Tag: Safe city

  • سیف سٹی پروجیکٹ: کراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خبر

    سیف سٹی پروجیکٹ: کراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خبر

    کراچی: شہر قائد کے باسیوں کے لیے بڑی اور اچھی خبر ہے کہ سیف سٹی اتھارٹی منصوبے کے لیے 4 ارب روپے کی رقم جاری کر دی گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کو سیف سٹی بنانے کے مشن کے تحت سیف سٹی پراجیکٹ فیز ون کے لیے سندھ حکومت نے چار ارب روپے جاری کر دیے ہیں۔

    ڈی جی سیف سٹی آصف اعجاز شیخ کے مطابق اس پروجیکٹ کے پہلے فیز میں 1300 اسمارٹ کیمرے لگائے جائیں گے، یہ کیمرے ریڈ زون اور ایئر پورٹ کوریڈور میں لگائیں جائیں گے

    ڈی جی آصف اعجاز کے مطابق ان 1300 کیمروں میں 1044 نئے کیمرے ہوں گے، جب کہ 256 کیمرے اپ گریڈ کیے جائیں گے، پہلے فیز میں سیف سٹی کے 300 پولز بھی لگائے جائیں گے۔ ڈی جی سیف سٹی نے بتایا کہ ساؤتھ میں 212، سٹی میں 26، ایسٹ میں 37، ملیر میں 21، کورنگی میں 4 پولز لگائے جائیں گے۔

    ڈی جی کے مطابق سیف سٹی فیز ون کی منظور شدہ لاگت 6621 ملین روپے ہے، این آر ٹی سی سے کیے جانے والے معاہدے میں اس کی لاگت 5638 ملین ہے۔ وزیر داخلہ نے ڈی جی سیف سٹی کو فیز ون کو جلد مکمل کرنے کے لیے احکامات بھی جاری کر دیے ہیں، اور ڈی جی سیف سٹی پہلے فیز کو خود مانیٹر کریں گے۔

  • کراچی میکسیکواورکیپ ٹاؤن سے بھی زیادہ محفوظ شہرقرار

    کراچی میکسیکواورکیپ ٹاؤن سے بھی زیادہ محفوظ شہرقرار

    کرا چی : شہر قائد میکسیکو اور کیپ ٹاؤن سے بھی زیادہ محفوظ شہرقرار دے دیا گیا، خطرناک شہروں کی فہرست میں کراچی چھٹے سے پچاسویں نمبر پر آگیا، چار سال کے دوران چوالیس درجے بہتری آئی۔

    تفصیلات کے مطابق روشنیوں کے شہر میں دہشت گردوں کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیوں، سیکڑوں بھتہ خوروں اور ٹارگٹ کلرز کی گرفتاریوں کا پھل مل گیا۔

    کراچی آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کی محنت رنگ لے آئی، بین الاقوامی کرائم انڈیکس میں خطرناک شہروں میں کراچی چھٹے سے پچاسویں نمبر پر چلا گیا۔

    تین سال کے اندر کراچی کے امن میں چوالیس درجے بہتری آئی ہے، نمبیو انٹرنیشنل کرائم انڈیکس نامی تنظیم کے دوہزار اٹھارہ کے سروے کے مطابق شہر کراچی کیپ ٹاؤن اور میکسیکو سٹی سے بھی محفوظ شہر ہے۔

    یا د رہے کہ سال دو ہزار تیرہ میں اسی تنظیم نے کراچی کو دنیا کا چھٹا خطرناک شہر قرار دیا تھا، سروے رپورٹ کے مطابق تین سو ستائیس شہروں کی فہرست میں لاہور انیس درجے بہتری کے بعد ایک سو اڑتیسویں اور اسلام آباد دو سو چھبیسویں نمبر پر ہے۔


    مزید پڑھیں: جاپانی میئر نے کراچی کو محفوظ، دلچسپ اور پرکشش شہر قرار دے دیا


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔