Tag: safoora incident

  • پاکستان میں داعش کی موجودگی کے کوئی شواہد نہیں ملے، ترجمان دفترِ خارجہ

    پاکستان میں داعش کی موجودگی کے کوئی شواہد نہیں ملے، ترجمان دفترِ خارجہ

    اسلام آباد: دفترخارجہ کے ترجمان قاضی خلیل نے کہا ہے کہ سانحہ کراچی پرپوری قوم غمگین ہے۔پاکستان میں داعش کی موجودگی کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

    ترجمان دفترخارجہ قاضی خلیل نے بیان میں کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے قومی ایکشن پلان پر عملدآمد اور آپریشن ضرب عضب جاری ہے۔ سانحہ کراچی پر پوری قوم غم زدہ ہے۔ پاکستان میں داعش کی موجودگی کے کوئی شواہد نہیں ملے لیکن پھر بھی اس حوالے سے باخبر ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت سے مثبت بیانات کا آنا خوش آئند ہے۔ پاکستان اوربھارت کے درمیان کرکٹ، دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری کا باعث ہوگی۔

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ واہگہ کے راستے بھارت جانے والوں کے بارے میں پولیو وائرس کے حوالے سے کوئی رپورٹ یا شکایت موصول نہیں ہوئی۔

    یمن بحران کے حوالے سے قاضی خلیل کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی جانب سے پانچ دن کی جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

  • سانحہ صفورہ میں جاں بحق 44 افراد سپردِ خاک

    سانحہ صفورہ میں جاں بحق 44 افراد سپردِ خاک

    کراچی: سانحہ صفورہ میں جاں بحق ہونے والے 44 افراد کی تدفین سخی حسن قبرستان میں کردی گئی۔

    گزشتہ روزصفورہ چورنگی پرموٹرسائیکل سوارنامعلوم افراد نے الاظہر گارڈن کی بس پرفائرنگ کردی تھی، جس کے نتیجے میں اسمعیلی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے 43افراد جاں بحق جبکہ 13 افراد زخمی ہوگئے تھے، زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا تھا، بس میں خواتین اور بچے بھی سوار تھے۔

    سانحے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نمازِجنازہ آج بروزجمعرات صبح ساڑھے نو بجے الاظہر گارڈن میں ادا کی گئی۔

    اس موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور اسماعیلی اسکاؤٹس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے۔

    نمازِ جنازہ میں الاظہر گارڈن اور کریم آباد جماعت خانے سے متعلق افراد کے علاوہ اسماعیلی برادری کی اعلیٰ شخصیات اور اہم سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

    شہرکے دیگرعلاقوں کےجماعت خانوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر شرکت نہ کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔

    دریں اثنا اسپتال ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ واقعے میں زخمی ہونے والے دو افراد مزید جاں بحق ہوگئے۔

  • پاکستان مذہبی اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنائے، اقوام متحدہ

    پاکستان مذہبی اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنائے، اقوام متحدہ

    نیویارک: اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے پاکستان سے درخواست کی ہےکہ حکومت مذہبی اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہرممکن اقدامات کرے۔

    یہ درخواست کراچی کے علاقے صفورہ میں اسماعیلی برادری پرحملے میں 46 افراد کی ہلاکت کے بعد کی گئی، حملے کی ذمہ داری دولت اسلامیہ نامی گروہ نے قبول کی ہے۔

    بان کی مون نے حملے انتہائی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔

    انہوں نے حکوممت سے درخواست کی کہ پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کی حفاظت کے لئے ہرممکن اقدامات کیے جائیں۔

    پاکستان میں گذشتہ کئی سالوں میں مذہبی تشدد پسندی کے رحجان کو تقویت ملی ہے جس کا زیادہ ترنشانہ شیعہ برادری بنتی رہی ہے جو کہ پاکستان کی آبادی کا 20 فیصد حصہ ہے۔

  • سانحہ صفورہ: جاں بحق ہونے والے 43 افراد کی نمازِجنازہ ادا کردی گئی

    سانحہ صفورہ: جاں بحق ہونے والے 43 افراد کی نمازِجنازہ ادا کردی گئی

    کراچی: سانحہ صفورہ میں جاں بحق ہونے والے 43 افراد کی نمازِجنازہ ادا کرتی گئی، تدفین سخی حسن قبرستان میں کی جائے گی۔

    گزشتہ روزصفورہ چورنگی پرموٹرسائیکل سوارنامعلوم افراد نے الاظہر گارڈن کی بس پرفائرنگ کردی تھی، جس کے نتیجے میں اسمعیلی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے 43افراد جاں بحق جبکہ 13 افراد زخمی ہوگئے تھے، زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا تھا، بس میں خواتین اور بچے بھی سوار تھے۔

    اسماعیلی کمیونٹی کی بس پر فائرنگ ، 43 افراد جاں بحق

    تفصیلات کے مطابق سانحے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نمازِجنازہ آج بروزجمعرات صبح ساڑھے نو بجے الاظہر گارڈن میں ادا کی گئی۔

    اس موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں  اور اسماعیلی اسکاؤٹس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے۔

    نمازِ جنازہ میں الاظہر گارڈن اور کریم آباد جماعت خانے سے متعلق افراد کے علاوہ اسماعیلی برادری کی اعلیٰ شخصیات اور اہم سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

    شہرکے دیگرعلاقوں کےجماعت خانوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر شرکت نہ کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔

     پرنس کریم آغا خان کی مذمت اوراظہارِافسوس

    سانحے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تدفین سخی حسن کے النورسوسائٹی اسماعیلی قبرستان میں کی جائے گی۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا پرنس کریم آغا خان کو ٹیلی فون

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا پرنس کریم آغا خان کو ٹیلی فون

    کراچی: پاک فوج کے جنرل راحیل شریف نے اسماعیلی فرقے کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان سے ٹیلی فون پررابطہ کیا ہے اور آج کراچی میں رونما ہونے والے افسوسناک اور المناک واقعہ پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

     آئی ایس پی آر ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے اس افسوسناک واقعہ میں جاں بحق ہونے والے معصوم افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ۔

     انہوں نے یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ دہشت گردی کے اس سفاکانہ واقعہ میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، اس کے ساتھ ساتھ ان کے معاونت کاروں اور حمایتیوں کو بھی کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

    ________________________________________________________________________

    سانحۂ صفورہ: پرنس کریم آغا خان کی مذمت اوراظہارِافسوس

    ________________________________________________________________________

    اس سے قبل آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کی ویب سائٹ پرجاری کردہ پیغام میں شعیہ اسماعیلی جماعت کے سربراہ پرنس کریم آغا خان نے کراچی کے علاقے صفورہ میں قتلِ عام پرصدمے اورغم کااظہار کیا۔

    آغا خان کا کہنا تھا کہ ’’ اسماعیلی ایک پُرامن برادری کا حصہ ہیں جو کہ دنیا بھرمیں دوسری مذہبی برادریوں اور نسلی گروہوں کے ساتھ پرامن بقائے باہمی کے تحت رہ رہی ہے لہذا ان پراس طرح کا حملہ سمجھ سے بالاترہے۔

    انہوں نے واقعے کوبہیمانہ کاروائی قراردیا اوراپنے بیان میں کہا کہ وہ سانحہ صفورہ گوٹھ میں شہید ہونے والے افراد، ان کے اہل خانہ اور زخمیوں کے لئے دعاگو ہیں۔

    ________________________________________________________________________

    کراچی: اسماعیلی کمیونٹی کی بس پر فائرنگ ، 43 افراد جاں بحق

    ________________________________________________________________________

    واضح رہے کہ کراچی کے علاقے صفورہ چورنگی پرآج 13 مئی 2015 کو اسماعیلی ادارے الاظہرگارڈن کے زیرِاہتمام چلنے والی بس کو روک کرمسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 43 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    چھ مسلح ملزمان نے بس کو روکا اوراس میں داخل ہوکراندھا دھند فائرنگ کرکے مسافروں کو قتل کردیا، جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم اورایس ایم جی پسٹل کے خول ملے ہیں۔

  • سانحۂ صفورہ: پرنس کریم آغا خان کی مذمت اوراظہارِافسوس

    سانحۂ صفورہ: پرنس کریم آغا خان کی مذمت اوراظہارِافسوس

    شعیہ اسماعیلی جماعت کے سربراہ پرنس کریم آغا خان نے کراچی بس پرہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 45 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعے کی مذمت کردی۔

    آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کی ویب سائٹ پرجاری کردہ پیغام میں انہوں نے کراچی کے علاقے صفورہ میں قتلِ عام پرصدمے اورغم کااظہار کیا۔

    آغا خان کا کہنا تھا کہ ’’ اسماعیلی ایک پُرامن برادری کا حصہ ہیں جو کہ دنیا بھرمیں دوسری مذہبی برادریوں اور نسلی گروہوں کے ساتھ پرامن بقائے باہمی کے تحت رہ رہی ہے لہذا ان پراس طرح کا حملہ سمجھ سے بالاترہے۔

    انہوں نے واقعے کوبہیمانہ کاروائی قراردیا اوراپنے بیان میں کہا کہ وہ سانحہ صفورہ گوٹھ میں شہید ہونے والے افراد، ان کے اہل خانہ اور زخمیوں کے لئے دعاگو ہیں۔

    پاکستان سے تعلق رکھنے والے آغا خانی پیشوا اوررہنماء اس وقت سانحے میں متاثر ہونے والے خاندانوں کی مدد میں مصروف ہیں لہذا کسی بھی رہنماء نے ابھی تک باضابطہ طور پر میڈیا پر آکر کسی قسم کا بیان نہیں دیا تھا۔

    واضح رہے کہ کراچی کے علاقے صفورہ چورنگی پرآج 13 مئی 2015 کو اسماعیلی ادارے الاظہرگارڈن کے زیرِاہتمام چلنے والی بس کو روک کرمسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 41 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    چھ مسلح ملزمان نے بس کو روکا اوراس میں داخل ہوکراندھا دھند فائرنگ کرکے مسافروں کو قتل کردیا، جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم اورایس ایم جی پسٹل کے خول ملے ہیں۔

  • سانحہ صفورہ: آرمی چیف کراچی پہنچ گئے

    سانحہ صفورہ: آرمی چیف کراچی پہنچ گئے

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف سانحہ صفورا کےپیشِ نظر کراچی پہنچ چکے ہیں۔

    آرمی چیف کے ہمراہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹینٹ جنرل رضوان اختر بھی موجود ہیں۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آرمی چیف کراچی میں مقتولین کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی عیادت کریں گے۔

    آج صبح صفورہ چورنگی کے نزدیک اسمعیلی کمیونٹی کی بس پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 45 افراد جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہوئے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف شہر میں امن وامان کی صورتحال سے متعلق اہم سیاسی اورانتظامی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

    دوسری جانب وزیر اعظم کی زیرِ صدارت ہونے والے آل پارٹیزاجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اجلاس کے فوراً بعد تمام سیاسی قیادت بھی کراچی جائے گی۔

  • سانحہ صفورہ: آرمی چیف کراچی کے لئے روانہ

    سانحہ صفورہ: آرمی چیف کراچی کے لئے روانہ

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف سانحہ صفورا کےپیشِ نظر کراچی کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آرمی چیف کراچی میں مقتولین کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی عیادت کریں گے۔

    آج صبح صفورہ چورنگی کے نزدیک اسمعیلی کمیونٹی کی بس پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 45 افراد جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہوئے ہیں۔

    اسماعیلی کمیونٹی کی بس پر فائرنگ ، 45 افراد جاں بحق