Tag: Safety Rules

  • سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر سول ایوی ایشن کی نجی ایئر لائن کو وارننگ

    سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر سول ایوی ایشن کی نجی ایئر لائن کو وارننگ

    کراچی : باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کا تلف کیا گیا کھانا ایپرن ایریا کے ساتھ ڈمپ کئے جانے پر نجی ایئر لائنز کے خلاف وارننگ لیٹر جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نجی ایئر لائن کو سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر وارننگ جاری کردی۔

    اس حوالے سے سی اے اے ذرائع کا کہنا ہے کہ باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر نجی ایئر لائنز کے مسافروں کا تلف کیا گیا کھانا ایپرن ایریا کے ساتھ ڈمپ کئے جانے پر نوٹس لیا گیا تھا۔

    اس کے علاوہ نجی ایئر لائن کی جانب سے ایپرن رولز کی خلاف ورزی بھی کی گئی۔ ائیر پورٹ مینجر کے مطابق کھانے پینے کی اشیاء کی موجودگی کے باعث رن وے اور اطراف پرندوں کی آمد میں بھی اضافہ ہورہا ہے، پرندوں کی آمد جہازوں کے لئے خطے کا باعث ہیں۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے نجی ایئر لائن کو لکھے گئے وارننگ لیٹر میں کہا گیا ہے کہ تلف کئے گئے کھانے کے باعث ایپرن ایریا کے اطراف بلی کتوں کے علاوہ دیگر حشرات الارض بھی آنے لگے ہیں لہٰذا ایئر لائن اتنظامیہ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر اپنے ملازمین کے خلاف فوری ایکشن لے۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا کہ اگر یہ عمل نہیں رکا تو بصورت دیگر مذکورہ ائر لائن اور عملے کے خلاف سخت اور تادیبی کارروائی کی جائے گی اور خلاف ورزی کر نے والے ملازمین کے ایپرن ایریا میں داخلہ پر پابندی عائد کردی جائے گی۔

  • پرواز میں اضافی وزن:  پی آئی اے نے مسافروں کی زندگی خطرے میں ڈال دی

    پرواز میں اضافی وزن: پی آئی اے نے مسافروں کی زندگی خطرے میں ڈال دی

    کراچی : پی آئی اے نے سیفٹی قوانین کی دھجیاں اڑا دیں، پرواز میں مقررہ وزن سے ڈھائی ہزار کلو گرام اضافی وزن بلا معاوضہ لوڈ کرکے مسافروں کی زندگی خطرے میں ڈال دی۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پر ڈھائی ہزار کلو گرام وزن بلا معاوضہ لوڈ کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے، اضافی سامان لوڈ کئے جانے سے مسافروں کی زندگیاں بھی خطرے میں ڈال دی گئیں۔

    سیفٹی قوانین کی یہ سنگین خلاف ورزی مدینہ سے پشاور آنے والی پرواز نمبر 3240پر کی گئی، لاکھوں روپے کےاضافی سامان سے طیارے کے فیول اخراجات میں بھی اضافہ ہوا۔

    محکمانہ تحقیقات میں محمد یاسین نامی ٹریفک افسر سمیت دیگر ملازمین مبینہ ذمہ دار قرار پائے گئے جس کے بعد سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی اور ریونیو نقصان کے ذمہ داران کو شو کازنوٹس جاری کردیا گیا۔


    مزید پڑھیں: پی آئی اے کے60 سالہ سی او او کی ریٹائرمنٹ کے باوجود ملازمت جاری


    ذرائع کے مطابق سعودیہ سے اضافی سامان کی مد میں 30 ریال فی کلو وصول کئے جاتے ہیں، محمد یاسین سمیت دیگر اہلکاروں کو حج پوسٹنگ پرمدینہ میں تعینات کیا گیا تھا، ان ذمہ داران کو با اثر افسران کی مبینہ سفارش پر حج پوسٹنگ دی گئی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔