Tag: Safeena behroz

  • بہروز اور سفینہ میں کتنی ذہنی ہم آہنگی ہے؟ دیکھیے دلچسپ سیگمنٹ

    بہروز اور سفینہ میں کتنی ذہنی ہم آہنگی ہے؟ دیکھیے دلچسپ سیگمنٹ

    لاہور : پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار بہروز سبزواری اور ان کی اہلیہ سفینہ کے درمیان بے مثال ذہنی ہم آہنگی پائی جاتی ہے جس کا اظہار پروگرام ہوشیاریاں میں سامنے آیا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہوشیاریاں کے عید اسپیشل میں بطور مہمان معروف اداکار بہروز سبزواری اور ان کی اہلیہ سفینہ بہروز نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر دونوں میاں بیوی نے سوالات کے دلچسپ جوابات دیئے۔

    پروگرام کے میزبان ہارون رفیق نے بہروز سبزواری کو کچھ دیر کیلئے باہر بھیجا اور ان کی اہلیہ سفینہ سے ان کے شوہر کی پسند اور ناپسند کے حوالے سے کچھ سوالات کیے۔

    سوالات مکمل ہونے پر بہروز سبزواری کو بلایا گیا اور وہی سوالات ان سے بھی پوچھے گئے جس میں سے ایک کے سوا تقریباً تمام سوالات کے جوابات انہوں نے وہی دیئے جو ان کی اہلیہ نے دیئے تھے۔

    اس موقع پر اسٹیج پر موجود تمام فنکاروں اور سامنے بیٹھے حاضرین نے ان کو سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تالیاں بجائیں۔

  • بہروزسبزواری نے سفینہ کو پہلا تحفہ کیا دیا تھا؟

    بہروزسبزواری نے سفینہ کو پہلا تحفہ کیا دیا تھا؟

    کراچی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیت اور معروف اداکار بہروز سبزواری نے اپنی اہلیہ سفینہ کو منگنی پر کیا تحفہ دیا تھا اور اس دور کی کون سی یادیں آج بھی تازہ ہیں؟ یہ ساری باتیں انہوں نے اپنے مداحوں کا بتا دیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہوشیاریاں کے عید اسپیشل میں بطور مہمان معروف اداکار بہروز سبزواری اور ان کی اہلیہ سفینہ بہروز نے خصوصی شرکت کی اور حاضرین کے دلچسپ سوالات کے جوابات دیئے۔

    اپنی شادی کے بارے میں کیے گئے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہماری منگنی 1985 میں اور شادی 1986 میں ہوئی اور یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ ہماری ارینج انگیجمنٹ اور لومیرج تھی۔

    ایک اور سوال پر انہوں نے بتایا کہ شادی سے پہلے میں نے سفینہ کو جو پہلا تحفہ دیا تھا اور ایک گلے کی چین تھی، بہروز سبزواری کی اس بات تصدیق ان کی اہلیہ سفینہ نے بھی کی۔