Tag: safeer

  • گوادر بندرگاہ پر تیل صاف کرنے کا کارخانہ قائم کرنا چاہتے ہیں، عراقی سفیر

    گوادر بندرگاہ پر تیل صاف کرنے کا کارخانہ قائم کرنا چاہتے ہیں، عراقی سفیر

    اسلام آباد: وزیر بندگاہ اور جہاز رانی میر حاصل بزنجو اور عراقی سفیر ڈاکٹر علی یاسین کی ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعاون اورعراق جانے والے پاکستانی زائرین کے لیے کشتی کی ممکنہ سروس پر بھی تبادلہ خیال گیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق  بندرگاہوں اور جہاز رانی کے وزیر میر حاصل بزنجو اور عراقی سفیر ڈاکٹرعلی یاسین سے ملاقات میں دوطرفہ تعاون اور عراق میں پاکستانی زائرین کیلئے کشتی کی ممکنہ سروس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پرعراقی سفیر نے خواہش ظاہر کی کہ گوادر بندرگاہ پر تیل صاف کرنے کا کارخانہ قائم کرنا چاہتے ہیں تاکہ پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے اور پاک و عراق تعلقات مزید مضبوط ہوں۔


    پڑھیں: گوادر پورٹ : کارگو کنٹینرز جہاز مشرق وسطیٰ اور افریقی ممالک روانہ


    خیال رہے ہر سال پاکستانی شیعہ زائرین ہزاروں کی تعداد میں عراق جاتے اور مقدس مقامات کی زیارت کرتے ہیں۔ واضح رہے رواں ماہ چین کے تعاون سے بلوچستان کے علاقے گوادر میں تعمیر کی گئی بندر گاہ  کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔  جس کے بعد یہاں سے مال خلیجی اور دنیا بھر کی عالمی منڈیوں میں بھیجا جارہا ہے۔
  • پاک فوج پر راکٹ حملہ: افغان سفیر کی دفتر خارجہ میں طلبی

    پاک فوج پر راکٹ حملہ: افغان سفیر کی دفتر خارجہ میں طلبی

    اسلام آباد : خیبر ایجنسی میں افغانستان سے راکٹ حملے میں پاک فوج کے چار جوان شہید اور چار زخمی ہونے کے واقعے پر دفتر خارجہ نے افغان سفیر کو طلب کرکے واقعے پر شدید احتجاج کیا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے افغانستان کی جانب سے مسلسل سرحدی خلاف ورزی اور افغان فوجیوں کے حملے میں چار فوجی اہل کاروں کی شہادت پر سخت احتجاج کرتے ہوئے افغان سفیر جانان موسٰی زئی کو دفتر خارجہ طلب کیا۔

    افغانستان کی جانب سے کئے گئے راکٹ حملے پر پاکستان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے افغان سفیر جانان موسٰی زئی کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق  افغانستان کی جانب سے شر پسندوں نے خیبر ایجنسی میں قائم پاک فوج کی پوسٹ پر راکٹ حملہ کیا۔

    اچانک ہونے والے اس حملے میں چار فوجی جوان شہید جبکہ دیگر چار زخمی ہوگئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو تباہ کردیا۔ جوابی کارورائی میں کئی دہشت گرد بھی مارے گئے۔

    ادھر پاکستانی حکام کی جانب سے افغان سفیر جانان موسیٰ زئی کو دفتر خارجہ طلب کر کے راکٹ حملے پر افغان حکومت سے شدید احتجاج کیا گیا۔

  • سانحہ نلترمیں جاں بحق افراد کی میتیں بھجوانے کی تیاریاں

    سانحہ نلترمیں جاں بحق افراد کی میتیں بھجوانے کی تیاریاں

    اسلام آباد : سانحہ نلتر میں جانیں گنوانےوالےغیر ملکی سفیروں اور ان کی بیگمات کی میتیں واپس بھجوانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔  پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق سانحہ نلترمیں جاں بحق افراد کی میتیں بھجوانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں.

    اس سلسلے میں ناروے،انڈونیشیا، ملائشیا اورفلپائن کےوفود اسلام آبادپہنچ گئے، سانحہ نَلتر کےتیسرےروزبھی فضا سوگوار ہے۔ ناروے اور فلپائن کے انجہانی سفیر وں کے لواحقین پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

    انڈونیشیا اورملائشیا سے وفود بھی اسلام آباد آگئے جو سفیروں کی بیگمات کی میتیں لےکرجائیں گے۔ دفترخارجہ کاکہنا ہے ناروے کی فرانزک ٹیم بھی اسلام آباد پہنچی ہے،جو ڈی این اے ٹیسٹ میں مدد کرے گی۔

    ناروے کی ٹیم سی ایم ایچ راولپنڈی میں پاکستانی ماہرین کے ساتھ کام کرے گی۔ نیدرلینڈزکے زخمی سفیر کو لینے کیلئے ایئر ایمبولینس بھی جلد پاکستان پہنچ رہی ہے۔

  • سانحہ نلتر محض اتفاقی حادثہ تھا، زخمی غیر ملکی سفیر

    سانحہ نلتر محض اتفاقی حادثہ تھا، زخمی غیر ملکی سفیر

    اسلام آباد : سانحہ نلترکےزخمی غیرملکی سفیروں نےواقعےکو اتفاقی حادثہ قرار دیا، عینی شاہدین کہتے ہیں کہ ناگہانی حادثے نے حواس معطل کر دیئےتھے۔

    تفصیلات کے مطابق  گلگت کی وادی نلتر میں ہیلی کاپٹر حادثے کو غیرملکی سفیروں نے اتفاقی حادثہ قراردے دیا۔ ارجنٹائن کےسفیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دہشت گردی کا امکان مسترد کردیا۔

    جبکہ ارجنٹائن جنوبی افریقا کے سفیرکا کہنا تھا کہ یہ محض اتفاقی حادثہ تھا جو کہیں بھی ہوسکتاہے۔ جنوبی افریقن سفیر زخمی عینی شاہد انڈونیشی سفیر حسرل سنی مجتبر نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر فضا میں گھومتے ہوئے زمین سے آ ٹکرایا۔

    انڈونیشی سفیر زخمی ڈچ سفیرمرسل دی ونک کہتےہیں، حواس بحال ہوئےتو دھوئیں کا بادل دیکھا۔ ڈچ سفیر پاک فوج کےمیجرکامران کاکہناتھا کہ ہیلی کاپٹر میں آگ بہت تیزی سے لگی، بچنےکاموقع ہی نہیں ملا۔

    ایک اورعینی شاہد وسیم کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر دس پندرہ منٹ کی پرواز کے بعد آرمی پبلک اسکول میں گرکر تباہ ہوگیا تھا۔ حادثےمیں شہید دو پاکستانی پائلٹ اور ایک ٹیکنیشن کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جبکہ غیرملکی افراد کی میتیں جلد ان کے وطن روانہ کی جائیں گی۔

  • پاک فرانس تجارت کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں، فرانسیسی قونصل جنرل

    پاک فرانس تجارت کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں، فرانسیسی قونصل جنرل

    کراچی : فرانسیسی قونصل جنرل فرانکوئس ڈل اورسو کی کراچی اسٹاک ایکسچینج آمد ،روایتی گھنٹہ بجا کر ٹریڈنگ کا آغاز کیا۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرانسیسی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بہت بزنس کے بہت مواقع ہیں پاکستان ا ور فرانس کے درمیان تجارت کا حجم 1بلین ڈالر ہے،پاکستان کے ساتھ تجارت کے فروغ پر کام کر رہے ہیں۔،

    قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کے لحاظ سےغورکر رہے ہیں جبکہ کئی فرانسیسی کمپنیاں کراچی اسٹاک ایکسچینج کے اندراج کیلئے پیش کی جائیں گی۔

    فرانسیسی کمپنیز نے ایکسپو پاکستان کا دورہ کیا تھا،اس موقع پر کراچی اسٹاک ایکسچینج کے ایم ڈی ندیم نقوی نے بتایا کہ کراچی اسٹاک ایکسچینج نے تین سالوں میں بہترین کارکردگی دکھائی،فرانسیسی کمپنیز کراچی اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ ہو کر سرمایہ کرے،فرانسیسی قونصل جنرل کراچی اسٹاک ایکسچینج کی کارکردگی کا معلوم کرنے آئے ہیں۔

  • تاجکستان پاکستان کو بجلی بیچنا چاہتا ہے، تاجک سفیر

    تاجکستان پاکستان کو بجلی بیچنا چاہتا ہے، تاجک سفیر

    اسلام آباد : تاجکستان کے سفیر شیرعلی جونونو نے کہا ہے کہ ان کا ملک جلد از جلد پاکستان کو بجلی بیچنا چاہتا ہے تاکہ پاکستان کے توانائی بحران میں کمی آئے ، جس نے معاشی ترقی کی راہ ہموار ہو سکے گی۔

    تاجکستان کے سفیر نے پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل سے ایک خصوصی ملاقات کے دوران کہا کہ تاجکستان اس کے علاوہ معیشت کے دیگر شعبوں میں دو طرفہ تعاون میں اضافے اور پاکستانی سرمایہ کاری کا خواہاں ہےتاکہ دونوں ممالک ترقی کر سکیں۔

    انھوں نے کہا کہ ان کے ملک کا توانائی کا شعبہ پندرہ سال سے مسلسل ترقی کر رہا ہے اور اب امریکہ اور روس کے بعد دنیا میں سب سے زیادہ بجلی پیدا کررہاہے۔

    پاکستان کو بجلی کی فراہمی کے منصوبے پر ڈیڑھ ارب ڈالر سے زیادہ لاگت آئے گی جسکے لئے عالمی بینک، اسلامی ترقیاتی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور دیگر ڈونرسرمایہ فراہم کرینگے۔

    پاکستان ایک ہزار جبکہ افغانستان تین سو میگاواٹ بجلی درامد کرے گا،جس سے پڑوسیوں کے مابین اعتماد سازی بھی ہو گی، اس موقع پر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا کہ پاکستان وسط ایشیائی ریاستوں سے تجارت کیلئے سب سے سہل راستہ ہے۔

  • پاکستان سے تجارتی تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں،ساؤتھ افریقی سفیر

    پاکستان سے تجارتی تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں،ساؤتھ افریقی سفیر

    اسلام آباد : پاکستان میں جنوبی افریقہ کے سفیر ایم پینڈ یولو کومالو نے کہا ہے کہ ان کاملک پاکستان کے ساتھ باہمی تجارت کو فروغ دینے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔

    دونوں ممالک کے مابین متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے کی وسیع گنجائش موجود ہے، جس سے استفادہ کرنے کیلئے نجی شعبوں کو قریب لانے کی ضرورت ہے۔

    اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل شعبے کے صنعتکاروں کیلئے یہ سنہری موقع ہے کہ وہ جنوبی افریقہ میں اپنے یونٹ لگا کر جنوبی امریکہ سمیت باقی دنیا میں اپنی برآمدات کو بڑھا سکتے ہیں۔

    جنوبی افریقہ معدنیات کے شعبے میں بھی جدید ٹیکنالوجی اور مہارت رکھتا ہے ، لہٰذا پاکستان اس شعبے میں جنوبی افریقہ کے ساتھ تعاون بڑھا کر اپنے قدرتی وسائل سے بہتر استفادہ حاصل کر سکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وہ جنوبی افریقہ کے سرمایہ کاروں کو بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کریں گے ، انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ان کا سفارتخانہ پاکستانی بزنس مینوں کو جنوبی افریقہ کے ساتھ تجارت بڑھانے کیلئے تعاون فراہم کرے گا۔

  • پاکستان تجارتی لحاظ سے پرکشش ہے،اسپینی سفیر

    پاکستان تجارتی لحاظ سے پرکشش ہے،اسپینی سفیر

    اسلام آباد : پاکستان میں اسپین کے سفیر جاویئر کاربا جوسا نے کہا ہے کہ اسپین توانائی اور انفراسٹرکچر کی ترقی میں پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے کو تیار ہے تا کہ پاکستان کی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہوسکے۔

    اسلام آباد کی تاجر برادری کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مختلف چیلنجوں کے باوجود پاکستان کی جغرافیائی حیثیت کاروبار کے لئے بہت پرکشش ہے۔

    ان کا مؤقف تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کی تعمیر سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے اور پاکستان کی موجودہ حکومت نے بھی سرمایہ کاروں کو پرکشش مراعات کی پیشکش کی ہے ۔

    وہ بھی اسپین کے سرمایہ کاروں کو ترغیب دینے کی کوشش کریں گے کہ وہ توانائی سمیت پاکستان کی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کریں۔

  • بھارتی جارحیت پردفترخارجہ کی غیرملکی سفیروں کو بریفنگ

    بھارتی جارحیت پردفترخارجہ کی غیرملکی سفیروں کو بریفنگ

    اسلام آباد: پاکستانی دفترخارجہ کی جانب سے غیرملکی سفیروں کو بھارتی جارحیت، ایل اوسی اورورکنگ باؤنڈری کی صورتحال پربریفنگ دی گئی ۔اسلام آباد میں غیرملکی سفارت کاروں کو عسکری حکام ،سیکریٹری خارجہ اور وزیرِاعظم کے مشیر برائِے خارجہ امور طارق فاطمی نے بریفنگ دی۔

    عسکری حکام نے سفارت کاروں کو بتایا کہ فائرنگ کی بندش پربھارت نےمنفی ردعمل کامظاہرہ کیا ہے دفتر خارجہ نے سفارت کاروں سےدرخواست کی کہ وہ اپنے اپنے ملکوں کو بھارتی جارحیت پر پاکستان کےمؤقف اور تشویش سے آگاہ کریں اور بھارت پرمذاکرات کےلئےسفارتی دباؤڈالاجائے۔

    دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان مسئلہ کشمیرسمیت تمام مسائل کاحل مذاکرات کے ذریعے چاہتا ہے۔