراچی کےمنتخب نمائندےہیں لوگوں نےہمیں ووٹ دیاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں وال چاکنگ مٹانےکا آغازاپنی تنظیم کی چاکنگ مٹا کرکیا ہے۔

    کراچی کو کسی کی اوطاق نہیں بننے دیں گے اور ایک ماہ کے دوران شہر کو پاک صاف کرنے کے بعد کچرے کو اس کے اصل مقام پر ٹھکانے لگایا جائے گا۔