Tag: Safari Park

  • سفاری پارک میں سٹی وارڈن کا آنے والی فیملی پربدترین تشدد

    سفاری پارک میں سٹی وارڈن کا آنے والی فیملی پربدترین تشدد

    کراچی : سفاری پارک میں سٹی وارڈن آپے سے باہر ہوگیا، سٹی وارڈن نے فٹ پاتھ پر بیٹھی فیملی پربدترین تشدد کرکے انہیں ہراساں کیا۔

    کراچی کے مشہور تفریحی مقام سفاری پارک میں سٹی وارڈن کی غندہ گردی کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں سٹی وارڈن نے پارک اندر فٹ پاتھ پر بیٹھی خاتون کے سامنے اس کے ساتھ آنے والے مرد کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

    واقعے کی ویڈیو اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی، ویڈیومیں سٹی وارڈن کو فیملی کے پاس رکتے دیکھا جاسکتا ہے، سٹی وارڈن نے فیملی کے سامنے شہری پر تشدد کیا اور غلیظ گالیاں بھی دیں۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ فیملی کے ساتھ موجود مرد کی سٹی وارڈن سے کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی  تھی اور گالم گلوچ کے بعد بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔

    تشدد کرنے میں ملوث سٹی وارڈن کی شناخت نجم ثاقب کے نام سے ہوئی ہے، بتایا جارہا ہے کہ پارک میں داخل ہوتے ہوئے شہری کی وارڈن سے تلخ کلامی ہوئی تھی جس پر بعد میں موٹر سائیکل پر اندر آیا اور مار پیٹ شروع کردی، اس موقع پر شہری نے جواب میں اس پر انگلی بھی نہیں اٹھائی۔ اس موقع پر قریب موجود لوگوں نے شہری کو بچانے کی کوشش کی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سٹی وارڈن نے خاتون کے سامنے شہری پر تشدد کرتے ہوئے اس کے منہ پر بھی لات ماری۔ یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جس کی ویڈیو آج منظر عام پر آئی ہے۔

    اس حوالے سے میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد ڈائریکٹر زو نے سٹی وارڈن کیخلاف کارروائی کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

  • سفاری پارک میں مدھو بالا ہتھنی کا انکلوژر تعمیر کرنے کے لیے ڈیزائن تیار

    سفاری پارک میں مدھو بالا ہتھنی کا انکلوژر تعمیر کرنے کے لیے ڈیزائن تیار

    کراچی: سفاری پارک میں مدھو بالا ہتھنی کا انکلوژر تعمیر کرنے کے لیے ڈیزائن تیار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مدھو بالا ہتھنی کو کراچی چڑیا گھر سے سفاری پارک منتقل کیا جا رہا ہے، اس سلسلے میں ڈیزائن تیار کر لیا گیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ مدھو بالا کا انکلوژر سفاری پارک میں سونیا اور ملکہ کے انکلوژرز کے سامنے تعمیر کیا جائے گا۔

    سفاری پارک میں ہتھنیوں کی سینکچری کے لیے 17.25 ایکڑ رقبہ وقف کیا گیا ہے، جب کہ ملکہ، سونیا اور مدھو بالا کے لیے 5.50 ایکڑ رقبہ مختص ہے۔

    ہتھنیوں کی سینکچری میں 3.25 ایکڑ رقبے پر ایلیفینٹ پلے ایریا بنایا جائے گا، اور 8.5 ایکڑ رقبے پر پانی اور درخت لگائے جائیں گے، پلے ایریا کے ساتھ پانی کے حوض کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    مدھو بالا کے لیے 25 فٹ اونچا اور 38 فٹ لمبا اور چوڑا انکلوژر تعمیر کیا جائے گا، جو لوہے اور فائبر سے تیار کیا جائے گا۔

    ڈائریکٹر چڑیا گھر و سفاری پارک کنور ایوب کو 45 روز میں مدھو بالا کا گھر تعمیر کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے، جب کہ مدھو بالا کو کراچی چڑیا گھر سے جون کے وسط تک منتقل کیا جائے گا۔

  • سفاری پارک : شیر اور دیگر جانور کوڑیوں کے بھاؤ بکنے لگے

    سفاری پارک : شیر اور دیگر جانور کوڑیوں کے بھاؤ بکنے لگے

    لاہور : پنجاب کے محکمہ وائلڈ لائف کے سفاری پارک میں شیر اور دیگر جانور کوڑیوں کے بھاؤ بکنے لگے، شیر کی قیمت بھینس سے بھی کم کردی گئی۔

    وائلڈ لائف کا سفاری پارک لاک ڈاؤن کی وجہ سے نقصاں کا شکار ہوگیا ہے۔ گزشتہ سال وائلڈ لائف پنجاب نے افریقی شیروں کے سات جوڑے سستے داموں فروخت کر دیے تھے۔

    جنگل کا بادشاہ شیر اب بھنیس سے بھی سستا ہوگیاوائلڈ لائف پارکس میں شیر اور دیگر جانورکوڑیوں کے بھاؤ بکنے لگے۔ لاہور کے سفاری زو میں گزشتہ سال14شیر21لاکھ میں فروخت کردئیے گئے، ایک شیرکی قیمت صرف ڈیڑھ لاکھ روپے وصول کی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ سفاری پارک میں4شیروں کو ڈیڑھ ،ڈیڑھ لاکھ روپے میں فروخت کیا گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ایک شیر کی قیمت35سے40لاکھ روپے ہے۔

    گزشتہ سال پارکس کیلئےایک کروڑ یا کم سے کم85لاکھ میں شیروں کو خریدا گیا تھا، سفاری زو میں سرپلس کی آڑ میں مزید4شیر رہ جائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق شیروں کی سستے داموں فروخت کے حوالے سے جب ڈی جی وائلڈ لائف کا ان مؤقف لینے کیلئے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اپنا مؤقف دینے سے انکار کردیا۔

  • ناکافی وسائل کی وجہ سے سفاری پارک کے 14 شیر فروخت کردیے گئے

    ناکافی وسائل کی وجہ سے سفاری پارک کے 14 شیر فروخت کردیے گئے

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے سفاری پارک کی انتظامیہ نے ناکافی وسائل کی وجہ سے 14 افریقی شیر فروخت کردیے، لاک ڈاؤن میں سفاری پارک بند ہونے کی وجہ سے انتظامیہ شدید مالی بحران سے دو چار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور سفاری پارک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سفاری پارک میں شیروں کی تعداد بہت زیادہ ہے اور ان کے کھانے پینے کے اخراجات غیر معمولی ہیں جس کی وجہ سے انہیں یہ قدم اٹھانا پڑا۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن میں لوگوں کی آمد و رفت ختم ہوگئی ہے جس کی وجہ سے سفاری پارک کی آمدن بھی ختم ہوگئی ہے۔

    علاوہ ازیں انتظامیہ پہلے ہی فنڈز کی کمی کا شکار ہے اور اب ایسے حالات میں ان کے لیے جانوروں کے کھانے پینے کا بندوبست مشکل ہوتا جارہا ہے۔

    لاہور کے سفاری پارک میں اس وقت 37 افریقی شیر، شیرنیاں، 5 ٹائیگرز بشمول سفید ٹائیگر، 2 جیگوار اور 2 پوما موجود ہیں، ان تمام شیروں کے دودھ اور گوشت کے اخراجات لاکھوں روپے ہیں۔

    انتظامیہ کے مطابق ایک شیر روزانہ 8 سے 9 کلو گوشت کھاتا ہے اور چند لیٹر دودھ پیتا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ تمام شیروں کی خوراک کے روزانہ کے اخراجات 30 ہزار روپے، ماہانہ 9 لاکھ روپے جبکہ سالانہ یہ رقم ایک کروڑ روپے سے تجاوز کرجاتی ہے۔

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے مذکورہ شیر 21 لاکھ روپے میں فروخت کیے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق فروخت کیے جانے والے شیروں میں سے 7 شیر نیلامی کے ذریعے فروخت کیے گئے ہیں اور ایک شیر تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے میں فروخت کیا گیا ہے۔

  • کراچی:رینجرزکایونیورسٹی روڈ پرواقع پارک میں چھاپہ،بڑی تعدادمیں اسلحہ برآمد

    کراچی:رینجرزکایونیورسٹی روڈ پرواقع پارک میں چھاپہ،بڑی تعدادمیں اسلحہ برآمد

    کراچی: شہرقائد میں واقع گوایش پارک میں رینجرز نےکارروائی کرتے ہوئےبھاری مقدار میں اسلحہ،دستی بم اور گولیاں برآمد کی ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی میں یونیورسٹی روڈ پرواقع گوایش پارک پررینجرز کےچھاپے کےدوران پارک کےاسٹور روم سےاسلحے کی بڑی کھیپ پکڑی گئی۔

    ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق پارک پر چھاپہ خفیہ اطلاع پرماراگیا،پارک کےاسٹور سے بڑی تعداد میں جدید اسلحہ برآمدہوا جس میں کلاشنکوف،رائفلز،ایس ایم جی،ایل ایم جیز شامل ہیں۔

    ترجمان رینجرز کےمطابق گوایش پارک میں کارروائی کےدوران مختلف اقسام کی گولیاں اورکارتوس بھی برآمدہوئے جبکہ کارروائی میں دستی بم ،بال بم ،بلاک بم اوردیگر اسلحہ بھی ملا ہے۔

    سندھ رینجرز کےترجمان کا کہناہےکہ اسلحہ تھیلیوں اورپینافلیکس میں لپیٹ کرچھپایاگیاتھا جوشہر میں بدامنی کےلیے استعمال ہونا تھا۔

    مزید پڑھیں:آپریشن رد الفساد، 45 افراد گرفتار، اسلحہ و غیر ملکی کرنسی برآمد

    دوسری جانب کراچی میں رضویہ پولیس نے کارروائی کے دوران غیرقانونی مقیم 8افغان شہریوں کو گرفتار کرلیاہے۔

    ادھر کراچی کےعلاقےموچکو میں پولیس نےایرانی ڈیزل اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے بس کےخفیہ خانوں میں چھپایاگیا4ہزارلیٹرایرانی ڈیزل برآمد کرکے2ملزمان کوگرفتارکرلیا۔

    مزید پڑھیں:جدید ٹیکنالوجی کا استعمال، کراچی پولیس نے خطرناک ملزم کو گرفتارکرلیا

    واضح رہےکہ دوروز قبل کراچی پولیس نےجدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے خطرناک ملزم کوگرفتار کرلیاتھا۔ملزم کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج سے کی گئی تھی۔

  • کیلیفورنیا:نایاب نسل کےگینڈے کا جنم،عوام نے چڑیا گھرکا رخ کرلیا

    کیلیفورنیا:نایاب نسل کےگینڈے کا جنم،عوام نے چڑیا گھرکا رخ کرلیا

    سان ڈیاگو: امریکی شہر سان ڈیاگو کے چڑیا گھر میں نایاب نسل کے گینڈے نے جنم لیا ہے، عوام ننھے سیاہ گینڈے کو دیکھنے کے لیے چڑیا گھر کا رخ کرنے لگے۔

    امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان ڈیا گو کے سفاری پاک میں نایاب نسل کے سیاہ گینڈے کی پیدائش پر چڑیا گھر کی انتظامیہ میں خوشی لہر دوڑ گئی ۔ ننھے گینڈے کی پیدائش پر چڑیا گھر کی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ وہاں پر آنے والے افراد بھی بہت خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

    چھ دن کے ننھے گینڈے کی حرکتوں اور اچھل کود سے ہرکوئی محظوظ  ہورہا ہے، چڑیا گھر کی انتظامیہ کے مطابق دنیا میں اس وقت سیاہ گینڈے کی تعداد صرف پانچ ہزار رہ گئی ہے، سیاہ گینڈے کی نسل کو بچانے کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔